واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے کا تیر بہدف نسخہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-11-09, 01:25 AM   #1
پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے کا تیر بہدف نسخہ
حیدر حیدر آف لائن ہے 01-11-09, 01:25 AM

میں شاید پہلے بھی اسی فورم پر دہشت گردی سے نبٹنے کا ایک تیر بہدف نسخہ لے کر حاضر ہوا تھا۔ اور رحمان ملک صاحب کو عرض کی تھی کہ اس کو فی الفور لاگر کر کے عوام الناس کی زندگیاں بچائیں۔ مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر میری وہ تجویز کھُو کھاتے چلی گئی یا پھر چونکہ میں نے کسی قسم کا کمیشن نہیں دیا تھا اس لیے در خؤر اعتنا نہیں کی گئی۔
یاد دہانی کے لیے وہ تجویز دوبارہ دوہرائے دیتا ہوں۔ میں نے تجویز پیش کی تھی کہ چونکہ خؤد کش حملہ آور جسم پر بارودی جیکٹ باندھ کر تباہی پھیلاتا ہے اس لیے ایک حکم نامہ جاری کر دیا جائے کہ آئیندہ سے ہر بندہ محض نیکر پہن کر باہر آیا کرے۔ اگر کسی نے دفتر بھی جانا ہے تو بھی نیکر میں ، کسی نے خریداری کرنے جانا ہے تو بھی نیکر میں۔ اس تجویز کو اگر لاگر کر دیا جاتا تو آج اس ملک سے خؤد کش بمباروں کا کلچر ختم ہو چُکا ہوتا اور راوی چین ہی چین لکھ رہا ہوتا۔ اس تجویز کے دیگر فائدوں میں کپڑے نہ دھونے سے پانی کی بچت، پانی کی بچت، ڈٹرجنٹ پوڈر کی بچت، وقت کی بچت وغیرہ وغیرہ کے دیگر فوائد بھی حاصٌ ہونا تھے۔ لیکن اس پر کسی کی نظر کرم ہی نہیں پڑی۔

اب چونکہ اب خود کش حملہ آور اپنی حُوروں ۔ ۔ ۔ یعنی عورتوں کو بھی میدان میں لے آئے ہیں اس لیے ایک اور تجویز لے کر حاضر ہوا ہوں کہ اب کی بار یہی پابندی عورتوں پر بھی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ار۔ر۔ر۔ر۔ میری بات سن لیں ۔ انکے لیے لازم ہو کہ کہ وہ نیکر اور بلاوز میں باہر آیا کریں ۔ باپردہ عورت کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔ اور فی الفور گولی مار دی جائے۔ یقین مانیں اس تجویز کے نتیجے میں قوم کا بہت فائدہ ہے۔ اہوہ ۔ ۔ ۔ غلط مطلب نہیں لینا۔ میرا مطلب ہے کہ ایک تو دہشت گرد ی کا خطرہ ٹل جائے گا اور دوسرا یہ کہ ملک کا امیج باہر کے ممالک میں بہتر ہوگا۔ ہم کو مزید امداد ملے گی، ہماری واہ واہ ہوگی، ہمارے اوپر سے بنیاد پرسی کا لیبل اتر جائے گا، ہم لوگ ماڈرن مسلم کہلائیں گے۔ کیا ہی بات ہوگی۔ دیگر فوائد میں یہ کہ شادیوں میں جو دیر ہو جاتی ہے وہ بھی نہیں ہوگی اور شوہر حضرات کو انتظار کی کوفت سے چھٹکارا ملے گا، نت نئے ڈیزائن کے کپڑوں سے جان چھوٹ جائے گی جس کے نتیجے میں مہنگائی سے چھٹکارا ہوگا۔سبحآن اللہ

امید ہے کہ آپ ان سب فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے قوانین کا اجرا جلد سے جلد کریں گے۔

(اسلام آباد سے یہ خبر سننے پر کہ ایک گرلز کالج میں نقاب، برقع اور چادر پر پابندی لگا دی گئی ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے، متاثر ہو کر لکھا گیا)

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 263
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 03-11-09, 08:51 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان ہے، یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 09:08 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,886
شکریہ: 121
1,160 مراسلہ میں 2,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دن بدن حالات خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی پاکستان کی حفاظت کرے۔ آمین!
محمدعمر آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (03-11-09)
پرانا 03-11-09, 09:17 PM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,349
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی کہاں لے کر جا رہے ہیں ہم کو آپ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
عامرشہزاد (03-11-09)
پرانا 03-11-09, 10:35 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان لے کے جارہے ہیں
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, کلچر, کالج, پاکستان, ڈیزائن, لوگ, چین, نظر, مہنگائی, معلوم, آج, اللہ, اسلام, بھائی, جلد, حکم, حضرات, خبر, شوہر, عوام, عورتوں, عرض, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی خلاءباز خلائی سفر کو تیار پاکستانی خبریں 5 27-02-09 10:38 PM
تحریک طالبان پاکستان حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ابن جلال خبریں 3 23-02-09 07:22 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
گلوکارہ ندا فیض نے عارفانہ کلام کیلئے استاد قادر علی شگن کی شاگردی اختیار کر لی عبدالقدوس گانے 0 23-11-07 09:56 AM
پاکستانی خلاءباز خلائی سفر کو تیار منتظمین خبریں 3 21-10-07 08:11 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger