واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست

سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟

پاکستان اور انا ہزارے!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-11, 02:19 PM   #1
پاکستان اور انا ہزارے!
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 18-08-11, 02:19 PM

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

لاکھوں بچوں کی طرح میں نے بھی ڈینش ادیب ہینس کرسٹن اینڈرسن کی کہانی ’دی ایمپررز نیو کلودز‘ پڑھی اور یاد رکھی ہے۔ جس میں کپڑوں کے شوقین بادشاہ کو ایک جولاہا یہ کہہ کر بےوقوف بناتا ہے کہ میں نے آپ کے لیے جو پوشاک تیار کی ہے وہ صرف عقلمند لوگوں کو ہی نظر آئے گی۔ بادشاہ اور اس کے درباریوں سمیت کوئی بھی خود کو بےوقوف کہلوانے کے لیے تیار نہیں ہوتا لہٰذا جب بادشاہ یہ ’پوشاک‘ پہن کر جلوس کرتا ہے تو سب کو معلوم ہو جاتا ہے کہ بادشاہ ننگا ہے اور اسے جولاہے نے بےوقوف بنایا ہے۔ سرقلم کیے جانے کے خوف سے یہ کوئی نہیں کہتا لیکن جلوس میں شامل ایک بچہ بول پڑتا ہے بادشاہ ننگا ہے، ننگا ہے ننگا ہے۔ اور اس طرح یہ بچہ پورے مجمع کو زبان دےدیتا ہے۔ خاموشی کانا پھونسی اور کانا پھونسی شور میں بدل جاتی ہے ۔۔۔ ننگا ہے، ننگا ہے، بادشاہ ننگا ہے!
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن کی فہرست میں پاکستان سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سے اوپر ہے۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے کسی بھی گاؤں سے کوئی بابو راؤ انا ہزارے نہیں اٹھ پا رہا؟ حالانکہ پاکستانی عوام چوبیس گھنٹے میں ایک دوسرے کو جتنے بھی ایس ایم ایس فارورڈ کرتے ہیں ان میں سے لگ بھگ تینتیس فیصد کرپشن اور روزمرہ مسائل کے لطائف پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ٹی وی چینلز پر بھی تقریباً روزانہ کرپشن اور بدانتظامی پر بات ہوتی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے حالات و معاملات کے بارے میں بھی دلچسپی اور تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بالی وڈ کی جو فلم جس دن ممبئی میں ریلیز ہوتی ہے وہ اسی دن یا اگلے روز پاکستانی سینما، کیبل یا گھروں میں موجود ہوتی ہے۔ انڈر ورلڈ اور کرپشن کے موضوع پر جو فلم بھارت میں ہٹ ہوتی ہے پاکستان میں بھی ہوتی ہے۔
جس طرح بھارت آسمان سے تارے توڑ کر ووٹر اور سائل کی جھولی میں بھرنے والےسیاسی و روحانی سناسیوں سے بھرا پڑا ہے اسی طرح پاکستان کے چپے چپے پر ایک سے ایک چمتکاری مدار چاہے کرپٹ ہے یا نہیں یہی ڈگڈگی بجا رہا ہے کہ ہمیں کرپشن جڑ سے اکھاڑنا ہوگی۔

یہاں لاشوں، زخمیوں اور بیماروں کو ڈھونے والی ایدھی ایمبولینسیں دوڑتی پھرتی ہیں۔ شہزاد رائے لگا رہ، لگا رہ، لگا رہ گا گا کر گلا بٹھا رہا ہے۔ ایک موبائل کمپنی کی اشتہاری مہم کا موضوع ہی خاموشی کا بائیکاٹ ہے۔

مگر انا ہزارے کہاں ہے؟

عام آدمی پولیس، سینٹری انسپکٹر، سڑک اور بند بنانے والے ٹھیکیدار، جعلی دواؤں اور بوتل بند پانی کے کاروبار، شوگر مافیا، قبضہ و بھتہ مافیا، نامعلوم قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو ننگی گالیاں بھی دے رہا ہے، آنکھوں کے سامنے لاش گرتے یا سالم بندہ غائب ہوتے بھی دیکھ رہا ہے۔ تھانوں کا گھیراؤ کر رہا ہے، سڑک پر لاش کے ساتھ دھرنا بھی دے رہا ہے لیکن یہ عام آدمی بھی شائد خود غرض احتجاجی ہے۔ وہ اپنے جیسے دوسروں کے لیے نہیں چیختا بلکہ تب چیختا ہے جب کوئی اپنا مر جائے یا غائب ہوجائے، خود لائن میں لگنا پڑے، خود بھتا دینا پڑے، اندھیرے میں رہنا پڑے ۔
کس لیڈر نے کتنی ٹیکس چوری کی، کس رکنِ پارلیمان نے کتنا گھپلا کیا، کس جنرل نے کس منصوبے میں کتنے پیسے کھائے، کس جج نے کیا مراعات لے لیں، کونسا صحافی یا صحافن کس کے خرچے پر حج کر آئے۔ یہ سب اعداد و شمار ہر ٹی وی اینکر کو زبانی یاد ہیں۔ اس لیے نہیں کہ وہ اینٹی کرپشن جہادی ہیں بلکہ اس لیے کہ چینل کی ریٹنگ کا مسئلہ ہے اور اشتہارات ریٹنگ سے وابستہ ہیں۔

یہاں کے دانشور فیض احمد فیض کی جنم صدی مناتے ہوئےجھوم رہے ہیں،

اٹھے گا انا الحق کا نعرہ

جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

مگر بابو راؤ انا ہزارے کہاں ہے؟

ہوسکتا ہے کہ اس قوم کی معصومیت، سادگی اور اعتماد کو اس قدر زک پہنچائی جا چکی ہو کہ اب وہ اپنے سائے پر بھی یقین کرنے کو تیار نہ ہو، یا بے یقینی کا زہر رگوں میں اتنا اتر چکا ہو کہ یہ بتانا بھی دشوار ہو کہ ہجوم میں شامل جو ایک شحض ایمانداری کے ساتھ کچھ الگ سا لگنے یا کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ کوئی سنجیدہ شخص ہے یا مسخرہ!

یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ کہیں اگر کوئی انا ہزارے پیدا ہوتا ہو تو اسے آگے بڑھنے سے پہلے ہی کارا مشہور کر کے قتل کر دیا جاتا ہو، بھینس چوری کے الزام میں پولیس لاک اپ میں ٹارچر کر کے مار دیا جاتا ہو، ٹارگٹ کلنگ ہو جاتی ہو، غائب ہوجاتا ہو، چارج شیٹ مل جاتی ہو، تبادلہ ہوجاتا ہو، او ایس ڈی بن جاتا ہو، گھر بیٹھ جاتا ہو، ملک سے بھاگ جاتا ہو یا گاؤں، محلے اور محکمے میں پاگل، چریا، کھسکا ہوا مشہور ہوجاتا ہو۔
یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ پاکستان کی فضا اتنی تنگ ہوچکی ہو کہ کرپٹ نظام کے خلاف تشدد سے پاک قومی تحریک ابھرنے کا فیشن ہی نہ رہا ہو۔ یہ نظام دہشت گرد تو پیدا کر سکتا ہو مگر عقل کی آواز اور اجتماعیت کی پکار سننے سے قاصر ہو۔ قوم کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ انسانی ریوڑ بن گئی ہے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ سب ہی سوچ رہے ہوں کہ کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف اجتماعی جدوجہد سے کہیں آسان ہے کہ خود کرپٹ ہوجائیں؟ کسی کا داؤ لگ گیا، کوئی داؤ لگنے کے انتظار میں ہے اور کسی کے دل میں داؤ لگانے کی اگر صلاحیت نہیں تو حسرت ضرور ہے!

انا ہزارے جیسے چند لوگ راتوں رات نظام نہیں بدلتے۔ صرف یہ بتا دیتے ہیں کہ ہم روبوٹ، بت، گدھے یا بھینس نہیں ہیں۔

مگر اس کے لیے ہجوم میں شامل کسی ایک بچے کو ایک نا ایک دن ضرور باآوازِ بلند کہنا پڑتا ہے ’بادشاہ ننگا ہے‘۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 691
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (21-08-11), فیصل ناصر (18-08-11), یاسر عمران مرزا (18-08-11), ننھا بچہ (18-08-11), محمد یاسرعلی (19-08-11), مرزا عامر (20-08-11), ابوسعد (19-08-11), احمد نذیر (18-08-11), حیدر (18-08-11), عبدالقدوس (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 02:33 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ کیا مصرعہ تھا اقبال کا کہ "غلامی سے بدتر ہے بے یقینی"

آج ہم لوگ بے یقینی اور بد اعتمادی کا بدترین شکار ہیں۔

کرپشن کے خلاف نکلنے کی بات کرتے ہیں؟ ہماری گلی کی گٹر لائن جمعداروں کی بد نیتی کی وجہ سے دو ماہ سے بند ہے۔ صرف میں ہوں اور میرا ایک دوست ہے جو بلدیہ والوں کے پاس چکر پر چکر لگا رہے ہیں۔ باقی جس سے بھی بات کرتے ہیں وہ "فلسفہ" جھاڑتا ہے اور کام کی باری بہت مصروفیت نکل آتی ہے۔

میں ایک پرائیویٹ جمعدار کو پکڑ آیا۔ فی گھر 40 روپے کا خرچہ آ رہا تھا۔ بھرنے کو میں جیب سے بھر دیتا۔ لیکن میں نے احساس ذمہ داری جگانے کے لیے تمام گلی والوں کو شامل کیا۔ یقین مانیے 40 روپے نکلوانے کے لیے مجھے اتنی باتیں سُننی پڑیں کہ میں ہی جانتا ہوں۔ گند میں پڑے رہنا اور ڈاکٹروں کو ہزاروں روپے بھرنا قبول ہے لیکن مسئلہ حل کرنا قبول نہیں۔
صرف ایک ہفتہ گلی صاف رہی اور پھر سے وہی مسئلہ ہو گیا اس دپر یار لوگوں نے مجھے اتنا سنوایا جیسے میں نے کمیشن کھایا ہو جمعداروں سے۔ میں پھر سے بار بار چکر لگا لگا کر جمعداروں کو پکڑ لایا اورہمسائے سے کہا کہ یار مجھے تو آفس لازمی جانا ہے۔ تم گھر ہی ہو تو اس کے ساتھ کھڑے ہو کر سامنے کام کروا لو۔ شام کو جب گھر آیا تو دوبارہ پانی نکلنا شروع ہو چکا تھا۔

ہم لوگ اپنی گلی کی لیے باہر نہیں نکل سکتے ، ملک تو پھر بہت دور کی چیز ہے۔

Last edited by حیدر; 18-08-11 at 02:39 PM.
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (21-08-11), فیصل ناصر (18-08-11), ننھا بچہ (18-08-11), منتظمین (18-08-11), مرزا عامر (20-08-11), wajee (19-08-11), ابوسعد (19-08-11), احمد نذیر (18-08-11), احمد بلال (19-08-11), حسنین ایوب (18-08-11), رضی (03-09-11), عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 18-08-11, 08:15 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان کا انا کہاں؟

‭BBC Urdu‬ - ‮قلم اور کالم‬ - ‮ننگا بادشاہ، پاکستان اور انا ہزارے!‬
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 18-08-11, 09:11 PM   #4
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وسعت اللہ کی ہر تحریر ہی بہت اچھی اور معاشرے کی عکاس ہوتی ہے

Last edited by محمد یاسرعلی; 19-08-11 at 12:15 AM.
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
پیارا (18-08-11), wajee (18-08-11), عامرشہزاد (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 11:17 PM   #5
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
وہ کیا مصرعہ تھا اقبال کا کہ "غلامی سے بدتر ہے بے یقینی"

آج ہم لوگ بے یقینی اور بد اعتمادی کا بدترین شکار ہیں۔

کرپشن کے خلاف نکلنے کی بات کرتے ہیں؟ ہماری گلی کی گٹر لائن جمعداروں کی بد نیتی کی وجہ سے دو ماہ سے بند ہے۔ صرف میں ہوں اور میرا ایک دوست ہے جو بلدیہ والوں کے پاس چکر پر چکر لگا رہے ہیں۔ باقی جس سے بھی بات کرتے ہیں وہ "فلسفہ" جھاڑتا ہے اور کام کی باری بہت مصروفیت نکل آتی ہے۔

میں ایک پرائیویٹ جمعدار کو پکڑ آیا۔ فی گھر 40 روپے کا خرچہ آ رہا تھا۔ بھرنے کو میں جیب سے بھر دیتا۔ لیکن میں نے احساس ذمہ داری جگانے کے لیے تمام گلی والوں کو شامل کیا۔ یقین مانیے 40 روپے نکلوانے کے لیے مجھے اتنی باتیں سُننی پڑیں کہ میں ہی جانتا ہوں۔ گند میں پڑے رہنا اور ڈاکٹروں کو ہزاروں روپے بھرنا قبول ہے لیکن مسئلہ حل کرنا قبول نہیں۔
صرف ایک ہفتہ گلی صاف رہی اور پھر سے وہی مسئلہ ہو گیا اس دپر یار لوگوں نے مجھے اتنا سنوایا جیسے میں نے کمیشن کھایا ہو جمعداروں سے۔ میں پھر سے بار بار چکر لگا لگا کر جمعداروں کو پکڑ لایا اورہمسائے سے کہا کہ یار مجھے تو آفس لازمی جانا ہے۔ تم گھر ہی ہو تو اس کے ساتھ کھڑے ہو کر سامنے کام کروا لو۔ شام کو جب گھر آیا تو دوبارہ پانی نکلنا شروع ہو چکا تھا۔

ہم لوگ اپنی گلی کی لیے باہر نہیں نکل سکتے ، ملک تو پھر بہت دور کی چیز ہے۔
اس کا ایک آسان حل میں آپ کو بتا سکتا ہوں بس آپ کو تھوڑی محنت کرنا پڑے گی ہوسکتا ہے کسی جگہ پر 100،50 لگانے بھی پڑجائیں
اس کے بعد صرف 1 درخواست اور دیکھئے گا روزانہ صفائی والے آئیں گے چاہئے انہیں زبان سے چاٹ کر صفائی کرنا پڑی کریں گے آکر
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (20-08-11), حیدر (19-08-11), عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 18-08-11, 11:24 PM   #6
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ وسعت اللہ خان۔۔۔ زبردست
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 19-08-11, 10:23 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اس کا ایک آسان حل میں آپ کو بتا سکتا ہوں بس آپ کو تھوڑی محنت کرنا پڑے گی ہوسکتا ہے کسی جگہ پر 100،50 لگانے بھی پڑجائیں
اس کے بعد صرف 1 درخواست اور دیکھئے گا روزانہ صفائی والے آئیں گے چاہئے انہیں زبان سے چاٹ کر صفائی کرنا پڑی کریں گے آکر
ہائیں ۔۔۔ایسی کون سی جگہ ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 19-08-11, 05:04 PM   #8
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ہائیں ۔۔۔ایسی کون سی جگہ ہے۔
اسی ملک میں ہی ہے بس زرا حساب کتاب سے چلنا پڑتا ہے۔ یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔
آپ مجھے بتائیں کہ آپ کے علاقہ میں مونسپل کمیٹی یعنی ٹاون کمیٹی کا آفس ہے کیا؟ اور آپ کے علاقہ جہاں پر آپ کا گھر ہے کس یونین کونسل بمعہ نمبر کے تحت آتا ہے۔

باقی ٹپ اسکے بعد
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (20-08-11), حیدر (19-08-11), عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 19-08-11, 06:50 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یونین کونسل 33D رحیم یار خان ۔لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ مین آفس جاؤ۔ وہاں جا کر کام تو ہوتا ہے ۔یعنی شکایت درج ہوتی ہے ، نمبر ملتا ہے۔ سینٹری ورکر آتے ہیں۔۔۔۔لیکن شاید ہم سے زیادہ روزہ اُنکو لگا ہوتا ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (20-08-11), عدنان دانی (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 12:52 AM   #10
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یونین کونسل 33D رحیم یار خان ۔لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ مین آفس جاؤ۔ وہاں جا کر کام تو ہوتا ہے ۔یعنی شکایت درج ہوتی ہے ، نمبر ملتا ہے۔ سینٹری ورکر آتے ہیں۔۔۔۔لیکن شاید ہم سے زیادہ روزہ اُنکو لگا ہوتا ہے۔
بالکل درست کہتے ہیں کیونکہ یہ سیکرٹری یونین کونسل کے زمرہ میں نہیں آتا۔
آپ ایک کام کریں مونسپل کمیٹی یعنی ٹاون کمیٹی آفس کا چکر لگائیں وہاں سے کوئی بندا پکڑیں کوشش کریں کوئی سینٹری ورکر مل جائے اُس سے کسی طریقے سے معلومات اگلوانے کی کوشش کریں کہ سینٹری ورکز کے کوٹہ میں کتنے مسلمان بھرتی ہوئے ہیں۔ تعداد کا تناسب 80 فیصد ہوگا مجھے معلوم ہے لیکن آپ ایک فیگر معلوم کرنے کی کوشش کریں گے تو زرا زیادہ مزا آئے گا
اگلا کام پھر بتاوں گا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (20-08-11), حیدر (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:52 AM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تم مجھے مذہبی فسادات میں ملوث کرواؤ گے۔
نا بابا نا۔ ایسے ہی ٹھیک ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:58 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,909
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہائیں۔۔۔۔اے کی ٹپ کے مکمل ہونے کا شدت سے انتظار رہے گا۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-08-11)
پرانا 21-08-11, 10:04 AM   #13
Senior Member

عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار اے کیو اچھے خاصے تھریڈ کو میونسپلیٹی آفس بنا دیا آپ نے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 05:27 PM   #14
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
تم مجھے مذہبی فسادات میں ملوث کرواؤ گے۔
نا بابا نا۔ ایسے ہی ٹھیک ہے
سینٹری ورکر 100 فیصدی سیٹ اقلیتوں کے لئے ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں مسلمان حضرات جن کو گھر بیٹھ کر تنخواہ کھانے کی بیماری ہے وہ چیف آفیسر یونٹ کی خاص کرم نوازی کے باعث سینٹری ورکرز میں بھرتی ہوئے ہوتے ہیں اور ہرماہ باقاعدگی سے تنخواہ وصول کرتے ہیں اور ظاہر ہے کام تو وہ بالکل بھی نہیں کرتے کیونکہ ان کے کرنے کا ہے ہی نہیں۔
اب یہ اقلیتوں سے سراسر زیادتی ہے کہ جو چند افراد کام کرتے ہیں اُن پر سارے علاقہ کی صفائی کا بوجھ ہوتا ہے اور جو مسلمان بھرتی ہوئے ہیں وہ دیگر افراد کا روزگار بھی چھین رہے ہیں۔ جس سے بے روزگاری کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کا نظام بھی بُری طرح متاثر ہوتا ہے۔
آپ تعداد معلوم کرکے ڈی سی او ضلع کو ایک ای میل کردو کہ بھئی یہ دیکھ لو اب پھر نا کہنا کہ سب اچھا تھا ایسے ہی عوام چیختی ہے۔ اور دیکھنا پر کمال
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-08-11), احمد نذیر (22-08-11), احمد بلال (22-08-11), حیدر (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 08:34 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
سینٹری ورکر 100 فیصدی سیٹ اقلیتوں کے لئے ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں مسلمان حضرات جن کو گھر بیٹھ کر تنخواہ کھانے کی بیماری ہے وہ چیف آفیسر یونٹ کی خاص کرم نوازی کے باعث سینٹری ورکرز میں بھرتی ہوئے ہوتے ہیں اور ہرماہ باقاعدگی سے تنخواہ وصول کرتے ہیں اور ظاہر ہے کام تو وہ بالکل بھی نہیں کرتے کیونکہ ان کے کرنے کا ہے ہی نہیں۔
اب یہ اقلیتوں سے سراسر زیادتی ہے کہ جو چند افراد کام کرتے ہیں اُن پر سارے علاقہ کی صفائی کا بوجھ ہوتا ہے اور جو مسلمان بھرتی ہوئے ہیں وہ دیگر افراد کا روزگار بھی چھین رہے ہیں۔ جس سے بے روزگاری کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کا نظام بھی بُری طرح متاثر ہوتا ہے۔
آپ تعداد معلوم کرکے ڈی سی او ضلع کو ایک ای میل کردو کہ بھئی یہ دیکھ لو اب پھر نا کہنا کہ سب اچھا تھا ایسے ہی عوام چیختی ہے۔ اور دیکھنا پر کمال
ان بیچاروں کی تنخواہ تو کھا جاتے ہیں۔ اتنا تو علم تھا۔ یہ بھی ہوتا ہو گا۔۔۔یہ اندازہ نہیں۔
یہ تو گلی صاف کروانے سے بھی زیادہ اہم کام ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (03-09-11), احمد نذیر (22-08-11), احمد بلال (22-08-11), عبدالقدوس (22-08-11)
جواب

Tags
color, pakistan, url, کہاں؟, کوشش, کلنگ, کراچی, پاکستان, پاکستانی, ڈاٹ, نظر, موبائل, مسائل, معلوم, www, آدمی, ایس ایم ایس, اللہ, الزام, انا, اردو, بچوں, خلاف, شہزاد, شور, شخص, صلاحیت, صحافی, صدی, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
پاکستان فرانس میں سیکورٹی،تجارت اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:40 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger