واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


معزول جج اور بدنیت حکومت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-08, 03:34 PM   #1
معزول جج اور بدنیت حکومت
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 12-04-08, 03:34 PM

ایک بلاگ پر یہ آرٹیکل پڑھا جو آپ کے لیے یہاں کاپی پیسٹ کیا ہے:

پنجابی کی مثال “دل حرامی تے حیتاں دا ڈھیر” موجودہ حکومت پر سو فصد پوری اترتی ہے۔ پہلے تو انہوں نے الیکشن میں نعرہ لگایا کہ حکومت ملی تو پی سی او زدہ جج بحال کردیں گے۔ جب حکومت ملی تو پھر اعلان مری ہوا اور ججوں کو تیس دن کے اندر بحال کرنے کا آپس میں معاہدہ کیا۔

اب تیس دن کب سے شروع ہوں گے یہی فیصلہ نہیں ہو پارہا۔ دو دن قبل وزیراطلاعات شیری رحمٰن، جو وزیرکم اور ماڈل گرل زیادہ بننے کی کوشش کررہی ہیں، نے اعلان کیا کہ تیس دن کا کاؤنٹ ڈاؤن تب شروع ہوگا جب صوبوں کی حکومتیں بن جائیں گی۔ اس سے قبل یہ کاؤنٹ ڈاؤن وکلا نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حلف اٹھانے کے دن سے شروع کیا تھا لیکن بعد میں آصف زرداری نے یہ کاؤنٹ ڈاؤن کابینہ کی تشکیل کے بعد شروع کرنے کی بات کر دی۔

اب صورتحال یہ ہے کہ ڈاکٹر شیرافگن کی ایک آمر کی غیرقانونی حمایت کی بنا پر چھترول کے بعد آصف زرداری اور ایم کیو ایم نے وکلا کو کوسنا شروع کردیا ہے۔ تاکہ یہ تحریک ٹھنڈی پڑ جائے اور ججوں کا معاملہ پس پردہ چلا جائے۔

کابینہ کی تشکیل کے بعد ججوں کی بحالی کیلیے ایک کمیٹی بنائی گئی جو بدنیتی کی بنا پر کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی اور اب بڑی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کرنے کی بحث وزیرقانون فاروق نائیک نے چھیڑ دی ہے۔ اب ہوگا یہ کہ جماعتوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی طرح کے لوگ رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلیے اٹھ کھڑے ہوں گے اور اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوجائے گا۔ اس طرح یہ شوشہ چھوڑا جائے گا کہ ججوں کی بحالی پر اتحادی جماعتوں میں اختلافات ہیں اور ان کو ختم کرنے کیلیے مزید ایک کمیٹی بنا دی جائے گی۔

یہ حقیقت ہے کہ منصف عدلیہ کی بحالی کسی بھی حکومتی اتحادی پارٹی کے حق میں نہیں ہے۔ اگر جج بحال ہوگئے تو پھر وہ انہی کی سکروٹنی شروع کردیں گے اور یہی راز حکومت کے غیرملکی مشیروں نے بھی بتایا ہو گا۔ غیرملکی مشیر بھی وہ بناں پاس کے قومی اسمبلی میں گھس جاتے ہیں، روزانہ کسی نہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات کرکے آرڈر اس طرح جاری کرتے ہیں جیسے وہ واقعی پاکستان کے وائسرائے ہیں۔ یہ مشیر بھی کبھی نہیں چاہیں گے کہ جج بحال ہوں کیونکہ اس طرح ملکی سیاست کرپشن سے پاک ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے جو غیرملکی آقاؤں کے حق میں نہیں ہیں۔

یہ شروع سے پاکستانی حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے کہ جو کام ٹالنا ہو اس کی کمیٹی بنا دی جاتی ہے۔ ججوں کی بحالی کیلیے جس دن کمیٹی بنی اسی دن رائے عامہ کو شک ہو گیا تھا کہ جج آسانی سے بحال ہونے والے نہیں ہیں۔

وکلا ابھی تک میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں مگر جس دن سے آصف زرداری نے سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری اعتزاز احسن کی سرزنش کی ہے وہ بھی دھیمے پڑ گئے ہیں۔ اگر جج بحال نہ ہوئے تو ان لوگوں کا بھی امتحان شروع ہوجائے گا جو ججوں کے بحال نہ ہونے پر استعفے دینے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ مگر فکر نہ کریں ہمارے پاس بہانوں کی کمی نہیں ہے وہ بھی کوئی نہ کوئی بہانہ گھڑ کر وزارت سے چمٹے رہیں گے۔

ایک بات طے ہے کہ یہ خدشات عوام کی ٹریننگ ضرور کردیں گے اور وہ اگلے انتخابات میں اسی طرح دوبارہ برج الٹ دیں گے جس طرح انہوں نے اس سال کے انتخابات میں کیا۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 265
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando (12-04-08)
پرانا 12-04-08, 05:00 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
S_S_G_Commando's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 31
مراسلات: 167
کمائي: 2,099
شکریہ: 156
81 مراسلہ میں 193 بارشکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں S_S_G_Commando کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: معزول جج اور بدنیت حکومت

دلچسب آرٹیکل ہے۔ ذبر دست
S_S_G_Commando آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کورٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, موجودہ, آصف زرداری, امتحان, زرداری, سپریم, سیاست, سال, صوبوں, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول ججز 15مئی تک بحال ہو جائینگے ،آصف زرداری ابن جلال خبریں 2 29-04-08 06:54 PM
81 فیصد رائے دہندگان کی معزول چیف جسٹس کو بحال کرنیکی حمایت عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:41 AM
معزول عدلیہ کی بحالی پر حکمران اتحاد کی اہم بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی ابن جلال خبریں 0 12-04-08 05:34 PM
معزول عدلیہ کی بحالی پر حکمران اتحاد کی اہم بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی ابن جلال خبریں 0 12-04-08 05:34 PM
حکومت مخالف تحریک کو روکنے کیلئے معزول ججزکوانتخابات تک رہا نہ کرنیکا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger