واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ہمارے عوام دوست سیاستدان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-09, 03:39 AM   #1
ہمارے عوام دوست سیاستدان
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 15-05-09, 03:39 AM

خودغرض سیاست دان پاکستانی عوام کو جونک کی طرح چوس رہے ہیں۔۔ قیامِ پاکستان کے بعد سے لیکر اب تک اس طبقے نے سوائے ملک کو لوٹنے کے اور کچھ نہیں کیا۔۔کیا حق پہنچتا ہے ان لوگوں کو سینکڑوں قیمتی جانوں کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کا۔ کبھی مذہب کے نام پر اور کبھی جمہوریت کےلئے نام نہاد جدوجہد کے نام پرسیاست کے پر ہونے والے فسادات نے کتنے ہی گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ لیکن ہو گا کیا کہ ان لاشوں پر سیاست چمکائی جائے گی۔
ہمارے ہاں سیاست کا مطلب “خودغرضی” اور “بےایمانی” ہے۔ عوام کو باور کرایا جائے گا کہ سیاستدان ان کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔چند دن گزریں گے اورمرنے والوں کو کوئی یاد بھی نہیں کرے گا ماسوا ان کے جن کے وہ پیارے تھے۔۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ معصوم عوام ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جاتے ہیں۔ جو لوگ اپنی جان بچانے اور کرپشن کی سزا سے بچنے کے لئے کئی سال خودساختہ جلاوطنی میں گزار تے ہیں وہ واقعی صرف عوام کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال سکتے ہیں

نہ جانے کیوں پاکستانی سیاست دانوں کے بارے میں سوچتے ہوئے مجھے یہ لطیفہ کیوں یاد آتا ہے۔۔
ایک جہاز ہوا میں ہچکولے کھانے لگا تومسافروں نے خوفزدہ ہو کر چیخیں مارنا شروع کر دیں۔ اس پر پائلٹ کی آواز مائیک پر سنائی دی۔
وہ کہہ رہا تھا۔۔۔ ” خواتین و حضرات گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ آپ پوری طرح محفوظ ہیں۔اپنا دھیان بٹانے کے لئے کھڑکی سے باہر کا نظارہ کریں۔ آپ کو خوبصورت نیلا سمندر نظر آئے گا اور رنگ برنگی کشتیاں دکھائی دیں گی۔ ان میں لال رنگ کی کشتی پر نظر ڈالیں۔۔۔۔۔ میں اسی کشتی میں سے بول رہا ہوں۔

فرحت کیانی
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 586
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-05-09), چیتا چالباز (16-05-09), منتظمین (15-05-09), wajee (16-05-09), ایس اے نقوی (26-05-09), ام غزل (15-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (27-05-09), سحر (15-05-09), طاھر (15-05-09)
پرانا 15-05-09, 12:03 PM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن ان سیاستدانوں کو سر پر چڑھانے والے ہم عوام ہی ہیں ۔عوام ہی ان کو اتنا اختیار دیتی ہے کہ وہ ہماری زندگیوں سے کھیل سکیں۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-05-09), ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (15-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 15-05-09, 03:04 PM   #3
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن اختیار اس لئے تو نہیں دئیے جاتے کہ ہر بار ان کے اعتماد کو ٹھیس لگے اور ایک بار پھر ان کے خواب خون کی ندیاں بن جائیں‌،

عوام تو اپنا لیڈر چنتی ہے ، مگر ان لیڈروں‌کو رب یاد نہیں تو بیچاری عوام کیا کرے ،
اللہ ہمیں حق اور سچ کو ماننے اور ان کیلئے لڑنے کی توفیق دے ۔آمین۔

شکریہ فیصل بھائی ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-05-09), ایس اے نقوی (17-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 15-05-09, 03:16 PM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
لیکن اختیار اس لئے تو نہیں دئیے جاتے کہ ہر بار ان کے اعتماد کو ٹھیس لگے اور ایک بار پھر ان کے خواب خون کی ندیاں بن جائیں‌،

عوام تو اپنا لیڈر چنتی ہے ، مگر ان لیڈروں‌کو رب یاد نہیں تو بیچاری عوام کیا کرے ،
اللہ ہمیں حق اور سچ کو ماننے اور ان کیلئے لڑنے کی توفیق دے ۔آمین۔

شکریہ فیصل بھائی ۔
میں آپ کی بات سے متفق نہیں ۔ عوام کیا دیکھ کر لیڈر چنتی ہے ۔ وہ صرف تقریریں سن کر ان کو تمام اختیار دے دیتی ہے
اسلام میں اس کا بھی حل ہے۔ ایک حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے
تم میں سے جو سب سے ذیادہ متقی شخص ہوگا وہ ہی تمھارا امیر ہوگا
یہاں پر صرف متقی ہونا بھی کافی نہیں ۔ صرف ہم میں سے سب سے ذیادہ متقی شخص کو امیر بنایا جاسکتا ہے
کیا ہم عوام نے کبھی اپنے لوگوں میں سے سب سے ذیادہ متقی شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (15-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 15-05-09, 03:22 PM   #5
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں آپ کی بات مانتی ہوں سحر جی مگر یہ بتائیں کہ ایک بندہ ہاتھ میں تسبیح ،اور منہ پر لا الہٰ اللہٰ پڑھتا ہے اور جاکر اپنے لئے ووٹ مانگتے وقت وہی رٹی رٹائی آیات اور احادیث‌کا ورد سنا کر کہے کہ میں ہوں وہ متقی اور پرہیز گار جس کو تم سے ذیادہ کچھ عزیز نہیں ، نہ جان نہ مال اور نہ ہی زاتی مفاد ، عوام کو پھسلانا کونسا مشکل ہے ، آپ اور ہم اس لیڈر کی چھان بین کس حد تک کریں کہ یہ معلوم ہوجائے متقی اور پرہیز گار کون ہے ؟؟ اور خود غرض اور امریکہ پرست کون ۔

اپنی اپنی رائے ہے ، تصیح کی طلبگار ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 15-05-09, 03:30 PM   #6
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
میں آپ کی بات مانتی ہوں سحر جی مگر یہ بتائیں کہ ایک بندہ ہاتھ میں تسبیح ،اور منہ پر لا الہٰ اللہٰ پڑھتا ہے اور جاکر اپنے لئے ووٹ مانگتے وقت وہی رٹی رٹائی آیات اور احادیث‌کا ورد سنا کر کہے کہ میں ہوں وہ متقی اور پرہیز گار جس کو تم سے ذیادہ کچھ عزیز نہیں ، نہ جان نہ مال اور نہ ہی زاتی مفاد ، عوام کو پھسلانا کونسا مشکل ہے ، آپ اور ہم اس لیڈر کی چھان بین کس حد تک کریں کہ یہ معلوم ہوجائے متقی اور پرہیز گار کون ہے ؟؟ اور خود غرض اور امریکہ پرست کون ۔

اپنی اپنی رائے ہے ، تصیح کی طلبگار ۔
متقی شخص کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ کبھی عوام کے پاس خود نہیں آئے گا اور کبھی اقتدار کا طالب نہیں ہوگا ۔ اس لیے میں نے متقی شخص کو عوام میں سے کہا اور اس کو ڈھونڈنے کی بات کی۔
متقی شخص کا مطلب ہوتا اللہ سے ڈرنے والا
ایسا شخص کبھی اپنی عبادات کی نمائش نہیں کرتا ہے۔
اگر دل کی آنکھ کھول کر دیکھیں تو ہمارے معاشرے میں بہت نیک اور متقی لوگ آپ کو مل جائیں گے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
نوائے ادب (15-05-09), ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (15-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 15-05-09, 08:39 PM   #7
Banned
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 318
کمائي: 2,179
شکریہ: 72
117 مراسلہ میں 273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے اور بعد میں قصور وار دوسروں کو کہتےہیں
نوائے ادب آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے نوائے ادب کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (16-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), راشد احمد (25-05-09), رضی (26-05-09), سحر (15-05-09)
پرانا 15-05-09, 10:57 PM   #8
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

معذرت کے ساتھ کہ عوام ان حکمرانوں کو چننے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتی۔

جس ملک کے اسی فیصد علاقوں میں چوہدری، وڈیرہ، نواب اور سردار عوام کے حقیقی سیاہ و سفید کے مالک ہوں وہاں عوام کا اختیار کوئی نہیں۔

اس کے بعد بچنے والے گروہ، برادری، ذات پات، مسلک، مذھب اور زبان پر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔

یہ حال صرف گاؤں دیہات کا نہیں ہمارے بڑے بڑے شہر بھی اس میں شامل ہیں اور پڑھی لکھی باشعور عوام اس کارخیر میں برابر کی شریک ہے۔

اگر صرف پڑھے لکھے ہی درست ہو جائیں تو شاید اس حال میں کچھ تبدیلی آجائے -

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-05-09), ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (16-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), راشد احمد (25-05-09), رضی (26-05-09), سحر (15-05-09)
پرانا 16-05-09, 10:08 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,213
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھائی کیا خوب لکھا ہے اس میں پورا عوام کا ہی قصور ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-05-09), راجہ اکرام (26-05-09)
پرانا 16-05-09, 11:55 AM   #10
Banned
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 318
کمائي: 2,179
شکریہ: 72
117 مراسلہ میں 273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،



اگر صرف پڑھے لکھے ہی درست ہو جائیں تو شاید اس حال میں کچھ تبدیلی آجائے -

والسلام

طاہر
فیصل بھائی معذرت کے ساتھ ہم یہ تو سوچتے ہیں پڑھے لکھے درست ہو جائیں ، امیر لوگ درست ہو جائیں، اگر وہ درست ہو جائیں ، اگر وہ سب درست ہو جائیں تو تبدیلی آ سکتی ہے

کیا کبھی ہم نے یہ سوچا ہے اگر ہم درست ہو جائیں، اگر میں خود درست ہو جاؤں تو کچھ نا کچھ تبدیلی آئے گی
نوائے ادب آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نوائے ادب کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-05-09), ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (16-05-09), رضی (26-05-09), سام (16-05-09)
پرانا 16-05-09, 12:27 PM   #11
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نوائے ادب مراسلہ دیکھیں
فیصل بھائی معذرت کے ساتھ ہم یہ تو سوچتے ہیں پڑھے لکھے درست ہو جائیں ، امیر لوگ درست ہو جائیں، اگر وہ درست ہو جائیں ، اگر وہ سب درست ہو جائیں تو تبدیلی آ سکتی ہے

کیا کبھی ہم نے یہ سوچا ہے اگر ہم درست ہو جائیں، اگر میں خود درست ہو جاؤں تو کچھ نا کچھ تبدیلی آئے گی
السلام علیکم،

مراسلات میں اس طرح‌کی بات لکھنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ لوگوں کو سوچنے کا ایک اور زاویہ مہیا کیا جائے۔

اگر صرف میرے درست ہونے سے معاشرہ درست ہو سکتا ہے تو مجھے اس بات سے اتفاق ہے، لیکن یہ بات معاشرے کے ہر فرد پر لاگو ہوتی ہے، صرف آپ ٹھیک ہو کر خاموشی سے بیٹھ گئے تو آپ کے خیال میں‌کیا معاشرے میں کسی تبدیلی کے آثار پیدا ہوں‌گے؟ ایک فرد اپنا آپ ٹھیک کر کے دوسروں کو جب تک اس کی طرف راغب نہیں‌کرے گا تو معاشرہ کیسے درست سمت میں چلے گا؟

اس کے علاوہ آپ نے یہ کیسے فرض‌کر لیا کہ میں‌ درست نہیں ہوں اور صرف فورم پر مراسلہ پڑھنے والوں‌کو ٹھیک کرنا چاہ رہا ہوں‌؟ کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ لکھنے والے نے اپنی اصلاح کر لی ہو اور لوگوں کو رغبت دلانے کیلیئے یہ باتیں‌لکھ رہا ہو؟ بھائی تنقید صرف برائے تنقید نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس کا مقصد اگر اصلاح حال ہو توپورے معاشرے میں بہتری آسکتی ہے۔

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-05-09), ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (27-05-09), رضی (26-05-09), سام (16-05-09)
پرانا 16-05-09, 12:40 PM   #12
Banned
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 318
کمائي: 2,179
شکریہ: 72
117 مراسلہ میں 273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

مراسلات میں اس طرح‌کی بات لکھنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ لوگوں کو سوچنے کا ایک اور زاویہ مہیا کیا جائے۔

اگر صرف میرے درست ہونے سے معاشرہ درست ہو سکتا ہے تو مجھے اس بات سے اتفاق ہے، لیکن یہ بات معاشرے کے ہر فرد پر لاگو ہوتی ہے، صرف آپ ٹھیک ہو کر خاموشی سے بیٹھ گئے تو آپ کے خیال میں‌کیا معاشرے میں کسی تبدیلی کے آثار پیدا ہوں‌گے؟ ایک فرد اپنا آپ ٹھیک کر کے دوسروں کو جب تک اس کی طرف راغب نہیں‌کرے گا تو معاشرہ کیسے درست سمت میں چلے گا؟

اس کے علاوہ آپ نے یہ کیسے فرض‌کر لیا کہ میں‌ درست نہیں ہوں اور صرف فورم پر مراسلہ پڑھنے والوں‌کو ٹھیک کرنا چاہ رہا ہوں‌؟ کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ لکھنے والے نے اپنی اصلاح کر لی ہو اور لوگوں کو رغبت دلانے کیلیئے یہ باتیں‌لکھ رہا ہو؟ بھائی تنقید صرف برائے تنقید نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس کا مقصد اگر اصلاح حال ہو توپورے معاشرے میں بہتری آسکتی ہے۔

والسلام

طاہر
بہت خوب بہت شکریہ طاہر صاحب میرا مقصد تنقید کرنا نہیں تھی جیسا کے آپ نے خود فرمایا ۔ سوچنے کا ایک اور زاویہ

جس کو آپ تنقید سمجھ رہے ہیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس تحریرکی وجہ سے مجھے سوچنے کا ایک اور زاویہ مل گیا ہو اور میری سوچ معاشرے سے پہلے اپنے پر گئی ہو اور اس تحریر کے پڑھنے کے بعد میں نے یہ سوچا ہو کہ میں پہلے خود کو ٹھیک کر لوں اور پھر دوسروں کو بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کروں


بھائی ہر بات میں تنقید ہی نہیں ہوتی اگر آپ کو یہ تنقید لگی ہے تو اس کی وجہ میں نہیں جان سکتا وہ کیوں اور یاد رہے

ہر بات کو سمجھانے کے لیے اپنے آپ کو اس میں شامل کرنا ضروری ہوتا ہے
اگر آپ ایک استاد ہیں اور آپ بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ اگر آپ استاد بن کر بچوں کو پڑھائے گے تو وہ بہت مشکل سے پڑھ سکے گے اور اگر آپ بچوں کے ساتھ بچے بن کر ان کو پڑھائے گے تو وہ اچھی طرح پڑھ سکے گے



جب ہم دعا کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں یا اللہ ہماری خیر فرما



اور جب ہم اصلاح کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں وہ اگر ٹھیک ہو جائے تو
نوائے ادب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نوائے ادب کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (17-05-09), ام غزل (27-05-09), راشد احمد (25-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 25-05-09, 08:21 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ جوقومیں اچھے اور برے کی تمیز بھلادیتی ہیں تباہ ہوجاتی ہے۔

ہماری قوم کو کچھ پتہ نہیں کہ اچھا کون ہے اور برا کون۔ بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔ تیر کو ووٹ ڈالنا ہے، پتنگ کو ووٹ ڈالنا ہے۔
جب اقتدار میں‌آتے ہیں یا تو شیر سب کچھ ہڑپ کردیتا ہے یا تیر ان کے ارمانوں کاخون کردیتا ہے۔ رہی پتنگ کی بات تو وہ ان کا بوکاٹا کردیتی ہے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-09), منتظمین (25-05-09), ایس اے نقوی (26-05-09), ام غزل (27-05-09), راجہ اکرام (26-05-09), رضی (26-05-09), سحر (25-05-09)
پرانا 25-05-09, 09:18 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-09), ایس اے نقوی (26-05-09), ام غزل (27-05-09), راشد احمد (26-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 25-05-09, 10:39 PM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ جناب !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (27-05-09), رضی (26-05-09)
جواب

Tags
color, فورم, پیارے, پاکستانی, لوگ, لطیفہ, نظر, معاشرہ, معذرت, امیر, امریکہ, بھائی, حل, حال, حضرات, خون, خواتین, دوست, سیاست, سال, سردار, شہر, شخص, غزل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 03:59 AM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
امریکہ دوست ، عوام دشمن حکومت ۔۔! ARHAM پاکستان میں دہشت گردی 4 22-04-10 09:29 PM
ہمارے عوام دوست سیاستدان فیصل ناصر سیاست 0 15-05-09 03:38 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger