واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


فلیڈ مارشل محمد ایوب خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-12-08, 07:51 PM   #1
فلیڈ مارشل محمد ایوب خان
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 28-12-08, 07:51 PM

فلیڈ مارشل محمد ایوب خان

* پیدائش: 14 مئی 1907 ء
* جائے پیدائش ریحانہ نزد ہری پور ہزارہ
* وفات: 19 اپریل 1974 ء




* 1 تعارف
* 2 ابتدائی دور
* 3 ابتدائی فوجی دور
* 4 صدرِ پاکستان 1958-1969
* 5 یاداشت
* 6 حوالہ جات
* 7 بیرونی روابط

تعارف

محمد ایوب خان پاکستان کے سابق صدر، فیلڈ مارشل اور سیاسی راہ نما تھے۔ وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر سب سے زیادہ رینکس Ranks حاصل کرنے والے فوجی ہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے فوجی ڈکٹیٹر(آمر) بھی ہیں جنہوں نے 1958 ء میں پاکستان میں فوجی حکومت قائم کر کے مارشل لاء لگایا۔

ابتدائی دور

صدر محمد ایوب خان 14 مئی 1907 کو ہری پور ہزارہ کے قریب ایک گاوں ریحانہ میں ایک ہندکو پشتو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والد میر داد خان کی دوسری بیوی کے پہلے بیٹے تھے۔ابتدائی تعلیم کے لیے آپ کا نام ساری صالح کے ایک سکول میں داخل کروایا گیا جو کہ ان کے گھر سے 4 میل کے فاصلے پر تھا۔ آپ کے خچر کے ذریعے سکول جایا کرتے تھے۔ آپ نے 1922 میں علیگڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل نہ کی کیونکہ اس دوران آپ نے رائل اکیڈمی آف سینڈہسٹز کو قبول کر لیا تھا۔
ابتدائی فوجی دور

آپ نے اس تربیت گاہ میں بہت اچھا وقت گزار اور آپ کو 14 پنجاب رجمنٹ شیر دل میں تعینات کیا گیا جو کہ اب 5 پنجاب رجمنٹ ہے۔ جنگ عظیم دوم میں آپ نے بطور کپتان حصہ لیا اور پھر بعد میں برما کے محاذ پر بطور میجر تعینات رہے۔ قیام پاکستان کے بعد آپ نے پاکستان آرمی جوائن کرلی جبکہ اس وقت آپ آرمی میں دسویں نمبر پر تھے۔ جلد ہی آپ کو برگیڈئر بنا دیا گیا اور پھر 1948 میں مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کا سربراہ بنا دیا گیا۔ 1949 میں مشرقی پاکستان سے واپسی پر آپ کو ڈپٹی کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا۔ آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں بطور وزیر دفع خدمات انجام دیتے رہے۔(1954)۔ جب اسکند مرزا نے 7 اکتوبر 1958 میں مارشل لاء لگایا تو آپ کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹیٹر بنا دیا گیا۔ یہ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفع تھا کہ کسی فوجی کو براہ راست سیاست میں لایا گیا۔

صدرِ پاکستان 1958-1969

صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنا پر مرزا صاحب سے ایوب خان کے اختلافات بڑھتے گیے اور بلا آخر ایوب خان نے پاکستان کی صدارت سنھبال لی اور اسکندر مرزا کو معزول کر دیا۔ قوم نے صدر ایوب خان کو خوش آمد ید کہا کیونکہ پاکستانی عوام اس دور میں غیر مستحکم جمہوریت اور بے وفا سیاستدانوں سے بیزار ہو چکی تھی۔جلد ہی ایوب خان نے ہلال پاکستان اور فیلڈ مارشل کے خطابات حاصل کر لیے۔ ایوب خان نے 1961 میں آئین بنوایا جو کہ صدارتی طرز کا تھا اور پہلی دفعہ تحریری حالت میں انجام پایا۔ اس آئین کے نتیجے میں 1962 میں عام انتخابات ہوئے، جب مارشل لاء اٹھا لیا گیا۔ لیکن دیکھا جائے تو یہ جزوی طور پر تھا۔ ان انتخابات میں صدر ایوب خان کے مدِ مقابل سب سے اہم حریف مادرِ ملت فاطمہ جناح تھیں جو کہ قائد اعظم کی بے پناہ مقبولیت کے باوجود ہار گئیں۔ یہی وجہ ان انتخابات کو مشکوک بناتی ہے۔
17 ستمبر1965 کو شائع ہونے والے ٹائمز میگزین کا سرورق جس میں بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری اور صدر ایوب کو دیکھایا گیا ہے

اگرچہ صدر ایوب کے دور میں پاکستان نے دن دگنی رات چونگنی ترقی کی لیکن عوام مسلسل دس سالہ آمر حکومت سے بیزار آگئی، اس پر ذوالفقار علی بھٹو نے وقت سے فائدہ اٹھایا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا ملک ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا اور صدر ایوب کو مجبوراً عوام کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے اور انہوں نے صدارت سے استعفٰی دے دیا اور اپنا اقدار یحیٰی خان کے حوالے کر دیا۔ 2007 میں چھپنے والی ایوب خان کی ڈائری کے مطابق امریکہ براہ راست صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث تھا۔ دولتانہ اور چوھدری محمد علی ملک میں افراتفری پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے تھے۔ امریکہ ایک زوال پذیر پاکستان چاہتا تھا تاکہ خطے میں بھارت ایک طاقتور ملک بنے جسے چین کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ [1]

یاداشت

اپنی یاداشت میں ایوب خان نے سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور یحیٰی خان ملک توڑنے پر اتفاق کر چکے تھے۔ [2]
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 184
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, چین, مکمل, امریکہ, تحریری, تعلیم, جلد, خوش, خلاف, خان, دل, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, رات, سیاست, طاقتور, صورتحال, صالح, صدارت, صدارتی, صدرِ, صدر،


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکمران اتحاد میں دراڑ، جے یو آئی حکومت سے علیحدہ، ایم کیوایم نے آج ہنگامی اجلاس بلالیا گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:49 AM
یو فون ڈلیوری رپورٹس محمدعمر خبریں 0 22-12-09 07:28 PM
”جیوحکمرانو جیو!“ اخترحسین اپکے کالم 3 25-10-09 08:44 PM
یو نیورسٹی آف گجرات تفسیر حیدر پاکستان کی سیاحت 23 16-09-08 07:28 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger