واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


شکوہء امریکا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 01:36 PM   #1
شکوہء امریکا
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 13-04-08, 01:36 PM

ایک بلاگ پر یہ نظم پڑھی جو آپ کے لیے یہاں کاپی پیسٹ کر رہا ہوں:

شکوہء امریکا

کیوں گنہگار بنوں، ویزا فراموش رہوں
کب تلک خوفزدہ صورتِ خرگوش رہوں
وقت کا یہ بھی تقاضا ہے کہ خاموش رہوں
ہمنوا‌ ! میں‌ کوئی مجرم ہوں کہ روپوش رہوں

شکوہ امریکا سے خاکم بدہن ہے مجھ کو
چونکہ اس ملک کا صحرا بھی چمن ہے مجھ کو

گر ترے شہر میں‌ آئے ہیں تو معذور ہیں ہم
وقت کا بوجھ اٹھائے ہوئے مزدور ہیں ہم
ایک ہی جاب پر مدت سے بدستور ہیں ہم
بش سے نزدیک، مشرف سے دور ہیں‌ ہم

یو ایس اے شکوہء ارباب وفا بھی سن لے
لبِ توصیف سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

تیرے پرچم کو سرِ عرش اڑایا کس نے؟
تیرے قانون کو سینے سے لگایا کس نے؟
ہر سینیٹر کو الیکشن میں‌ جتایا کس نے؟
فنڈ ریزنگ کی محافل کو سجایا کس نے؟

ہلیری سے کبھی پوچھو، کبھی چک شومر سے
ہر سینیٹر کو نوازا ہے یہاں ڈالر سے

جیکسن ہائیٹس کی گلیوں کو بسایا ہم نے
کونی آئی لینڈ کی زینت کو بڑھایا ہے نے
گوریوں سے ہی نہیں‌ عشق لڑایا ہم نے
کالیوں سے بھی یہاں عقد رچایا ہم نے

آکے اس ملک میں رشتے ہی فقط جوڑے ہیں
بم تو کیا ہم نے پٹاخے بھی نہیں‌ چھوڑے ہیں

جب برا وقت پڑا ہم نے سنبھالی مسجد
کب تلک رہتی مسلمان سے خالی مسجد
جب گھر سے بہت دور ہوئی بلالی مسجد
ہم نے تہہ خانے (بیسمنٹ) میں‌ چھوٹی سی بنالی مسجد

ہم نے کیا جرم کیا اپنی عبادت کے لیے
صرف میلاد کیا جشنِ ولادت کے لیے

ہم نے رکھی ہے یہاں امن و اماں کی بنیاد
ہر مسلمان کو ’’یو ایس‘‘ میں پڑی افتاد
اپنی فطرت میں نہیں دہشت و دنگا و فساد
پھر بھی ہم نے تیرے شہروں کو کیا ہے آباد

ہر مسلماں ہے یہاں امن کا حامی دیکھو
ہیوسٹن جائو، ایل اے دیکھو، میامی دیکھو

گر گیا تیز ہوائوں سے اگر طیارہ
پکڑا جاتا ہے مسلمان یہاں بے چارہ
کبھی گھورا، کبھی تاڑا تو کبھی للکارا
کبھی ’’سب وے‘‘ سے اٹھایا، کبھی چھاپہ مارا

تو نے یہ کہہ کر جہازوں کو کراچی بھیجا
یہ بھی شکلاً مسلمان اسے بھی لے جا

میڈیا تیرا، دوات اور قلم تیرے ہیں
جتنے بھی ملک ہیں ڈالر کی قسم تیرے ہیں
یہ شہنشاہ یہ ارباب حرم تیرے ہیں
تیرا دینار، ریال اور درہم تیرے ہیں

تونے جب بھی کبھی مانگا ہے تجھے تیل دیا
تجھ کو جب موقع لگا تونے ہمیں پیل دیا

حالت جنگ میں ہم لوگ ترے ساتھ رہے
تاکہ دنیا کی قیادت میں تیری بات رہے
یہ ضروری تھا کہ تجدیدِ ملاقات رہے
دیکھئے کتنے برس چشمِ عنایت رہے

ہم ترے سب سے بڑے حلقہء احباب میں ہیں
پھر بھی طوفان سے نکلتے نہیں گرداب میں ہیں

’’ایڈ‘‘ دیتا ہے تری حوصلہ افزائی ہے
تیرا یہ دست کرم سود کا سودائی ہے
اسلحہ دے کے جو غیروں سے شناسائی ہے
یہ بھی اسلام کے دشمن کی پذیرائی ہے

رحمتیں ہیں تری ہر قوم کے انسانوں پر
چھاپہ پڑتا ہے تو بیچارے مسلمانوں پر۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 417
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (13-04-08), مسٹر رائٹ (13-04-08), عرفان حیدر (13-04-08)
پرانا 13-04-08, 03:22 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شکوہء امریکا

واہ بہت عمدہ جس نے بھی لکھا ہے کمال لکھا ہے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-04-08, 06:13 PM   #3
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: شکوہء امریکا

سلام،

ہمدان بھائی ہمیں شامل کرنے کا شکریہ،

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-04-08, 07:23 PM   #4
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شکوہء امریکا

ہمدان صاحب کیا فضول سی شئیرنگ ہے۔ یہ جواب فواد صاحب فرام ڈیجیٹل آوٹ ریچ کا ہوتا اگر یہ نظم آپ ان کے حضور پیش کرتے۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-04-08, 07:28 PM   #5
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شکوہء امریکا

ہمدان صاحب کیا فضول سی شئیرنگ ہے۔ یہ جواب فواد صاحب فرام ڈیجیٹل آوٹ ریچ کا ہوتا اگر یہ نظم آپ ان کے حضور پیش کرتے۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کمال, کراچی, وفا, لوگ, موقع, اسلام, بھائی, جواب, رشتے, شہر, عقد, عبادت, عشق, صحرا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger