واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پیمرا آرڈیننس اور نئی حکومت کی چال بازی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-08, 05:01 PM   #1
پیمرا آرڈیننس اور نئی حکومت کی چال بازی
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 11-04-08, 05:01 PM

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا کے خلاف کالے قوانین پر مشتمل پیمرا آرڈیننس برائے 2002ء، جس میں گزشتہ سال 3 نومبر ترمیم کی گئی تھی، کو پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک معزز وکیل فیصل صدیقی کے مطابق گزشتہ سال 3 نومبر کو پیمرا آرڈیننس میں 10 ترامیم کی گئی تھیں جو 3 مارچ کو ختم یا ایکسپائر ہوچکی ہیں لہٰذا ختم ہوچکی چیز کو ختم کرنے کےلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کرنےکا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے، اگر ایسا کیا گیا تو اس کا مطلب جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر کو اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق کرنا ہوگا کیونکہ قانوناً اگر جنرل پرویز مشرف کے اقدامات غیر قانونی تھے تو ایسے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کےلئے اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے وکلاء رہنمائوں کے اس موقف کو شدید دھچکا لگے گا کہ معزول ججوں کو بحال کرنے کےلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ قانونی اور آئینی طور پر پیمرا آرڈیننس ختم ہوچکا ہے اور اس حوالے سے مندرجہ ذیل نکات اہم ہیں۔

۔ پیمرا آرڈیننس برائے 2002ء میں 3 ترامیم کرکے میڈیا کے خلاف 10 کالے قوانین بنائے گئے۔
۔ آئین کے آرٹیکل 89(2)(a)(i) کے مطابق کوئی بھی آرڈیننس اپنے اجراءکے چار ماہ بعد ختم ہوجاتا ہے۔ اسلئے آئین کے تحت پیمرا کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2007ءتین مارچ 2008ءکو ختم ہوچکا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئین کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آرڈیننس کا اجراءکرے۔ یہ اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے۔
۔ اگر پیمرا کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2007ءختم ہوچکا ہے تو اسکے بعد پارلیمنٹ میں اسے ختم کرنے کے حوالے سے مزید کوئی بل پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
۔ جنرل پرویز مشرف کی جانب سے 21 نومبر 2007ءکو آئین کے آرٹیکل میں کی گئی ترمیم 270-AAA انکی جانب سے کئے گئے تمام غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس حوالے سے پیمرا کے ترمیمی آرڈیننس 2007ءکو آرٹیکل 270-AAA کی شق تین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ مذکورہ آرٹیکل کے تحت کہا گیا ہے کہ پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2007ء چار ماہ کے بعد بھی ختم نہیں ہوگا اور ایسے تمام آرڈیننس صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ختم کئے جا سکیں گے۔
۔ مذکورہ بالا صورتحال کو دیکھتے ہوئے اگر پیمرا آرڈیننس میں تین نومبر کو کی گئی ترامیم کو ختم کرنے کےلئے کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمنٹ یہ تسلیم کرلے گی کہ آرٹیکل 270-AAA آئین کا حصہ ہے۔
۔ اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پارلیمنٹ میں اس بل کو پیش کئے جانے کی مخالفت کی جائے کیونکہ بل پیش ہونے سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کو نقصان ہوگا۔
۔ جہاں تک پیمرا آرڈیننس کی قانونی حیثیت کا سوال ہے تو اسکا جواب سیدھا سا ہے۔ آرڈیننس اپنے اجراءکے چار ماہ بعد ختم ہوچکا ہے، صرف وزارت اطلاعات و نشریات کو احکامات جاری کئے جانے ہیں کہ ان کالے قوانین پر مزید عمل درآمد نہ کیا جائے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 328
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, ترمیم, جواب, خلاف, سال, صورتحال, صدیقی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینک افسروں کی فیاضی اور قوم کی امانت کے ساتھ بے نیازی کا رویہ گلاب خان خبریں 0 08-01-10 02:00 AM
زمبابوے کے مرکزی بینک نے ایک ہزار کھرب زمبابوین ڈالر کا نوٹ جاری کر دیا چیتا چالباز خبریں 0 17-01-09 10:38 PM
بیت بازی کا کھیل راجہ صاحب گپ شپ 53 13-08-08 08:13 PM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger