واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-07-09, 02:46 AM   #1
ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 28-07-09, 02:46 AM

اگلے پنج سالہ منصوبے میں مشرقی پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں چالیس فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے !

اس سال بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ دگنا کردیا گیا ہے !

سول سروس میں مشرقی پاکستان کے ملازمتی کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا !

سول سروس میں بلوچستان کا کوٹہ تین گنا کیا جا رہا ہے !

مشرقی پاکستان کے عوام کی اکثریت محبِ وطن ہے !

بلوچستان کے عوام کی اکثریت محبِ وطن ہے !

یہ تاثر غلط ہے کہ مشرقی پاکستان کے وسائل کی آمدنی مغربی پاکستان پر خرچ کی جارہی ہے !

یہ تاثر درست نہیں ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کی نوے فیصد آمدنی وفاق اور دیگر صوبوں پر خرچ کی جارہی ہے !

حکومت مشرقی پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مغربی پاکستان کے برابر لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے !

حکومت بلوچستان کو ترقیاتی لحاظ سے دیگر صوبوں کے ہم پلہ کرنے میں مخلص ہے !

مشرقی پاکستان کے انفراسٹرکچر کو جتنی ترقی گذشتہ پچیس سال میں ملی اتنی پچھلے دو سو برس میں نہیں ملی !

بلوچستان کے انفراسٹرکچر کو جتنی ترقی گذشتہ دس برس میں ملی ہے اتنی پچھلے پچاس برس میں نصیب نہیں ہوئی !

کچھ مٹھی بھر عناصر مشرقی پاکستان میں ملک دشمن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔عوام ان عناصر کو بے نقاب کریں !

کچھ مٹھی بھر ملک دشمن عناصر غیرملکی طاقتوں کے اشارے پر بلوچوں کو برگشتہ کررہے ہیں۔عوام ایسے شرپسندوں سے ہوشیار رہیں !

عوامی لیگ کی قیادت بھارت کے ہاتھ میں کھیل رہی ہے !

بلوچستان کے کچھ نام نہاد قوم پرست سردار سرحد پار اشاروں پر ناچ رہے ہیں !

حکومت مشرقی پاکستان کے قوم پرستوں سے چھ نکات پر بات کرسکتی ہے لیکن علیحدگی پسندی کو آہنی ہاتھ سے کچل دیا جائے گا !

حکومت بلوچستان کی قوم پرست سیاسی قیادت کے ساتھ کھلے دل سے مذاکرات پر آمادہ ہے۔لیکن مسلح علیحدگی پسندوں سے کوئی بات نہیں ہوسکتی !

حکومت غیر بنگالی آبادی کا تحفظ کرے گی !

حکومت غیر بلوچ شہریوں کی ہلاکتوں کا سختی سے نوٹس لے گی !

فوجی آپریشن کے بعد اب مشرقی پاکستان کے حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں !

عسکری آپریشن کے بعد اب بلوچستان کے حالات تیزی سے بحال ہو رہے ہیں !

مکتی باہنی کو مغربی بنگال کے کیمپوں میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے !

بھارت بلوچ علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دے رہا ہے !

مشرقی پاکستان کے معاملے کو فوجی آپریشن کے بعد اب سیاسی طور پر حل کیا جارہا ہے۔عوام جلد خوشخبری سنیں گے !

بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ہمیں احساس ہے۔عوام جلد خوشخبری سنیں گے !!!!

اگر یہ بات درست ہے کہ مشرقی پاکستان میں حالات محض بھارتی مداخلت کے سبب خراب ہوئے۔اگر یہ بات درست ہے کہ کشمیر میں حالات محض پاکستانی مداخلت کا شاخسانہ ہیں تو پھر یہ بھی درست ہے کہ اس ناطے بھارت اور پاکستان کا تیسرا مشترکہ منصوبہ بلوچستان ہے ۔

صوفی تبسم کی ٹوٹ بٹوٹ نظم ہم بچے سکول میں اس وقت مزے لے لے کر پڑھتے تھے جب مشرقی پاکستان میں آگ نہیں جلی تھی ۔

خالہ اس کی لکڑی لائی

پھوپھی لائی دیا سلائی

امی جان نے آگ جلائی

ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی !

آج کا بلوچستان بھی مجھے صوفی تبسم کا ٹوٹ بٹوٹ لگ رہا ہے ۔

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 374
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (29-07-09), رضی (29-07-09)
پرانا 28-07-09, 08:03 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا چکر ہے !
کوئی رسپانس نہیں ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-07-09, 08:11 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلوچستان کا مسئلہ بڑا نہیں تھا
لیکن مشرف کی فوج کشی اور آصف زرداری کی لاپرواہی سے یہ سنگین مسئلہ ہوتا جارہا ہے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-07-09, 10:39 AM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کیا چکر ہے !
کوئی رسپانس نہیں ؟
نازک مسئلہ چھیڑ دیا بھائی
رسپانس ذاتی پیغام میں۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-07-09, 11:22 AM   #5
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ نے چا ہا تو بلوچستان میں ۔۔مشرقی پاکستان والی کہانی نہیں دہرائی جائے گی۔

۔۔
۔۔
رب کریم ہمیں اختلافا ت کو ہوا دینے والا نہ بنائے۔ محبت امن اور بھا ئی چارہ کا درس دینے والا بنائے۔
۔۔آمین
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (03-08-09)
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, منصوبہ, محبت, آپریشن, آبادی, آصف زرداری, اللہ, جلد, حل, خان, دل, زرداری, سردار, عسکری, صوبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اب ٹوٹ بٹوٹ اِک افسر ہے سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 0 12-02-11 11:51 PM
اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 0 12-02-11 11:50 PM
اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے عبدالقدوس شعر و شاعری 6 02-11-10 09:14 PM
ارماں لٹے دل ٹوٹ گیا عدنان دانی میری ڈائری 5 24-10-10 06:28 PM
دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 11:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger