واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ڈاکٹر صاحب میں دیکھ سکتا ہوں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-09, 03:40 AM   #1
ڈاکٹر صاحب میں دیکھ سکتا ہوں
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 29-07-09, 03:40 AM

فلموں میں اکثر دیکھا ہے کہ ہیرو کی بینائی کسی وجہ سے وقتی طور پر ختم ہوجاتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد جب سین کا تقاضا ہوتا ہے اور صورتحال ہیرو کی بہتری کی جانب تبدیل ہوتی ہے تو اسے صاف صاف دکھائی دینے لگتا ہے

یہی کچھ ہماری حکومتوں کے ساتھ بھی سن دو ہزار ایک کے بعد سے ہو رہا ہے۔

انیس سو بانوے سے متحرک تحریک نفاذ شریعت محمدی حکومت کو ایک عام سی پرامن تنظیم دکھائی دیتی رہی جس کا واحد مقصد نفاذ شریعت تھا لیکن جنوری دو ہزار دو کو یکایک جنرل مشرف کی حکومت کو خیال آیا کہ ’ارے وہ تو دہشت گرد تنظیم ہے‘ لہٰذا اس پر بین الاقوامی دباؤ میں آکر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس کے بعد مولانا صوفی محمد ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں سات برس قید محض اس لیے کاٹتے ہیں کہ وہ انگریزی قانون کے تحت رہائی کی درخواست نہیں دینا چاہتے تھے۔ لیکن ان کی تنظیم مالاکنڈ میں اس تمام عرصہ میں اپنے نائب امیر مرحوم مولانا عالم کی قیادت میں متحرک رہی جو ماسوائے حکومت سب کو نظر آ رہی تھی۔

وزیر اعلٰی سرحد امیر حیدر خان ہوتی کہتے ہیں کہ وہ مولانا صوفی محمد کے شدت پسندوں کے ساتھ روابط اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اور اب ان کے خلاف کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے ملک کی عدلیہ، آئین اور اداروں کے خلاف بیانات میڈیا میں ریکارڈ پر ہیں۔

پھر سال دو ہزار آٹھ آتا ہے اور جیل کی ایک تاریک کوٹھری میں پڑے مولانا صوفی محمد حکومت کو ایک مسیحا کے روپ میں نظر آنے لگتے ہیں۔انہیں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ جیل سے نکال کر نہ صرف سوات پہنچا دیا جاتا ہے بلکہ ان کے نظامِ عدل کے قیام کے مطالبے کو بھی دنوں میں عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔

لیکن جب پھر بھی حاصل کچھ نہیں ہوتا ہے تو حکومت کو ایک مرتبہ پھر بینائی کھو جانے کا دورہ پڑتا ہے۔ صوفی محمد بےمعنی ہو جاتے ہیں۔ اور ایک مبصر کے مطابق جس ڈرامائی انداز میں انہیں لایا جاتا ہے اسی ڈرامائی انداز میں وہ لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ حکومت انہیں کھو دیتی ہے تاہم ان کے دو قریبی ساتھیوں مولانا عالم اور ترجمان امیر عزت خان ایک ’مقابلے‘ میں مارے جاتے ہیں۔

پھر دھیمے لہجے والے مولانا صوفی محمد اپنے آبائی علاقے سے کرفیو اور سخت تلاشیوں کے باوجود نکل کر پشاور پہنچ جاتے ہیں اور حکومت کو دکھائی نہیں دیتا۔ وہ پشاور کے مضافات میں سیٹھی ٹاؤن کا ایک مکان کرائے پر لیتے ہیں اور وہاں رہنے لگتے ہیں البتہ حکومت کو نظر نہیں آتے۔

لیکن جب وہ اپنی کالعدم تحریک کا اجلاس منعقد کرتے ہیں اور ٹی وی سکرینوں پر نظر آنے لگتے ہیں تو حکومت کی بینائی اچانک واپس آ جاتی ہے۔ ایک اور کارروائی ہوتی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

اب وزیر اعلٰی سرحد امیر حیدر خان ہوتی کہتے ہیں کہ حکومت مولانا صوفی محمد کے شدت پسندوں کے ساتھ روابط اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مولانا کے خلاف اب کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے ملک کی عدلیہ، آئین اور اداروں کے خلاف بیانات میڈیا میں ریکارڈ پر ہیں۔

یہ کسی فلمی سین کی طرح محسوس ہوتا ہے جس میں ہیرو ڈاکٹر صاحب کو چیختے ہوئے مخاطب کرتا ہے
’ڈاکٹر صاحب، ڈاکٹر صاحب میں دیکھ سکتا ہوں۔‘


ہارون رشید
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-11-11), یاسر عمران مرزا (28-11-11), نبیل خان (28-11-11), موجو (30-07-09), مرزا عامر (28-11-11), ابوسعد (28-11-11), احمد نذیر (28-11-11), حیدر (28-11-11), رضی (03-08-09), سحر (29-07-09), عبدالقدوس (28-11-11), عروج (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 01:26 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈرون حملے
دہشت گردی کے خلاف جنگ

*********
پاکستانی فوج پر نیٹو حملہ کھلی "دہشت گردی" ہے

’ڈاکٹر صاحب، ڈاکٹر صاحب میں دیکھ سکتا ہوں۔‘
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-11-11), نبیل خان (28-11-11), حیدر (28-11-11), عبدالقدوس (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 06:07 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,298
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 793 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب تو لگتا ہے ڈاکٹرکی بھی بینائی نہ لوٹےگی
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے قاسمی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-11-11), نبیل خان (28-11-11), حیدر (28-11-11), عبدالقدوس (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 06:07 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,298
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 793 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب تو لگتا ہے ڈاکٹرکی بھی بینائی نہ لوٹےگی
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے قاسمی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-11-11), نبیل خان (28-11-11), حیدر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 10:57 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,265
شکریہ: 25,210
16,396 مراسلہ میں 41,643 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صرف دیکھ ہی نہیں سکتا بلکہ نظر کافی تیز بھی ہو گئی ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-11-11), فیصل ناصر (28-11-11), نبیل خان (28-11-11), حیدر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 11:01 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ھاں۔ ھم مصلحتوں کے قیدی ،سدا کے اندھے مگر ضرورت پڑنے پرایک دم دیکھنا بھی شروع کردیتے ھیں ،وہ بھی صرف اپنے مقصد کی چیزیں۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-11-11), فیصل ناصر (28-11-11), نبیل خان (28-11-11), حیدر (28-11-11), عدنان دانی (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 03:02 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ اُسی ہارون الرشید کا لکھا ہوا کالم ہے جس کی سفید داڑھی ہے؟ اور اس کو سُن لو یا اس کو پڑھ لو دونوں صورتوں میں کانوں میں ہی درد ہونے لگتا ہے۔ یا حیرت اگر انہی کا کالم ہے تو۔
یہ تو خاصا دھیما قسم کا کالم ہے اگر انہی کا ہے تو
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-11-11), فیصل ناصر (28-11-11), ابوسعد (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 06:04 PM   #8
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی ہاں لگتا تو نہیں،لیکن نام انہی کا لکھا ہوا ہے
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-11-11), نبیل خان (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 08:43 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,294
کمائي: 26,556
شکریہ: 8,509
1,587 مراسلہ میں 3,511 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی سچ فرمایا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 09:00 PM   #10
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہ اُسی ہارون الرشید کا لکھا ہوا کالم ہے جس کی سفید داڑھی ہے؟ اور اس کو سُن لو یا اس کو پڑھ لو دونوں صورتوں میں کانوں میں ہی درد ہونے لگتا ہے۔ یا حیرت اگر انہی کا کالم ہے تو۔
یہ تو خاصا دھیما قسم کا کالم ہے اگر انہی کا ہے تو
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابوسعد مراسلہ دیکھیں
جی ہاں لگتا تو نہیں،لیکن نام انہی کا لکھا ہوا ہے
فیصل بھائی بہتر بتا سکتے ہیں اس بارے میں، لیکن یہ ہارون الرشید کا انداز نہیں۔ شائد بی بی سی والے ہارون رشید نے یہ کالم لکھا ہوگا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 09:05 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,265
شکریہ: 25,210
16,396 مراسلہ میں 41,643 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے فیصل بھائی کا Ctrl+c اور Ctrl+v زیادہ تر بی بی سی پر ہی چلتا ہے ۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 09:24 PM   #12
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮کبھی مسیحا، کبھی بے معنی شخص‬
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-11-11, 09:29 PM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ تو بھلا ہو گوگل کا ورنہ اتنا پرانے کالم کا "حوالہ" ڈھونڈنا

یار لوگوں کو بھی ڈھائی سال بعد پوچھنا یاد آتا ہے وہ بھی ایک successful member سے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 09:32 PM   #14
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
وہ تو بھلا ہو گوگل کا ورنہ اتنا پرانے کالم کا "حوالہ" ڈھونڈنا

یار لوگوں کو بھی ڈھائی سال بعد پوچھنا یاد آتا ہے وہ بھی ایک successful member سے
گوگل سے ہم نے بھی پوچھا، لیکن آپ واقعی successful member ہیں۔ کالم کا عنوان بھی بدل دیا تھا۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-11-11)
جواب

Tags
color, red, فوج, کھلی, گردی, قید, لگتا, نیٹو, نظر, امیر, جیل, جنگ, حملہ, حملے, خلاف, خان, دیکھ, درخواست, سال, عالم, عزت, صوفی, صورتحال, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور گلاب خان خبریں 4 14-02-11 11:52 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger