واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پلازوں کی دوڑ کون جیتا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 03:24 AM   #1
پلازوں کی دوڑ کون جیتا؟
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 06-11-10, 03:24 AM

اس پر کون خوش نہیں؟ حضرت اور مولانا فضل الرحمن کہ باراک حسین اوبامہ نے ٹیلیفون کر کے ان کی جمہوریت کے پیرومرشد آصف علی زرداری کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی جمہوریت اور اس جمہوریت کے اداروں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔ این آر او جمہوریت سید اور گیلانی یوسف رضا کی ہی ضرورت نہیں اوبامہ کی تو اس سے بھی زیادہ شدید ضرورت ہے۔ این آر او شاہ جی کی جمہوریت… وہ خبر تو آپ کی نظروں سے گزری ہو گی وہی وال سٹریٹ جنرل کے تجزیہ والی خبر کہ آصف علی زرداری نے باوردی پرویز مشرف سے بھی زیادہ مدد کی ہے۔

چچا سام کی جنگ دہشت میں، یہی تو حسن یوسفی ہے این آر او جمہوریت کا اس پر کون امریکی مرمر نہیں جائے گا؟ لیکن وہ جو اصل معاملہ تھا جس کی مجبوریوں کے مارے بارک حسین اوبامہ نے بلوچ قوم کے جدی پشتی سردار آصف علی زرداری کو اپنے خرچے پر ٹیلیفون کیا تھا اس کا تو خبریں دینے اور لینے والوں نے کہیں ذکر ہی نہیں کیا۔ عراق پر قبضہ کے اخراجات ہیں افغانستان اور جنوبی ایشیا میں مغربی سامراج کے مفادات کی توسیع و تحفظ کے اخراجات ہیں۔ آپ نے لازماً پڑھا سنا ہو گا کہ امریکہ کی مالی حالت کافی نازک ہو رہی ہے۔ بارک حسین اوباما نے بلوچ قوم کے جدی پشتی سردار کو ٹیلی فون کیا تھا وہ ذاتی خزانہ سے امریکی حکومت کو کچھ قرض دیں تاکہ وہ قبضہ جنگوں کے اخراجات اور پاکستان کی مدد کے وعدے پورے کر سکیں بارک حسین اوبامہ نے مسٹر ہالبروک سے بھی سفارشی ٹیلیفون کروایا تھا کہ سردار جی تم اپنے ذاتی خزانے سے امریکہ کو کچھ قرض دے دو تاکہ امریکہ تمہاری حکومت اور جمہوریت کی مدد کر سکے لیکن ہماری اطلاع کے مطابق ہالبروک کی سفارش کے باوجود اوبامہ کو بھی شرمسار ہی ہوناپڑا تھا ۔

بلوچ قوم کے جدی پستی سردار نے یہ تو اس مشترکہ اعلامیہ سے تو اتفاق کر لیا تھا کہ وہ دنیا کے ساتویں نمبر کے امیر ترین فرد واحد ہیں لیکن انہوں نے اوبامہ کو بتایا تھا کہ وہ ان دنوں شدید ترین شرمساری کے بحران میں مبتلا ہیں کہ اسحاق ڈار نے دوبئی میں ان سے زیادہ شان و شوکت والے پلازے بنا لئے ہیں کیا سوچ رہے ہوں گے عرب شیوخ ان کے بارے میں کہ حکمران وہ ہوں اور پلازہ دوڑ اسحاق ڈار جیت جائیں۔ بڑی شرمساری کا بحران درپیش ہے انہیں اور ان کی جمہوریت کو تو اوبامہ نے انہیں تسلی دی تھی کہ اتنے شرمسار نہ ہو ان کا سرے محل ہے پیرس محل ہے شیوخ بھی جانتے ہی ہوں گے تم کسی سرکاری درباری دورے کا پروگرام بناﺅ اور شیوخ کو ساتھ لے جاﺅ پیرس، لندن وہ سب شرمسار ہو جائیں گے۔

تمہارے محل دیکھ کر شرم نہ کرو اور میری کچھ تو مدد کرو تاکہ میں تمہاری جمہوریت کی مدد کر سکوں مگر وہ امریکی حکومت کو اپنے ذاتی خزانہ سے قرض دینے پر آمادہ نہیں ہوئے تھے۔ اپنے استاد محترمہ ہالبروک کی سفارش کے باوجود بھی سنتے ہیں کہ بلوچ قوم کے جدی پشتی سردار آصف
علی زرداری نے اوبامہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اور ان کی حکومت انہیں شرمساری کے اس بحران سے نکالنے کیلئے بھی سٹریٹجک تعاون میں توسیع کریں اور چودھری برادران کو حکم دیں کہ وہ پلازے دوڑ میں ان کی مالی مدد کریں بلوچ قوم کے جدی پشتی سردار آصف علی زرداری نے مسٹر اوبامہ کو بتایا تھا کہ ان کے امراض مخصوص کے ڈاکٹر بابر اعوان بھی مالی مدد کے چودھری برادران سے مذاکرات میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

چودھریوں نے ڈاکٹر مخصوصہ کو جواب دیا تھا کہ مونس الٰہی گیا ہوا ہے کہیں سے کچھ مل گیا تو شرمساری کے بحران سے ہم بھی تعا ون کریں گے مگر وہ تو وعدہ فردا ہی ہوا اور سیاسی اداکار ہیں کہ باز ہی نہیں آ رہے بلوچوں کے سردار کی اسی پریشانی اور شرمساری کو محسوس کرتے ہوئے اوبامہ اور ہالبروک نے باری باری یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ان کی جمہوریت اور اس کے جمہوریت پسندوں کے ساتھ اتحادوں کے مزید استحکام میں تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بھی سنتے ہیں کہ اوبامہ نے انہیں یعنی بلوچ قوم کے جدی پشتی سردار سے کہا تھا کہ امریکہ کو نہیں تو وہ اپنے آپ کو ہی اپنے ذاتی خزانے سے کچھ قرض دیں اس شرمساری کے بحران سے نکلنے کیلئے لیکن بلوچ سردار نے اپنے آپ کو قرض دینے سے بھی معذرت کر لی تھی کہ اس سے بیرونی بنکوں کا اعتماد بھی کمزور ہو جائے گا ان پر آپ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی وہ رپورٹ بھی پڑھی ہو گی کہ کرپشن کے معاملے میں این آر او شاہی مسلسل ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔

ایک سال میں تین سو ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے اور آصف علی زرداری کا پاکستان 42 ویں نمبر سے 34 ویں نمبر پر آ گیا۔ ہے بارک حسین اوبامہ اور ہالبروک کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کی سرپرستی کی بدولت لیکن سال کے دن تو 365 ہوتے ہیں اور کرپشن ابھی تک ایک ارب روپیہ روزانہ تک نہیں پہنچ سکی اوبامہ کی سرپرستی کے باوجود بھی ہے نہیں یہ بھی شرمساری والی بات؟ معلوم نہیں آپ اس شرم کے اس بحران میں کیا محسوس کرتے ہوں گے۔ چودھری برادران کا حال تو کافی قوی ہو رہا ہے اس شرم کے مارے اور وہ این آر او شاہ سے صرف اور صرف اس شرمساری میں تعاون کرنے جا رہے ہیں کہ کم از کم ایک ارب روپیہ کی روزانہ کرپشن تو ہو جائے۔ ہے نہیں یہ شرم کی بات کہ ملک میں جمہوریت بھی ہو اور کرپشن کا معیار ایک ارب روپیہ روزانہ بھی نہ ہو شریفین غریبین این آر او شاہی سے تعاون پر جو نظر ثانیہ کرتے سنے جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب بھی جمہوریت اور اس کے نظامی کی یہی ناکامی ہے ورنہ وہ تو پورے خلوص جمہوریت سے تعاون بدست چلے آ رہے تھے پونے تین سال ہے جمہوریت کے سبب ہی پرستاروں کا تعاون بھی حاصل ہو جمہوریت کو اور وہ ایک ارب روپیہ روزانہ کرپشن کی حد بھی عبور نہ کر سکے؟ ہے نہیں یہ ساری پاکستانی قوم کیلئے شرم کی بات اور اس جمہوریت کے آقا و مولیٰ پیچے رہ جائیں پلازہ دوڑ میں اسحاق ڈار سے؟ شرم ساری کا نہیں یہ تو شرماشرمی کا بحران عظیم ہے۔


پلازوں کی دوڑ کون جیتا؟ (رفیق ڈوگر)
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 383
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (06-11-10)
پرانا 06-11-10, 03:26 AM   #2
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-11-10, 03:48 AM   #3
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان میں صرف نام کی جمہوریت ہے نئی نسل کو اگے آنے کا موقع تو ملتا ہی نہیں ہے سالے عیاش حکمران ہم لوگ ان سے کیا امید کر سکتے ہیں ہمارے ملک کے وزیراعظم صاحب کیا بات ہے ان کی شاید کسی تقریر میں انھوں نے کہا تھا کہ میں تو غوث اعظم کی اولاد میں سے ہوں زرا یو ٹیوب پر yousuf raza gilani لکھ کر سرچ تو کریں شرم کے مارے آنکھیں بند ہو جایئں گی آپ سب کی
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (06-11-10), shafresha (06-11-10)
پرانا 06-11-10, 09:11 PM   #4
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صحیح کہا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (07-11-10)
جواب

Tags
color, com, php, پاکستان, پاکستانی, لندن, معلوم, معذرت, امیر, امریکہ, استاد, جیت, جواب, حسن, خوش, خبر, درخواست, زرداری, سال, سردار, علی, عراق, عرب, عظیم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فجر اور عصر کی نمازوں کی پابندی کرنا۔ میاں شاہد صحیح المسلم 0 14-08-10 11:06 PM
پانچ نمازوں کے اوقات!!! شیراز احمد دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 3 28-06-10 04:49 AM
بلے بازوں کو دباؤ سے نمٹنا ہوگا:یونس محمدعدنان کرکٹ 2 21-09-09 12:34 PM
گرچہ سردار مزوں کا ہے امیری کا مزا خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger