واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


مصالحت: پہلے سعودیہ اب ترکی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 03:52 PM   #1
مصالحت: پہلے سعودیہ اب ترکی
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-12-07, 03:52 PM

ترکی کے صدر عبداللہ گل دنیا کے پہلے سربراہ حکومت ہیں جنہوں نے صدر پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور آئین کی معطلی سمیت تمام اقدامات کی کھل کر حمایت کی ہے۔
عبداللہ گل صدر پرویز مشرف کی دعوت پر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد آنے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں۔ مہمان صدر نے جہاں میزبان ملک کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں وہاں حزب مخالف کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں سے بھی ملے۔

بینظیر بھٹو، نواز شریف، قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمٰن اور عمران خان سے ملاقاتوں میں ترک صدر نے ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے نازک حالات کو سمجھیں اور ملکی مفاد میں متحد ہوجائیں۔انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ آٹھ جنوری کے عام انتخابات کا بائیکاٹ نہ کریں۔

ترک صدر نے اپنے میزبان ہم منصب سے مشترکہ نیوز بریفنگ سے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے استحکام کے لیے جمہوریت ضروری ہوتی ہے لیکن متعلقہ ملک کے حالات کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان کے حالات کو نظر میں رکھ کر فیصلہ کریں۔

ترک صدر تو پیر کی شب ہی واپس چلے گئے لیکن ان کی مصروفیات کی خبریں منگل کو بیشتر اخبارات نے نمایاں طور پر شائع کی ہیں۔

اکثر طور پر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں جب بھی حالات گڑ بڑ ہوتے ہیں یا کسی بھی سیاسی تبدیلی چاہے وہ ’بلٹ یا بیلٹ‘ کی بنیاد پر ہو، سب سے پہلے سعودی عرب اور چین اس کی حمایت کرتے ہیں۔

لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تین نومبر کو صدر مشرف کی جانب سے آئین معطل کرکے ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سعودی عرب یا چین میں سے حق میں آواز نہ آنے کے بعد صدر مشرف کو اپنی مدد کے لیے ترک ہم منصب کو بلانا پڑا۔

ترک صدر کی جانب سے صدر پرویز مشرف کی کھل کر حمایت کرنے پر ایک صحافی نے کہا کہ اتنی حمایت تو چودھری شجاعت نے بھی نہیں کی۔

پاکستان میں آئین کی معطلی اور ایمرجنسی کے نفاذ پر جب دولت مشترکہ نے رکنیت معطل کی، یورپی یونین اور دیگر نے جب احتجاج کیا تھا تو حکومت نے اُسے’اندرونی معاملات میں مداخلت‘ قرار دیا تھا۔

لیکن بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اب جس طرح ترکی کے صدر کو مدعو کرکے صدر پرویزمشرف کے حق میں بیان دلوایا گیا ہے اور حزب مخالف کے رہنماؤں پر پرویز مشرف کی حمایت کے لیے زور دیا ہے، ان کا یہ عمل بھی ایک لحاظ سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

اس بارے میں قاضی حسین احمد نے اپنے ابتدائی رد عمل میں کہا ہے کہ انہیں حیرت ہے کہ ایک دوست ملک کا صدر کیسے ایک آمر کی حمایت کرتا ہے۔ اس بارے میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں اپنا رد عمل دینے سے بھی گریزاں ہیں۔

اس بارے میں جب سفارتی امور کے ماہر اور پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کسی ریاست کے سربراہ کو اس طرح کرنا نہیں چاہیے۔ لیکن ان کے بقول پہلے بھی پاکستان میں دیگر ممالک کے سربراہان اندرونی معاملات کے بارے میں مداخلت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا معاملہ ہو یا کوئی دیگر مسئلہ ترکی اور سعودی عرب سمیت بعض ممالک اس بارے میں تجاویز دیتے رہے ہیں۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ ویسے تو انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے آنے والے مبصرین بھی اندرونی معاملات میں مداخلت ہے لیکن آج کل کے بدلے ہوئے حالات میں تقاضے بھی مختلف ہوگئے ہیں۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 317
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نیوز, چین, نظر, آج, احتجاج, خان, دوست, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, علی, عمران, عمران خان, صحافی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 5 13-02-11 07:19 AM
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف Business 0 13-07-10 10:39 PM
سعودی عرب کی طرف سے بے گھر افراد کی امداد کےلئے دوکروڑ40لاکھ ڈالر امداد کا اعلان جاویداسد خبریں 4 09-07-10 07:01 PM
مزاحیہ شاعری حالد مسعود محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 0 16-06-09 08:26 PM
ایک آنکھ کا پردہ: سعودی مشورہ منتظمین خبریں 13 04-10-08 05:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger