واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


فصیلِ اسلام آباد!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-08, 04:53 AM   #1
فصیلِ اسلام آباد!
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 10-10-08, 04:53 AM

چند برس پہلے تک مشہور تھا کہ پاکستان سے بیس کیلومیٹر کے فاصلے پر آباد اسلام آباد رقبے میں واشنگٹن کے آرلنگٹن قبرستان سے آدھا ہے مگر خاموشی آرلنگٹن سے دوگنی ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق میریئٹ بم دھماکے کے بعد اسی اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس، ایوانِ صدر و وزیرِ اعظم، سپریم کورٹ، سیکرٹیریٹ بلاک، منسٹرز کالونی، ججز کالونی اور ڈپلومیٹک انکلیو کے تحفظ کے لیے آٹھ ارب روپے مالیت سے کنکریٹ کی تین فٹ اونچی پندرہ کیلومیٹر طویل چار دیواری بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاکہ اسلام آباد کے حکومتی قلب کو بغداد کے گرین زون کی طرح خودکش حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس چار دیواری میں آمدورفت کے آٹھ دروازے بنائے جائیں گے۔ یہ چاردیواری وہ بنوا رہے ہیں جو گزشتہ دنوں بین الاقوامی ریڈ کراس کے اس بیان پر لال بھبوکے ہو گئے تھے کہ ریڈ کراس نے پاکستان (بالخصوص صوبہ سرحد) کو 'وار زون' کی کیٹیگری میں کیوں ڈال دیا۔
عرض صرف یہ ہے کہ سن دو ہزار سے اب تک اسلام آباد کے 'ریڈ زون' میں صرف دو بم حملے ہوئے ہیں اور وہ بھی میریئٹ ہوٹل پر۔ باقی ایک سو پندرہ خودکش دھماکوں میں جو سولہ سو افراد ہلاک اور چار ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں وہ سب کے سب اس مجوزہ کنکریٹی فصیل کے دائرے سے باہر ہوئے ہیں۔
اگر بیسیوں بُلٹ پروف گاڑیوں، سگنل جامرز، نقل و حرکت کے خفیہ شیڈول، تین حفاظتی دائروں اور پندرہ سے زائد فوجی و نیم فوجی و سراغرساں ادارے ہوتے ہوئے بھی پندرہ کیلومیٹر کے علاقے کا تحفظ کنکریٹ چار دیواری کے بغیر ممکن نہیں تو پھر ساڑھے تین لاکھ مربع میل علاقے میں پھیلے ہوئے سولہ کروڑ افراد اپنی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے لیے کیا کریں۔۔۔ کس کے پاس جائیں۔۔۔ کس سے کہیں اور کیا کہیں؟
جو سوچ فصیلِ اسلام آباد اٹھوا رہی ہے کیا بالکل یہی سوچ نہیں تھی جس نے فصیلِ بابل و بغداد و دمشق و یروشلم و دہلی و آگرہ و ملتان و پشاور اور دیوارِ چین، دیوارِ برلن، دیوارِ غربِ اردن بنوائی۔
وہ سوچ تھی کیا اور ہے؟ میں، میری جان، میرا مال، میرا اقتدار محفوظ رہے۔ باقی اپنا انتظام خود کریں۔۔۔
مگر اس سوچ کے نتیجے میں ہوا کیا۔۔۔ یہ ناں کہ ان سب دیواروں اور فصیلوں کے آثار آج انتہائی مقبول ٹورسٹ اٹریکشنز ہیں!
وسعت اللہ خان

Last edited by فیصل ناصر; 14-06-11 at 11:15 PM..

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 530
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), ھارون اعظم (14-06-11), یاسر عمران مرزا (14-06-11), ڈفر (14-06-11), منتظمین (10-10-08), محمدعدنان (15-06-11), Zullu230 (21-10-08), ام طلحہ (02-02-10), ابن جلال (10-10-08), احمد بلال (14-06-11), حیدر (15-06-11), راجہ اکرام (15-06-11), راشد احمد (03-09-11), رضی (04-09-11), سیفی خان (14-06-11), سام (14-06-11), شھزادباجوہ (14-06-11), شمشاد احمد (14-06-11), عروج (14-06-11)
پرانا 14-06-11, 07:50 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھائی۔ بہترین شئیرنگ پر مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ الفاظ نہیں ھیں جواب میں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), فیصل ناصر (14-06-11), حیدر (15-06-11), شمشاد احمد (14-06-11)
پرانا 14-06-11, 09:15 PM   #3
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 67
کمائي: 1,877
شکریہ: 1,115
56 مراسلہ میں 117 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بہت مگر رونے والی بات ہے۔
شھزادباجوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شھزادباجوہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), فیصل ناصر (14-06-11), سیفی خان (06-09-11)
پرانا 14-06-11, 10:23 PM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹھیک کہا جناب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), فیصل ناصر (14-06-11), شمشاد احمد (14-06-11)
پرانا 14-06-11, 10:40 PM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائي كي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), فیصل ناصر (14-06-11), سیفی خان (06-09-11)
پرانا 14-06-11, 11:47 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), فیصل ناصر (15-06-11), سیفی خان (06-09-11), عروج (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 12:16 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فصیل اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔ یہ دیواریں کیا آئی کو ٹال سکتی ہیں؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), سیفی خان (06-09-11), شمشاد احمد (04-09-11), عروج (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 09:46 AM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,786
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یار لوگ پھر بھی وسعت اللہ خان کو بُرا بھلا بولتے ہیں
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
سیفی خان (06-09-11), شمشاد احمد (04-09-11)
پرانا 15-06-11, 09:51 AM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فصیل اسلام آباد بننی چاہیے۔
آرٹیکل کے اختتام میں بہت اہم نقطہ ہے۔
مستقبل کی ٹورسٹ اٹریکشن۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-11), فیصل ناصر (15-06-11), سیفی خان (06-09-11), شمشاد احمد (04-09-11)
پرانا 03-09-11, 09:19 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
فصیل اسلام آباد بننی چاہیے۔
آرٹیکل کے اختتام میں بہت اہم نقطہ ہے۔
مستقبل کی ٹورسٹ اٹریکشن۔
بالکل شاہی قلعہ کی طرح
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
سیفی خان (06-09-11), شمشاد احمد (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 12:57 AM   #11
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پاکستان سے بیس کیلومیٹر کے فاصلے پر۔۔۔۔۔۔۔۔

میں تو اسے پاکستان کا حصہ سمجھتا رہا کیا واقعی یہ پاکستان سے باہر 20 کلو میٹر تک چلا گیا ہے۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
سیفی خان (06-09-11), شمشاد احمد (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 01:38 AM   #12
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
سن دو ہزار سے اب تک اسلام آباد کے 'ریڈ زون' میں صرف دو بم حملے ہوئے ہیں اور وہ بھی میریئٹ ہوٹل پر۔ باقی ایک سو پندرہ خودکش دھماکوں میں جو سولہ سو افراد ہلاک اور چار ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں وہ سب کے سب اس مجوزہ کنکریٹی فصیل کے دائرے سے باہر ہوئے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (06-09-11)
جواب

Tags
فیصل, ہے۔, ھیں, پاکستان, والی, واشنگٹن, مگر, میں۔, منصوبہ, ممکن, آج, الفاظ, اللہ, اردو, اسلام, بہترین, جواب, خوب, خودکش, خان, رونے, سپریم, شئیرنگ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اس پر تفصیل چاہیئے رضی عمومی بحث 9 15-06-11 03:08 PM
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو سرکاری محافظ نے قتل کردیا (تفصیلی خبر) گلاب خان خبریں 1 05-01-11 06:58 AM
مسجد اقصیٰ پر تازہ حملہ عبداللہ آدم خبریں 0 28-02-10 04:49 PM
صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب محمدعمر خبریں 0 09-12-09 06:46 PM
’صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب‘ راجہ اکرام خبریں 0 09-12-09 05:13 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger