واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست

سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟

چرسی کی بکواس!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-09-10, 02:51 PM   #1
چرسی کی بکواس!
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 12-09-10, 02:51 PM

دیمے ( ندیم) کے چار بنیادی شوق ہیں۔ ہر پانچ چھ مہینے بعد ابا کی چھوڑی زمین کا ایکڑ بیچ دینا۔اخبار چاٹنا۔ چرس پینا اور نان سٹاپ بکواس کرتے کرتے دوستوں کی موجودگی میں سو جانا۔ سوائے دیمے کے سب دوست متفق ہیں کہ اسکی محفل میں لوہے کے کان فٹ کئے بغیر بیٹھنا محال ہے۔ دیما حالاتِ حاضرہ پر یکطرفہ بحث کا بادشاہ ہے۔ خود ہی سوال اٹھاتا ہے خود ہی جواب دیتا ہے۔ دوست صرف واہ جی واہ جی کرنے پر مامور رہتے ہیں۔

’یار یہ اپنا رحمان ملک چمڑے کی پٹاس پر بار بار استرا تیز کرنے سے کب باز آئے گا ۔ کہتا ہے بلوچستان والے پیار کی زبان نہیں سمجھیں گے تو ہم انہیں ڈنڈے سے سمجھائیں گے۔کوئی مجھے بتائے کہ بلوچوں کے سر سے ڈنڈا ہٹا کب تھا۔ رحمان ملک کیا سمجھتا ہے؟ ڈنڈے پر آغازِ حقوقِ بلوچستان کا تیل مل لینے سے چوٹ کم لگتی ہے کیا؟ پانچ ہزار ملازمتوں کی ہڈی دیکھ کر کیا بلوچ ناچنا شروع کردیں؟

اور یہ اس نے کیا اطلاع دی ہے کہ پانچ علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں کو کالعدم قرار دے کر انکے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ کیا یہ تنظیمیں الیکشن کمیشن یا وزارتِ داخلہ میں رجسٹرڈ تھیں کہ انکے لائسنس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ کیا انہوں نے نیشنل بینک میں سیونگ اور کرنٹ اکاؤنٹس کھلوائے ہوئے ہیں جو انکے اکاؤنٹس منجمد ہوگئے ہیں۔ مجھے تو یاد پڑتا ہے کہ ان تنظیموں کو تو پہلے بھی ایک دفعہ کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔ ایک دفعہ جس تنظیم پر پابندی لگ جائے اس پر دوسری دفعہ کیسے پابندی لگ سکتی ہے۔

یہ تو وہی حساب ہوا کہ ایک چرسی نے دوسرے کا کندھا ہلاتے ہوئے کہا اوئے ککو ! اپنا پیجا نہیں سی۔۔۔او مرگیا اے۔۔۔دوسرے چرسی نے اطلاع دینے والے کو غور سے دیکھا اور کش لگانے لگا۔ پہلا چرسی سمجھا کہ شائید ککو نے بات دھیان سے نہیں سنی۔اس نے پھر ککو کا کندھا ہلایا۔۔۔اوئے اپنا پیجا مرگیا اے۔۔۔ککو نے اطلاع دینے والے کو پھر غور سے دیکھا اور بولا ’اوئے اک منٹ پہلے تے پیجا مریا سی۔ہن فیر مر گیا ؟؟‘

او یار یاد آیا کہ کل عید ہے۔۔ پر اس دفعہ بھی پتہ نہیں پڑ رہا کہ دو نمبر عید کس کی ہے۔ پشاور والوں کی یا اسلام آباد والوں کی۔ لگتا ہے دونوں میں سے کسی ایک نے ضرور چائنا کا چاند خریدا ہوا ہے۔ مگر یہ عید بھی سادگی سے منانی پڑے گی۔ کبھی کسی نے سنا ہے کہ دیوالی سادگی سے منائی گئی۔ کرسمس سادگی سے منایا گیا۔نوروز پر نئے کپڑے نہیں پہنے گئے۔ میں نے تو جب بھی سنا ہے یہی سنا ہے۔ زلزلہ آگیا ہے عید سادگی سے منائیں۔ سیلاب آگیا ہے عید سادگی سے منائیں۔جنگ ہوگئی ہے عید سادگی سے منائیں۔ فلسطینوں پر ظلم ہورہا ہے عید سادگی سے منائیں۔ کشمیریوں سے یکجہتی میں عید سادگی سے منائیں۔

بھٹو کو پھانسی ہوگئی ہے سادگی سے منائیں۔ بے نظیر قتل ہوگئی ہیں سادگی اختیار کریں۔خودکش حملوں میں ہزاروں لوگ مرگئے ہیں سادگی کو مت بھولیں۔کرکٹ ٹیم نے رسوا کردیا ہے۔ سادگی کو یاد رکھیں۔عید کی خریداری میں سادگی اختیار کریں۔سادہ مہندی لگائیں۔ سادہ زیور پہنیں۔ سادہ میک اپ کریں۔ سادہ گھڑی اور جوتے خریدیں۔سادے تحائف دیں۔ سادے زردے ، پلاؤ اور شیر خرمے اڑائیں۔سادی سگریٹ پئیں ۔۔۔

یار وہ دن کب آئے گا جب ہم عید سادگی سے نہیں منائیں گے۔کب آئے گا وہ دن۔۔۔مجھے تو نہیں لگتا ہے کہ آئے گا۔۔۔تمہیں لگتا ہے کیا۔۔۔مجھے نہیں لگتا ہے کہ تمہیں بھی لگتا ہے۔۔۔کسی کو بھی نہیں لگتا تو پھر کسے لگتا ہے۔۔۔بتاؤ نا لگتا ہے کسی کو؟؟؟

یہ تکرار کرتے کرتے دیما وہیں صوفے پر بکل مار کر سوگیا۔ میں نے ادھ جلی سگریٹ اسکی انگلیوں سے علیحدہ کرکے ایش ٹرے میں بجھادی۔ لائٹ آف کردی اور کمرہ آہستہ آہستہ خالی ہونےلگا۔ کل پھر یہی دربار ہوگا۔۔یہی دیما اور اس کی وہی بکواس۔۔۔

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 957
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
J.S (14-09-10), sahj (13-09-10), shafresha (12-09-10), ھارون اعظم (12-09-10), نورالدین (14-09-10), محمدخلیل (12-09-10), مرزا عامر (12-09-10), مسٹر شیف (12-09-10), ایس اے نقوی (17-05-11), احمد بلال (14-09-10), احمدنواز (14-09-10), حیدر (14-09-10), شمشاد احمد (12-09-10), عبدالقدوس (12-09-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
پرانا 12-09-10, 03:03 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,662
کمائي: 254,785
شکریہ: 53,124
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے!

شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
J.S (14-09-10), sahj (13-09-10), ھارون اعظم (12-09-10), حیدر (14-09-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 03:22 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر تو یہ چرسی کی بکواس ہے تو پھر اللہ ہم سب کو ایسا چرسی بنائے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 03:37 PM   #4
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
عید کی خریداری میں سادگی اختیار کریں۔سادہ مہندی لگائیں۔ سادہ زیور پہنیں۔ سادہ میک اپ کریں۔ سادہ گھڑی اور جوتے خریدیں۔سادے تحائف دیں۔ سادے زردے ، پلاؤ اور شیر خرمے اڑائیں۔سادی سگریٹ پئیں ۔۔۔
ایسا بھیانک طنز کوئی چرسی ہی کرسکتا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-09-10), مرزا عامر (15-09-10), احمد بلال (14-09-10), حیدر (14-09-10), عبدالقدوس (14-09-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
پرانا 17-05-11, 03:32 PM   #5
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,969
شکریہ: 9,774
1,376 مراسلہ میں 4,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دیمے چرسی کی بکواس

دیمے چرسی کی بکواس
وسعت اللہ خان

دیمے ( ندیم) کے چار بنیادی شوق ہیں۔ ہر پانچ چھ مہینے بعد ابا کی چھوڑی زمین کا ایکڑ بیچ دینا۔اخبار چاٹنا۔ چرس پینا اور نان سٹاپ بکواس کرتے کرتے دوستوں کی موجودگی میں سو جانا۔ سوائے دیمے کے سب دوست متفق ہیں کہ اسکی محفل میں لوہے کے کان فٹ کئے بغیر بیٹھنا محال ہے۔ دیما حالاتِ حاضرہ پر یکطرفہ بحث کا بادشاہ ہے۔ خود ہی سوال اٹھاتا ہے خود ہی جواب دیتا ہے۔ دوست صرف واہ جی واہ جی کرنے پر مامور رہتے ہیں۔
’یار یہ اپنا رحمان ملک چمڑے کی پٹاس پر بار بار استرا تیز کرنے سے کب باز آئے گا ۔ کہتا ہے بلوچستان والے پیار کی زبان نہیں سمجھیں گے تو ہم انہیں ڈنڈے سے سمجھائیں گے۔کوئی مجھے بتائے کہ بلوچوں کے سر سے ڈنڈا ہٹا کب تھا۔ رحمان ملک کیا سمجھتا ہے؟ ڈنڈے پر آغازِ حقوقِ بلوچستان کا تیل مل لینے سے چوٹ کم لگتی ہے کیا؟ پانچ ہزار ملازمتوں کی ہڈی دیکھ کر کیا بلوچ ناچنا شروع کردیں؟
اور یہ اس نے کیا اطلاع دی ہے کہ پانچ علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں کو کالعدم قرار دے کر انکے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ کیا یہ تنظیمیں الیکشن کمیشن یا وزارتِ داخلہ میں رجسٹرڈ تھیں کہ انکے لائسنس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ کیا انہوں نے نیشنل بینک میں سیونگ اور کرنٹ اکاؤنٹس کھلوائے ہوئے ہیں جو انکے اکاؤنٹس منجمد ہوگئے ہیں۔ مجھے تو یاد پڑتا ہے کہ ان تنظیموں کو تو پہلے بھی ایک دفعہ کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔ ایک دفعہ جس تنظیم پر پابندی لگ جائے اس پر دوسری دفعہ کیسے پابندی لگ سکتی ہے۔
یہ تو وہی حساب ہوا کہ ایک چرسی نے دوسرے کا کندھا ہلاتے ہوئے کہا اوئے ککو ! اپنا پیجا نہیں سی۔۔۔او مرگیا اے۔۔۔دوسرے چرسی نے اطلاع دینے والے کو غور سے دیکھا اور کش لگانے لگا۔ پہلا چرسی سمجھا کہ شائید ککو نے بات دھیان سے نہیں سنی۔اس نے پھر ککو کا کندھا ہلایا۔۔۔اوئے اپنا پیجا مرگیا اے۔۔۔ککو نے اطلاع دینے والے کو پھر غور سے دیکھا اور بولا ’اوئے اک منٹ پہلے تے پیجا مریا سی۔ہن فیر مر گیا ؟؟‘
او یار یاد آیا کہ کل عید ہے۔۔ پر اس دفعہ بھی پتہ نہیں پڑ رہا کہ دو نمبر عید کس کی ہے۔ پشاور والوں کی یا اسلام آباد والوں کی۔ لگتا ہے دونوں میں سے کسی ایک نے ضرور چائنا کا چاند خریدا ہوا ہے۔ مگر یہ عید بھی سادگی سے منانی پڑے گی۔ کبھی کسی نے سنا ہے کہ دیوالی سادگی سے منائی گئی۔ کرسمس سادگی سے منایا گیا۔نوروز پر نئے کپڑے نہیں پہنے گئے۔ میں نے تو جب بھی سنا ہے یہی سنا ہے۔ زلزلہ آگیا ہے عید سادگی سے منائیں۔ سیلاب آگیا ہے عید سادگی سے منائیں۔جنگ ہوگئی ہے عید سادگی سے منائیں۔ فلسطینوں پر ظلم ہورہا ہے عید سادگی سے منائیں۔ کشمیریوں سے یکجہتی میں عید سادگی سے منائیں۔
بھٹو کو پھانسی ہوگئی ہے سادگی سے منائیں۔ بے نظیر قتل ہوگئی ہیں سادگی اختیار کریں۔خودکش حملوں میں ہزاروں لوگ مرگئے ہیں سادگی کو مت بھولیں۔کرکٹ ٹیم نے رسوا کردیا ہے۔ سادگی کو یاد رکھیں۔عید کی خریداری میں سادگی اختیار کریں۔سادہ مہندی لگائیں۔ سادہ زیور پہنیں۔ سادہ میک اپ کریں۔ سادہ گھڑی اور جوتے خریدیں۔سادے تحائف دیں۔ سادے زردے ، پلاؤ اور شیر خرمے اڑائیں۔سادی سگریٹ پئیں ۔۔۔
یار وہ دن کب آئے گا جب ہم عید سادگی سے نہیں منائیں گے۔کب آئے گا وہ دن۔۔۔مجھے تو نہیں لگتا ہے کہ آئے گا۔۔۔تمہیں لگتا ہے کیا۔۔۔مجھے نہیں لگتا ہے کہ تمہیں بھی لگتا ہے۔۔۔کسی کو بھی نہیں لگتا تو پھر کسے لگتا ہے۔۔۔بتاؤ نا لگتا ہے کسی کو؟؟؟
یہ تکرار کرتے کرتے دیما وہیں صوفے پر بکل مار کر سوگیا۔ میں نے ادھ جلی سگریٹ اسکی انگلیوں سے علیحدہ کرکے ایش ٹرے میں بجھادی۔ لائٹ آف کردی اور کمرہ آہستہ آہستہ خالی ہونےلگا۔ کل پھر یہی دربار ہوگا۔۔یہی دیما اور اس کی وہی بکواس۔۔۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (17-05-11), wajee (17-05-11), آبی ٹوکول (17-05-11), احمد نذیر (17-05-11), حیدر (17-05-11), سیپ (17-05-11)
کمائي نے skjatala کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
17-05-11 سیپ good 1
پرانا 17-05-11, 03:38 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), ایس اے نقوی (17-05-11), حیدر (17-05-11), سیپ (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 03:49 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بڑی مزے کی بکواس تھی دیمے کی ۔ خاص کرڈنڈے پر حقوق کا تیل اور نوکریوں کی ہڈی پر ناچنا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), نورالدین (17-05-11), آبی ٹوکول (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 03:55 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,213
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا زبردست بکواس کی ہے پر حقیقت ہے یہ بکواس
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), سام (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 04:26 PM   #9
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کوئی بکواس ایسی بھی ہوتی ہے کہ جسے سن کر بے ساختہ لبوں پہ آجاتا ہے

واہ یار کیا بکواس کی ہے
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 04:31 PM   #10
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,354
کمائي: 52,349
شکریہ: 4,405
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا بکواس بواس لگا رکھی ہے سب نے اب اتنی بھی بکواس نہیں تھی جو اسے یوں بکواس بکواس ہی کہیں اب مجھے نہ کہنا بکواس نہ کر بکواسیہ کہیں کا
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), ایس اے نقوی (17-05-11), عبداللہ آدم (18-05-11)
پرانا 17-05-11, 04:33 PM   #11
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
کیا بکواس بواس لگا رکھی ہے سب نے اب اتنی بھی بکواس نہیں تھی جو اسے یوں بکواس بکواس ہی کہیں اب مجھے نہ کہنا بکواس نہ کر بکواسیہ کہیں کا
بھئی میں تو کسی کو بھی بکواسیہ نہیں کہتا بھلے وہ جتنی مرضی بکواس کرے تو آپ کو کیوں کہوں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ہیں جی
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), آبی ٹوکول (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 04:45 PM   #12
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,354
کمائي: 52,349
شکریہ: 4,405
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیفی خان مراسلہ دیکھیں
بھئی میں تو کسی کو بھی بکواسیہ نہیں کہتا بھلے وہ جتنی مرضی بکواس کرے تو آپ کو کیوں کہوں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ہیں جی
بہت خوب کر بھی گئے اور کی بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ بکواس للوز
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 04:50 PM   #13
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسا لگتا ہے یہ بکواس پہلے بھی پڑھی ہے ۔ میرا مطلب ہے یہ مراسلہ شاید پہلے بھی فورم پر لگایا جا چکا ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), فیصل ناصر (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 04:57 PM   #14
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,068
کمائي: 1,047,272
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پیوستہ رہ شجر سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), نورالدین (17-05-11), آبی ٹوکول (17-05-11)
پرانا 17-05-11, 05:59 PM   #15
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,354
کمائي: 52,349
شکریہ: 4,405
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیپ مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پیوستہ رہ شجر سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مصرعہ مکمل کرنا تھا ڈئیر سسٹر کہ۔
کہ پیوستہ رہ شجر سے امید بکواس رکھ للوز
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-05-11), ایس اے نقوی (17-05-11)
جواب

Tags
color, green, ہے۔, کس, پہلے, پسند, پشاور, واہ, لوگ, ندیم, نظیر, مہندی, ملک, اللہ, اسلام, بے, بے نظیر, بادشاہ, جواب, خان, دیکھا, زلزلہ, شروع, عید, علیحدہ, علیحدگی, غور, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger