واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


کیامیں صحیح ہوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-09, 07:57 PM   #1
کیامیں صحیح ہوں؟
مشال خان مشال خان آف لائن ہے 25-02-09, 07:57 PM

زندگی میں کچھ کر گزرنے کا حوصلہ انسان کو ترکی اور کامیابی کی شاہراہ کا یقینی راستہ فراہم کرتا ہے۔ وہ قومیں جن میں جوش بھی ہے اور حوصلہ بھی ہمیشہ سے سرزمین خدا پر سربلندی اور بالادستی کے ساتھ جیتی ہے۔ اور اللہ تعالی نے اس میں کوئ شرط بھی نہیں رکھی۔ آللہ تعالی قران مجید میں فرماتا ہے۔ "بےشک انسان کو وہی کچھ ملتاہے جس کی وہ سعی اور کوشش کرتا ہے"۔یاد رہے کہ اللہ تعالی نے یہاں پر انسان کا لفظ استعمال کیا ہے۔خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ہو اور کوئ بھی ہو۔اللہ تعالی اس کی محنت کا پھل اسے ضرور دےگا۔
ہم مسلمان ہے اور حوصلہ بمعہ جوش ہمارےایمان کامل کا لازمی جز ہے۔ لیکن کیا ہم میں یہ خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ہم ایسے مسلمان ہے جن پر مسلمانی کی ہرسوال کا جواب ہمیشہ نفی میں ملتا ہے۔ پھر بھی ہم ہرجگہ بڑےشوق سے ڈھنڈورہ پیٹتے ہیں کہ ہم مسلمان ہے۔ لیکن کیاکہنے سے کوئ مسلمان بن جاتا ہے۔
کہنے سے یاد آیاہم پاکستانی قوم کو کہنے کی بڑی پرانی عادت ہے۔ ہرجگہ کہتے ہی رہتے ہیں اب یہ الگ بات ہے کہ کوئ سنے یانہ سنےاور اکثرکوئ سنتا بھی نہیں؛ہم ویسے ہی بانسری بجا رہے ہوتے ہیں۔
سننے کی بات ہوئ ہے تو ایک اور بات میرے ذہن کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے کہ ہمارے خکمرانوں نےاپنےعوام کی کبھی نہیں سنی۔ عوام بیچاری بولتی رہتی ہے،چیختی رہتی ہے، لیکن خکمران!!! کاش کبھی مجبور عوام کی پرزورالتجائیں ان کے نازک کانوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن یہ آوازیں ان تک تب پہنچتی ہے جب الیکشن کے دن ہوتے ہیں۔اور عوام اور ان کے درمیان مسندشاہی،پارلیمنٹ لاجزکی دیواریں اور پولیس والوں کے ڈنڈے نہیں ہوتے۔
پارلیمنٹ لاجز کے بارے میں سنا ہے کہ بہت خوبصورت علاقہ ہے۔صفائ کا عالہ انتظام ہے۔پانی ہروقت یعنی 24گھنٹے موجود رہتا ہے۔ بڑی بڑی گاڑیاں وہاں گھومتی رہتی ہے۔ اور سب سے حیران کن بات کہ وہاں لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہوتی۔ ہے نہ حیرت کی بات۔
لوڈشیڈنگ سے یاد آیا،پچھلے دنوں واپڈا نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کیا،ہم بہت خوش ہوئے، جگہ جگہ ڈھنڈورہ بھی پیٹا، اگلے دن دیکھا واپڈاوالوں نے واقعی وعدے پر عمل بھی کیا،پہلے 24گھنٹوں میں 20گھنٹے ہوتی تھی اب 19گھنٹے 59منٹ کی ہوتی ہے، چلو پیپلزپارٹی کی حکومت میں کسی کو تو اپنے وعدے کاخیال آیا وگرنہ زرداری کی طرح واپڈا والے بھی کہہ دہتے کہ وعدہ ہی تو ہے،کوئی قران کے الفاظ تو نہیں ہیں نہ۔
بات،بات میں ہم کہاں سے کہاں نکل گئے، بات ہو رہی تھی جوش اور حوصلے کی، ہم مسلمان ہیں،حوصلہ تو خیر ہم میں بالکل ختم ہو چکا ہے البتہ جوش ابھی بھی بدرجہ اتم موجود ہے، کیونکہ قوم کے مینڈیٹ یافتہ رہنماؤں کوجب سربازار رسؤا کرکے نااہل عدلیہ کے ذریعے نااہل قرار دیا جاتا ہے، تو دوچار ٹائر ہم بھی جلادیتے ہیں،تھوڑی توڑپھوڑ کرکے اپنی زمہ داری پوری کرلیتے ہیں،یعنی "اپنی چھری تے اپنا گلہ" لیکن ان سب باتوں سے قطع نظرحوصلہ ہم میں بالکل نہیں۔اوربعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں جوش کی نہیں، ہوش اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سوچنے والی بات ہے کہ آخر ہم اس منزل تک کیسے پہنچے کہ آج وہی قوم جسکے ہزاروں کے لشکر کے سامنےطارق بن زیاد 18ساتھیوں کے ہمراہ کشتیاں جلاکرکھڑا ہوتا ہے اور انکو شکست سے دوچارکرتاہے، وہی قوم آج ہمارے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے،کبھی فلسطین،کبھی اعراق،کبھی افعانستان اورکبھی شمالی وزیرستان(ڈرون حملے) آخر کیوں؟؟؟؟ وجہ صرف ایک ہی ہے،ہماری چاہت ہماری غیرت سب کچھ بدل گیا، پہلے ہمارانصب العین اسلام کی سربلندی تھا۔اب ہمارانصب العین پیسہ پیسہ اور صرف پیسہ ہے۔ پہلے ہماری چاہت بھائی چارہ اور محبت تھی اب ہمارامقصدنفرت اور خودغرضی ہے۔ سب کچھ بھلادیا ہم نے، کیا زندہ قوموں کا یہی شعار ہوتا ہے۔ کیایہی تعلیم دیتاہےہمارامذہب؟؟؟
اب ضرورت صرف ایک امر کی ہے، اسلامی اصولوں کی اپنی زندگی میں فرمانروائی، اور پھر ان پر جوش کے ساتھ عمل کرنے کا حوصلہ، وگرنہ آج اعراق اور افعانستان میں جوواقعات پیش آ رہے ہیں آللہ نہ کرے میرے منہ میں خاک کہیں کل کو کہیں ہمارے گھروں کے دروازوں کے باہر نہ پیش آ جائے۔
"نہ سمجھوگے تو مٹ جاؤگے تم اے پاکستان والو"

Last edited by مشال خان; 26-02-09 at 04:31 AM.. وجہ: Completed

 
مشال خان's Avatar
مشال خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Kuwait
مراسلات: 388
شکریہ: 292
268 مراسلہ میں 802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 242
Reply With Quote
مشال خان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (25-02-09)
پرانا 25-02-09, 08:04 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,986
کمائي: 49,041
شکریہ: 7,297
5,965 مراسلہ میں 15,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیامیں صحیح ہوں؟

سب سے پہلے بہت زیادہ خوش آمدید۔۔۔
باقی یہ بات۔
اقتباس:
"بےشک انسان کو وہی کچھ ملتاہے جس کی وہ سعی اور کوشش کرتا ہے"
اس کی مجھے سمجھ نہیں آتی
ایک مزدور مشکل ترین مزدوری کرتا ہے اور سو روپہ لیتا ہے اور بہت سخت محنت کرتا ہے۔
اور ایک بندہ کرسی پر بیٹھ کر سائن کرتا ہے اور ایک لاکھ لیتا ہے؟؟؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-09, 08:11 PM   #3
Senior Member
 
مشال خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Kuwait
مراسلات: 388
کمائي: 6,375
شکریہ: 292
268 مراسلہ میں 802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مشال خان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مشال خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیامیں صحیح ہوں؟

جی بلکل کیونکہ کرسی پر بیٹھنے والے نے بھی محنت کی ہوتی ہے۔ پڑھنا لکھنا کتنا اسان ہے یہ تو آپ کسی سٹوڈنٹ سے پوچھیے
مشال خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-09, 08:22 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,986
کمائي: 49,041
شکریہ: 7,297
5,965 مراسلہ میں 15,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیامیں صحیح ہوں؟

جناب میں بھی ایک طالب علم ہوں/اور میں اتنی محنت نہیں کر سکتا جتنا کہ پاکیستان میں ایک مزدور کر سکتا ہے۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستانی, قران, چاہت, مجید, محبت, آج, اللہ, انسان, اسلام, اسلامی, بھائی, تعلیم, جواب, خوش, خدا, راستہ, زندگی, زرداری, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں کیا کروں؟ حیدر Ask Experts ماہرین کی رائے 22 15-05-10 01:53 AM
میں کیا کرُوں؟ حیدر گپ شپ 53 10-05-10 06:05 PM
میں انسان ہوں؟ خرم شہزاد خرم نئے تخلیق کار 5 10-08-09 03:53 PM
کیامیں صحیح ہوں؟ مشال خان سیاست 1 04-03-09 01:36 AM
میں انسان ہوں؟ خرم شہزاد خرم گپ شپ 8 02-11-08 07:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger