واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ٹوپی کے پیچھے کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-09, 10:18 PM   #1
ٹوپی کے پیچھے کیا ہے؟
محمدعمر محمدعمر آن لائن ہے 12-12-09, 10:18 PM

گزشتہ چھ دسمبر کو نیویارک کے ٹائمز سکوائر سے لے کر پاکستان میں خیرپور میرس کے مریم توپ تک 'سندھی ٹوپی' یا سندھی ثقافت کا دن منایا گیا۔ یہ سارا میلہ جیو ٹی وی چینل کے اینکر کی صدر آصف علی زرداری کے گزشتہ دنوں افغانستان کے دورہ پر سندھی ٹوپی پہن کر جانے پر دئیے جانے والے ریمارکس کے نتیجے میں شروع ہوا ۔

مبارک باد کے مستحق ہیں وہ سب لوگ جنہوں نے 'سندھی ٹوپی اور اجرک' کی لاج رکھ لی۔ اور یقیناً زیادتی پر ہیں وہ لوگ جنہوں نے صدر آصف علی زرداری کی ٹوپی پر جملہ معترضہ بولا اور پھرگرتی ہوئی دیواروں کو ایک سہارا دے دیا۔

بہت کچھ اس ٹوپی اور اجرک کے نیچے چھپ گیا۔ لوگ خوش ہیں کہ سندھی ثقافت کے نام پر وہ کینیڈا سے کشمور تک متفق و متحد ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان لاکھوں ہزاروں لوگوں میں سے کسی نے بھی اس سندھی اور پاکستانی مرد یا عورت سے یکجہتی کا اظہار کیا جسکی بقول فیض احمد فیض 'پگ زور والوں کے پاؤں تلے دھجیاں ہوگئیں۔۔۔'

پاکستان میں ہر سال تین سے ساڑھے چار ہزار عورتیں غیرت کے نام پر قتل ہوتی ہیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد صوبہ سندھ میں 'کارو کاری' کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کی ہے۔ کیا ان ثنا خوان تقدس مشرق نے کھبی کوئی ایک دن ان کارو کاری یا نام نہاد غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی میں منایا؟ تھانوں پر پولیس اور وڈیرہ خانوں، چودھریوں کی اطاقوں ڈیروں پر ہاری و مزارعے کی پگ میں ہر روز ہاتھ پڑتے ہیں۔۔۔ کیا ان ہزاروں لاکھوں لوگوں نے کبھی جاگیردارانہ نظام کے خلاف بھی کوئي دن منایا؟

کیا کسی نے جانا ہے کہ یہ سندھی ٹوپی زیادہ تر سندھ کے ان اضلاع میں وہ عورتیں بناتی ہیں جہاں عورتوں کو کارو کاری میں سندھی 'غیرتمند' قتل کرتے ہیں۔ ٹوپیاں بنانے والی اکثر ان محنت کش عورتوں کو مڈل مین، بنیا اور بیوپاری ٹھگ لیتا ہے۔

کیا کسی بھی ٹوپی اور اجرک کی ‏عظمت گانے والے نے سندھ کی اس بیٹی ڈاکٹر شازیہ خالد کو بھی یاد کیا جس کے ساتھ مبینہ طور ایک فوجی میجر نے جنسی زیادتی کی تھی اور پھر بقول ڈاکٹر شازیہ اسی ٹی وی اینکر نے مبینہ طور پر اسے سابق فوجی حکمران کے کہنے پر زیادتی کی شکار ڈاکٹر شازیہ اور ان کے شوہر کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔

واقعی مردہ قوم مقاموں (قبرستانوں) سے واپس آگئي ہے اور صدر آصف علی زرداری نے کسی جادوگر کی طرح اپنی ٹوپی کےنیچے سے سفید کبوتر بر آمد کر لیے ہیں۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
شکریہ: 121
1,160 مراسلہ میں 2,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 211
Reply With Quote
پرانا 12-12-09, 10:29 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سارے ٹوپیاں ہے ٹوپی۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-12-09, 12:23 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمر بھائی آپ کس غیرمرئی مخلوق کی حمایت میں یہ بات کر رہے ہیں؟ آپ جن کے بارے میں بات کر رہے ہیں انکو اس ملک میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ شاید وہ امریکہ لندن میں پائی جاتی ہوں گی۔ یہ دکھ درد انکا ہے ہمارا نہیں۔ ہم تو صدر زرداری کی خاطر ہی جلوس نکالیں گے۔ سندھی ٹوپی کی لاج رکھنے والے نہ جانے کیوں بہن ڈاکٹر عافیہ کو بھول جاتے ہیں جس کی لاج، آبرو نہ جانے کتنی بار پامال کر دی گئی۔لیکن یہ ڈاکٹر عافیہ کون ہے۔ ہم تو اسے بھی نہیں جانتے۔ ہاں کسی نے اگر میری قوم کی دم پر پاؤں رکھنے کی کوشش کی تو اسکی ٹانگ کاٹ دوں گا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گانے, پولیس, پاکستان, پاکستانی, لوگ, چینل, نام, جیو ٹی وی, خوان, خواتین, خوش, خلاف, زرداری, سال, شوہر, شروع, طور, عورت, عورتیں, عورتوں, علی, غیرت, صوبہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوپی ٹرانسفر،(Toypy Transfer) زارا اردو کہانیاں 1 20-02-11 03:21 PM
سندھی ٹوپی ،اجرک ڈے سیپ گپ شپ 3 05-12-10 03:26 PM
ٹوپی ٹرانسفر عدنان دانی مزاحیہ ادب 0 22-01-10 09:45 PM
ٹوپی ڈرامے آخر کیوں کیے جاتے ہیں؟ چاچا کمال سیاست 37 24-01-09 11:18 PM
عمر عیار دی ٹوپی لبھ گئی: سائنسدان بندہ غائب کرن ج پیاسا خبریں 0 13-08-08 10:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger