واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


مسلمانوں کو مسلمانوں سے قتل کرانے والی تنظیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-08, 02:22 PM   #1
مسلمانوں کو مسلمانوں سے قتل کرانے والی تنظیم
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 12-04-08, 02:22 PM

15 سال قبل معروف امریکی سیاسی سائنسدان سیمیوئل ہنٹنگٹن نے فارین افیئرز نامی جریدے میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ اسلام اور مغرب کے درمیان صدیوں پرانا ثقافتی ٹکرائو ایک دن مزید خطرناک ہوجائے گا۔
آج اگر کوئی بھی ذی الشعور شخص اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک کا مغرب کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا جائزہ لے تو سیمیوئل ہنٹنگٹن کی کہی ہوئی بات غلط ثابت ہوجائے گی۔ سوائے ایران، شام اور ملائیشیا جیسے سخت گیر ممالک کے تقریبا او آئی سی کے اکثر ممالک نہ صرف مغربی ممالک اور امریکا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسٹریٹجک تعاون فراہم کر رہے ہیں بلکہ عسکری مدد بھی دے رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی امریکی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی ایجنسی سی آئی اے نے خفیہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مہم میں گرفتار کئے گئے 14 قیدیوں کو اردن منتقل کیا۔ اردن امریکی قیدیوں پر تشدد کرنے کے لیے 2001 سے 2004 تک ایک بہترین جگہ تصور کی جاتی رہی ہے۔ اردن کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے امریکیوں کی طرف سے ان 14 قیدیوں سے تفتیش کی اور غیر اردنی مسلمانوں پر شدید تشدد کیا۔ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی تصور کئے جانے کے باعث امریکا ایسے قیدیوں کو اپنے یہاں قیدی بنا کر تشدد کرنے کی بجائے دوسروں ملکوں کو کرائے پر لے کر انہیں وہاں قید رکھتا ہے اور ان سے تشدد کرواتا ہے اور یہ تمام کام خفیہ طور پر کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس پورے عمل کو Rendition کہا جاتا ہے، یعنی قیدیوں کو ایسے ممالک کے حوالے کرنا جہاں تشدد کرنے کی قانونی طور پر اجازت ہوتی ہے۔
تاہم اگر دیکھا جائے تو اردن کا معاملہ منفرد ہے کیونکہ یہ ایک ایسی مسلم ریاست ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مہم کا حصہ ہے تاہم اس کا یہ اسٹیٹس انتہائی غیر مقبول اور قابل اشتعال تصور کیا جاتا ہے۔ اگر رینڈیشن کی یہ بات اردن جیسے قبائلی معاشرے والے ملک میں کھل جاتی تو اس سے اس عرب ملک میں تشدد پھیل جاتا۔ اس لئے اردن نے ایک تیر سے دو شکار مارنے کی کوشش کی؛ ایک تو یہ کہ امریکا کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات قائم کئے جائیں دوسرے بادشاہت کو ختم ہونے سے بچانے کےلئے مخالفین کا خاتمہ کیا جائے۔
اس ہی طرح سے ایک اور نئی مثال سامنے آئی ہے۔ برطانوی ٹی وی چینل بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات بھی خفیہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دے رہا ہے اور اس کی فوجیں افغانستان میں مختلف فوجی کارروائیوں اور آپریشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ حالاآنکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ عرب امارات کے فوجیوں کا کام انسانی بنیادوں پر بحالی کے کاموں میں مدد فراہم کرنا ہے لیکن حقیقت میں یہ مسلم فوجی طالبان کے خلاف زبردست لڑائیاں بھی لڑ رہے ہیں اور ان میں اکثر اوقات جھڑپیں بھی ہوجاتی ہیں۔ بی بی سی کی اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یو اے ای کے ان فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی کو اتنا خفیہ رکھا گیا ہے کہ خود اماراتی باشندوں کو بھی اس بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اردنی فوجی بھی افغانستان میں تعینات ہیں جس کا کسی کو بھی پتہ نہیں ہے۔
اس ہی طرح سے پاکستانی فوج کے کردار پر بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ برقرار ہے کہ آیا پاکستانی فوج پاکستان اور اسکے عوام کے دفاعت کے لیے ہے یا پھر امریکا اور امریکی مفادات کے۔ پاکستان فوج جس طرح امریکی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو گزشتہ کئی سالوں سے تعاون فراہم کر رہی ہے اس سے ملک کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ اس معاملے پر یہ بات جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہی ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے خفیہ طور پر امریکی فوج کو پاکستانی علاقوں میں میزائل حملے کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ اردن اور یو اے ای کے برعکس پاکستان میں عوام سے کوئی چیز چھپی نہیں ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ پاکستان وسیع پیمانے پر امریکا کا ساتھ دے رہا ہے تاہم عوام کو یہ نہیں معلوم کہ اس لفظ وسیع میں کیا کیا چیزیں یا باتیں شامل ہیں۔
ایک مسلم ملک امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیا تعاون فراہم کر سکتا ہے اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ امریکا اسے کرنے کے لیے کیا کام دیتا ہے۔ مصر، لیبیا اور سوڈان جیسے ممالک جو افریقا اور مشرق وسطیٰ کا حصہ ہیں، 2001 سے امریکا کو خفیہ طور پر کئی لوگ حوالے کرچکے ہیں۔ سعودی عرب، قطر، ترکی، بحران اور کویت نے زمینی (اڈے) اور اسٹریٹجک سپورٹ فراہم کی ہے۔ کویت اور سعودی عرب دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر امریکی فوجی اڈے قائم ہیں اور وہاں امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد بھی تعینات ہے۔
اسے کے علاوہ وسط ایشیائی مسلم ریاستوں میں بھی امریکا نے 2001 کے بعد کئی چھوٹے چھوٹے فوجی اڈے (للی پیڈز) بھی بنائے ہیں۔ ان ممالک میں کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان شامل ہیں۔ افغانستان میں امریکی فضائیہ کو حملوں میں مدد دینے کے لیے قازقستان نے اپنے فضائی اڈے فراہم کئے ہین جہاں امریکی طیاروں کو پرواز کرنے اور فیول بھرنے میں مدد دی جاتی ہے۔ چین اور روس کے جوابی اقدامات سے ان ممالک میں سے کئی ایک نے امریکی مدد کا سلسلہ بند کردیا ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ یہ ممالک اپنے عوام کی خواہشات کے برخلاف امریکا کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
اب آتے ہیں ایشیا پیسفک کی طرف۔ جنوب مشرقی ایشیا میں امریکی فوج انڈونیشیائی فوج کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں میں مصروف عمل ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد انڈونیشیائی سیکیورٹی فورسز کو القاعدہ کی ذیلی تنظیم جماعت اسلامی کے خلاف تیار کرنا ہے۔
ان تمام ممالک کا ذکر کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ امریکا نے دنیا کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں سے بھی اسے اپنے خلاف خطرہ محسوس ہوتا تھا وہاں اپنے فوجیوں کو تعینات کرکے اڈے بنا دیئے ہیں اور ایسے ممالک میں ایسے غیر مقبول افراد کو حکمران بنادیا ہے جو عوام کو کچلنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہوں۔ انڈونیشیا میں سوسیلو بامبنگ یودھویونو، پاکستان میں جنرل پرویز مشرف، افغانستان میں حامد کرزئی، قازقستان میں نور سلطان نظربایوف، ازبکستان میں اسلام کریموف، ترکی میں عبداللہ گل، متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زید النہیان، کویت میں صباح الاحمد الجابر الصباح، مسعودی عرب میں شاہ عبداللہ، عراق میں جلال طالبانی اور ایسے کئی ممالک ہیں جہاں امریکا کی مرضی کے حکمران موجود ہیں۔ ان تمام ممالک میں اگر دیکھا جائے تو متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب ایسے ممالک ہیں جو امریکا کے آگے جھکے ہوئے ہیں اس ہی لئے امریکا ان میں جمہوریت کی بات نہیں کرتا باقی تمام ایسے ممالک جو امریکا مخالف ہیں (ایران، شام، بولیویا، وینیزویلا، کیوبا وغیرہ) ان میں عوامی رہنمائوں اور حکمرانوں کو ہٹانے کی بات کی جاتی ہے اور نام نہاد جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
اس پورے آرٹیکل کا مقصد صرف او آئی سی کے ممبر ممالک کی اصلیت کو سامنے لانا ہے اور ایسی انقلابی تحریک کو جنم دینا ہے جو موجودہ حکمرانوں کے تختے الٹ کر ایسے نظام کو لے کر آئے جو عوامی ہو اور عوامی مفادات کا خیال رکھے نہ کہ شیطان پرست امریکا کا۔ او آئی سی کا کام صرف یہ ہے کہ امریکا کے ساتھ تعاون کرکے مسلمانوں کے مفادات کا سودا کیا جاسکے اور بعد میں مسلمان ممالک کی فوجوں کو مسلمانوں کے خلاف ہی استعمال کیا جا سکے۔ ایسا ہوگا تو مغربی ممالک کو مسلمانوں سے لڑنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ مسلمان آپس میں ہی لڑ مریں گے اور صرف امیدوں پر گزارہ کرتے رہیں گے کہ آخر ایک دن اچھا آئے گا بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 331
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
S_S_G_Commando (12-04-08), عرفان حیدر (12-04-08), عروج (11-10-10)
پرانا 12-04-08, 05:07 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 31
مراسلات: 167
کمائي: 2,099
شکریہ: 156
81 مراسلہ میں 193 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمانوں کو مسلمانوں سے قتل کرانے والی تنظیم

بہت خوب جناب اچھی تحریر ہے ذبردست
S_S_G_Commando آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-04-08, 05:14 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلمانوں کو مسلمانوں سے قتل کرانے والی تنظیم

bahooot khooob
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-04-08, 07:02 PM   #4
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلمانوں کو مسلمانوں سے قتل کرانے والی تنظیم

سلام،

زبردست شیخ ہمدان بھائی،
خدا آپکی توفیقات میں اضافہ کرے

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, لوگ, چینل, موجودہ, منتقل, معلوم, اسلام, اسلامی, بہترین, بادشاہت, تحریر, جواب, حال, خلاف, سودا, سال, شام, شخص, طالبان, عسکری, صلاحیت, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger