واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


کیری لوگر بل پہ پاک فوج کے تحفظات، اوبامہ نے بل پر دستخط موخر کر دئیے ، قومی اسمبلی میں بحث شروع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-09, 08:21 PM   #1
کیری لوگر بل پہ پاک فوج کے تحفظات، اوبامہ نے بل پر دستخط موخر کر دئیے ، قومی اسمبلی میں بحث شروع
کنعان کنعان آن لائن ہے 08-10-09, 08:21 PM

کیری لوگر بل پہ پاک فوج کے تحفظات،
اوبامہ نے بل پر دستخط موخر کر دئیے ،
قومی اسمبلی میں بحث شروع





اسلام آباد ، نیویارک ( محسن ظہیر، خصوصی رپورٹس )امریکہ کی جانب سے پاکستان کو غیر فوجی شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالرز سالانہ امداد کا کیری لوگر برمن بل انتہائی متنازعہ شکل اختیار کر گیا ہے اور پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے بعد کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی اس بل پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد بل کے ساتھ مشروط امریکی شرائط کی منظوری کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مسلسل یہ موقف سامنے آرہا ہے کہ بل ملک و قوم کے مفاد میں ہے تاہم وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ کے مطابق فوج کی جانب سے بل پہ دی جانیوالی تجاویز کا حکومت جائزہ لے گی ۔ اس تمام صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے امریکی صدر اوبامہ جن کی میز پہ یہ بل دستخط کے لئے پہنچ گیا ہے ، نے بل پہ دستخط موخر کر دئیے ہیں ۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو حق حاصل ہے کہ وہ عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے۔انہوں نے جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،پاکستان قومی مفادات کے مطابق خطرات جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں کیری لوگر بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے کیری لوگر بل پر دستخط موخر کردیئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کیری لوگربل سے متعلق تحفظات کے بعد امریکی صدر نے اس بل پر ستخط موخر کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ کیری لوگر بل کو آج قومی اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ اس بل پر بحث کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے گذشتہ روز تحریک التوائ پیش کی گئی تھی۔ اس بل کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف موقف سامنے آرہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ملک کی سلامتی کو گروی رکھ دیا گیا ہے تو کچھ کو اعتراض اس بات پر ہے کہ کیری لوگر بل پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس بل کے تحت پاکستان کو 2014 تک سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالرز غیر فوجی امداد کی مد میں دیے جائیں گے۔امریکی سینیٹ پہلے ہی کیری لوگربل کی منظوری دے چکی ہے۔ اسلام آباد: حکومت کو اگر فوج اور کسی اور ادارے کی طرف سے کیری لوگر بل کی طرف سے خدشات یا سفارشات دی گئیں تو ان کو مکمل طور پر سنا جائے گا۔ وزیراطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کابینہ کی بریفنگ کے دوران کیری لوگر بل پر کہا کہ اگر فوج کو اس مسئلے پر اعتراض ہے تو اسکو حل کرنے کے لئے حکومت اس کو مکمل طور سنے گی اور کسی بریفنگ کی ضرورت پڑی تو بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی حکومت امداد دیتی ہے تو اسکے ساتھ کڑی شرائط بھی ہوتی ہیں جیسے آئی ایم ایف یا ورلڈ بنک کے قرضے بھی شرائط کے بغیر نہیں ہوتے اسی طرح امریکی امداد بھی شرائط کے ساتھ ہے جن پر پارلیمنٹ میں بھی بحث جاری ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بل پر بے جا تنقید نا کی جائے بلکہ اس کو بحث سے طے کیا جائے۔ اس امداد سے صوبہ سرحد میں سالانہ ستر سے اسی ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کئے جائیں گے جس سے اس علاقے کے جنگ سے متاثرہ عوام کو کافی فائدہ ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کیری لوگر بل پر بحث کا آغاز کر دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں جاری ہے۔ کیری لوگر بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی قوت ہے آج تاریخی موقع پر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آمر کو بھاگنے پرمجبور کرنا صرف زرداری کا کارنامہ نہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ن لیگ کی جانب سے کیری لوگر بل پر بحث کے لئے تحریک التوا پیش کی گئی تھی جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اعتراض کیا کہ اس تحریک کو رول دوسوانسٹھ کے تحت پیش کیا جائے۔ اس پر ن لیگ نے تحریک التوا کو رول دوسوانسٹھ کے تحت پیش کیا جسے بحث کیلئے منظور کر لیا تھا۔

دریں اثنا جیو نیوز کے کامران خان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جہاں کیری لوگر بل کی ہتک وتوہین آمیز زبان اور پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بارے میں مشاہدات کے خلاف غم وغصہ بڑھ رہا ہے، وہیں پاک فوج نے بھی اس پر سخت احتجاج کیا ہے، یہ احتجاج جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو ملاقات کیلئے آنے والے افغانستان میں امریکی جنرل اسٹینلے میکرسٹل سے ملاقات کے موقع پر کیا، ان حکام کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے جنرل میکرسٹل کو بتایا کہ دیگر پاکستانیوں کی طرح مسلح افواج اور اسکی انٹیلی جنس سروسز بھی کیری لوگر بل میں پاکستان کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بیان کئے گئے مشاہدات اور امریکی رہنماوں کے بیانات پر غضبناک ہیں۔روز نامہ جنگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل میکرسٹل حال ہی میں جی ایچ کیو سے ایک غیر مبہم پیغام لیکر واپس لوٹے ہیں اور وہ پیغام یہ ہے کہ پاکستان کے قومی سیکورٹی مفادات کے حوالے سے کیری لوگر بل کی شرائط توہین آمیز ہیں اور اپنی موجودہ صورت میں ناقابل قبول ہیں، ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ کیری لوگر بل پر پاک فوج کا سخت ردّعمل وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں بھی شےئر کیا گیا تھا۔

منگل کوہونے والی ایک اور پیشرفت یہ ہوئی کہ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کیری لوگر بل کے مختلف عناصرپر اپنے تحفظات سے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ، پاکستان و افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے اور اہم ارکان کانگریس کو آگاہ کرنے کیلئے امریکا روانہ کیا ہے۔
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,533
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 197
Reply With Quote
پرانا 08-10-09, 09:32 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,642
کمائي: 28,537
شکریہ: 7,148
2,972 مراسلہ میں 8,778 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امداد اگر غیر فوجی ہے تو پھر دفاعی معاملات کو "کوئی تذکرہ نہیں" بہت ضروری ہے۔ غیر فوجی بل میں‌نیوکلئیر سے تعلق رکھنے والی شرائط کا کیا کام؟
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-10-09)
پرانا 08-10-09, 10:47 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
امداد اگر غیر فوجی ہے تو پھر دفاعی معاملات کو "کوئی تذکرہ نہیں" بہت ضروری ہے۔ غیر فوجی بل میں‌نیوکلئیر سے تعلق رکھنے والی شرائط کا کیا کام؟
گُڈ پوائینٹ ۔ فواد ڈیجیٹل بھائی سے پوچھنی چاہیے یہ بات۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (08-10-09)
پرانا 08-10-09, 10:49 PM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,191
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
گُڈ پوائینٹ ۔ فواد ڈیجیٹل بھائی سے پوچھنی چاہیے یہ بات۔
بھائی کوئی فائدہ نہیں ان سے پوچھنے کا
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-10-09)
پرانا 08-10-09, 11:36 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
بھائی کوئی فائدہ نہیں ان سے پوچھنے کا
گُڈ پوائینٹ۔ واقعی ان سے پوچھنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, وزیر, لوٹے, نیوز, نثار, نظر, مکمل, موقع, موجودہ, آج, امریکہ, احتجاج, اسلام, حل, خلاف, خان, خصوصی, زرداری, علی, غم, صورتحال, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
فکسنگ الزامات، سب سے گرم موضوع کنعان گپ شپ 12 01-09-10 01:14 AM
بھارت، من موہن نے تیل کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا ابن ضیاء خبریں 8 01-02-10 09:42 PM
بھارت، آسام کے پانچ اضلاع میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے وجدان خبریں 3 06-10-08 09:57 PM
فی الحال عدالت سے رجوع نہیں کررہے عمران فرحت، توفیق عمر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger