| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 231
|
||||
| 4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہوشربا اعداد و شمار ہیں۔ پاکستان میں سیاست کو ایک انتہائی منافع بخش کاروبار سمجھا جاتا ہے۔ جس طرح کاروبار باپ سے بیٹا یا بیٹی اور نسل در نسل منتقل ہوتا رہتا ہے اس طرح پاکستانی سیاستدان بھی سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں۔ خود بھی شامل ہوتے ہیں اور اپنی اولاد کے علاوہ رشتہ داروں کو بھی اس کاروبار میں شریک کر لیتے ہیں۔
ہماری سیاست کا ایک اور قومی المیہ یہ ہے کہ سیاسی پارٹی کی صدارت کو بھی موروثی جائیداد سمجھا جاتا ہے اور باپ کے بعد بیٹا، بیٹی، بیوی، بھائی یا بہن کو ہی پارٹی کی صدارت کا اہل سمجھا جاتا ہے۔ کوئی اور خواہ ہوا میں کٹیں ہی کیوں نہ مارتا ہو پارٹی کی صدارت اُس کےلئے شجر ممنوعہ ہوتی ہے۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والے سیاستدان خود غیر جمہوری مزاج کے مالک ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ جمہوری لباس پہنے یہ سب سیاستدان باطنی طور پر مکمل آمر ہیں جو سادہ لوح عوام کی آنکھوں میں دوھل جھونکنے کےلئے جمہوریت کی قصیدہ خوانی کرتے رہتے ہیں۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny. |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
کنعاب بھائی آپ نے تو کمال کردیا ہے یار!
واقعی ایک لاجواب اور معلوماتی شئیرنگ ہے!
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
لگتا ہے آپکومصروفیات سے اگر پوری نہیں تو کچھ تھوڑی سی فرصت ضرور مل گئی ہے ۔میرے خیال میں آپ نے کافی apropriate اور thought provoking موضوع چنا ہے۔ اس پر آپ کو آزمانے کی تو کوئی ضرورت نہیں البتہ میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کروں گا۔ اگرچہ ھم خواھشمند ہیں کہ پاکستان ایک حقیقی اور جَمْہُوری ملک ھو یہ راتوں رات ممکن نہیں ہے۔ جب سے پاکستان وجود میں آیا ھے جَمْہُوریت ہمارے ملک میں جڑ نہیں پکڑ سکی۔ ہمیں صبر اور تحمل کے ساتھ اس کو پورا پورا موقح دینے کی کوشش کرنی ھو گی اور یہ امید نیہں لگانی ھو گی کہ ہمارے ملک کی حالت فوری طور پر ٹھیک ھو جائےگی۔ اس کے بر عکسں سنورنے سے پہلے حالت اور زیادہ خراب بھی ہو سکتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آخرکار باقی حقیقی جَمْہُوری ملکوں کی طر ح ہمارے ملک میں بھی وراثتی اور خاندانی سیاست کمزور پڑ جائےگی اورنسل در نسل کے حکمرانوں کا سلسلہ ٹوٹ جانے کے ساتھ ساتھ ہماری اسمبلیاں بھی بیک وقت ایک ہی خاندان کے ممبران کی بجائے پاکستانی عَوام کے حقیقی نُمائِنْدَگان سے بھری ہوئی ہوں گی ۔ غلط مت سَمَجھْیں کہ میں وراثتی اور خاندانی سیاست کے حق میں ہوں مگر ہمارے ملک اور عَوام کی حالت کے مد نظر ہمیں صبر کے گھونٹ پینے پڑیں گے۔
|
|
|
|
|
| ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا | کنعان (12-06-10) |
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,715
شکریہ: 13,533
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم بھائی
اپنے اپنے تجربہ کی بات ھے، کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اگر یہ لوگ نہ ہوں تو ملک کون چلائے گا کیونکہ یہ غریب لیڈر کے بس کی بات نہیں تو شائد یہ سوچ میرے تجربہ کے مطابق ٹھیک نہیں۔ کوئی بھی کینڈیڈیٹ بھلے مالی کمزور ہو مگر تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ھے، ابھی تک کوئی دن ایسا نہیں کہ روزانہ کوئی نہ کوئی فیک ڈگری ایم پی اے اور ایم این اے سامنے آ رہا ھے اور جس پر کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی بھی نہیں۔ میرے یہاں پر تقریباً 4 سال پہلے ایک پاکستانی مسٹر ملک لیبر کونسلر کے لئے کھڑا ہوا تھا جس کی ٹریول ایجنسی تھی۔ میں اس کو روزانہ دیکھتا تھا کہ کوئی بھی کسی قسم کی الیکشن ایکٹوٹی نہیں تو اسے میں ملا اور اس کو کہا کہ الیکشن جیتنا ھے تو میں تمہاری کمپین کروں گا اور اگر کچھ مزید سپورٹر کا بندوبست کرو تو میں تم کی کچھ آئیڈیاز دوں گا اور تم ضرور جیت جاؤ گے۔ خیر ایک دن کچھ سپورٹر میٹنگ تھی اور وہ اسے کہہ رہے تھے کہ یار چائے تو پلاؤ، تو ملک صاحب نے کہا کہ اگر میں چائے پلاؤں گا تو پھر کوئی بھی رپورٹ کر دے گا تو مجھے الیکشن سے پہلے ہی فارغ کر دیا جائے گا۔ خیر یہ ھے یہاں کا قانون کہ بندہ اپنے سپورٹر کو چائے بھی نہیں پلا سکتا۔ پھر میں نے ملک صاحب کو آئیڈیا دیا کہ بھئی اگر جیتنا ھے تو پاکستانی نسخہ استعمال کرو یہاں جو قریب لاہوری کڑاہی ریسٹورنٹ ھے وہاں پر اس کے آنر کو کہہ دو کہ جتنے بھی بندے اس کے نام سے آئیں گے انہیں چائے اور کھانا ضرور دے دیا کرے اور بل تمہارے اکاؤنٹ میں ڈال دے کسی کو کیا پتہ لگے گا کہ تم کیا کر رہے ہو، خیر ایسا ہی ہوا اور وہ کونسلر منتخب ہوا تھا۔ صرف ایک بات سمجھانے کے لئے یہ سٹوری لکھنی پڑی کہ یہاں پر کوئی بھی کسی کو چائے نہیں پلا سکتا۔ اور ہمارے ملک میں بھی بہت ٹیلنٹ ھے مگر جو جتنا بڑا کرپٹ ہوتا ھے سیٹیں بھی انہی کو ملتی ہیں۔ ایک یقین ھے کہ اللہ سبحان تعالی پاکستان کو بھی ایک اچھی قیادت عطا فرمائے گا ان شاءاللہ تعالی والسلام |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (13-06-10), ناصحی (12-06-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مسلعہ امیر یا غریب لیڈر کا نہیں ہےمگر یہ ہے کہ الیکشن کون جیت سکتا ہے۔میرے خیال میں اگر کوئی لیڈر خواہ وہ غریب ہو یا امیر اگر اسمیں الیکشن جیتنے کی صلاحیت نہیں تو وہ ملک کیسے چلائے گا۔
وراثتی اور خاندانی سیاستدان جو تعلیم اور تجربہ رکھتے ہے وہ ہمارے ملک کا سرمایا ہے ۔اسے نعمت سمجھنا چاہے اوراس سے پورا پورا فایدۃ اٹھانا چاہے۔ |
|
|
|
| ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا | کنعان (12-06-10) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,715
شکریہ: 13,533
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
الیکشن جیتنے کے کچھ مسائل پیش خدمت ہیں۔ الیکشن کیسے جیتا جا سکتا ھے، تو اس پر یہ عرض ھے کہ جب بھی کسی علاقے سے کوئی کینڈیڈیت کھڑا ہوتا ھے تو اس کے مد مقابل کچھ ایسے امیدوار بھی کھڑے ہوتے ہیں جو پڑھے لکھے طبقے سے وابسطہ ہوتے ہیں اور ان کو وہاں کی کمیونٹی ہی فورس کرتی ھے ان کی تعلیم قابلیت اور شرافت کی وجہ سے اور یہی وہ لوگ ہیں جو الیکشن جیتنے کے اھل ہوتے ہیں، مگر ہوتا کیا ھے ان کو کسی بھی طرح پارٹی مافیا زور زبردستی و بلیک میلنگ سے ان کی آواز بند کروا دیتی ھے یعنی انہیں الیکشن لڑنے سے واک اؤٹ کروا دیا جاتا ھے۔ یہ سب الیکشن مافیا کی کرپشن کی وجہ سے ہوتا ھے۔ پھر اب تو 1998 سے جتنے بھی الیکشن ہوئے سب امریکہ کی مرضی سے ہی ہوئے جنہوں نے ان کے ساتھ ہامی بھری وہی سکندر بنا دیا گیا اور جب اس نے عوام کی طرف دیکھنے یا سوچنے کی کوشش کی تو اس کی جگہ دوسرا چہرہ بٹھا دیا گیا۔ اس وقت الیکشن عوام کے ووٹوں سے نہیں جیتا جاتا بلکہ اس کے لئے پہلے تہہ ہوتا ھے کہ کس کو وہاں سے منتخب کرنا ھے۔ والسلام |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, families, pakistan, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نواز شریف, موقع, موجودہ, ماں, امیر, اسلامی, بھائی, بچوں, خبر, ذوالفقار, زرداری, سیاست, سال, سردار, شہر, صفدر, صاحبزادے, صدرِ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یہ وقت اتحاد و یکجہتی اور متاثرین کی مدد کا ہے سیاست کا نہیں | جاویداسد | خبریں | 0 | 23-08-10 08:06 PM |
| پاکستانی سیاست کا جیمز بانڈ 007 | حیدر | خبریں | 4 | 01-05-10 09:15 AM |
| ہیلری کو شکست 'اوباما امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار | Real_Light | خبریں | 4 | 06-06-08 11:40 AM |
| ایم کیو ایم موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، فاروق ستار | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 08:37 AM |
| بینظیر مشرف ملاقات اور پاکستانی سیاست | چاچا کمال | خبریں | 0 | 29-07-07 04:34 PM |