| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 542
|
||||
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس بات میں کوئی شک نہیںکہ پاکستان کے مسائل کافی سارے بڑھ چکے ہیں۔ لیکن ابھی بھی بہت گنجائش ہے کہ اگر قائدین صبر و تحمل اور عقلمندی سے کام لیںتو ان تمام مسائل پر قابو پایا جا سکت ہے۔ اقوام کے زندگیوں میں اس سے بھی بڑھ کر مشکل وقت اتے رہے ہیںاور وہ ان میں سے گزر کے کامیاب ہوئی ہیں۔تو کیا بات ہے کہ پاکستان اس سب سے باعزت طریقے سے نہ گزر سکے۔ہمیںکبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیے اور اپنی اپنی جگہ پر کوششیں کرتے رہنا چاہیے۔
والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | عرفان حیدر (01-01-08) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
جوزف صاحب کبھی امریکہ یا برطانیہ پر بھی اسی قسم کا تبصرہ پیش کریں۔ جب بھی آپکا مراسلہ پڑھا پاکستانیوں کا مورال گرانے والی باتیں اس میں شامل پائیں۔ خیرجہاں تک پاکستان کی بات ہے تو ہم ابھی زندہ ہیں مرے نہیں،ہماری قوم ابھی امریکہ اور برطانیہ کہ طرح مردہ نہیں۔ وسلام |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,890
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عرفان بھائی نے سچ کہا۔ یہ وقت اپنے ہم وطنوں کا حوصلہ بڑھانے کا ہے ناکہ گرانے کا۔ خیر اپنی اپنی رائے ہے کچھ بھی ہو سکتی ہے۔
Last edited by ابو کاشان; 01-01-08 at 02:02 PM. |
|
|
|
| ابو کاشان کا شکریہ ادا کیا گیا | عرفان حیدر (01-01-08) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,349
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
پاکستان اس وقت بہت ہی خراب حالات میںہے اس وقت ہمارے ملک پر ایک عزاب نازل ہوا ہے اس صورتِ حال میں ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطے صبر سے کام لینا چاہے اور پاکستان کے حق میں جو بہترہے وہ سوچنا چاہیں لیکن اس وقت ایسا نہیں ہو رہا ہے اس وقت پاکستان کو ایسے لیڈروں کی صرورت ہے جو پاکستان کو بچا سکے اس وقت زرداری ، نواز شریف اور قاصی صاحب بہت مثبت ثابت ہو رہے ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں یہ دکانوں کو آگ لگانا گاڑیوں کو توڑنا جلانا کیا یہ احتجاج ہے کیا ایسا کرنے سے مرنے والے واپس آ جاتے ہیں اور پھر لکھنے والے بھی پاکستان کو کمزور کرنےکے لیے لکھ رہے ہیں حالہ کے اس صورتِ حال میں تمام پاکستانیوں کو ایک ساتھ مل کر مثبت سوچ کر چلنا چاہے آپ میں سے کتنے لوگ ایسے ہیں جن کو اس بات کا پتہ ہے کے ہندستان میں کرسمس کے دنوں میں شدد پسند ہندوں نے 11 چرچوں کو آگ لگا دی ہے آپ میں سےکسی نے سننا ہے یا ٹی وی میںدیکھا ہے نہیںدیکھا نا کیوں نہیں اس کی وجہ یہ ہے کے ہر مشکل وقت میں ہندستان کے سب لوگ ہندستان کو سوچتے ہیں لیکن ہم صرف اپنا سوچتے ہیں صرف اپنا کب سوچے گے پاکستان کے بارے میں اس وقت ہمارا کام یہ ہے کے ہم پاکستان کو بچائے اگر کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم حوصلہ افزائی تو کرے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
جناب عرفان حیدر صاحب،
آپ کا تبصرہ پڑھا جس میں آپ نے پاکستانیوںکا مورال گرانے سے متعلق شکوہ کیا ہے۔ بات یہ ہے کہ اگر آخری بال پر 20 رنز بنانے ہوں تو کتنا بھی شور کرلیا جائے بلے باز کا مورال بلند نہیں ہوسکتا۔ قوم کی حالت ملاحظہ فرمائیے!! کونسی وہ خرابی ہے جو اس سے پہلے قوموں میں انفرادی طور پر ہوا کرتی تھیں اور اس قوم میں وہ سب کی سب جمع ہو گئی ہیں، کیا پھر بھی ان کا مورال بڑھایا جائے؟ حالت یہ ہے کہ 8 سال قبل ملک 32 ارب ڈالر کا مقروض تھا اور اب 38 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ یعنی غالب کے بقول: قرض کی پیتے ہیں مہ اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہاں، رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن لہٰذا تھوڑے کہے کو بہت جانیئے، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔ جہاں تک پاکستانی قوم کے امریکا اور برطانیہ کی طرح مردہ ہونے کا سوال ہے تو عرض یہ ہے کہ اس زندہ پاکستانی قوم میں جنرل پرویز نے جوتے کی ایک ہی ٹھوکر سے پوری عدلیہ کو کھڈے لائن لگا دیا اور آپ کی زندہ پاکستانی قوم سو رہی ہے۔ صرف چند سر پھرے ہیں جو باہر نکل کر ڈنڈے بھی کھا رہے ہیں اور احتجاج بھی کر رہے ہیں ۔۔۔ یہ ہے آپ کی مورال سے بھرپور زندہ پاکستانی قوم۔ اگر اسے زندہ کہتے ہیں تو معلوم نہیں مردہ کسے کہتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
جوزف صاحب بھلے ہی ایک بال پر 20 نہیں40 رنز چاہیے ہوں اگر ٹیم نے جان ماری ہو تو پھر اس آخری بال کا کوئی غم نہیں ہوتا، یہی سوچتے ہیں کہ کیا ہوا اگر میچ ہار گئے اپنی کوشش تو پوری کی۔اگر کسی کا کوئی عزیز ہسپتال میں اسکے سامنے وفات پاتا ہے اور اسنے اپنی طرف علاج معالجے میں اور ڈاکٹروں نے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہو تو پھرصبر آ ہی جاتا ہے مگر اگر پیسہ ہوتے ہوئے بھی علاج نہ کرے اور موت آجائے توایسے شخص کو کنجوس کہتے ہیں اور پھر ساری زندگی یہی غم ہوتا ہے کہ کاش علاج کروالیا ہوتا۔ جہاں تک مورال کی بات ہے تو کیا آپ مطلب یہ ہے کہ ایک بچہ اسکول میں اگر فیل ہو رہا ہے تواسکوکو اسکول سے اٹھوا دیں تاکہ کوئی کام کرسکے نہ کہ فالتو میں پیسہ ضایع کرے۔جوزف صاحب جتنی زمہ داری اس بچے پر پڑھنے کے لیئے عاید ہو تی ہے اسکے ڈبل اسکے باپ اور استاد ہر عاید ہوتی ہے کہ وہ بچے کے ساتھ محنت کریں۔استاد اگر صحیح طریقے سے پڑھانا چاہے تو کوئی بات نہیں کہ بچہ نہ پڑھے۔جتنا ہاتھ بچے کی تربیت میں استاد کا ہوتا ہے اس سے بھی زیادہ زمہ داری بچے کے باپ پر عاید ہوتی ہے کہ وہ بچے کو اسکول بھیجے۔دونوں طرف کی اس کامیاب محنت کا نتیجہ ایک انتہائی کارآمد معاشرہ کا فرد کا بننا ہے۔ آپ قرض کی بات کرتے ہیں تو کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ امریکہ اور برطانیہ کتنے قرضدار ہیں؟ ہمارا ملک دوسرے لوگوں کا خون نہیں چوستا جس طرح سے امریکہ اور برطانیہ چوستے ہیں۔ پاکستانیوں کی مورال کی بات کرتے ہیں تو اس میں سے کچھ اس فورم پھر آپکو جوابات دے رہے ہیں اور وہ اسی بلند مورال کے حامل ہیں جس کا حق ہے۔ نہ ہمارا مورال بلند ہوتا اور نہ ہی ہم آپکو جواب دیتے۔ عدلیہ کو کھڈے لگانے ولی بات ہے تو آپ وکلاء کی تحریک پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ جس طرح چیف جسٹس جو معزول کیا گیا تھا انکو اسی تحریک کی بدولت واپس چیف جسٹس کی کرسی ملی۔شاید اسی کو آپ مردہ قوم کہتے ہیں وسلام |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (02-01-08), خرم شہزاد خرم (02-01-08) |
|
|
#8 | |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,349
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہونے کا باعث آمریت اور ظلم کی چکی میں پسنے والے عوام کا وہ خوفناک ردِ عمل ہے جس کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ عوامی ردِ عمل کے باعث جو قومی نقصان ہوا وہ کسی طرح بھی طرح لائق تحسین نہیں بلکہ قابل مذمت ہے۔ احتجاج کے بہت سے پُر امن طریقے ہیں جن پر عمل کر کے بھرپور احتجاج کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہمارے سیاسی قائدین مخلص ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔ کیا عوام کی حوصلہ افزائی کرنے والے اور تشدد پر اُکسانے والے ہمارے سیاسی لیڈر نہیں ہیں؟ گزشتہ آٹھ نو سالوں سے پاکستانی قوم ظلم اور مہنگائی کی چکی میں پِس رہی ہے اوربنیادی حقوق سے محروم ہے۔ کیا ان آٹھ نو سالوں میں کبھی عوام نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا؟ اگر نہیں کیا تو اُس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ عوام کو سڑکوں پر لانے والا ہی کوئی نہ تھا۔ 27 دسمبر کے واقعے کے بعد عوام اگر سڑکوں پر آئی تو کیا یہ خوبخود آگئی۔ یہ سیاسی قائدین ہی تھے جنہوں نے موقع کو غنیمت جان کر عوام کو باہر نکال کر تشدد کرنے پر اُکسایا اور آئیندہ بھی اسی طرح کریں گے۔ ملک کی بھلائی کےلئے اور عوام کی فلاح و بہبود کا درد کسی بھی سیاستدان یا حکمران کے دل میں نہیں۔ اگر درد ہوگا تو وہ اُس کی اپنی ذات کو مفاد پہنچانے کا درد ہو گا۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا | خرم شہزاد خرم (05-01-08), عرفان حیدر (06-01-08) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
جوزف صاحب بے غم رہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان عرفان حیدر |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیراعظم, لوگ, نواز شریف, موت, موجودہ, مسائل, معلوم, احتجاج, جواب, حل, خلاف, دیکھو, زندگی, زرداری, سال, شہر, شور, صبر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان کا مستقبل | زارا | گپ شپ | 5 | 04-04-11 06:08 PM |
| پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع | راجہ اکرام | سیاست | 3 | 27-01-10 12:41 AM |
| امريکی قوم سے صدر اوبامہ کا خطاب -افغانستان اور پاکستان میں پیش قدمی کا راستہ | Fawad | سیاست | 12 | 04-12-09 05:47 PM |
| پاکستان کا مستقبل روشن ہے | حیدر | 14اگست | 6 | 13-08-09 08:13 AM |
| جنرل مشرف کا واحد راستہ، پاکستان کی امید | چاچا کمال | خبریں | 0 | 05-11-07 04:16 PM |