واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


پیپلزپارٹی موقعے ضائع کرتی رہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-10, 03:55 PM   #1
پیپلزپارٹی موقعے ضائع کرتی رہی
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 05-12-10, 03:55 PM

پیپلزپارٹی کے چوالیسیوں میں یوم تاسیس پر پی پی کے حکمرانوں کے پاس بہت نادر موقع تھا کہ وہ اپنی پارٹی کی کارکردگی بیان کرتے‘ اپنے منشور پر کیسے اور کتنا عمل ہورہا ہے‘ اس کی وضاحت کرتے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے کاموں سے عوام کو واقف کراتے۔ لیکن یہ موقع بہت بری طرح ضائع کیا گیا اور کچھ رہنماوں نے تو بڑی مضحکہ خیز تقریریں کیں۔ سارا زور اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید میںلگادیا گیا۔ صوبہ پنجاب پیپلزپارٹی کی دست رس سے باہر ہے اور وہاں پیپلزپارٹی کی حریف جماعت مسلم لیگ ن کی غالب اکثریت ہے چنانچہ وہ خصوصی نشانہ بنی رہی۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ پنجاب کی حکومت میں پیپلزپارٹی بھی شریک ہے اوراگر حکومت کی کارکردگی ناقص ہے تو اس کی کچھ نہ کچھ ذمہ داری پیپلزپارٹی کو بھی اٹھانی چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون جناب بابر اعوان تو ایک عرصہ سے مسلم لیگ ن اور ”تخت لاہور“ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر بھی وہ چمکدار کلاہ زیب سر کرکے تخت لاہور ہی کو للکارتے رہے۔ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت یا ن لیگی رہنماﺅں کی کارکردگی پر جو بھی اعتراضات کیے گئے ان کا جواب تو خود ن لیگ والے ہی دیں گے لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ جو تیر چلائے گئے ہیں ان میں سے بیشتر کا رخ خود پیپلزپارٹی کی طرف ہے جو نہ صرف مرکز بلکہ سندھ اور بلوچستان میں حکمران ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی اپنی اتحادی جماعت اے این پی کے ساتھ اقتدار میں ہے۔ مہنگائی‘ بیروزگاری ‘ بدعنوانی‘ بدامنی پورے ملک کا مسئلہ ہے‘ کہیں زیادہ کہیں کم اور وفاقی حکومت کسی اور پر الزام رکھ کر خود بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔ لیکن پیپلزپارٹی پنجاب کے نئے صدر امتیاز صفدر وڑائچ دعویٰ کررہے تھے کہ لوٹ مار کوئی اور کررہا ہے اور پیپلزپارٹی مفت میں بدنام ہورہی ہے۔ اس خیال کے اظہار کے لیے انہوں نے جو پیرایہ اختیار کیا اس میں سنجیدگی کا عمل‘ دخل نہیں تھا۔ محترم بابر اعوان چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا پورا الزام حکومت پنجاب پر عائد کررہے تھے جبکہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بہت پہلے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا کہ چینی درآمد کرلی جائے‘ قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

اس وقت عالمی منڈی میں قیمت بھی موجودہ قیمت سے نصف تھی۔ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ چینی کے کارخانے صرف پنجاب میں نہیں‘ سندھ میں بھی ہیں اور کس کس کے ہیں یہ سب کو معلوم ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم دعویٰ کررہے ہیں کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ پھر قیمت کم کیوں نہیں ہورہی؟ حکمران کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں چڑھادیتے ہیں۔ ان کو روکنا او رپکڑنا کس کی ذمہ داری ہی؟ حکومت نے صرف اتنا کیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پر پابندی لگادی ہے جس کا کہنا ہے کہ حکومتی بداعمالیاں سامنے لانے پر ٹرانسپیرنسی کے ذمہ داروں کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پارٹی کے یوم تاسیس پر پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرمملکت تو ملک سے باہر تھے اس لیے ان کے نادر خیالات سامنے نہ آسکے تاہم وزیراعظم نے اس موقع پر سکھر اور پشاور میں جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی حکومت اور جمہوریت کو لازم و ملزوم قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت نہ رہی تو جمہوریت بھی نہیں رہے گی۔

ہر حکمران اسی خوش فہمی میں مبتلا رہتا ہے حتی کہ جمہوریت پر ایک اور شب خون مارنے والے جنرل پرویز مشرف بھی یہ دعویٰ کرتے تھے کہ پاکستان کو اصلی جمہوریت انہوں نے دی ہے اور وہ پاکستان کے لیے ناگزیر ہیں۔ ایسے کتنے ہی ناگزیر گریز پا ہوئے یا قبر میں جاسوئے۔ اس سے قطع نظر کہ کیا واقعی ملک میں جمہوریت ہے اور وکی لیکس کے انکشافات کی حقیقت کیا ہے‘ کوئی پارٹی یا چند افراد ہی کسی قوم وملک کے لیے سب کچھ نہیں ہوتے۔ اپنے آپ کو جمہوریت کا مدار سمجھنے والے کاش اپنی پارٹی کو بھی جمہوریت سے روشناس کراسکتے جہاں ایک خاندان کی اجارہ داری چلی آرہی ہے۔اس کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو نے تو خود کو تاحیات پارٹی سربراہ منتخب کرلیا تھا اور اب ان کے صاحبزادے بلاول پارٹی چیئرمین ہیں جن کی ولدیت میں ”بھٹو“ شامل کردیا گیا ہے۔ پارٹی میں آغاز سے اب تک انتخابات نہیں ہوئے اور نامزدگیوں سے کام چل رہا ہے۔

جناب وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک اور اہم بات کہی ہے کہ ”شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ فوج کرے گی۔“ جمہوریت میں پارلیمنٹ بالادست ہوتی ہے اور فوج سول حکومت کے تابع۔ فوجی آپریشن کا فیصلہ فوج نہیں کرتی‘ حکومت کرتی ہے لیکن جناب وزیراعظم الٹی گنگا بہارہے ہیں۔ اس سے پہلے جب فوج نے سوات اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا تھا تووزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا فیصلہ خود انہوں نے کیا ہے یہ الگ بات کہ ان کے فیصلے سے پہلے آپریشن شروع ہوچکا تھا۔وزیراعظم کے جلسہ میں ”بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار کرو“ کے نعرے بھی لگتے رہے جس پر وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ بہت جلد مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ بے نظیر کی شہادت کو تین سال ہوگئے ہیں‘ یہ ”بہت جلد“ کب تک ہوگا؟ عجیب بات ہے کہ یہی مطالبہ کرنے پر محترمہ بے نظیر کی سب سے زیادہ بااعتمادسا تھی ناہید خان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پارٹی جمہوریت کا ایک ثبوت ہے کہ قیادت پر تنقید نہ کی جائے۔پشاور میں جلسہ کے دوران جیالوں کا اشتعال دیکھ کر وزیراعظم نے اپنے وزیر داخلہ کو ہدایت کردی کہ قاتلوں کو جلدی سے پکڑ لو۔ جیالوں کا غم و غصہ بجا ہے کہ ان کی قائد کے سرعام قتل کو تین سال ہوگئے اور خود پیپلزپارٹی کی حکومت یہ بھی معلوم نہیں کرپائی کہ جائے شہادت کو کس نے اور کیوں فوری طور پر دھلوادیا۔ بہرحال گزشتہ منگل کو حکمران پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس صرف گرما گرم تقریروں‘ جلسوں اور وعدوں کی اعادے ہی میں گزر گیا اور پارٹی قائدین حکومت یا پارٹی کی طرف سے عوام کو کوئی پیغام دینے میں ناکام رہے۔ حزب اختلاف پر الزامات کی بوچھاڑ کے باجود یہ دعویٰ ہے کہ مفاہمت و مصالحت پر کاربند ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی موقعے ضائع کرتی رہی
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 278
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (05-12-10)
پرانا 03-03-11, 07:06 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا۔ کبھی موقع چھوڑا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
php, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, نظر, مفت, موقع, موجودہ, منشور, مجرموں, معلوم, آپریشن, الزام, بے نظیر, تحریری, جواب, جلد, خون, خوش, خصوصی, سال, غم, صدر, صدرمملکت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدرزرداری نے پیپلزپارٹی پر ”ایک زرداری سب پر بھاری“ کا نعرہ لگانے پر پابندی لگا دی گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:49 AM
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ میں ایم کیوایم کے بغیر حکومت برقرار رکھ سکتی ہے گلاب خان خبریں 2 26-08-10 02:54 PM
میرا تعلق ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی سے ہے ‘ آصف علی زرداری کی پارٹی سے champion_pakistani خبریں 4 10-07-08 11:17 PM
پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے آپریشنل پلان بنایا ہے،شاہ محمودقریشی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger