واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ٹیم کا کوچ کونِ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-11, 10:45 AM   #1
ٹیم کا کوچ کونِ؟
حیدر حیدر آف لائن ہے 27-12-11, 10:45 AM

مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو دس دس اوورز کے میچ کا مذاق میں چیلنج کیا دیا خان صاحب نے اسے اتنی سنجیدگی سے لیا کہ ایک جلسے میں تقریر کے دوران انہوں نے نہ صرف اس چیلنج کو قبول کرنے کا اعلان کیا بلکہ میاں صاحب کو ایک کلب لیول کا کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں اور مقابلے میں وہی جیتیں گے۔ (بشکریہ جنگ)

عمران خان جتنے سینئر کھلاڑی ہیں وہ اتنا تو بخوبی جانتے ہوں گے کہ کلب لیول کی ٹیم کا کوئی کوچ ہو یا نہ ہو۔۔۔۔ ٹیسٹ لیول کی کرکٹ ٹیم کا کوئی نہ کوئی کوچ ضرور ہوتا ہے۔

کیا عمران خان اپنی ٹیم کے (جس کے وہ کپتان ہیں)کے کوچ کا نام بتانا پسند کریں گے؟

ویسے تو عمران خان جیسے سوبربندے سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح کیچڑ میں چھلانگیں مارے گا جس طرح وہ آج کل کیچڑ میں اُچھل کود کر رہا ہے۔ ۔ ۔ لیکن اگر اس نے سیاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ ہی لیا ہے تو اب وہ دوسروں کی زبان تو بند کر نہیں سکتا۔۔۔ جبکہ ہم نے تو محض کی بورڈ سے تائپ کرنا ہوتا ہے۔

اگر عمران خان کی تحریک انصاف کو ایک کرکٹ ٹیم فرض کر لیا جائے تو جس تواتر سے اس ٹیم میں "میدان سیاستی کرکٹ" کے کھلاڑی شامل ہو رہے ہیں اس حساب سے عمران خان کی ٹیم "انڈین آئی پی ایل" ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاری میں لگتی ہے۔ جس میں ہر ٹیم اچھے کھلاڑی کو "منہ مانگے داموں پر" خریدنے پر تیار رہتی ہے۔ اور کون نہیں جانتا کہ "آئی پی ایل" دنیا کا سب سے بڑا "ان آفیشل جوا ٹورنامنٹ" ہے۔ اور عموماً اس پر یہ الزام بھی لگتا ہے کہ یہ فکسڈ ٹورنامنٹ ہے۔

عمران خآن کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تو ضرور تھا ۔ ۔ ۔ لیکن اس دور سے آگاہ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ عمران خآن انتہائی آمرانہ ذہن کا مالک تھا۔ جو اس کو نا پسند ہوتا یا اس کے خلاف آواز بلند کرتا ، اس کو باہر کردیتا تھا۔

لیکن میری رائے میں جاوید ہاشمی کی صورت میں "کوچ" نے ایک نیا جاوید میانداد اس کی ٹیم میں شامل کر دیا ہے۔ یہ انتہائی خطرناک یارکر ہے جو عمران خان کو مارا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس یارکر کو کس انداز میں کھیلتا ہے۔ لیکن اس کا اندازہ ابھی نہیں چند سال بعد ہی ہو گا۔

قریشی صاحب کی تقاریر کے انداز سے خوب اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ سولو گیم کھیل رہے ہیں۔ انکو ٹیم سے یا کپتان سے اتنی غرض نہیں۔ قریشی صاحب درحقیقت ایک گُگلی ہیں۔ اورعمران خآن گگلی کھیلنے میں اتنا زیادہ ماہر نہیں تھے۔ یہ سیدھے سادھے بندے ہیں اور سیدھی سیدھی بات اور بال کھیلنے کے عادی ہیں۔ ان کو اس گگلی کو نہایت احتیاط سے کھیلنا ہو گا ۔ ۔ ۔ ورنہ میاں اظہر کی طرح یہ گگلی ان کی سٹیمپس کو بھی اُڑا سکتی ہے۔ پھر یہ میاں اظہر کی طرح "اے کی ہو گیا ، اے کی ہو گیا" کہتے پھریں گے۔

سچی بات تو یہ ہے کہ قریشی، قصوری، ترین جیسے نا پسندیدہ افراد کی موجودگی میں ہم جیسے گلی محلے کی کرکٹ کے تماشائی عمران خان کی حمایت تو نہیں کر سکتے ، لیکن ان کے لیے دعا گو ضرور ہو سکتے ہیں کہ اللہ نہ صرف ان کو سیاست کا ورلڈ کپ جیتنے بلکہ قابل عزت انداز میں جیتنے اور پھر ملک میں انصاف، امن قائم کرنے کی جیت بھی عطا فرمائے۔
کیونکہ انصاف، امن، مساوات، وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو خواہ عمران کے ذریعے ملک میں آئیں یا زرداری و نواز شریف کے ذریعے (جنہوں نے موقع ضائع کر دیا) ۔ ۔ ۔ جیت سبھی کی ہو گی۔
اس لیے ہم تو عمران خان کے بیانات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ان کے لیے دعا گو ہیں۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 343
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (27-12-11), موجو (28-12-11), مرزا عامر (27-12-11), احمد نذیر (27-12-11), سحر (27-12-11), عبدالقدوس (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 12:45 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات ابھی تک وہیں ہے ۔ کوچ کون ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-12-11, 03:07 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جنرل اشفاق پرویز کیانی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-12-11), راجہ اکرام (28-12-11)
پرانا 27-12-11, 05:10 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لوگوں کو میری بات پسند نہیں ائے گی۔۔۔۔لیکن حقیقت میں عمران خان کی ٹیم کا کوچ۔۔۔ملٹری میں سے کوئی نہیں ہے۔
بلکہ اس کے تانے بانے ایک انتہائی طاقتور کلچر سے جا ملتے ہیں جو بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔
یہ کلچر، گروہ ، یا سوچ اس قدر طاقتور ہے کہ اس نے اپنے مفادات کی خاطر کئی حکمرانوں کے تختے اُلٹ ڈالے، کئی ممالک کے انقلابات کو ناکام بنا ڈالا، ممالک کو آپس میں لڑوا دیا۔ اس کلچر کے ہاتھوں بیشتر سیاستدان کٹھ پتلیاں ہوتے ہیں۔
بیشتر حضرات سوچ سمجھ کر اس کلچر کی کٹھ پتلیاں بنتے ہیں ، جبکہ کافی بڑا طبقہ انجانے میں اس کے اشاروں پر ناچتا ہے اور اس کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ عمران خان بھی انجانے میں اس کلچر کا شکار ہو گیا ہے۔

جی ہاں اگر اپ عالمی حالات و واقعات پر نظر رکھتے ہیں تو آپ بخوبی سمجھ گئے ہیں میں کس کی طرف اشارہ کر رہا ہوں۔
میں بات کر رہا ہوں اس طاقتور کلچر کی جسے "کارپوریٹ کلچر" کہتے ہیں۔ جسے سرمایہ دارانہ نظام بھی کہتے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام کے کارندے یعنی بڑی بڑی کارپوریشنز پاکستان کے تیزی سے بگڑتے حالات سے سخت پریشان تھیں۔ پاکستان میں نہ صرف تیزی سے ان کی سرمایہ کاری تباہی کے خطرے سے دوچار ہوتی جا رہی تھی بلکہ پاکستان کمیونسٹ چین کی گود میں بھی جا رہا تھا۔ اور سبھی جانتے ہیں کہ چین کا کارپوریٹ کلچر باقی سرمایہ دارانہ نظام سے کافی مختلف ہے (خصوصیات ایک ہی ہیں)

چناچہ بڑی بڑی کارپوریشنز اپنی سرمایہ کاری بچانے کے لیے ایک تیسرے آپشن کو سامنے لا رہی ہیں۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ کارپوریٹ کلچر کسی اور کو نہیں چن سکتی تھی کیونکہ جماعت اسلامی کی سوچ جُدا ہے اور ایم کیو ایم بدنام بہت۔ کوئی اور آپشن تھا نہیں ان کے پاس۔

میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ، لیکن ایسے اشاریے بکثرت دیکھے جا سکتے ہیں جو اس مفروضے کو کسی حد تک سپورٹ کرتے ہیں ۔ مثلاً

بڑی بڑی کارپوریشنز مثلاً موبی لنک اور ٹیلی نور کا عمران خان کی حمایت میں ایس ایم ایس چلانا۔ مجھے موبی لنک کی طرف سے تواتر سے عمران خان کی حمایت میں ایس ایم ایس موصول ہوتے ہیں۔ اور ان پر انعامات بھی ہوتے ہیں۔

میڈیا گروپس جو درحقیقت سرمایہ دارانہ نظام کا ایک ہتھیار ہیں، اس کا جانبدارانہ انداز میں عمران خان کی حمایت کرنا اور باقیوں کو نظر انداز کرنا۔

کارپوریٹ کلچر کا ایک اور اشارہ گلوکاروں کا عمران خان کے گرد اکھٹا ہونا اور قوم کو ناچ گانے سے متحرک کرنے کی کوشش کرنا اور ساتھ ساتھ اسلام کا نعرہ بلند کرنا۔

اگر ہم ارد گرد غور سے دیکھیں تو ہم کو لاتعداد اشاریے ایسے مل جائیں گے جو عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کا نہیں بلکہ کارپوریٹ کلچر کا نمائیندہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ تاہم میں پھر کہوں گا کہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

یہ محض گلی محلے کی کرکٹ دیکھنے والے ایک عام سے بندے حیدر کی سوچ ہے۔ جو یقیناًَ غلط بھی ہو سکتی ہے۔ اس پر دین و ایمان کا کوئی دار و مدار نہیں
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
موجو (28-12-11), مرزا عامر (27-12-11), احمد نذیر (28-12-11), راجہ اکرام (28-12-11), عبدالقدوس (27-12-11), عبداللہ آدم (28-12-11)
پرانا 27-12-11, 05:36 PM   #5
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ کوچ کی کوچنگ




فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 05:57 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی بدر ایک ایسا ہی مراسلہ میں نے بھی دیا تھا لیکن وہ شاید تیکنینکی غلطی کی بنا پر پوسٹ نہیں ہو سکا۔ میرا نقطہ نظر تھوڑا سا مختلف ہے اور میرا اشارہ
فری میسینز کی طرف ہے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے امریکی صدر بھی بے بس ہے۔
کیسا اسلامی انقلاب اور کہاں کا انقلاب ، ان لوگوں کی صبح شام دنیا کے حالات پر نظر ہے اوردنیا کی حکومتوں کا نظام اپنی مٹھی میں دبا کر رکھتے ہیں
ایک ایسی چُھپی ہوئی قوت جس پر کوئی الزام نہیں ۔ یہ وہی قوم ہے جس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔
اور یہ وہی فریبی یعنی دجال ہیں جن کے بارے میں آسمانی کتابیں و احادیث بھری پڑی ہیں ۔
فری میسنز کا ایک بہت اہم نشان ہے اور وہ ہے ایک آنکھ
ان کی کارکردگی کے بارے میں اردو میں ملاحظہ فرمائیں ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (27-12-11), عبدالقدوس (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 06:15 PM   #7
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عامر بھائی کی بات سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں ذرا یہ بھی دیکھ لیں۔
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-12-11), حیدر (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 07:03 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی ویڈیو ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 07:40 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عامر بھائی دونوں ایک ہی بات ہیں۔ فری میسنری کے بارے میں ویسے ہضم کرنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے۔ فری میسنری کے دیگر کل پرزوں(روٹری کلب، لائنز کلب) کے بارے میں بھی لوگ بہت کم جانکاری رکھتے ہیں۔ لیکن کارپوریٹ کلچر بھی اس کا اہم ٹول ہے۔ اس لیے میری اور آپ کی بات میں کوئی زیادہ فرق نہیں سوائے اس کے کہ میں ایک تنے کی بات کر رہا ہوں اور آپ جڑ کی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (27-12-11)
پرانا 28-12-11, 12:48 AM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسی ہی بات ایک نشست کے دوران اتوار کے روز ایک بڑے سمجھدار اور حالات پر نظر رکھنے والے بندے نے کی کہ یہ عرب دنیا کے انقلابات ہوں یا اج کل کی صورتحالات، سب پری پلاند یں.

لیکن ہم جسے لوگوں کو کچھ عرصہ تو خوش فہمیوں میں خوش رہ لینے دو یارو، ابھی سے ہی تصورات کے بت توڑنے شروع کر دیے تم لوگوں نے،

کسی کی خوشی ذرا بھی برداشت نہیں ہوتی ان لوگوں سے
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (28-12-11), عبدالقدوس (28-12-11)
پرانا 28-12-11, 11:03 AM   #11
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,696
شکریہ: 1,642
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
حیدر بھائی ماشاء اللہ آپ تو بڑے سیانے بندے ہیں۔
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-11, 11:22 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن اس سب کے باوجود عمران نے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام اور خلافت راشدہ کے رول ماڈل ہونے کا ذکر بھی کیا اور ساتھ ساتھ یہ بھی قابل غور ہے کہ تقریر کا آغاز تلاوت سے کیا ۔۔

یعنی کہ وہ کارپوریٹ کلچرڈ لوگ جو تھوڑا بہت اسلام سے بھی وابستگی رکھتے ہیں وہ بھی گھیرے جائیں گے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (28-12-11), عبدالقدوس (28-12-11)
پرانا 28-12-11, 11:22 AM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن اس سب کے باوجود عمران نے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام اور خلافت راشدہ کے رول ماڈل ہونے کا ذکر بھی کیا اور ساتھ ساتھ یہ بھی قابل غور ہے کہ تقریر کا آغاز تلاوت سے کیا ۔۔

یعنی کہ وہ کارپوریٹ کلچرڈ لوگ جو تھوڑا بہت اسلام سے بھی وابستگی رکھتے ہیں وہ بھی گھیرے جائیں گے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-11, 03:06 PM   #14
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,696
شکریہ: 1,642
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
یعنی کہ راجہ صاحب کارپوریٹ اسلام
ایسا اسلام جس سے کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچے۔
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تھری جی: ٹیلی کوم سروسز کی دنیامیں نئی ٹیکنولوجی سید محمد عابد اپکے کالم 4 20-07-11 02:05 PM
تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم زارا عمومی سائنس 5 17-03-11 12:16 PM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger