واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


’اسرائیلی فوج کے لیے ریاستی تحفظ‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-09, 11:30 AM   #1
’اسرائیلی فوج کے لیے ریاستی تحفظ‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 26-01-09, 11:30 AM

اسرائیل کے وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ وہ ایک خصوصی قانونی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں تاکہ اگر غزہ میں کارروائی میں شامل کسی اسرائیلی فوجی پر جنگی جرائم کا الزام لگایا گیا تو اسے بیرونِ ملک مقدمے کا سامنا کرنے سے بچانے کے لیے ریاستی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ایہود اولمرٹ نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ حکومت اپنے فوجیوں کا دفاع کرے گی اور ملک کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے فوجیوں کو بیرونِ ملک جنگی جرائم کے مقدمات کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضروررت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان کا عمل ملک کی حفاظت کے لیے تھا اور اسرائیل ان کی حفاظت کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’ وہ کمانڈر اور فوجی جنہیں غزہ مشن پر بھیجا گیا یہ جان لیں کہ وہ کسی بھی ٹرائبیونل سے محفوظ ہیں اور اسرائیلی ریاست اس معاملے میں ان کی مدد کرے گی اور ان کی حفاظت کرے گی‘۔

خیال رہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد وہاں سے شہری ہلاکتوں کے ملنے والے شواہد کی بناء پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو بین لاقوامی چھان بین کا سامنا ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران تیرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اقوامِ متحدہ چاہتا ہے کہ اس بات کی آزادانہ تحقیق کی جائے کہ آیا اس دوران جنگی جرائم سرزد ہوئے ہیں کہ نہیں۔

حقوقِ انسانی کے گروپوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات میں اسرائیل کو بلاتفریق فائرنگ اور شہری آبادی پر سفید فاسفورس بموں کے استعمال کے الزامات لگائے گئے ہیں۔اسرائیل نے غزہ میں سفید فاسفورس بموں کے استعمال کا اعتراف تو کیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس نے کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

بین الاقوامی قوانین کے مطابق میدانِ جنگ میں سفید فاسفورس کا استعمال کھلے میدان میں دھوئیں کی چادر تاننے کے لیے کیا جا سکتا ہے لیکن صحافیوں اور حقوقِ انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق اسرائیل نے یہ بم پر ہجوم شہری علاقوں میں استعمال کیے۔


اسرائیلی فوجی قتل عام کے بعد قہقے لگا رہے ہیں۔۔۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 128
Reply With Quote
جواب

Tags
images, وزیراعظم, آبادی, الزام, خلاف, خصوصی, غزہ, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا احمدنواز خبریں 1 08-07-10 01:21 PM
ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا محمدعدنان عمومی بحث 5 24-01-10 07:17 PM
حریمِ ہستی میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 10:32 AM
مستونگ: بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:32 AM
ایک ہستی Ashfaq Ahmed شعر و شاعری 3 19-09-07 06:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger