واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


وزیراعظم اور زرداری کا دورہ سعودی عربیۃ ؛ شیوخ کا خیرات دینے سے انکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-06-08, 07:41 PM   #1
وزیراعظم اور زرداری کا دورہ سعودی عربیۃ ؛ شیوخ کا خیرات دینے سے انکار
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 10-06-08, 07:41 PM

سعودی حکومت نے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو ادھار کی بنیاد پر تیل دینے یا بجٹ میں معاونت کرنے کےلئے کوئی ٹھوس وعدہ نہیں کیا، وزیراعظم کی جانب سے خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے دروازے کھولنے کی دو درخواستیں بھی تسلیم نہیں کی گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر دفاع چوہدری احمد مختار پاکستان کےلئے مالیاتی مدد حاصل کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں تاحال جدہ میں ہیں۔

سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں کوئی ضیافت دی اور نہ ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز نے ان سے ملاقات کی (اطلاعات کے مطابق وہ وزیر اعظم کے دورہء سعودی عرب کے موقع پر یورپ کے وزٹ پر گئے ہوئے تھے)۔ وزیر اعظم کے دورے کے بعد سعودی حکام کے وعدوں کے حوالے سرکاری سطح پر کوئی ٹھوس بات نہیں بتائی گئی، تاہم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کویقین دہانی کرائی ہے کہ متعلقہ حکام انکی درخواست پر غور کریں گے۔ مذاکرات میں پاکستان اور سعودی عرب نے کارپوریٹ فارمنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی کاشت کاروں کو پاکستان میں کاشت کاری کےلئے بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی زرعی زمینیں دی جائیں گی جبکہ سعودیوں کو اپنی کمائی ہوئی دولت اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، اس تعاون کی تفصیلات بعد میں ہونے والے رابطوں میں طے کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب زمینوں پر کاشت کاری کےلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرےگا۔

مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے مقدس دروازے کھولنے کی پہلی درخواست سفارتی چینلز کے ذریعے دی گئی تھی تاہم شاہی محل سے متعلقہ حکام نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے ذاتی طور پر اس ہی قسم کی ایک اور درخواست بھرپور شائستگی کے ساتھ پیش کی تاہم یہ درخواست بھی شائستگی کے ساتھ مسترد کر دی گئی۔ وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد کو یہ اعزاز نہ ملنے پر مایوسی ہوئی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مسلم مملکتوں اور حکومتوں کے سربراہان کو کم از کم ان کے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مقدس مقامات کے اندر داخل ہونے کا اعزاز دیا جاتا رہا ہے، اس معاملے پر تبصرے کےلئے کوئی عہدیدار دستیاب نہیں تھا کیونکہ ترجمان دفتر خارجہ صدیق خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہوچکے ہیں۔ صرف گورنر مکہ معظمہ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور چوہدری احمد مختار ارض مقدس پرسعودی حکومت کے مہمان کے طور پر قصر ظفر میں مقیم ہیں اور یہ جدہ کے شاہی محل کے بالکل سامنے ہے۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وہ ایک دو روز میں واپس آجائیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ جنہوں نے گزشتہ ماہ سلطنت کے دورے کے دوران سعودی حکام کو تیل کا اضافی کوٹہ دینے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی وہ انہیں قائل نہیں کرپائے، شہزادہ نائف نے اس موقع پر مہمان وزیر سے کہا ہے کہ وہ ایسے حاجیوں کو بھیجیں جو اچھی طرح تربیت یافتہ ہوں کیونکہ بغیر تربیت حاصل کئے آنے والے حاجی مسائل پیدا کرتے ہیں۔

دریں اثناء سفارتی مبصرین نے اشارہ دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جن کی سعودی قیادت کے ساتھ خصوصی دوستی ہے وہ سعودی عرب کی جانب سے مالیاتی مشکلات پر قابو پانے کےلئے تعاون کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 398
Reply With Quote
پرانا 10-06-08, 07:47 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,988
کمائي: 49,079
شکریہ: 7,298
5,968 مراسلہ میں 15,149 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیراعظم اور زرداری کا دورہ سعودی عربیۃ ؛ شیوخ کا خیرات دینے سے انکار

مانگی ہوئی جنت سے دوزخ کا عذاب اچھا ہے میرے شیخو
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-06-08, 10:50 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,790
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزیراعظم اور زرداری کا دورہ سعودی عربیۃ ؛ شیوخ کا خیرات دینے سے انکار

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-06-08, 11:33 AM   #4
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیراعظم اور زرداری کا دورہ سعودی عربیۃ ؛ شیوخ کا خیرات دینے سے انکار

سلام،

اب کیا بولوں، جو اپنی قدر نہیں جانتا وہ دوسرے کی کیا قدر کرے گا۔
پہلے ہم اپنے آپ کو پہچانیں پھر بات کریں بھی تو اچھا لگے۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, نواز شریف, مکہ, موقع, مسائل, اعلیٰ, خصوصی, راستہ, زرداری, عہد, علی, صدیق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 07:25 PM
سعودی عرب: وزیرا کس کی بیوی ہے؟ چاچا کمال دیس ہوئے پردیس 12 21-08-09 03:31 AM
تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ ابن جلال خبریں 2 19-09-08 07:56 PM
وزیراعظم کی امریکی اور سعودی سفیروں سے ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلہ خیال عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger