واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


فون اورکمپیوٹر سے ووٹ ڈالنے کا نظام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-10, 04:13 PM   #1
فون اورکمپیوٹر سے ووٹ ڈالنے کا نظام
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 05-12-10, 04:13 PM

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت آن لائن ووٹنگ سسٹم شروع کرنے والی ہے تاکہ وہ طبقہ جو قطار میں کھڑا رہنا پسند نہیں کرتا یا پھر جن کے پاس اتنا وقت نہیں ہے وہ اب اپنے کمپیوٹر یا موبائیل فون کے ذریعہ ووٹ ڈال سکیں۔

ریاستی انتخابی کمیشن کی طرف اس کی منظوری بھی مل گئی ہے اور حکومت نے اس سسٹم پر عملدرآمد کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔

موجودہ نظام کے تحت رائے دہندگان کو پولنگ بوتھ پر قطار میں گھنٹوں کھڑے رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ضعیف، معذور افراد کو تکلیف ہوتی ہے لیکن اب وہ گھر بیٹھے ووٹ دے سکیں گے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری چاندگوئل کے مطابق ووٹنگ کے اس نظام کو رائج کرنے کی اہم وجہ یہ تھی کہ گاؤں میں اسّی سے پچاسی فیصد رائے دہندگان رہتے ہیں لیکن شہروں میں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود ووٹنگ کا فیصد دن بدن گرتا جا رہا ہے۔

اس نظام میں خطرات بھی ہیں۔ وجے مکھی کے مطابق انہیں خطرہ موبائیل سسٹم سے ہے کیونکہ اسے آسانی کے ساتھ ہیک کیا جا سکتا ہے اور اس کے بوگس صارفین کو بھی روکنا مشکل امر ہے لیکن کمپیوٹر سسٹم زیادہ محفوظ ہے۔

قائم کی گئی کمیٹی میں سائبر انٹرنیٹ معاملات کے ماہر وجے مکھی کے علاوہ ایڈیشنل میونسپل کمشنر اسیم گپتا، کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رام ناتھ سوناونے، کولہا پور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجے سنگھال اور ڈائرکٹر آئی پی مہاراشٹر وجے لکشمی پرسنا شامل ہیں۔

اس سسٹم کے تحت ووٹر کو پہلے آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اس کی تصدیق یہ محکمہ کریگا جس کے بعد انہیں گھر بیٹھے ووٹ دینے کا حق حاصل ہو جائے گا۔

لیکن اس نظام میں خطرات بھی ہیں۔ وجے مکھی کے مطابق انہیں خطرہ موبائل سسٹم سے ہے کیونکہ اسے آسانی کے ساتھ ہیک کیا جا سکتا ہے اور اس کے بوگس صارفین کو بھی روکنا مشکل امر ہے لیکن کمپیوٹر سسٹم زیادہ محفوظ ہے۔

مکھی کے مطابق یہ سافٹ ویئر سنہ دو ہزار گیارہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

اس ای ووٹنگ کے ذریعہ الیکشن سب سے پہلے سن دو ہزار بارہ کے میونسپل الیکشن میں ہوں گے۔ فروری میں ریاست کے چودہ میونسپل کارپوریشن اور اٹھائیس کاؤنسل کے الیکشن ہوں گے۔

ہندوستان میں اپنے طرز کا یہ پہلا آن لائن ووٹنگ سسٹم ہوگا۔ تاہم آسٹریلیا، بیلجیئم، یورپی ممالک اور کینڈا میں یہ نظام رائج ہے۔


‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮فون اورکمپیوٹر سے ووٹ ڈالنے کا نظام‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 432
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (05-12-10)
پرانا 05-12-10, 10:23 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا سسٹم ہے، بھائی لوگوں کا کام بھی آسان ہوجائے گا۔ ڈرانے دھمکانے کی بجائے خود ہی ووٹ ڈال لیا کریں گے کمپیوٹر کے ذریعے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 08:49 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
india, online, فون, کمپیوٹر, گھر, گئی, پہلے, پسند, وقت, والی, چیف, نظام, مکمل, موبائل, مطابق, آئی, انٹرنیٹ, بارہ, تعلیم, جائے, دے, سافٹ, شروع, عملدرآمد, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میلوں دور کمپیوٹر کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں رضی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 33 11-01-10 11:01 PM
ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بغیر تار کے wajee کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 18 09-02-09 10:44 AM
آپ کس کو ووٹ دیں گے؟ عرفان حیدر سیاست 0 16-02-08 02:13 AM
ووٹ Zullu230 سیاست 0 14-12-07 10:56 AM
ووٹ عبدالقدوس خبریں 1 18-10-07 01:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger