واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-04-09, 05:46 AM   #1
شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال۔۔۔۔
ام غزل ام غزل آف لائن ہے 01-04-09, 05:46 AM

شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال۔۔۔۔ سپریم کورٹ کا حکم امتناعی جاری۔۔۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ، پنجاب حکومت کی بحالی سے جمہوریت مضبوط ہو گی اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا، میاں نواز شریف، پنجاب سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کاجشن ۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے میاں محمد شہبازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ اگر آج حکم امتناعی جاری نہ کیا جائے تو بعد میں اگر شریف برادران کے حق میں فیصلہ آئے تو پھر بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ نئی حکومت بن چکی ہوگی جبکہ حکم امتناعی کے اجراء کے بعد کیس کی سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے ۔منگل کو عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل اور میاں شہبازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیارکیا کہ عدالت عظمیٰ نااہلی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد روک دے کیونکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا اور یہ فیصلہ ہونے کے بعد پیچیدگی بڑھ جائے گی۔اس سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ سے مختلف سوالات کیے اور ان سے پوچھا کہ نئے قائد ایوان کے آنے کے بعد بہت سے آئینی مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں اس سے اٹارنی جنرل نے اتفاق کیا تاہم ان کا موقف تھا کہ صدرآصف علی زرداری پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے دوران سترہویں ترمیم کے ذریعے فوجی حکومت کے فیصلوں پر نظرثانی کا اعلان کرچکے ہیں اوراس مقصد کیلئے مشاورت شروع ہو چکی ہے ۔ عدالت میں احمد رضا قصوری اورخواجہ محی الدین نے حکم امتناعی جاری کرنے کی مخالفت کی ان کا موقف تھا کہ نظرثانی کی درخواست کی سماعت کا دائرہ کار محدود ہوتا ہے اس لیے اتنا بڑا فیصلہ نہیں دیا جاسکتا۔تاہم عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کردیا اورمیاں نوازشریف کے وکیل عابد منٹو کی درخواست پر سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ان کا کہنا تھا کہ وہ مئی تک بیرون ملک مصروف ہیں اس لیے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے اور عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی جبکہ احمد رضا قصوری کی بنچ میں تبدیلی اور حکم امتناعی نہ دینے کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔احمد رضا قصوری کا موقف تھا کہ فیصلہ دینے والے ایک اور جج جسٹس سخی شاہ بخاری کوبھی اس بنچ میں شامل ہونا چاہیے تاہم بنچ کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہاکہ جسٹس شیخ حاکم علی اور جسٹس موسیٰ کے لغاری اس بنچ میں موجود ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ تحریرکیا تھا اس لیے اس بنچ کی تبدیلی ضروری نہیں۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد میاں شہبازشریف کی حکومت 24فروری والی پوزیشن پربحال ہو گئی ہے ? جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے تین رکنی لارجر بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیاہے اور وزیر اعلیٰ شہبازشریف سمیت پنجاب حکومت کو بحال کردیاہے ۔پنجاب میں گزشتہ روز ایک ماہ اور آٹھ دن کے بعد گورنر راج اٹھایاگیا تھا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں اگر حکم امتناعی جاری نہ ہوتا تو بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے اکثریت ثابت کرنے والی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی جاتی تاہم اب حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ہوگا۔شہبازشریف اب24 فروری سے پہلے کی پوزیشن پر اپنے فرائض سنبھالیں گے اور اس کے ساتھ ہی دیگر اراکین بھی اپنی پوزیشنز سنبھال لیں گے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینکڑوں اراکین عدالت کے باہر جمع ہوگئے ہیں اور شریف برادران کے حق میں نعرے لگارہے ہیں۔جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ اگر آج حکم امتناعی نہیں جاری کیاجاتا اور اگر بعد میں شریف برادران کے حق میں فیصلہ آبھی جائے تو شریف برادران کو فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اسمبلی کا اجلاس بلاکر حکومت بنائی جاچکی ہوگی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے جس میں شہبازشریف کو نااہل قرار دیاگیاتھا پر عملدرآمد روک دیاگیاہے ۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی منصب پر بحالی کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے اور جشن منایا جا رہا ہے ۔ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گی اور شہباز شریف کی بحالی کی خوشی میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہباز شریف کی ہدایت پر شکرانے کے نوافل اداکیے جا رہے ہیں ۔ لاہوری کارکنان اپنے مخصوص انداز میں مختلف علاقوں، گلی، محلوں میں نکل آئے اورایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک دوسرے کے منہ میں مٹھائیاں ڈالتے نظر آرہے ہیں ۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں کارکنان شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹا?ن کے باہر جمع ہو گئے اور خوشی کے مارے پھولے نہیں سما رہے ، ہر شخص اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کر رہا ہے ۔ جشن کا سماں ہے ‘ مرد و خواتین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور منوں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جا رہا ہے ۔

بشکریہ ( اردو پوائنٹ )

ام غزل
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (01-04-09), ابن جلال (01-04-09)
پرانا 01-04-09, 02:30 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آخر کار سچ کی جیت ہو گئ ہے۔ زرداری کی مکاری ہار گئی ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (01-04-09)
جواب

Tags
کورٹ, مسائل, آج, اردو, ترمیم, جیت, حکم, خواتین, خلاف, درخواست, زرداری, سفر, سپریم, شخص, عدالت, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:06 AM
وزیراعظم کے بیٹے اور وزیردفاع کی بیٹی کی شادی گلاب خان خبریں 5 28-11-10 08:48 AM
حج انتظا مات کی بد عنو انیوں میں وزیر اعظم سے مذہبی امورکے وزیر تک سب شامل ہیں:مو لانا صا لح شاہ جاویداسد خبریں 3 16-11-10 12:39 PM
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سےایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی کی ملاقات زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:31 PM
گورنر اور وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات، ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger