واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


مشرقِ وسطیٰ میں کیا کیا ہو رہا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-11, 09:37 AM   #1
مشرقِ وسطیٰ میں کیا کیا ہو رہا ہے؟
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 12-04-11, 09:37 AM

مشرقِ وسطیٰ میں مطلق العنان بادشاہتوں اور آمرانہ حکومتوں کے خلاف عوامی احتجاج پر امریکی دوعملی واضح ہے۔ جہاں ایک طرف امریکہ اور اس کی اتحادی نام نہاد ’بین الاقوامی برادری‘ عوام کو حکومتی تشدد سے بچانے کے نام پر لیبیا میں فوجی کارروائی میں مصروف ہے وہیں یمن اور بحرین میں پُرامن مظاہرین کے خلاف حکومتوں کے بہیمانہ تشدد پر لب کشائی کی جرات سے محروم ہے۔ یہ دوعملی اور تضاد نہ صرف امریکہ اور یورپی حکومتوں میں نظر آ رہا ہے بلکہ تقریباً تمام مغربی میڈیا بھی اس دوعملی اور کھلے تضاد میں اپنی حکومتوں کا شریک ہے۔ سی این این اور بی بی سی جیسے مغربی خبررساں ادارے جہاں لیبیا اور شام میں حکومت مخالف تحریکوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں وہاں بحرین جیسے ممالک میں جمہوری اصلاحات کی تحریکوں کی واجبی خبریں ہی پیش کی جاتی ہیں۔ قطر کا معروف خبررساں ٹیلی ویژن الجزیرہ، جو تیونس، مصر اور لیبیا میں حکومت مخالف تحریکوں کا سب سے بڑا مبلغ رہا ہے وہ بحرین میں حکومت مخالف تحریک کی خبروں کا عملاً بائیکاٹ کیے ہوئے ہے۔ واضح رہے قطر اور یو اے ای امریکہ اور ناٹو کی لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی کا باقاعدہ حصہ ہیں۔ قطر کے حاکم نے لیبیا پر قطر ائیر فورس کے حملوں کا الجزیرہ ٹیلی ویژن پر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے یہ حملے ضروری تھے۔ دوسرے ملکوں میں ایسی صورت حال میں الجزیرہ کے نام نہاد آزاد صحافیوں کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ قطر کے حکمران سے یہ سوال کر سکیں کہ کیا قطر، بحرین اور یمن میں عوام کے تحفظ کے لیے ایسی ہی کارروائی کی حمایت کرے گا۔

اس حوالے سے سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور امریکہ کے درمیان ہونے والی مفاہمت اب کوئی راز کی بات نہیں۔ لیبیا پر امریکہ اور ناٹو حملوں کی کھلی حمایت کے بدلے سعودی عرب اور اُس کے اتحادی خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو بحرین، سعودی عرب اور یمن میں کھلی من مانی کا موقع دیا گیا ہے۔ امریکہ نہ صرف یمن اور بحرین میں حکومتی تشدد پر خاموش ہے بلکہ بحرین میں جمہوریت کی حامی تحریک کو کچلنے کے لیے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو فوجی مداخلت کی کھلی چھٹی دے چکا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب، یو اے ای اور دوسری خلیجی ریاستوں کے کئی ہزار فوجی بحرین میں حکومت کی مدد کے لیے جا چکے ہیں۔ بحرین میں حکومت مخالف جمہوری تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بحرین کی اکثریت شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے جبکہ حکمران شاہی خاندان کا تعلق سنی مکتبہ فکر سے ہے۔ شاہی خاندان الخلیفہ کا تاریخی تعلق سعودی عرب کے علاقہ نجد سے ہے جو دو صدی قبل بحرین میں آباد ہوا تھا۔ بحرین کی حکومت، سعودی عرب اور خلیجی ممالک بحرین میں جاری مظاہروں کے اس سلسلے میں ایران پر الزام عائد کر رہے ہیں، اگرچہ بحرین کی عرب شیعہ آبادی تاریخی اعتبار سے کبھی بھی ایران کے قریب نہیں رہی۔ ایرانی حکومت کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی جا رہی ہے تاہم ایران، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے بحرین میں فوجی مداخلت کی سخت مخالفت کر رہا ہے اور سعودی عرب کی جانب سے بحرین میں فوجی مداخلت کو ’آگ سے کھیلنے کے مترادف‘ قرار دے رہا ہے۔ بحرین اور سعودی عرب میں حکومت مخالف مظاہروں کے معاملے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تین اپریل کو ریاض، سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا اجلاس ہوا ہے جس میں ایرانی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کچھ روز پہلے کویت نے اپنے ملک میں ایرانی سراغ رسانی کے ایک گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اگرچہ ایرانی حکومت کی جانب سے کویت کے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں شیعہ، سنی منافرت کا فروغ پاکستان سے بھی متعلق ہے۔ جہاں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے فوجی دستوں نے حکومت کے استحکام کے لیے بحرین میں فوجی مداخلت کی ہے وہیں بحرین کی داخلی سکیورٹی اور پولیس کے لیے پاکستان سے بھی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے اخبارات میں اشتہار شائع ہونے کے بعد پاکستان سے کم از کم ایک ہزار سے زیادہ افراد کو بحرین کی سکیورٹی افواج کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور شیعہ، سنی منافرت کی موجودگی میں پاکستان سے بحرین کی سکیورٹی افواج کے لیے بھرتیوں کا سلسلہ پاکستان کے دور رس مفاد میں نہیں ہو گا۔ پہلے سے خبریں آ رہی ہیں کہ مظاہرین نے بحرین کی سکیورٹی افواج میں شامل پاکستانی نژاد افراد کے خلاف ردعمل کے طور پر پرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے تضاد کی وجوہ کوئی ڈھکا چھپکا معاملہ نہیں۔ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے حکمران شاہی خاندان امریکہ کے تاریخی اتحادی رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی روک تھام کے لیے آل سعود اور اُن کی وہابی آئیڈیالوجی امریکہ کی ضرورت ہے۔ جبکہ شام اور لیبیا کی مثال دوسری ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی حکمت عملی کے ماہرین شام کو خطے میں امریی مفادات کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کرتے ہیں جس کی وجہ شامی حکومت کا ایران اور اسرائیل مخالف حزب اللہ اور حماس سے قریبی اتحاد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شام کے شہر ’درا‘ میں پچھلے دنوں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو امریکی حکومت اور مغربی میڈیا بڑھا چڑھا کر بیان کر رہے ہیں اور امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی واضح طور پر کوشش ہے کہ شام میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ سکے۔
شفقت اللہ
ہمشہری
http://www.humshehri.com/DetailStory.aspx?ID=4295
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 264
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-04-11), حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 01:46 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عرب پر برا وقت آن پہنچا ہے ۔ لگتا ہے کہ فائنل راونڈ جلد شروع ہو جائے گا ۔ اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ مہدی اور مسیحا کی آمد ہوتی ہے یا نہیں۔ وقت اب علامات صغریٰ سے نکل کر تیزی سے علامات کبریٰ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 02:22 PM   #3
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مشرق وسطیٰ میں‌تو جو ہورہا ہے سوہورہا ہے البتہ پاک نیٹ‌پہ ٹھیک نہیں‌ہورہا
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-04-11), عبداللہ آدم (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 03:18 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,206
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
مشرق وسطیٰ میں‌تو جو ہورہا ہے سوہورہا ہے البتہ پاک نیٹ‌پہ ٹھیک نہیں‌ہورہا
السلامُ علیکم

محترم ابنِ آدم بھائی کیا آپ وضاحت کریں گے کہ پاک نیٹ کیا ٹھیک نہیں ہورہا؟
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 03:47 PM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اشارہ بھائی کا ایک ہی مخصوص رو کی طرف ہے............... اگر اس کی کاؤنٹر شروع ہو گیا تو.................
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 04:22 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دونوں موقف ہونے چاہییں سامنے۔ محض ایک موقف سے خاک پتا چلے گا ہم کو
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ایک دوسرے کی اوقات کا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
طاھر (12-04-11)
پرانا 15-04-11, 03:38 PM   #7
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹھیک ہے ایک موقف تو پچھلے ڈیڑھ مہینے سے گھول کر پلایا جا ہی رہا ہے............. آپ دوسری طرف کا موقف بیان کریں،

میں ہمہ تن گوش ہوں................ بسم اللہ
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-04-11, 03:42 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مشرق وسطیٰ میں شیطانیت کس پھیلائی عوام نے یا انہوں نے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کوششیں, پولیس, پاکستان, پاکستانی, نظر, موقع, آبادی, ایران, اللہ, الزام, امریکہ, احتجاج, حماس, حال, حزب اللہ, خلاف, شہر, شام, عوامی, علاقہ, عائد, صحافیوں, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشرق وسطی میں بے چینی کی اصل وجہ اسرائیل abdulrehman303 عمومی بحث 1 10-04-11 07:53 PM
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
::: حافظ نذر احمد صاحب کے متفق علیہ ترجمہ میں سے دوسرا پارہ مع عربی متن ::: عادل سہیل قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) 0 08-09-09 03:38 AM
صدر مشرف دورہ چین کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:21 AM
امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گ عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger