واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


شہباز، تاثیر کے تند و تیز جملے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-01-10, 06:28 PM   #1
شہباز، تاثیر کے تند و تیز جملے
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 12-01-10, 06:28 PM

پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نےشریف خاندان کو بین الاقوامی نادہندہ قرار دیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے مستعفی ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے کلیئر ہونے تک صدر آصف زرداری اور ان کے حواری بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیں۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی مخلوط حکومت ہے۔گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا تعلق پیپلز پارٹی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے۔

پاکستانی پنجاب کے گورنر اور وزیرِ اعلیٰ نے ایک دوسرے کے پارٹی سربراہوں کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔

گورنر پنجاب نےپیپلز پارٹی کےبانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے لاہور میں ہونے والے ایک سیمینار’ولادت سے شہادت‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب وہ کہتے ہیں کہ وہ کسی نیب میں نہیں اور کسی کیس میں نادہندہ نہیں ہیں، ہم نے ان کے خلاف پلنڈر آف پاکستان شائع کیا ہے۔ التوفیق ٹرسٹ کیس میں شریف خاندان برطانوی عدالت سے نادہندہ ہے۔‘

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ پنجاب حکومت کے فیصلے کون کرتا ہے۔ نہ تو یہاں کوئی وزیر ہے نہ کوئی منصوبہ ہے۔ کبھی پتہ چلتا ہے کہ روٹی سکیم شروع ہوئی ہے کبھی پتہ چلتا ہے کہ روٹی سکیم بند ہوگئی۔ پتہ چلا کہ چھ ارب روپے اس سارے چکر میں صاف ہوگئے

گورنر پنجاب سلمان تاثیر

انہوں نے کہا کہ ’یہ پیپلز پارٹی ہے کہ اس کا ہر ورکر جیل گیا ہے لیکن یہ کوئی نون لیگ نہیں جس کے لوگ اخلاقی جرم میں جیل جاتے ہیں کوئی کریڈٹ کارڈ فراڈ میں پکڑا گیا کوئی قبضے کے کیس میں پکڑا جاتا ہے۔‘

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’یہ کیا جیل جائیں گے یہ تو جیل دیکھ کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے۔‘

گورنر پنجاب نے حکومت پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’پنجاب میں عرصہ ہوگیا کبھی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا وزیرِ اعلیٰ کبھی اسمبلی نہیں گئے جبکہ اس کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم ہر پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔‘
شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ وزیرِ اعظم پر تو یقین کرتے ہیں لیکن صدر پر نہیں

انہوں نے کہا کہ ’یہ پنجاب حکومت نہیں ہے کہ کھڑے ہو کر وسائل تقسیم کرتے جاؤ اور پتہ چلے کہ اسی ارب روپے کا خسارہ پنجاب کے حصے میں آگیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ پنجاب حکومت کے فیصلے کون کرتا ہے۔ نہ تو یہاں کوئی وزیر ہے نہ کوئی منصوبہ ہے۔ کبھی پتہ چلتا ہے کہ روٹی سکیم شروع ہوئی ہے، کبھی پتہ چلتا ہے کہ روٹی سکیم بند ہوگئی ہے۔ پتہ چلا کہ چھ ارب روپے اس سارے چکر میں صاف ہوگئے۔‘

’آپ نے فوڈ سٹیمپ سکیم شروع کی اور ہر ایم پی اے کو پچاس لاکھ روپے دیدیے۔‘

گورنر پنجاب نے کہا کہ ’انہیں پتہ چلا تھا کہ فوڈ سٹمپ کے کچھ پیسے ڈاکیا لے جاتا ہے، کچھ ایم پی اے اور باقی مسلم لیگ نون کےحواری کھا جاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس میں پنجاب کے ساٹھ ارب روپے لوٹے گئے ہیں اور اب یہ حال ہے کہ پنجاب میں جہاں بھی بلڈنگ کھڑی ہوتی ہے وہ اس پر ’ڈرون حملہ‘ کرکے اسے تباہ کر دیتے ہیں۔‘

گورنر پنجاب نے یہ خطاب بظاہر وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کی جانے والی گفتگو کے جواب میں کیا۔

صدر آصف زرداری کی کسی بات پر یقین نہیں ہے کیونکہ انہوں نے قرآن پاک پر حلف دیکر عہد کیا اور بعد میں کہہ دیا ان کی بات کوئی حدیث و قرآن نہیں ہے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں صدر آصف زرداری کی کسی بات پر یقین نہیں ہے کیونکہ ان کے بقول انہوں نے قرآن پاک پر حلف دیکر عہد کیا اور بعد میں کہہ دیا ان کی بات کوئی حدیث و قرآن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا انہیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بات پر تو یقین ہے لیکن وہ صدر زرداری کی بات پر تب ہی یقین کریں گے جب وہ میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے آئین و قانون کی حکمرانی مانیں، کرپشن کا محاسبہ کریں اور عدلیہ کا احترام کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے، ان کے بڑے بھائی نے اور ان کے خاندان نے نہ تو کبھی این آر او کا فائدہ اٹھایا اور نہ ہی قرضے کا ایک دھیلا معاف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ مستعفی ہوتے ہیں صدر زرداری اور ان کے حواری بھی مستعفی ہوجائیں اور عدالت سے کلیئر ہوکر آ جائیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا صوبہ سرحد، سندھ اور بلوچستان کی طرح وہ پنجاب میں بھی صدر زرداری کے حق میں قرارداد منظور ہونے دیں گے تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ کسی فرد کی حمایت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا البتہ اگر جمہوریت کی مضبوطی اور ادارے کے استحکام کے لیے کوئی قرارداد آئی تو وہ اس کا ضرور ساتھ دیں گے۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (12-01-10), مباح (12-01-10), محمدخلیل (12-01-10)
جواب

Tags
کارڈ, وزیر, قرآن, لوگ, لوٹے, چینل, منصوبہ, مخلوط, آصف زرداری, اردو, اعلیٰ, بھائی, جیل, جواب, جرم, حواری, حال, حدیث, خلاف, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سالگرہ, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خوشی کا راز، زاویہ سے اقتباس زارا اشفاق احمد 0 27-01-11 02:23 PM
الیکٹرانک سگنلز، موڈم اور آج کا نوجوان گوہر کمپیوٹر کی باتیں 1 06-03-10 05:12 PM
نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:40 PM
زرداری اور نواز، دبئی کے بعد لندن میں محمدعدنان خبریں 2 11-05-08 07:47 PM
::::سائیبر کرائمز، نوجوان گرفتار :::: S_S_G_Commando خبریں 0 01-04-08 09:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger