واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پاکستانی ارکان پارلیمان امیر ترین، چند لوگ انکم ٹیکس دیتے ہیں، امریکی اخبار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-07-10, 10:33 AM   #1
پاکستانی ارکان پارلیمان امیر ترین، چند لوگ انکم ٹیکس دیتے ہیں، امریکی اخبار
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 22-07-10, 10:33 AM

اسلام آباد (جنگ نیوز ) پاکستانی ارکان پارلیمان کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے جس کی اوسط دولت 9 لاکھ ڈالر فی کس ہے لیکن چند ہی لوگ انکم ٹیکس دیتے ہیں۔ امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کی ا یک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے دارالحکومت کا زیادہ تر حصہ لاس اینجلس کے امیر ترین مضافات کی طرح لگتا ہے لیکن ان میں سے گنتی کے چند ہی لوگ ہوں گے جو انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ان میں زیادہ تر سیاست دان ہیں جن کا شمار اس ملک کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور یہ اپنے آپ کو ان ٹیکسز سے مستثنیٰ کرنے کے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ایسی صورتحال کسی اور ملک میں مسئلہ پیدا کر دے گی لیکن پاکستان میں ایک قابل عمل ٹیکس نظام کی کمی نے پاکستانی معاشرے میں غیر مساویانہ خلیج پیدا کردی ہے جہاں طاقتور طبقے کی دولت یا اثاثے کبھی دوبارہ تقسیم نہیں ہوتے۔ اس صورتحال نے عسکریت پسندی میں اضافہ اور امریکی پالیسیوں کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انکم ٹیکس دینے کی شرح ملکی تاریخ میں سب سے کم تھی، جب کہ موجودہ پارلیمان کے اثاثے گزشتہ پارلیمان سے دگنے ہیں، جبکہ نواز شریف نے گزشتہ تین برس سے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔اخبار کے مطابق سب سے زیادہ امریکی امداد اور اربوں ڈالر کی ادائیگی اس ملک کی مالی پوزیشن کیلئے ہے یا اس کے لیڈروں کیلئے جو عسکریت پسندوں سے لڑ رہے ہیں، اگرچہ حکام نے اس بار اسٹاک ایکسچینج اور ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس کا دائرہ وسیع کیا ہے لیکن زرعی شعبہ اور ایلیٹ طبقہ ٹیکس کے دائرے سے باہر ہے۔پاکستان کا نظام مراعات یافتہ طبقے کا ہے اور یہ نظام مراعات یافتہ طبقے کی طرف سے مراعات یافتہ طبقے کیلئے ہے



پاکستانی ارکان پارلیمان امیر ترین، چند لوگ انکم ٹیکس دیتے ہیں، امریکی اخبار
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 100
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (22-07-10), عبدالقدوس (23-07-10)
جواب

Tags
color, com, jang, search, ہوتا, پاکستانی, لوگ, نیوز, نواز, نواز شریف, موجودہ, ملک, مطابق, ایکسچینج, امیر, اسلام, تلاش, حصہ, دے, دنیا, سیاست, سال, طاقتور, عسکریت, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی سونے کی نہیں۔جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کی نقل دی جاتی ہے جاویداسد خبریں 4 16-06-10 05:30 PM
پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: کامران champion_pakistani کرکٹ 1 27-08-09 08:32 PM
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:48 PM
شاہی خاندان کی طرف سے یورو کپ جیتنے والی ٹیم کے champion_pakistani فٹبال 1 03-07-08 05:12 PM
ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger