واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست

سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-03-08, 05:19 AM   #1
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار
Zullu230 Zullu230 آف لائن ہے 25-03-08, 05:19 AM

پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سامنے بے شمار چیلنجز ہیں۔ لیکن پہلی فرصت میں جن چیلنجز کا سامنا ہے اُن میں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا ہے جس نے پاکستانی عوام کے دلوں میں انجانے خوف اور نفرت کی فضا قائم کی ہوئی ہے۔ بم دھماکوں میں جو لوگ ہلاک ہوتے ہیں اُن کے عزیز و اقارب کے دلوں پر قیامتیں گزر جاتی ہیں۔ آنکھوں میں آنسوئوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہ تھمنے میں نہیں آتا۔ ہلاک ہونے والے چھوٹے چھوٹے بچوں کی مائوں کی دوہائیاں اور بین، باپ کی اُمیدوں کا چراغ ہمیشہ کےلئے گل۔ بھائیوں بہنوں اور دیگر رشتہ داروں کے دلوں میں انتہائی نفرت کی کیفیت۔ اپنے ہی وطن میں غیر محفوظ ہونے کا شدید احساس! یہ سب کچھ کسی قوم کو نفسیاتی مریض بنانے کے اسباب ہیں۔
دوسرا بڑا چیلنج مہنگائی کا وہ طوفان بلا خیز ہے جو گزشتہ نو سالوں سے اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ غریب عوام کو اپنے ساتھ بہا رہا ہے۔ اس طوفان کو روکنے کےلئے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے جناب وزیر اعظم کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
تیسرا چیلنج ججز کی بحالی کا پُر زور عوامی مطالبہ ہے۔ اگر یہ مطالبہ پورا ہو جاتا ہے اور ججز بحال ہو کر اپنے اپنے مناصب پر دوبارہ فائز ہو جاتے ہیں تو یہ آمریت کے لئے بہت بڑا صدمہ اور دھچکا ہو گا جب کہ عوام کے چہروں پر خوشیوں اور رعنائیوں کی بہار لے آئے گا۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو عوام کی دکھتی رگ پر ہاتھ ہو گا اور عوامی امنگوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا اور ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو عوام کی اکثریت کی ترجمانی کرتے ہوں۔ عوامی خواہشات کے بر عکس چل کر یا آمریت کی چھتری کے سائے تلے جا کرپناہ لینے والوں کا حشر نشر اُنہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ اُمید واثق ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے اور جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوری روایات پر چلیں گے اور صیحح معنوں میں عوام کے دلوں پر حکمرانی کریں گے۔

Zullu230's Avatar
Zullu230
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 839
Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 04-04-08, 12:09 PM   #2
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اس حکومت کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہے۔ زرداری اپنی ثانوی حیثیّت میں‌ سکون سےنہیں بیٹھ سکیں گے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صاحب کچھ حوصلہ رکھتے ہیں‌ مگر وہ پریشان لوگوں‌ میں‌ گھرے ہوئے ہیں۔
ناکامی کی ایک بڑی وجہ بھٹّو خاندان کو انکے تمام رسومات کے ساتھ قوم پر مسلّط کرنے کی کوشش ہے۔اس پر مزید مہاجر تحریک کی شمولیت ہے, مہاجر تحریک ملک دشمن تحریک ہے جسکے عزائم ملک دوستی کے ساتھ نہیں‌چل سکیں‌ گے جبکہ انکا سربراہ مفرور کا درجہ رکھتا ہے۔ نواز شریف صاحب بھی خود تخت پر خاموش رہتے تھے اب پورا جوش دکھا رہے ہیں‌۔

حکومت کا قبائل کا 40- فرنگی قانون ختم کرنا اچھّا قدم ہے جسکی ان عناصر کی طرف سے مخالفت کا قوّی امکان ہے جو حکومت سے نسل در نسل انکے سربراہان اور ملکان کے نام پر پیسے اینٹھتے رہے ہیں۔

Last edited by محمد الیاس; 04-04-08 at 12:22 PM.
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (06-06-08), عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 10-04-08, 08:22 AM   #3
Senior Member

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

آپکی قیمتی آراء کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس (30-05-08)
پرانا 10-04-08, 08:46 AM   #4
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مراسلات: 151
کمائي: 407
شکریہ: 0
50 مراسلہ میں 117 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

شاید اس لیئے وہ زیادہ دن ٹک نہیں پائیں گے' ایسا نجومیوں نے کہا ہے۔
مژگان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مژگان کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (06-06-08), عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 10-04-08, 10:00 AM   #5
Senior Member

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مژگان مراسلہ دیکھیں
شاید اس لیئے وہ زیادہ دن ٹک نہیں پائیں گے' ایسا نجومیوں نے کہا ہے۔
مژگان جی! عرصہ دراز کے بعد فورم کو دوبارہ رونق بخشنے پر مبارکباد اور خوش آمدید ۔۔۔۔۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 10-04-08, 02:13 PM   #6
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

ملک کھلونا بن گیا ہے بچّوں کے ہاتھوں میں اور بے حساب مخلوق مر رہی ہے ، کسی کا ہاتھ نہیں‌ اس میں ساری اپنی کارستانی ہے۔ کسی اور کو کیا غم ہو جب ہم خود ایک دوسرے کو مارنے لگیں۔ ہم دوسروں کو اپنوں کی شکایت کرتے نہیں‌ شرماتے ۔ اب یہ انگریزی عدالتی نظام کے وکلاء جو زیادہ رقم کی ادائگی پر مدعی کے حق میں زیادہ خلوص سے بحث کے عادی ہیں پہلی دفعہ لڑاکا جتّھے کے طور پر ابھرے ہیں۔ انکے ارادے زیادہ خطرناک معلوم ہوتے ہیں انکی اپنی جنگی سکھلائی کا اہتمام بھی ممکن ہے اور یہ اگر کسی مد ّعی کے لئے کام کر رہے ہیں‌ تو بعد میں اسکا خاطر خواہ معاوضہ مانگ سکتے ہیں۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (06-06-08), عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 16-04-08, 03:41 AM   #7
Senior Member

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
ملک کھلونا بن گیا ہے بچّوں کے ہاتھوں میں اور بے حساب مخلوق مر رہی ہے ، کسی کا ہاتھ نہیں‌ اس میں ساری اپنی کارستانی ہے۔ کسی اور کو کیا غم ہو جب ہم خود ایک دوسرے کو مارنے لگیں۔ ہم دوسروں کو اپنوں کی شکایت کرتے نہیں‌ شرماتے ۔ اب یہ انگریزی عدالتی نظام کے وکلاء جو زیادہ رقم کی ادائگی پر مدعی کے حق میں زیادہ خلوص سے بحث کے عادی ہیں پہلی دفعہ لڑاکا جتّھے کے طور پر ابھرے ہیں۔ انکے ارادے زیادہ خطرناک معلوم ہوتے ہیں انکی اپنی جنگی سکھلائی کا اہتمام بھی ممکن ہے اور یہ اگر کسی مد ّعی کے لئے کام کر رہے ہیں‌ تو بعد میں اسکا خاطر خواہ معاوضہ مانگ سکتے ہیں۔
الیاس صاحب! انسان کی نیت کیا ہے؟ یا وہ جونسا بھی عمل کر رہا ہے اُس کے پیچھے کیا نیت کار فرما ہے۔ اس کے متعلق تو اللہ تعالی کی ذات ہی جانتی ہے۔ وکلاء کی جاری تحریک کے پیچھے کیا جذبہ کار فرما ہے۔ فی الحال اس کا جواب دینا مشکل ہے۔ لیکن ایک بات جو بالکل واضح ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں آمریت نے ہمیشہ سے عدالتی نظام کو اپنے تابع رکھا اور "نظریہ ضرورت" جیسی عدالتی اصطلاح کا اختراع بھی پاکستان کی عدالتی تاریخ کا حصہ ہے۔ جب کسی آمر کےغیر آئینی اقدام کو جائز قرار دیا گیا۔ اگر ہماری عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہوتی تو آمریت کو باربار جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی جراءت نہ ہوتی۔ قانون انگریزی ہو یا اسلامی، عدالتی نظام مغربی ہو یا مشرقی ، جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم اوپر سے لے کر نیچے تک کس حد تک قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہم اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں بار بار اپنے مفاد کو پیش نظر رکھ کر ترمیم کردیتے ہیں یا پائوں تلے روند ڈالتے ہیں۔ اگر پاکستان میں اسلامی قوانین نافذ ہوتے تو اُن کا وہی حشر ہوتا جو آج ہم اپنے ہی بنائے ہوئے آئین اور قوانین کا کر رہے ہیں؟ کس بھی نظام کی کامیابی کا دارومدار اس کے انگریزی یا عربی ہونے پر نہیں بلکہ اُس کی کامیابی کا دارومدار اس بنیاد پر ہوتا ہے کہ اوپر سے نیچے تک عوامی سطح پر اس نظام کی آگہی یا Awarenwss کتنی ہے اور عوام میں یہ نظام کتنا مقبول اور ہر دل عزیز ہے۔ پھر یہ کہ اس نظام کو چلانے والے کون لوگ ہیں اور وہ اس نظام سے کتنے مخلص ہیں۔ زبر دستی تھوپے جانے والے نظام کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتے۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 05-05-08, 07:12 PM   #8
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

یہ جو موجودہ ہمارا قانون ہے اسکی ایک شخص نے بہترین مثال یوں دی ہے کہ یہ ایک چھلنی کی طرح ہے جسمیں بہت سے سوراخ ہوتے ہیں۔ قانون میں ترمیم ہو ہی نہیں سکتی اور اس میں سزائیں مقرر ہوتی ہیں ہاں اگر حالات کو دیکھ کر قاضی مجرم کی مجبوری جان کر سزا میں ترمیم کرے تو اسکا امکان ہے۔ اس تمام کام میں اہمیت اس بات کی ہے کہ قاضی خود اپنی زندگی میں عدل و انصاف کا جیتا جاگتا ثبوت ہو۔ انگریزی قانون کا بدعنوان عناصر خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ زیادہ رقم دے کرایک باتونی وکیل کر لیتے ہیں یا کسی بھی ذریعے سے مقدمے کوایسا طول دیتے ہیں جو ان لوگوں کی موت تک حل نہیں ہوتا۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (08-05-08), عبدالقدوس (30-05-08)
پرانا 08-05-08, 06:32 AM   #9
Senior Member

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

وکالت ایسا پیشہ ہے جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کر دیتا ہے۔ انگریزی قوانین کا یہ کمال ہے کہ اگر کسی جج کے سامنے قتل ہو تو وہ اُسے قتل نہیں کہ سکتا جب تک دو وکیلوں کی بحث کے نتیجے میں اُسے قتل ثابت نہ کردیا جائے۔ اگر قاتلوں کا وکیل اُسے جھوٹا ثابت کر دے تو جج چشم دید گواہ ہونے کے باوجود اُسے قتل قرار نہیں دیتا!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس (16-05-08)
پرانا 30-05-08, 02:05 AM   #10
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

میں نے ایک وکیل کو اپنے موکّل کو یہ کہتے سنا " اُس کی ایک دفعہ پٹائی کر لو تو اس پر مضبوط طریقے سے مقدّمہ اٹھایا جا سکتا ہے"۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (06-06-08)
پرانا 30-05-08, 06:04 AM   #11
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مژگان مراسلہ دیکھیں
شاید اس لیئے وہ زیادہ دن ٹک نہیں پائیں گے' ایسا نجومیوں نے کہا ہے۔
محترمہ ایک بار پھر سے خوش آمدید میں تو سمجھا تھا کہ شاید آپ کے دستخط والا ہی کوئی چکر نا ہوجائے

آپ کے exams کیسے ہوئے؟
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (06-06-08)
پرانا 30-05-08, 06:09 AM   #12
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Zullu230 مراسلہ دیکھیں
وکالت ایسا پیشہ ہے جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کر دیتا ہے۔ انگریزی قوانین کا یہ کمال ہے کہ اگر کسی جج کے سامنے قتل ہو تو وہ اُسے قتل نہیں کہ سکتا جب تک دو وکیلوں کی بحث کے نتیجے میں اُسے قتل ثابت نہ کردیا جائے۔ اگر قاتلوں کا وکیل اُسے جھوٹا ثابت کر دے تو جج چشم دید گواہ ہونے کے باوجود اُسے قتل قرار نہیں دیتا!
وکالت اور کوٹھے پر ناچنے والیوں کا پیشہ کسی قدر مشترک ہے۔ کہ دونوں پیشوں‌میں لفظ لفظ پر پیسہ ہے

معذرت کے ساتھ لیکن یہ سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کو سچ کرنے والوں کے بارے میں ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (02-06-08)
پرانا 30-05-08, 06:09 AM   #13
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
میں نے ایک وکیل کو اپنے موکّل کو یہ کہتے سنا " اُس کی ایک دفعہ پٹائی کر لو تو اس پر مضبوط طریقے سے مقدّمہ اٹھایا جا سکتا ہے"۔
اچھا!!!!

لیکن جب پٹائی سامنے والے کی ہوئی تو ان کا مقدمہ کیسے مضبوط ہوا؟
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (06-06-08)
پرانا 30-05-08, 11:01 AM   #14
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سامنے چیلنجز کا انبار

اس کو میں اس وقت نہیں سمجھا تھا جبکہ میری عمر کم تھی مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اس معاملہ پر کوئی زیادہ اہم دفعہ موجودہ قانون کا لگایا جا سکتا ہے کہ جس پر ہاتھا پائی ہوئی ہو۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (06-06-08)
جواب

Tags
color, exams, فورم, کمال, پاکستان, پاکستانی, وزیر, لوگ, نفرت, نواز شریف, مہنگائی, ممکن, معلوم, آج, اللہ, انسان, بچوں, ترمیم, جھوٹ, جواب, خوش, زرداری, عزیز, غم, صدمہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی روشنی گپ شپ 3 30-01-11 09:21 PM
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نائن زیرو میں محمدعدنان خبریں 11 07-01-11 10:46 PM
یوسف کا ”حسن “ خرید لو ۔وزیراعظم نے اپنے قیمتی لباس سیلاب زدگان کی امداد کےلئے نیلامی کی پیشکش جاویداسد خبریں 1 21-08-10 10:28 PM
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مخول حیدر خبریں 4 15-11-09 09:04 AM
پاکستان کے نئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 21-05-08 10:36 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger