واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


شوکت عزیز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-09, 07:57 PM   #1
شوکت عزیز
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 01-01-09, 07:57 PM

شوکت عزیز

* پیدائش: 6 مارچ 1949
* جائے پیدائش: کراچی

* 1 تعارف
* 2 تعلیم
* 3 پیشہ ور زندگی
o 3.1 سٹی بینک
o 3.2 بطور وزیر خزانہ
o 3.3 بطور وزیر اعظم
* 4 خود کش قاتلانہ حملہ
* 5 شہریت

تعارف

شوکت عزیز پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ ت۔ شوکت عزیز عزیز احمد کے بیٹے ہیں۔ جو کہ پاکستان کے سابق وزیر اور معزز بیوروکریٹ تھے۔ 1999 میں یہ وزیر خزانہ تھے جبکہ 6[ جون] 2004 میں جب سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے استعفٰی دیا تو 28 اگست 2004 میں وزارتِ عظمٰی کا قلم دان ان کے حصے میں آیا۔.

تعلیم

شوکت عزیز نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس ہائی سکول کراچی اور ایبٹ آباد پبلک سکول، ایبٹ آباد سے حاصل کی۔ انہوں نے اپنی ثانوی تعلیم گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور سے بھی حاصل کی تھی۔ 1967 میں انہوں کے گریجوایش سائنس میں گورڈن کالج، راولپنڈی سے حاصل کی۔ 1969 میں آپ نے ایم بی اے (MBA) کی ڈگری انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے حاصل کی۔

پیشہ ور زندگی

سٹی بینک

شوکت عزیز نے 1969 میں سٹی بینک میں شمولیت اختیار کی اور پاکستان سمیت کئی ملکوں میں تعینات رہے جن میں امریکہ، یونان، برطانیہ، ملائیشا اور سنگا پور کے علاوہ مشرق وسطٰی کے کئی ممالک شامل ہیں۔ 1992 میں آپ سٹی بینک کے ایگزیکٹو نائب صدر(Executive Vice President of Citibank in) میں تعینات ہوئے۔

بطور وزیر خزانہ

1999 کی تبدیلیوں کے بعد شوکت عزیز نے صدر پرویز مشرف کی دعوت پر پاکستان میں وزارت خزانہ کا قلمدان سنھبالا اور مالی بحران میں گھرے ہوئے ملک کی تمام تر معاشی زمہ داریاں اپنے کندھوں پہ رکھ لیں۔ آپ پاکستان کی معیشت کسی حد تک سنھبالنے میں کامیاب بھی ہوئے اور یہ کوشش مسلسل جاری ہیں۔ 2001 میں شوکت عزیز دو بین الاقو امی رسالوں کی جانب سے پوری دنیا میں بہترین وزیر خزانہ قرار پائے۔ ان رسالوں میں Euro money یورومنی اور بینکرز میگزین Banker’s magazine شامل ہیں۔

بطور وزیر اعظم

میر ظفر اللہ خان جمالی کی طرف سے استعفٰے کے بعد مسلم لیگ ق کی طرف سے شوکت عزیز کا نام وزارتِ عظمٰی کے لیے پیش کیا گیا۔ اس دوران وزارت عظمٰی کا قلمدان چودھری شجاعت حسین کے پاس رہا جبکہ شوکت عزیز وزیر اعظم کے لیے قانونی شقیں پوری کرنے کے لیے ضمنی انتخابی مہم کرتے رہے اور پھر ان کو سندھ سے تھرپاکر اور اٹک سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کر لیا گیا اور اسطرح وزارتِ عظمٰی ان کے پاس آئی۔ÕÏÊÈÇÀí ãíŸ ÈÑÇÈÑ ˜ÿ ÔÑí˜ ÑÀÿ ÀíŸÑ ÑæíÒ ÈÿÔÑã ˜ÿÓÇ Êª ãᘠæÞæã ˜í

خود کش قاتلانہ حملہ

شوکت عزیز پر 29 جولائی ، 2004 کو اس وقت خود کش قاتلانہ حملہ ہوا جب وہ فتح جنگ میں ایک انتخابی مہم کے سلسہ میں موجود تھے۔ اس حملے میں وہ معجزانہ طور پر بچ گیے البتہ اس حملے میں ان کا ڈرائیور فوت ہو گیے جبکہ بلٹ پروف کار بھی ناکارہ ہو گئی۔

شہریت

ان کی شہریت مشکوک ہے کیونکہ مبینہ طور پر ان کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے۔ اگر کوئی امریکی قومیت رکھے تو اسے اپنی پرانی قومیت چھوڑنا پڑتی ہے۔ کوئی امریکی دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔ اس لیے اگر ان کے پاس امریکی شہریت ہے تو وہ پاکستان کے قانونی طور پر شہری نہیں اور وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ اسی بات پر چیف جسٹس افتخار چودھری کیس شروع کرنے لگے تھے۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 181
Reply With Quote
جواب

Tags
euro, executive, کالج, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, ایم بی اے, اللہ, بہترین, خان, سائنس, عزیز, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذوالفقار مرزا بمقابلہ عزیز آبادی!کیا طبل جنگ بچ چکا؟ ھارون اعظم سیاست 7 29-11-09 02:55 PM
حضرت عمربن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ sahj تاریخ و عبر 0 18-11-09 12:06 PM
جب عمر بن عبد العزیز رضی اللٰہ عنہ نے 'این آر او' ختم کیا ھارون اعظم سیاست 7 10-11-09 07:26 PM
وطن عزیز احمدنواز شعر و شاعری 3 14-08-09 01:50 AM
سفارتکار طارق عزیز الدین کی رہائی محمدعدنان خبریں 0 17-05-08 08:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger