واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


::: یہ معافیاں :::

اس موضوع کے 16 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 126 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-10, 12:01 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb ::: یہ معافیاں :::

::: یہ معافیاں :::

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
آج کے جنگ آن لائن میں عرفان صدیقی صاحب کا ایک کام پڑھنے کو ملا ، کافی اچھا لگا اس لیے سیاست میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہاں ارسال کر رہا ہوں ،
اس کالم کی آخری چند سطور میں ، میں نے اپنی طرف سے چند ایک الفاظ کا اضافہ کیا ہے ، امید ہے میری تحریر پڑھنے والے جان جائیں گے کہ وہ اضافہ شدہ الفاظ کون سے ہیں ،
والسلام علیکم۔
::: یہ معافیاں ::::
عافیہ پہ ٹوٹتے ستم نے ایک پرانے زخم کے بخیے بھی ادھیڑ ڈالے ہیں۔ مجھے جامعہ حفصہ کی شہید بچیاں شدت سے یاد آرہی ہیں اور ایک رُکنی جماعت کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ادھڑے ہوئے زخم پر مٹھی بھر نمک چھڑک دیا ہے۔ ووٹوں کی جستجو میں دو باریش شخصیات کو اپنے دائیں بائیں بٹھا کر انہو ں نے فرمایا ”علماء میرے ساتھ ہیں۔میں نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے مقتولین پر معافی مانگ لی ہے“۔
ایک جملے نے حساب بے باق اور کھاتہ صاف کردیا ؟ !!!
کس قدر آسان نسخہ ‘ کس قدر سہل مداوا ہے۔
جب تک بس چلے آمر وقت کے دست ستمگر پر بوسے دیتے رہو‘ اس کے قدموں تلے آنکھیں بچھاتے رہو‘ اس کی چاپلوسی کو فلسفہٴ سیاست کی معراج قرار دیتے رہو‘ اس کی جمہوریت کشی کو دلائل کی قبائیں پہناتی رہو‘ اس کی غارت گری کو تقاضائے وقت قرار دیتے رہو‘ اس کی رعونت کی دہلیز پر سجدے کرتے رہو‘ اس کی خونخواری کو جوانمردی سے تعبیر کرتے رہو‘ اس کی درندگی کو قومی مفادکا جامہ زیبا پہناتے رہو‘ اس کی وطن فروشی کو حکمت کہتے رہو‘ اس کی دختر فروشی کو مصلحت کشی قرار دیتے رہو‘ اس کی بردہ فروشی پہ تالیاں پیٹتے رہو‘ اس کی سرکشی کے سامنے کورنش بجالاتے رہو‘ اس کی آئین شکنی کے قصیدے پڑھتے رہو‘ اس کے گھناؤنے کردار کی ترجمانی کو اعزاز سمجھتے رہو‘ اس کے دسترخوان کی ہڈیاں چچوڑتے رہو اور جب مکافات عمل ڈکٹیٹر کو گرفت میں لے لے ‘ مکے لہرانے والے کے بازو خزاں رسیدہ شاخوں کی طرح ناتواں ہوجائیں‘ اس کے سوکھے بالوں میں جوئیں رینگنے لگیں‘ اس کے دانت جھڑ جائیں اس کے پنجے کوڑھ کا شکار ہوکر گلنے سڑنے لگیں اور اس کا دستر خوان لپٹنے لگے تو گھر لوٹ آؤ او رکہو ”یہ سب اس کا کیا دھرا تھا“ کوئی دن گوشہ نشینی میں گزارو۔جب یقین ہوجائے کہ غم ہائے روز گار کی چکی میں پستے لوگ بھول بھلا گئے ہوں گے تو ایک بار پھر خلق خدا کی نمائندگی کا تاج سرپہ سجانے کی آرزو میں یہ کہتے ہوئے میدان میں کود پڑو کہ ”میں نے معافی مانگ لی ہے“۔
عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تو جناب مشاہد حسین سید بھی نعرہ زن ہوئے۔ انہوں نے حکومت پر طعن کیا۔ اصحاب ”ق“ کے عمائدین نے بھی بھاشن دیا‘ شیخ رشید احمد نے بھی لب کشائی کی۔ آنکھ کی حیا کا یہ عالم ہے کہ جس شخص نے عافیہ کو امریکی درندوں کے ہاتھ بیچا‘ یہ سب اس شخص کی غلامی پہ ناز کرتے رہے۔ عافیہ 31 مارچ 2003ء کو اٹھائی گئی تو یہ سب مشرف کے دست بستہ درباری بنے ہوئے تھے۔ ساڑھے چار برس تک وہ جانے کن عقوبت خانوں میں تڑپتی رہی اور یہ سب اقتدار کی عشرتیں سمیٹتے رہے۔ آج یہ عوام کو احساس دلارہے ہیں کہ عافیہ کے غم نے انہیں نڈھال کردیا ہے۔ کیا فریب کی کوئی حد نہیں ہوتی؟ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کی اور فرمایا ”میں نے لال مسجد کے واقعہ پر بھی معافی مانگ لی تھی“۔ کیا معافی کا لفظ نوک زباں پہ لاتے ہی سارا ماضی دھل جاتا ہے؟ یہ کوئی معمولی سانحہ نہ تھا۔
انگریز ایک صدی تک یہاں قابض رہا۔ اس کے سامراجی مظالم کی درندہ صفت کہانیاں تاریخ کے اوراق پر جابجا بکھری پڑی ہیں۔
امریکہ گزشتہ نوبرس سے درندگی کا ایک شرمناک باب رقم کررہا ہے۔
بھارت نصف صدی سے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔
لیکن جو کچھ لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں ہوا‘ اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔
یہ سانحہ کسی لادین یا غیر مسلم ملک میں نہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوا۔ اس ملک میں ہوا جو """لاالہ الاالله """ کے نعرے (کے پس منظر میں ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے جان مال و آبرو کی قربانیوں کے بعد اللہ کی طرف سے وجود) تخلیق ( میں ظاہر) ہوا۔ اسلام ( کے پیروکاروں ) کی بیٹیوں پر یہ ستم اس شہر میں ٹوٹا جس کا نام ”اسلام آباد“ ہے۔ یہ غارت گری الله کے گھر اور اس سے منسلکہ ‘ بچیوں کے دینی مدرسے میں ہوئی۔ قرآن کی تلاوت کرتی معصوم بیٹیاں فاسفورس کے بموں کا رزق ہوگئیں۔ اُن کی گلی سڑی ہڈیاں گندے نالوں میں بہادی گئیں۔ کیا دلوں کو چیر دینے والا سانحہ تھا کہ اڑھائی سال بعد بھی خون کے آنسو رلادیتا ہے۔
اور موصوف کس سادگی سے فرماتے ہیں۔”میں نے معافی مانگ لی تھی“۔
4 جولائی 2007ء کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ پہ یلغار ہوئی‘ پانی بند‘ خوراک بند‘ بجلی بند‘ پانچ دن وہ بھوک اور پیاس سے تڑپتی رہیں۔ 9 جولائی کو آپریشن ہوا اور پاکباز روحیں آسمانوں کو پرواز کرگئیں۔ جناب شیخ اُس وقت کہاں تھے؟ کیا کررہے تھے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ قیامت کی اس گھڑی میں بھی اُن کے لئے ”سیدمشرف“ کی چاکری ‘ سید الابرار کی خوشنودی سے زیادہ عزیز رہی ؟ قبیلہٴ ”ق“ کا کوئی ایک فرد بھی مستعفی نہیں ہوا۔ آج یہی قبیلہ شیخ صاحب کی پشت پہ کھڑا اُن کی فتح کے لئے نعرہ زن ہے۔
مشرف کے عہدِ نابکار میں کیا کیا نہیں ہوا۔
جمہوریت قتل ہوئی‘
آئین مسخ ہوا ‘
پورا ملک امریکہ کے قدموں میں ڈھیر کردیا گیا‘
ڈرون حملوں کا اجازت نامہ دیا گیا‘
دینی مدارس کو نکیل ڈالی گئی‘
علماء کی قبائیں نوچی گئیں‘
اسلام کا مضحکہ اڑایا گیا‘
بگٹی کو قتل کیا گیا‘
بھارت کی غلامی اختیار کی گئی‘
جہاد کشمیر کا گلاگھونٹا گیا‘
عافیہ صدیقی کو امریکی گرگوں کے حوالے کیا گیا‘
سینکڑوں افراد کو بیچ دیا گیا‘
ڈاکٹر عبدالقدیر کو نشانہِ تضحیک بنایا گیا‘
ججوں کو بچوں سمیت قید کیاگیا‘
قبائلی علاقوں کو میدان جنگ بنا دیا گیا‘
دینی مدرسے کے نوجوان طلبہ پر بمباری کرائی گئی۔
یہ سب کچھ ہوتا رہا لیکن شیخ صاحب اور ان کا قبیلہ ہاتھ باندھے‘ گردن جھکائے مشرف کی چوکھٹ پرکھڑے رہے۔ شیخ صاحب سانحہ لال مسجد کے پانچ ماہ سات دن بعد تک وزارت کے مزے لوٹتے اور درندگی کی وکالت کرتے رہے‘ یہاں تک کہ 16 دسمبر 2007ء کو حکومت ختم ہوگئی اور وہ گھر آگئے۔ انہوں نے فروری 2008ء کا الیکشن بھی ”ق“ کے رہنما اور مشرف کے ہمنوا کے طور پر لڑا۔ پنڈی کے لوگوں نے عبرت کا سبق یاد دلایا تو شیخ صاحب بولے۔ ”مجھے لال مسجد لڑ گئی“ ان کا یہ جملہ گواہی دیتا ہے کہ اُن کے دل میں لال مسجد کا کتنا احترام اور شہداء کا کیا درجہ و مقام ہے۔
الله غفور و رحیم ہے۔ وہ جسے چاہے معاف کردے لیکن وہ دلوں کا بھید بھی جانتا ہے۔نیتوں کے احوال سے بھی باخبر ہے۔وہ معافی کے ایسے اعلانات کے معنی و مفہوم کی تمام پرتوں سے واقف ہے۔
عافیہ کے دکھ نے جامعہ حفصہ کی بچیوں کا غم بھی تازہ کردیا ہے۔ الله کے خزانے بے کراں ہیں لیکن میرا دل گواہی دیتا ہے کہ عافیہ کو بیچنے اور جامعہ حفصہ کی بچیوں کو قتل کرنے والا قبیلہ معافی کا استحقاق کھوبیٹھا ہے۔ا س قبیلے کے سردار کو وطن کی مٹی سے کوسوں دور کردیاگیا ہے اور اس کے چیلے کسی میدان میں سرخرو نہ ہوں گے۔ ان خونیوں کو معاف کردینے والے بھی الله کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔
وہ دن بھی کیا دن ہوگا جب جامعہ حفصہ میں شہید ہونے والی مسلمان بیٹیاں نورانی پوشاکیں پہنے میرے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے جلو میں اللہ کے دربار میں کھڑی ہوں گی اور اُن کی انگلیاں قاتل قبیلے کی طرف اٹھی ہوں گی اور سیاہ کار ٹولہ خوف سے کانپ رہا ہوگا اور کسی کی زبان کو یہ کہنے کا یارا نہ ہوگا کہ :::
”میں نے معافی مانگ لی تھی“۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے اللہ ہم بہت خطا کار ہیں ، گناہ گار ہیں ، لیکن تو غفورو رحیم ہے ، معاف فرما دے اے سچے مولانا ، ہمارے وطن اور اہل وطن اور مسلمانوں کو ایسے ضمیر فروشوں سے نجات دے دے۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 15 صارفین نے عادل سہیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (08-02-10), فیصل ناصر (08-02-10), کنعان (09-02-10), ھارون اعظم (08-02-10), یحیٰی (08-02-10), محمدمبشرعلی (09-02-10), مسٹر رائٹ (08-02-10), Wahid Mahmood (08-02-10), ابو عمار (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), سحر (09-02-10), طاھر (08-02-10), عبیداللہ عبید (08-02-10), عبداللہ حیدر (08-02-10), غلام مجتبی جان (08-02-10)
کمائي نے عادل سہیل کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
09-02-10 کنعان ایک مدت بعد پولیٹیکل بگیاڑوں پر ایسی تحریر پڑھنے کو ملی شکریہ 100
پرانا 08-02-10, 01:14 AM   #2
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,162
کمائي: 116,821
شکریہ: 14,026
5,172 مراسلہ میں 11,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیر عادل بھائی
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (09-02-10)
پرانا 08-02-10, 02:33 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 9,058
کمائي: 87,069
ميرا موڈ:
شکریہ: 7,028
6,127 مراسلہ میں 10,982 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی معضرت میں نے تحریر نہ پڑ کر بہت غلطی کردی
اصل میں
اقتباس:
اس لیے سیاست میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہاں ارسال کر رہا ہوں
اس جملے نے کچھ اور خیال دماغ ڈال دیا
فیصل بھائی کی پوسٹ دیکھ کر خیال آیا اسے میں پڑنا چاہتا ہوں۔
اس لئے پوسٹ ایڈٹ کردی
__________________
تیری امید آج بھی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ،

Last edited by یحیٰی; 08-02-10 at 03:13 AM.
یحیٰی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے یحیٰی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (08-02-10), عادل سہیل (09-02-10)
پرانا 08-02-10, 02:45 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,225
کمائي: 139,176
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,442
5,842 مراسلہ میں 14,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ آپ کو جزائے خیر دے سہیل بھائی
مجھے یقین ہے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معصوم اور بےگناہ افراد کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
کنعان (09-02-10), یحیٰی (08-02-10), ام طلحہ (11-02-10), عادل سہیل (09-02-10), عبداللہ حیدر (08-02-10)
پرانا 08-02-10, 03:15 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 9,058
کمائي: 87,069
ميرا موڈ:
شکریہ: 7,028
6,127 مراسلہ میں 10,982 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ آپ کو جزائے خیر دے سہیل بھائی
مجھے یقین ہے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معصوم اور بےگناہ افراد کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
انشاءاللہ بےگناہ افراد کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
یحیٰی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے یحیٰی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (08-02-10), کنعان (09-02-10), عادل سہیل (09-02-10)
پرانا 08-02-10, 11:43 AM   #6
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: سوات
مراسلات: 90
کمائي: 1,609
شکریہ: 27
48 مراسلہ میں 92 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عرفان صدیقی اورآپ دونوں کواللہ تعالی اس مفیدکالم پر جزائے خیر عطافرمائے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عبیداللہ عبید کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (08-02-10), کنعان (09-02-10), عادل سہیل (09-02-10)
پرانا 08-02-10, 03:00 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,225
کمائي: 139,176
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,442
5,842 مراسلہ میں 14,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اے اللہ ہم بہت خطا کار ہیں ، گناہ گار ہیں ، لیکن تو غفورو رحیم ہے ، معاف فرما دے اے سچے مولانا ، ہمارے وطن اور اہل وطن اور مسلمانوں کو ایسے ضمیر فروشوں سے نجات دے دے۔
آمین
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
کنعان (09-02-10), Wahid Mahmood (08-02-10), ام طلحہ (11-02-10), عادل سہیل (09-02-10), عبداللہ حیدر (08-02-10)
پرانا 08-02-10, 03:23 PM   #8
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,177
کمائي: 34,755
شکریہ: 4,184
1,951 مراسلہ میں 5,434 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے تو بہ
ہا ئے اس زود پشیما ں کا پشیما ں ہو نا
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عبداللہ حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (08-02-10), عادل سہیل (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 12:54 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ خیر عادل بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی بہترین جزا عطاء فرمائے راجہ بھائی ، و السلام علیکم
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-02-10, 01:00 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویدتالےوالے مراسلہ دیکھیں
بھائی معضرت میں نے تحریر نہ پڑ کر بہت غلطی کردی
اصل میں

اس جملے نے کچھ اور خیال دماغ ڈال دیا
فیصل بھائی کی پوسٹ دیکھ کر خیال آیا اسے میں پڑنا چاہتا ہوں۔
اس لئے پوسٹ ایڈٹ کردی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، جاوید بھائی ، معذرت والی کوئی بات نہیں ، ایسا بھی ہوتا ہے ، انسان سے خطاء واقع ہوتی ہے ، لیکن سب سے اچھے انسانوں میں سے وہ ہوتے ہیں جو اپنی خطاء کی اصلاح کر لیں ((((( كُلُّ بن آدَمَ خَطَّاءٌ فَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ ::: آدم کی ساری اولاد خطاء کار ہے لیکن خطاء کاروں میں سب سے اچھے وہ ہیں جو توبہ کر لیں ))))) المستدرک الحاکم ، مسند احمد ،
اللہ تعالیٰ آپ پر راضی ہو ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 01:02 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ آپ کو جزائے خیر دے سہیل بھائی
مجھے یقین ہے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معصوم اور بےگناہ افراد کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی بہترین اجر عطاء فرمائے فیصل بھائی ،
مجھے بھی یقین ہے ، اور دیکھ لیجیے ایک پر تو اللہ کی طرف سے آغاز ہو گیا ، ان شاء اللہ باقیوں پر بھی اللہ کے عذاب کا کوڑا برسے گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عادل سہیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (09-02-10), کنعان (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 01:17 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویدتالےوالے مراسلہ دیکھیں
انشاءاللہ بےگناہ افراد کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ان شاء اللہ ضرور یہ خون رنگ لائے گا ، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اور اللہ کی گرفت سے کوئی بچ نہیں سکتا خواہ موسیٰ علیہ السلام کے زمانے کا فرعون ہو، یا ہمارے زمانے کا کوئی فرعون ، اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہاں کسی مظلوم پر ہونے والے ظلم کا کھاتہ کسی کے زور سے ، کسی این آر او سے بند ہونے والا نہیں ، اور نہ ہی اس کے ہاں بے انصافی نام کی کوئی چیز ہے،
میں تو دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس ظلم میں ، اور مسلمانوں پر ہونے والے ہر ظلم میں دانستہ طور پر شامل لوگوں کو قیامت تک کے لیے عبرت کا نشان بنا دے ، آآآآآآآآآآآآآآآآمین ، ثُم آآآآآآآآآآآآآآآآآمین ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 01:19 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
عرفان صدیقی اورآپ دونوں کواللہ تعالی اس مفیدکالم پر جزائے خیر عطافرمائے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی عبید اللہ ، اللہ تعالیٰ آپ کو بھی بہترین ثواب سے نوازے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-02-10, 01:30 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 46
مراسلات: 2,993
کمائي: 43,358
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,272
2,154 مراسلہ میں 5,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے تو بہ
ہا ئے اس زود پشیما ں کا پشیما ں ہو نا
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھتیجے یہ شاعر پیار میں مارا گیا تھا ؟ یا سیاست میں ؟ یا اللہ کے دین پر چلنے کی پاداش میں ؟ اگر تو پہلا معاملہ تھا تو ایسے لوگوں سے پیار کے جرم میں اسے یہی کچھ ملنا تھا ،
اگر دوسرا معاملہ تھا تو وہاں اب سب کچھ ہی جائز ہو چکا ہے ،
اور اگر تیسرا معاملہ تھا تو شکوہ بے جا ہے ،
بھتیجے توبہ کا معاملہ تو اللہ کی ذات سے متعلق ہے ، اگر کوٕئی سچی توبہ کر لے تو اللہ جو چاہے اسے معاف فرمائے ، اور حق داروں کو جس طرح چاہے راضی کر لے ، لیکن قرائن سے ظاہر ہے کہ یہ قاتل تو پشیمان ہی نہیں توبہ کہاں ہوئی ، اگلے دھوکے دینے کے لیے پچھلوں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا ہمارے ان سیاستدانوں کا عام معمول ہے ،
اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور اگر اس کی مشیئت میں ان کے لیے ہدایت نہیں تو اللہ ہم سب کو ، ہمارے وطن اور اہل وطن کو اور تمام مسلمانوں کو ان کے اور ان جیسوں کے اور ان کے مددگاروں کے شر سے محفوظ کر دے ، اور انہیں دُنیا کے آخری لمحے تک ہر ایک کے لیے عبرت کا نشان بنا دے ، آمین ، ثم آمین ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عادل سہیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
کنعان (09-02-10), محمدمبشرعلی (09-02-10), عبداللہ حیدر (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 01:55 AM   #15
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Islamabad
عمر: 21
مراسلات: 218
کمائي: 2,247
ميرا موڈ:
شکریہ: 291
113 مراسلہ میں 203 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Exclamation

جزاک اللہ بھائی!

دراصل یہاں لوگ حلال حرام میں تمیز نہیں کرتے تو دعائیں کیسے قبول ہوں،
نیکی کا حکم اور برائی سے نہیں روکتے تو اللہ کی مدد کیسے آئے،
انصاف نہیں کرتے تو عذاب الہیٰ (ذلزلے، غلامی) کیوں نہ آئے۔ ۔ ۔
__________________
کچھ لوگ سفر کے لئے موزوں نہیں ہوتے،
کچھ رستے نہیں کٹتے
تنہا، اُسے کہنا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
محمدمبشرعلی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
پاکستان, قید, قرآن, لوگ, مسجد, معراج, آپریشن, اللہ, امریکہ, اسلامی, بچوں, تاج, تحریر, خدا, سہل, سیاست, سردار, شہر, عالم, عدالت, عزیز, غم, صفت, صاف, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیسی بھلا یہ برہمی یہ پیچ و تاب ھے The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:18 AM
یہ دنیا یہ بے ربط سی ایک زنجیر خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 04:57 PM
نواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزدنواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پار عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:14 AM
یہ تیرا گھر، یہ میرا گھر چاچا کمال میرا پاکستان 0 08-12-07 11:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger