واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


وہ ایک بم کہ جسے تو گراں سمجھتا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-05-11, 05:50 PM   #1
وہ ایک بم کہ جسے تو گراں سمجھتا
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 22-05-11, 05:50 PM

پاکستان جن غیر یقینی حالات میں وجود میں آیا ان سے اسٹیبلشمنٹ نے اور کوئی سبق لیا یا نہ لیا ہو یہ ضرور سیکھا کہ زندہ رہنے کے لیے کم ازکم عسکری لحاظ سے ناقابلِ تسخیر ہونا اشد ضروری ہے۔ چاہے کالے چور سے ہی کیوں نہ مدد لینی پڑ جائے۔

اس نفسیات کے تحت اکتوبر سینتالیس میں جناح صاحب کی زندگی میں ہی اول سفیرِ پاکستان برائے امریکہ ایم اے ایچ اصفہانی اور چند فوجی افسروں پر مشتمل وفد نے واشنگٹن یاترا میں ازخود پیش کش کی کہ اگر پاکستان کو دو نئے ڈویژن کھڑے کرنے کے لیے یہ یہ اسلحہ اور یہ یہ ٹریننگ سہولتیں دی جائیں تو اس کے عوض پاکستان سوویت یونین کے مقابلے میں مغرب کا عسکری گھوڑا بننے کو تیار ہے۔ پنٹاگون اور محمکہ خارجہ کے اہلکاروں نے اس فرمائشی فہرست کو مسکراتے ہوئے دیکھا اور پھر ایک دوسرے کو دیکھا۔

وہ دن اور آج کا دن۔امریکہ نے پاکستان کے لاشعور میں پیوست بھارتی خطرے کو خوب خوب اپنے علاقائی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کو پہلے جنگِ کوریا ، پھر بغداد پیکٹ ، پھر سیٹو ، سینٹو پھر جنگِ افغانستان اور پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مجرے میں طرح طرح سے نچوایا اور بطور نذرانہ تھوڑے سے ہتھیار اور اقتصادی امدادی ڈالر بھی نچھاور کرتا رہا۔لیکن جب جب بھارت سے براہ راست جنگ ہوئی امریکی چھتری کسی کام نہ آئی۔پاکستان نفسیاتی عدم تحفظ کے صحرا میں سرگرداں ہی رہا۔

پھر کسی نے مشورہ دیا کہ ایٹم بم نہیں تو کچھ نہیں۔

وہ ایک بم کہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار خطروں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

لہذا گھاس کھالی اور ایٹم بم بھی بنا لیا۔لیکن کرگل کی لڑائی نے یہ بات بھی واضح کردی کہ ایٹم بم استعمال کرنے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ تو خود اپنے آپ میں ایک مسئلہ ہے۔ایک ایسا ملک جو ابتر امن و امان اور اقتصادی زوال جیسے غنڈوں سے گھری ہوئی اس دوشیزہ کی طرح ہوتا ہے جس کے گلے میں پڑے جوہری زیور پر بھی گلی کا ہر ایلا میلا آوازے کسنے لگتا ہے۔

پھر یہ کہا گیا کہ جوہری ہتھیار روایتی ہتھیاروں کا متبادل نہیں ہوسکتے۔لہذا ضروری جوہری ڈیٹرنس حاصل کرنے کے باوجود آج بھی روایتی اسلحے پر اتنا ہی خرچہ ہورہا ہے جتنا خرچہ بم بنانے سے پہلے تھا۔اس کے باوجود دو مئی کا ایبٹ آباد ہو کر رہا۔

چنانچہ اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ پھر وہ کون سا دشمن ہے جس کے لیے تام توبڑہ جمع کیا گیا

وسعت اللہ خان(تخلیص شدہ )
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 289
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (24-05-11), skjatala (22-05-11), کنعان (22-05-11), ھارون اعظم (22-05-11), محمدخلیل (22-05-11), آبی ٹوکول (22-05-11), احمد نذیر (23-05-11), عبداللہ آدم (23-05-11), عبداللہ حیدر (22-05-11)
جواب

Tags
color, ہوتا, ہے۔, کوریا, پہلے, پاکستان, واشنگٹن, چور, ملک, مئی, آج, آدمی, ایٹم بم, اللہ, امریکہ, جناح, خلاف, خان, دی, دیکھا, زندگی, علاقائی, عدم, عسکری, صحرا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پڑھتا جا شرماتا جا قاسم شاہ گپ شپ 5 02-03-11 02:16 PM
خطا کو دیکھتا ہوں اور سزا کو دیکھتا ہوں عبدالقدوس شعر و شاعری 2 02-11-10 07:05 PM
،اے غریب تو کیوں دیکھتا ہے خواب سویر ے کا ،جب کہ تیرا ووٹ ہے ایک وڈیر ے کا جاویداسد خبریں 2 15-08-10 01:55 PM
وہ اک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا تھا lordforkland دلچسپ اور عجیب 3 20-02-09 07:49 PM
عشق ہو تو پتا چلے محمدخلیل شاعری اور مصوری 0 13-02-09 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger