واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


موجودہ مالی بحران

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-04-09, 05:09 AM   #1
موجودہ مالی بحران
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 15-04-09, 05:09 AM

ماہرین اقتصادیات متفق ہیں کہ موجودہ مالی بحران کوروکنے کے لئے نئے مالی نظام کی ضرورت ہے۔ویسے صہیونی مقتدرہ اور امریکی نیوکونز کے سرخیل جارج ڈبلیو بش وغیرہ پرانے نظام کو بدلنے کے حق میں نہیں ہیں۔

دنیا کو بلا شبہ ایک نئے مالی نظام کی ضرورت ہے جوپوری طرح ’بلا سودی‘‘ہو اور جو طبقہ امرا کو فائدہ پہنچانے والے تحفظات سے پاک ہو۔اور دنیا میں ایسا صرف ایک ہی نظام فی الوقت موجود ہے:اسلامی اقتصادی نظام جو سود سے بھی پاک ہے اور بے جا تحفظات سے بھی مبرا ہے۔جو بلا تفریق پوری انسانیت کے لیے ہے۔

حالات یہ ہیں کہ مندی ،کساد بازاری دنیا میں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔مندی کا سیدھا سا مطلب ہے :مانگ کم پیداوار زیادہ۔مانگ میں کمی اس لئے ہوتی ہے کہ عوام کی قوت خرید گھٹ جاتی ہے۔ جیب خالی ہوگی تو کوئی بھلا کیا خریدے گا؟ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ جسٹن لین کا کہنا ہے موجودہ مندی اور مالی بحران 1930 کے گریٹ ڈپریشن سے زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہوتی جارہی ہیں وجہ یہ ہے کہ دنیا میں قطعی غیر متوقع طور پر تیل کی مانگ اور کھپت میں اضافے کے بجائے کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے۔صہیونی مقتدرہ تیل کی قیمتیں 150ڈالر سے دو سو ڈالر فی بیرل تک لے جانے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن 11 جولائی 2008ء 128 ڈالر فی بیرل تک پہنچ کے تیل کی قیمتوں نے جو لڑھکنا شروع کیا تو پانچ مہینے میں ایک سو ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی آچکی ہے جو بذات خود ایک ریکارڈ ہے۔

معاشی بحران کا معاملہ یہ ہے کہ اس کی بدولت سپر پاور کی امریکی حیثیت کا تیاپانچہ ہونے والا ہے اور امریکہ سمیت پوری دنیا میں بہ بحث جاری ہے کہ امریکہ کے بعد نئی سپر پاور کون ہوگا؟ماہرین کا اندازہ ہے 2011 سے2020 تک امریکہ کا زوال مکمل ہوچکا ہوگا۔
آج بھی صورت حال یہ ہے کہ نیوز ویک کے ایڈیٹر فرید زکریا تک نے بند لفظوں میں یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکی معیشت صرف چین اور سعودی عرب کی دولت کے سہارے ٹکی ہوئی ہے۔حقیقت یہی ہے کہ ان میں سے کوئی ایک ملک بھی امریکہ کی کفالت اور امداد سے ہاتھ اٹھالے تو امریکی ٹائی ٹینک کل کا ڈوبتا آج ہی ڈوب جائے۔

در اصل موجودہ سرمایہ دارانہ نظام ہی خطرے میں ہے اور فرید زکریا کی مانیں تو ان کا کہنا یہ ہے کہ ’’یہ کیپیٹل ازم کا بحران نہیں گلوبلائزیشن کا بحرا ن ہے۔ در اصل گلوبلائزیشن کی بنیاد سودی سرمایہ داری سامراجی نظام ہی پر رکھی گئی تھی لہذا اس کا یہ حشر تو ہونا ہی تھا۔

آج حالت یہ ہے کہ دنیا میں 2 کروڑ لوگ بدترین فاقہ کشی کے شکا رہیں اور چالیس کروڑ افراد بس بھکمری کی کگار پر ہیں۔گذشتہ انیس برسوں میں گلوبلائزیشن کے نتیجے میں ترقی پذیر دنیا غربت سے پاک تو کیا ہوتی،غربت کا عفریت ترقی یافتہ ممالک کو بھی اپنے شکنجے میں کستا چلا جا رہا ہے۔صرف ایک ملک امریکہ میں اور صرف سال 2008ء میں بیس لاکھ افراد چھاٹنی کا شکا رہو کر بے روزگار ہو چکے ہیں۔

محض ایک مہینے نومبر2008ء میں پانچ لاکھ 33ہزار امریکی بے روزگار ہوئے ہیں۔ایک امریکی ماہر اقتصادیات رچرڈ مارون کا کہنا ہے کہ’’آپ اس سے زیادہ بری حالت کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔امریکی اقتصادی ڈھانچہ پوری طرح منہدم ہو چکا ہے۔‘‘ایک یونانی ماہر اقتصادیات بوفیس فانسون نے لکھا ہے کہ موجودہ سرمایہ دارانہ نظام نے عالم انسانیت کو ہلاکت کی کگار پر پہنچا دیا ہے۔

اس نے لکھا ہے کہ ’’ہمارے بینکو ں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کو سمجھنے کے لئے ہم کوانجیل کے بجائے قرآن پاک کو پڑھنے کی زیادہ ضرورت ہے۔اگر ہمارے بینکوں کے ذمہ داروں نے قرآن کے معاشی احکامات کی تطبیق کی ہوتی تو ہم اس بحران کا شکار نہ ہوتے کیونکہ پیسہ پیسے کو جنم نہیں دیتا۔‘‘

اسی طرح ایک فرانسیسی اقتصادی جریدے نے عالمی اقتصادی نظام میں اسلامی شریعت کی تطبیق کی وکالت کی ہے۔انہوں نے اپنے مقالے بعنوان ’’کیا وال اسٹریٹ اسلامی شریعت کے اصول ماننے کی اہل ہوگئی ہے؟‘‘ میں لکھا ہے کہ اسلامی (بلا سودی معاشی)اصولوں کی عملی تطبیق کے بغیر اب کوئی چارہ نہیں۔ایک مکمل بلا سودی اسلامی نظام کے سوا اورکوئی نظام اب ہمیں اس عالمی معاشی بحران سے نہیں بچا سکتا۔‘‘


عالم نقوی

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 813
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (15-04-09)
پرانا 15-04-09, 12:48 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل صاحب کافی دن کے بعد اپنے اصل رنگ میں‌دکھائی دے رہے ہیں‌، ورنہ ہر جگہ بس چھیل چھبیلیاں ہی ہو رہیں تھیں۔
میر جانب سے ایک انتہائی زربردست اور معلوماتی مضمون پر مُبارکباد قبول فرمائیں۔
کاش اسے مکمل پڑھنے والے بھی میسر آجائیں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (15-04-09)
پرانا 15-04-09, 01:04 PM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل بھائی آپ کا یہ روپ بھی ہے یار چھپے رستم نکلے ہیں آپ
میں تو سمجھتا رہا ہوں کہ صرف چھییڑ خانی اور نوک جھونک چلتی رہتی ہے آپ کی

اور فیصل بھائی بہت ہی پیاری اور منفرد تحریر پڑھنے کو ملی جو سمجھنا اپنی جگہ پر اہمیت رکھتا ہے اور اہنے اندر بھرپور وزن رکھنے والی آپ کی یہ تحریر اپنے اندر ایک مقام رکھتی ہے
اچھی تحریر لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (15-04-09)
پرانا 15-04-09, 01:14 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیسا دیس ویسا بھیس
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (15-04-09), ام غزل (15-04-09)
پرانا 15-04-09, 02:14 PM   #5
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو آخر اسلام نے ہی ڈوبتے اور بہکے ہوئے انسانوں‌کو جائے پناہ دی ، آج جب ہم معاشی طور پر تباہی کی کگار پر کھڑے ہیں ، اس کی بڑی وجہ امریکہ اور اس کی سود خوری بھی ہے کیونکہ ہمارے حکمران بھی ترقی کے نام پر اس سود خوری کی بہتی گنگا میں کافی ہاتھ پاؤں‌بھگوتے رہے ہیں ، جس کا نتیجہ غریب اور بھوکوں مرتی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔آمین۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-04-09), ایس اے نقوی (15-04-09), سحر (16-04-09)
پرانا 15-04-09, 02:34 PM   #6
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
تو آخر اسلام نے ہی ڈوبتے اور بہکے ہوئے انسانوں‌کو جائے پناہ دی ، آج جب ہم معاشی طور پر تباہی کی کگار پر کھڑے ہیں ، اس کی بڑی وجہ امریکہ اور اس کی سود خوری بھی ہے کیونکہ ہمارے حکمران بھی ترقی کے نام پر اس سود خوری کی بہتی گنگا میں کافی ہاتھ پاؤں‌بھگوتے رہے ہیں ، جس کا نتیجہ غریب اور بھوکوں مرتی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔آمین۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
بڑی گہری باتیں کر گئی ہو آپ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-04-09), ام غزل (16-04-09)
پرانا 16-04-09, 09:36 AM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
تو آخر اسلام نے ہی ڈوبتے اور بہکے ہوئے انسانوں‌کو جائے پناہ دی ، آج جب ہم معاشی طور پر تباہی کی کگار پر کھڑے ہیں ، اس کی بڑی وجہ امریکہ اور اس کی سود خوری بھی ہے کیونکہ ہمارے حکمران بھی ترقی کے نام پر اس سود خوری کی بہتی گنگا میں کافی ہاتھ پاؤں‌بھگوتے رہے ہیں ، جس کا نتیجہ غریب اور بھوکوں مرتی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔آمین۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔

ہر چیز کو "اسلامی" اور "غیر اسلامی" والی عینک سے کیوں دیکھتی ہو؟

بعض چیزیں تو محض معاشرتی ہوتیں ہیں۔ کال مارکس نے بھی تو یہی بات کی تھی تو کیا اُس نے اسلام کا مطالعہ کیا تھا؟
نہیں نا، تو لاجیکلی انسانیت کو پلٹ کر اس منطقی انجام کی طرف آنا تھا۔ ایک فلاحی اور غیر سودی نظام کم از کم ہماری زندگی میں‌ دیکھنا تو ممکن نیں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (16-04-09), ایس اے نقوی (16-04-09), ام غزل (17-04-09)
پرانا 16-04-09, 12:46 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مسلمان ہو کر تو ہر چیز کو اسلامی آنکھ سے ہی دیکھنا پڑتا ہے
کیونکہ آنکھ ہی مسلمان کی ہے

اور اگر کسی نظام کی مشکل سے نکلنے میں دوسرا نظام مددگار ہوا تو اس کو نجات دہندہ ہی کہا جائے گا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (16-04-09), ام غزل (17-04-09)
پرانا 16-04-09, 12:48 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق پر لگانے کا شکریہ !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (16-04-09), ام غزل (17-04-09)
پرانا 16-04-09, 01:13 PM   #10
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مسلمان ہو کر تو ہر چیز کو اسلامی آنکھ سے ہی دیکھنا پڑتا ہے
کیونکہ آنکھ ہی مسلمان کی ہے

اور اگر کسی نظام کی مشکل سے نکلنے میں دوسرا نظام مددگار ہوا تو اس کو نجات دہندہ ہی کہا جائے گا

اگر ہم بار بار اسلامی اور غیر اسلامی کی تکرار کریں گے تو ہ لوگ بھی جو اسے اپنانا چاھتے ہیں وہ بھی اس سے دور بھاگیں‌گے۔ نظام عدل کو ہی لے لیں جب آپ نے کہا کے یہ نظام علدل طالبان نے نافذ کیا ہے تو لوگ دور بھاگ رہے ہیں۔ اگر محض یہ کہا جاتا کے ہم ایک فلاحی و انسانی نظام عدل قائم کررہے ہیں تو اتنا شدید ردعمل سامنے نہیں آتا۔

بلادسودی نظام یقینا اسلام کے ثمرات میں سے ایک ثمر ہے تو اگر کوئی غیر مسلم ملک اسے بطور ایک فلاحی نظام کے نافذ کرتا ہے تو ہمیں‌اُسے یہ ہرگز نہیں کہنا چاھیئے کے تم نے ایک اسلامی نظام کو اپنایا ہے۔

اصل غرض تو نظام سے ہے نا کے "نام" سے؟
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (16-04-09), ام غزل (17-04-09)
پرانا 16-04-09, 08:50 PM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس بات سے متفق ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-04-09), ام غزل (17-04-09)
پرانا 16-04-09, 09:56 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب اجازت چاہتا ہوں زندگی نے ساتھ دیا تو کل ملاقات ہو گی
اپنا بہت سا خیال رکھیے گا اور ان کا بھی جو اپنا خیال خود نہین رکھ سکتے
کل صبح تک کےلئے انجم شاہ کو اجازت اللہ نگہبان
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-04-09, 01:47 AM   #13
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
ہر چیز کو "اسلامی" اور "غیر اسلامی" والی عینک سے کیوں دیکھتی ہو؟

بعض چیزیں تو محض معاشرتی ہوتیں ہیں۔ کال مارکس نے بھی تو یہی بات کی تھی تو کیا اُس نے اسلام کا مطالعہ کیا تھا؟
نہیں نا، تو لاجیکلی انسانیت کو پلٹ کر اس منطقی انجام کی طرف آنا تھا۔ ایک فلاحی اور غیر سودی نظام کم از کم ہماری زندگی میں‌ دیکھنا تو ممکن نیں۔
آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ ہر بات اسلام کی رو سے کرنا بھی ٹھیک نہیں ، مگر کیا آپ نہیں جانتے کہ جو لوگ یا جو معاشرہ یہ نظام اپنا رہا ہے، وہ نہیں جانتا کہ وہ یہ نظام کہاں سے لے رہا ہے ،وہ کون سی کتاب ہے یا وہ کون سا علم ہے جو اس نظام کو رائج کئے ہوئے ہیں ، سب جانتے ہیں‌مگر چونکہ اس وقت ان کو اس کی ضرورت ہے اپنی بقا ء کیلئے ،تو اس وقت وہ اس کو اپنانے کا سوچ رہے ہیں ، لیکن اگر آپ سوچتے ہیں ہمارے اسلام کا شور نہ ڈالنے سے وہ حق کی طرف لوٹ آئیں‌گے تو یہ مجھے ایک خوش فہمی کے علاوہ کچھ اور نہیں لگتا ۔
باقی ہدایت دینے والا رب ہے ! جسے چاہے حق کی طرف لوٹا دے ۔
اور میں تو فخر کررہی تھی اپنے مذہب پر کہ جب جب بھی فرنگی یا دنیا کی کسی قوم پر کوئی مصیبت یا قحط آیا ہے تب تب ہی انہوں نے اسلام کا سہارا لیا ہے ۔
بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (17-04-09)
پرانا 17-04-09, 02:14 AM   #14
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 247
کمائي: 5,376
شکریہ: 243
177 مراسلہ میں 390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موجودہ مالی بہران ایسا تباہ کن ہے کہ تمام مغرب بوکھلایا ہوا ہے ، اور ان کی نظریں ہر طرف اٹھ رہی ہیں ، اسلئے میڈیا میں اکثر " اسلامی بنکاری " کا لفظ بھی آتا رہتا ہے ۔ اگرچہ اس حقیقت کا اقرار بھی کرتے ہیں کہ اس بہران میں بھی اسلامی بینک زیادہ متاثر نہیں ہوئے ۔ مگر تجربہ بتاتا ہے کہ حالات تھوڑے سے بھی بہتر ہونا شروع ہوئے تو لالچ پھر دماغوں پر قبضہ کر لے گی ۔ اور سارا پرانا نظام آہستہ آہستہ دوبارہ آ جائے گا ۔اور اس سے بھی بڑی تباہی کی طرف رواں دواں ہو جا ے گا ۔
ماسٹر مقسود آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-04-09), ام غزل (17-04-09)
پرانا 17-04-09, 12:39 PM   #15
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اس بات سے متفق ہوں

ع
بڑی دیر کی مہربان آتے آتے!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (17-04-09)
جواب

Tags
color, پاک, پاکستان, قرآن, لوگ, نیوز, چین, نظر, مکمل, موجودہ, ممکن, متوقع, آج, امریکہ, اسلام, اسلامی, تلاش, حال, دیس, زندگی, سال, سرمایہ دارانہ, طالبان, غزل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger