واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پاکستان میں موروثی سیاست کی ایک مثال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-01-12, 11:25 AM   #1
پاکستان میں موروثی سیاست کی ایک مثال
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آن لائن ہے 30-01-12, 11:25 AM

موروثی سیاست پاکستان کی زیادہ تر سیاسی پارٹیوں کا ایک حصہ ہے۔ جونہی کوئی بندہ کسی بڑے عہدے پر آتا ہے وہ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو نوازنے کا عمل شروع کر دیتا ہے۔ بعدازاں حکومتی وسائل استعمال کر کے نہ صرف اپنے رشتے داروں کو سیاست میں کامیاب بنایا جاتا ہے بلکہ مزید کو سیاست میں آنے کی دعوت بھی دی جاتی ہے۔ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی ، بھتیجے، داماد، سمدھی، بیگم کے بھانجے اور بھتیجے اور بیٹی سبھی لوگ نہ صرف ان کی پارٹی کا حصہ ہیں بلکہ صوبائی اسمبلی سے لے کر سینٹ تک حکومت میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نوازے جانے والے افراد کی ایک بڑی تعداد، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ جنگلات، محکمہ صحت ، محکمہ پٹوار اور پبلک سروس میں موجود ہے جس کا شمار کرنا قدرے مشکل کام ہے۔

تاہم اپنوں کو نوازنے کی یہ عادت فقط ایک پارٹی یا فرد کا خاصہ نہیں ہے۔ ہر سیاسی جماعت ایسا کرتی ہے۔ نہ صرف سیاسی جماعت بلکہ چھوٹے چھوٹے افسران بھی اپنے بھائی بہنوں اور رشتے داروں کو نوازتے ہیں۔ مثال کے طور پر آج ہی اگر میں یا آپ پولیس انسپکٹر لگ جائیں تو چھے مہینے بعدآپکے یا میرے رشتے داروں میں سے چند افراد سول پولیس یا ٹریفک پولیس میں نظر آنے لگیں گے۔ علاوہ ازیں اگر میرے یا آپکے بھائی نے شہر میں لڑائی کر کے چند بندوں کو زخمی کر دیا تو ہم اس پر جرم عائد کرنے کی بجائے اس کے مخالفین کو اندر کر دیں گے۔

قانون پر عمل نہ کرنے، اور دو نمبر طریقے سے کام کرنے کی یہ عادت شروع سے ہی پاکستانیوں کے خمیر میں ہے، اور جب تک اس میں سدھار نہیں آئے گا، کبھی بھی ہم ایک کامیاب قوم نہیں‌بنیں گے۔

Attached Thumbnails
pakistan-main-morusi-seyasat.jpg  

__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (19-03-12), نبیل خان (30-01-12), مرزا عامر (30-01-12), احمد نذیر (30-01-12), حیدر (30-01-12), زارا (30-01-12)
پرانا 30-01-12, 11:43 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستانی سیاست کو سمجھنے کے لیے میرے ایک دوست کے شاگرد، جو خود ہمارے شہر کے ایک مشہور سیاست دان کا بیٹا ہے، کا جملہ کافی مناسب رہے گا۔
اُس کا کہنا ہے کہ
"میرے والد نون لیگ میں ہیں، دادا جان قاف لیگ میں جبکہ چچا جان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ ایک رشتہ دار پی پی پی میں ہیں۔ سر ! اصل میں ہم لوگ ہر طرح سے حکومت میں رہتے ہیں۔ خواہ حکومت میں نظر آتے ہوں یا نہ نظر آتے ہوں۔ "
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (19-03-12), یاسر عمران مرزا (30-01-12), نبیل خان (30-01-12), مرزا عامر (30-01-12), احمد نذیر (30-01-12), زارا (30-01-12), عبدالقدوس (31-01-12)
پرانا 30-01-12, 08:15 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,607
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,519 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے ہاں ایسی ہی سیاست چل رہی ہے ۔
اسے کہتے ہیں کہ انّا وانڈے ریوڑیاں مُڑ چُڑ اپنیاں نوں
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-02-12, 05:51 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,571
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[QUOTE]میرے والد نون لیگ میں ہیں، دادا جان قاف لیگ میں جبکہ چچا جان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ ایک رشتہ دار پی پی پی میں ہیں۔ سر ! اصل میں ہم لوگ ہر طرح سے حکومت میں رہتے ہیں۔ خواہ حکومت میں نظر آتے ہوں یا نہ نظر آتے ہوں۔ "[/QUOTE]

بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا
پرانا 11-02-12, 11:57 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بیماری صرف پاکستان میں نہیں باقی ملکوں میں بھی ہے۔
بھارت میں توگاندھی فیملی کا سیاست میں راج ہے۔
امریکہ میں کینیڈی فیملی
برطانیہ میں ڈیوڈ ملی بینڈ اور ایڈ ملی بینڈ

دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ سیاست کے لئے اہل ہیں یا نہیں؟
ہمارے ہاں تو پوری کی پوری فیملی سیاست میں آچکی ہے۔
وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، اس کا بیٹا عبدالقادر گیلانی ایم این اے، دوسرا بیٹا سید موسٰی گیلانی شاہ محمود قریشی کے‌حلقے سے لڑرہاہے۔ بھائی سید مجتبٰی گیلانی ایم پی اے ہے۔ بھتیجا اسد گیلانی پچھلی بار الیکشن لڑا اور ہار گیا۔ بیٹی فضا گیلانی نے بھی سیاست میں قدم رکھ لیا ہے۔

جب ایک گھر سے پورے کا پورا خاندان الیکشن لڑے گا تو ان حلقوں سے جن سے وہ الیکشن لڑیں گے ان کے وہ کارکن جو ان کے لئے نعرے لگاتے ہیں اور اپنی جیب سے پوسٹر چھپواتے ہیں وہ منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔

لاہور میں تو شریف فیملی پوری طرح حاوی ہے۔ لاہور سے حمزہ شہباز شریف خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے اس کا حلقہ زبردستی تبدیل کردیا گیا اگرچہ وہ الیکشن جیت گیا لیکن اب خواجہ سعد رفیق اپنا حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے۔ سلمان شہبازبھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن اس حلقے سے لڑنا چاہتا ہے جہاں سے خواجہ سعد رفیق کے بھائی نے الیکشن لڑا تھا۔

نواز شریف اگر NA-123 سے الیکشن لڑتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آئندہ الیکشن میں‌موجودہ ایم این اے پرویز ملک فارغ۔

مریم نواز، شہباز شریف جس حلقے سے الیکشن لڑیں گےوہاں کا موجودہ ایم این اے آئندہ محروم ہوجائے گا۔
شریف فیملی کے رشتہ دار بلال یاسین، عمرسہیل ضیاء بٹ، محسن لطیف پہلے سے اسمبلیوں میں‌ ہیں۔

اب شریف فیملی کے مزید رشتہ دارالیکشن لڑتے ہیں تو کارکن تو منہ تکتے رہ جائیں گے۔
میری گنتی کے مطابق شریف فیملی کے 18لوگ آئندہ صرف لاہور سے الیکشن لڑیں گے باقی شہروں کو تو چھوڑیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (11-02-12), حیدر (11-02-12)
پرانا 11-02-12, 12:01 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
پاکستانی سیاست کو سمجھنے کے لیے میرے ایک دوست کے شاگرد، جو خود ہمارے شہر کے ایک مشہور سیاست دان کا بیٹا ہے، کا جملہ کافی مناسب رہے گا۔
اُس کا کہنا ہے کہ
"میرے والد نون لیگ میں ہیں، دادا جان قاف لیگ میں جبکہ چچا جان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ ایک رشتہ دار پی پی پی میں ہیں۔ سر ! اصل میں ہم لوگ ہر طرح سے حکومت میں رہتے ہیں۔ خواہ حکومت میں نظر آتے ہوں یا نہ نظر آتے ہوں۔ "
پیپلزپارٹی کے مخدوم شہاب الدین اور خسرو بختیار اور آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔ دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ایک ہی ٹیبل پراکٹھا کھانا کھاتے ہیں لیکن الیکشن ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتے ہیں۔

چوہدری مبشر حسین چوہدری برادران کے کزن ہیں دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں لیکن الیکشن ایک دوسرے کے خلاف لڑتے ہیں۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-02-12, 06:30 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب کے سب چور ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
طاھر (11-02-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں زیر حراست سیاسی کارکنوں کی گمشدگی پر امریکا کا اظہار تشویش گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:48 AM
جنرل کیانی پاکستان میں سیاست کی طاقتور ترین شخصیت ہیں: ہالبروک گلاب خان خبریں 5 18-08-10 02:35 AM
پاکستانی سیاست کا جیمز بانڈ 007 حیدر خبریں 4 01-05-10 09:15 AM
پاکستانی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟ راجہ اکرام سیاست 0 07-02-09 01:53 PM
پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ خرم شہزاد خرم سیاست 0 29-10-07 09:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger