واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


موساد کے ہیڈ کوارٹر میں جعلی پاسپورٹوں کی تیاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-03-10, 04:18 PM   #1
موساد کے ہیڈ کوارٹر میں جعلی پاسپورٹوں کی تیاری
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 22-03-10, 04:18 PM

اسرائیل کی بد نام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق ایجنٹ وکٹر آسٹروسکی نے انکشاف کیا ہے کہ موساد عرصہ دراز سے دنیا کے مختلف ممالک میں خفیہ کارروائیوں کیلئے جعلی آسٹریلوی پاسپورٹ استعما ل کر رہی ہے۔


وکٹر 1980ءتک موساد کے ایک اہم ایجنٹ کے طور پر کام کرتا رہا۔ اس کا کہنا ہے کہ موساد کے ہیڈ کوارٹر میں مختلف ممالک کے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کیلئے باقاعدہ ایک میل قائم ہے۔جو پاسپورٹ فیکٹری کی طرح کام کرتا ہے اور کسی بھی ملک کا اصل جیسا نقلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے اس فیکٹری میں پاسپورٹ بنانے کیلئے خصوصی پیپرز، لوگو اور تحریریں تیار کی جاتی ہیں ۔

وکٹر نے بتایا کہ موساد اپنے ایجنٹوں کو مختلف ممالک میں کارروائی کیلئے جعلی پاسپورٹ فراہم کرتی ہے۔ جعلی پاسپورٹ جاری کرتے وقت یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ جن پر کسی ملک میں داخلہ پر پاسپورٹ ہولڈر پر کوئی شک نہ کیا جا سکے

وکٹر کے مطابق زیادہ تر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے جعلی پاسپورٹ تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ بات گزشتہ دنوں دبئی میں قتل حماس کے رہنما محمود ال بہو کے قتل کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں موساد کے سا بق ایجنٹ نے کہی ۔

دبئی پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات کے دوران 25 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا دبئی پولیس کے مطابق قتل میں موساد کا ہاتھ ہے قتل کی اس واردات میں تین آسٹریلوی شہریوں کے جعلی پاسپورٹ استعمال کئے گئے۔ یہ تینوں آسٹریلوی شہری اسرائیل میں رہتے ہیں ۔

آسٹریلوی اہلکاروں اور میڈ یا سے رابطوں پر ان کے رشتے داروں اور والدین نے بتایا کہ وہ اس واقعہ بر حیران ہیں۔ کیونکہ اس واردا ت کے بعد تینوں آسٹریلویوں کی زندگی کو اسرائیل میں خدشہ لاحق ہے۔

مذ کورہ تین آسٹریلوی باشندوں میں سے ایک جوشواڈینیل بروس کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی سلامتی بارے بہت پریشان ہے جو شوا اسرائیل میں ہے مگر ہم نہیں جانتے وہ کس حال میں ہے اور کیا جو شوا بھی اپنے پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال میں ملوث ہے؟

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صوبہ وکٹوریہ کے یہ تینوں یہود ی نژاد اسرائیلی بھی موساد کیلئے کا م کرتے ہیں؟

جن آسٹریلویوں کے قتل کی اس واردات میں پاسپورٹ استعمال ہوئے ان میں سے ایک 27 سال خاتون نکول مکابے بھی ہے۔ جو اس وقت تل ایب میں مقیم ہے۔ نکول نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے بہت خوفزدہ اور اس بات سے لا علم ہے کہ اس کا پاسپورٹ کس طرح سے جعلی پاسپورٹ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قتل کی اس واردات میں جو پاسپورٹ استعمال کئے گئے وہ 2003ءمیں جاری کئے گئے اور اس کے بعد سے نئے پاسپورٹ جاری کرنے کیلئے 2005ءسے پاسپورٹس مائیکرو ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ جس کی نقل کرنا نا ممکن ہے

قابل ذ کر بات یہ ہے کہ آسٹریلیا میں یہودی لابی کافی مضبوط ہے ۔ دونوں ممالک میں کافی مضبوط روابطہ ہیں ۔

آسٹریلوی وزیراعظم رڈ کیون آسٹریلوی پاسپورٹس کے غلط استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آسٹریلیا نے ہمیشہ اسرائیلی موقف کی حمایت کی ہے اور اسرائیلی سلامتی کی اصولی طور پر تائید کی مگر ہمیں یہ برداشت نہیں ہے کہ اسرائیل یا کوئی بھی ملک ہمارا نام خراب کرے اور ہمیں غیر قانونی کاموں کیلئے استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ادارے حما س لیڈ ر کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم دبئی اور اسرائیل روانہ کر دی گئی ۔ جبکہ آسٹریلوی پاسپورٹ کا غیر قانونی استعما ل روکنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔

اسرائیل میں تعینات آسٹریلیا میں 1997ءسے 1999ءتک تعینات سابق سفیر آئین و کھا ک نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے اسرائیل کے محکمہ خارجہ کے سنٹر افسروں کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کو اپنے مقاصد کیلئے آسٹریلوی پاسپورٹ کی غیر قانونی تیاری اور ان کے غیر اخلاقی استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

اس بیان کے بعد اسرائیل کی طرف سے جعلی آسٹریلوی پاسپورٹ تیار کرنے کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سابق آسٹریلوی حکومتیں اسرائیل کی طرف سے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے عمل سے آگاہ تھیں۔ اور اگر ایسا تھا تو یہ بات اب تک منظر عام پر کیوں نہ کر سکی؟

سابق وزیر اعظم ہارورڈ کے وزیر خارجہ الیگزنیڈر نے انکشاف کیا ہے کہ انکے دور میں اس اطلاع پر کہ اسرائیل میں آسٹریلوی پاسپورٹس کوجعلی پاسپورٹوں کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا ہے پر اسرائیل کو خبردار کیا گیا تھا۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (22-03-10), حیدر (22-03-10), رضی (22-03-10), عبداللہ حیدر (22-03-10), غلام مجتبی جان (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 04:33 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-03-10, 07:11 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس خبر کا ماخذ کیا ہے جناب
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-03-10, 07:26 PM   #4
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے۔ یہود وہنود کی شازشوں سے ہوشیار رہنے اور رکھنے کی ضرورت ہے ۔اللہ آپکو جزاء خیر دے اس موضوع سے جس قدر مسلمانوں کو آشنائی حاصل ہوگی اس قدر فائدہ ہوگا۔
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-03-10, 07:56 PM   #5
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
اس خبر کا ماخذ کیا ہے جناب

اردو ٹائمز اسرائیل خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں جعلی پاسپورٹ کی تیاری کی فیکٹری
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-03-10, 08:05 PM   #6
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکہ افغانستان سے رُخصت ہو جائے تو پھر موساد کا راگ بھی دُھن پر چڑھتا معلوم ہو سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہودی انتہا پسندوں‌ کی طرف سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے کہ امریکہ کسی طرح اب بھی ڈنڈا بردار سپاہی کا کردار ادا کرتا رہےتاکہ انکو کوئی نہ چھیڑے اور وہ اپنے مذہبی فرض‌ یعنی عربستان کے سارے علاقے پر قبضے کے خواب کوپورا کریں ۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (22-03-10), غلام مجتبی جان (25-03-10)
جواب

Tags
کوارٹر, پولیس, وقت, وزیر, وزیراعظم, مکمل, ممکن, ماں, مائیکرو, معلوم, انٹرویو, اعلیٰ, حماس, حال, خصوصی, دنیا, دبئی, رشتے, زندگی, زمانہ, سال, علم, عرصہ, غلط, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیڈورا، سینٹ اوس، ریڈ ہیٹ میں آڈیو اور ویڈیو کی سپورٹ شامل کریں حسن مغل لائینکس کارنر 8 25-01-11 06:07 PM
ایس کیو ایل 24 گھنٹوں میں سیکھئے شازل آئیں کمپیوٹر سیکھیں 22 11-01-09 12:10 AM
آلودگی سے پاک سپورٹس کار تیار !!! قیصرجی دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 02:26 AM
آلودگی سے پاک سپورٹس کار تیار وجدان دلچسپ اور عجیب 1 05-11-08 12:43 AM
::: باجوڑ ایجنسی:خار میں اسکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ ::: ابو کاشان خبریں 0 14-12-07 10:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger