واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


’اوئے باز آجا‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-09-11, 03:44 AM   #1
’اوئے باز آجا‘
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 26-09-11, 03:44 AM

وسعت اللہ خان



امریکی اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ عوامی من و رنجن کے لیے میڈیا تھیٹر میں ’اوئے باز آجا‘ نامی جو کھیل پیش کررہی ہے وہ ایک اچھی سیریئس کامیڈی ہے۔

بڑھکوں سے بھرپور اسکرپٹ میں ایڈونچر بھی ہے اور سسپنس بھی۔ ہدایت کاری و اداکاری کا معیار بھی پہلے سے بہتر ہے اور مکالموں میں جھول بھی کم ہے اور کہانی بھی تیزی سے موڑ کاٹتی محسوس ہوتی ہے۔

دونوں اسٹیبلشمنٹس جانتی ہیں کہ سانپ اور سیڑھی کے اس کھیل میں کس کی گوٹ کہاں پھنستی ہے۔ سی آئی اے، پینٹا گون اور وائٹ ہاؤس کی کوشش اور خواہش ہے کہ مرحلہ وار امریکی انخلا باعزت طریقے سے سٹرٹیجک اثرو نفوز کھوئے بغیر عمل میں آجائے اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ افغان کیک میں سے صرف اتنا حصہ لینے پر راضی ہوجائے جتنا اسے دیا جارہا ہے۔ جبکہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کم ازکم آدھا کیک چاہتی ہے۔

اس سودے بازی میں پاکستان کے پاس نیٹو کے سپلائی روٹ اور حقانی گروپ جیسے اِکّے ہیں جبکہ امریکہ کے پاس اقتصادی و فوجی امداد کی گاجر ، بین الاقوامی برادری اور اداروں کے ذریعے پاکستان کی زندگی سہل یا اجیرن بنانے کی اہلیت اور علاقائی مہروں کو آگے پیچھے کرنے اور ہانکے کا ڈھول پیٹنے کی صلاحیت ہے۔

لہٰذا جو پہلے آنکھ جھپک جائے، جو پہلے پتے رکھ دے، جو پہلے شو مانگ لے، جو پہلے پتے دوبارہ پھینٹنے کی تجویز دے دے یا جو پہلے جوئے میں اب تک ہاری جیتی رقم آدھی آدھی بانٹ لے۔ تمام آپشنز کھلے ہیں۔

بھلے اس وقت امریکہ کا ہاتھ پاکستان کی گردن پر اور پاکستان کا ہاتھ امریکہ کی لنگوٹ پر ہے لیکن خاطر جمع رکھیے۔ نا گردن ٹوٹنے والی ہے اور نا لنگوٹ اترے گی۔ دونوں کو مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے کئی کام پڑنے ہیں۔ یہ من و رنجن تریسٹھ سال سے ہورہا ہے اور تریسٹھ سال اور ہوگا۔

نورا کشتیاں ، روٹھنا منانا، دم پر پاؤں رکھنا اور ہٹا لینا ، بن مانسوں کی طرح ایک دوسرے کی جانب ڈنڈا لے کر بڑھنا، منہ سے خوفناک آوازیں نکالنا اور زور زور سے سینہ پیٹ کر ایک دوسرے کو ڈرانا، یہ سب مفادات کے گھنے جنگلوں میں برپا کھیل کا مستقل حصہ ہے۔

پہلا گھورتا ہے، دوسرا گھڑی اتارتا ہے، پہلا آستین چڑھاتا ہے، دوسرا گالی دیتا ہے، پہلا گریبان پکڑتا ہے دوسرا بال پکڑ لیتا ہے اور پھر دونوں کے ساتھی ایک دوسرے کو پیچھے سے جپھا ڈال کر الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دونوں نگاہوں نگاہوں میں ایک دوسرے کو ’میں تینوں چھڈاں گا نئیں‘ کہتے ہوئے اپنے اپنے چھانگوں کے ساتھ چل پڑتے ہیں۔

پھر یہی چھانگے بیٹھتے ہیں اور غلط فہمیاں دور کروا دیتے ہیں۔ اگلے روز دونوں نکڑ پر قہقہے لگاتے، ایک دوسرے کو پیار بھری گالیاں دیتے، ہاتھ پر ہاتھ مارتے اور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بھائی جی میں بھی تو یہی کہہ رہا تھا جو آپ کہہ رہے تھے، آپ توخامخواہ گرمی کھا گئے۔

یہ وہ کھیل ہے جو گلی محلوں سے بین الاقوامی ایوانوں تک ہم سب ہوش سنبھالتے دیکھتے آ رہے ہیں۔

مفادات کی شادی میں جھگڑے ضرور ہوتے ہیں لیکن طلاقیں تب ہی ہوتی ہیں جب ایک کا دماغ پوری طرح چل جائے یا کوئی زیادہ بہتر رشتہ نظر میں ہو۔ فی الحال ایسی نوبت دکھائی نہیں دے رہی۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 428
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (26-09-11), skjatala (28-09-11), فکری (26-09-11), نبیل خان (26-09-11), مرزا عامر (26-09-11), احمد نذیر (26-09-11), احمد بلال (26-09-11), حیدر (26-09-11), حیدر Rehan (26-09-11), راشد احمد (29-09-11), شمشاد احمد (26-09-11), عبداللہ آدم (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 01:12 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,295
کمائي: 26,567
شکریہ: 8,509
1,588 مراسلہ میں 3,512 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چنگی گل اے جییییییییییییییی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
فکری (26-09-11), احمد نذیر (26-09-11), حیدر (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 02:27 PM   #3
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,969
شکریہ: 9,774
1,376 مراسلہ میں 4,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا غضب کی منظرکشی کی ہے۔ مان گئے نکڑ والے بابا ۔ بڑی گہری نظر اور بڑا وسیع تجربہ ہے تریسٹھ سالوں پر محیط۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-09-11), ننھا بچہ (26-09-11), احمد نذیر (26-09-11), احمد بلال (26-09-11), حیدر (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 02:41 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,292
شکریہ: 7,994
2,144 مراسلہ میں 4,917 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی خوشنما تحریر ہے اور مسائل کو اچھی مثالوں سے بات کو سمجھایا گیا ہے ۔ ۔


لیکن
اگر حقیقت میں ایسا ہی ہو تب ۔ ۔ ۔
۔
۔
۔
۔
اگر یہ کچھ لوگوں کی خوش فہمی ہوئی تب ؟
۔
۔
۔
۔
۔
اچھا رشتہ یعنی ایک نیا رشتہ ملنے کی صورت میں ہی پچھلے رشتہ سے کنارہ کشی کی جاتی ہے اس میں حقیقت ہے مگر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی رشتہ میں بندھنے سے آزادی بہتر محسوس کی جاتی ہے اور کچھ لوگ ایسا سوچتے ہیں کہ ایسے شریک حیات سے تو رنڈوا رہنا یا بیوہ رہنا زیادہ بہتر ہے ۔

تب کیا ہوگا ؟




ا
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (26-09-11), احمد بلال (26-09-11), حیدر (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 04:37 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,908
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمال کا آرٹیکل لکھا ہے بابا جی نے۔۔۔۔ کاش نورا کشتی ہی ہو۔
ایک بات سمجھ نہیں آئی فیصل انکل۔ پاکستان کس صورت میں آدہا کیک لینا چاہ رہا ہے؟ مطلب وہ آدہا کیک کیا ہے؟ کہیں یہ کیک زبانی کلامی شاباشی تو نہیں امریکہ کی طرف سے؟؟
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-09-11), شمشاد احمد (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 09:01 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی جی یہ وسعت اللہ خان کا لکھا ہوا کالم ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), احمد بلال (29-09-11), حیدر (28-09-11), شمشاد احمد (26-09-11), عبداللہ آدم (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 11:50 PM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,358
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ سعودیہ معنی رکھتا ہے صلح ہوجائے گی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-09-11), شمشاد احمد (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 11:58 PM   #8
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ويسے اس نورا كشتي كي ابتداء كہيں ايسا تو نہيں زرداري كي خواہش پر كي گئي ہو۔۔۔ مجھے نہ جانے كيوں ايسا لگتاہے۔۔۔

زرداري نے ايبٹ آباد ميں اسامہ كا ڈرامہ رچا كر ابامہ كي پوزيشن مضبوط كي اب ابامہ يہ نورا كشتي رچا كر زرداري اور پپليوں كي پوزيشن مضبوط كر رہا ہو تا كہ كل اليكشن ميں يہ پھر قوم كو بتا سكيں كہ جي ہم نے جب وقت آيا تھا تو امريكہ كي آنكھوں ميں آنكھيں ڈال كر بات كي تھي۔۔۔۔
اس طرح اگلا مرحلہ بھي امريكہ كو من ماني كھيل كھيلنے كا موقع پاكستان ميں ميسر آ جائے گا۔۔۔۔ آخر كو زرداري ہے كون۔۔۔۔ پاكستانيوں كا صدر ہے جي ہاں جن پاكستانيوں نے دنيا كو آگے لگايا ہوا ہے ان كو زرداري نے اپنے اگے لگايا ہوا ہے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), فیصل ناصر (27-09-11), حیدر (28-09-11)
پرانا 27-09-11, 12:14 AM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,089
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,717 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چینی وزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں آج.............
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), حیدر (28-09-11), حیدر Rehan (27-09-11)
پرانا 28-09-11, 03:13 AM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"اور آخر امریکا نے یو ٹرن کرلیا"

اختلافات کے باوجود پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہيں گے،امريکي محکمہ دفاع
واشنگٹن:پاکستان سے اختلافات ختم کرنے کے ليے پُر اميد ہيں،
پاکستان اور امريکا مذاکرات جاري رکھے ہوئے ہيں،
دونوں ملکوں کا مذاکرات جاري رکھنا اہم ہے ،ترجمان پينٹا گون جارج لٹل
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-09-11), حیدر Rehan (28-09-11)
پرانا 28-09-11, 01:39 PM   #11
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,292
شکریہ: 7,994
2,144 مراسلہ میں 4,917 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
"اور آخر امریکا نے یو ٹرن کرلیا"

اختلافات کے باوجود پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہيں گے،امريکي محکمہ دفاع
واشنگٹن:پاکستان سے اختلافات ختم کرنے کے ليے پُر اميد ہيں،
پاکستان اور امريکا مذاکرات جاري رکھے ہوئے ہيں،
دونوں ملکوں کا مذاکرات جاري رکھنا اہم ہے ،ترجمان پينٹا گون جارج لٹل
فیصل بھائی
یہ بہت اچھی خبر ہے اور ہم لوگوں کو اب بھی دعا گو رہنا چاہیے کہ جنگ و جدال و جارحیت جیسی افت و فتنوں سے اللہ ہم سب کو محفوظ فرمائے
کون جانے کن ماوں ، بہنوں کی دعاوں سے حالات بدل گئے ۔۔۔۔۔۔

اور اللہ کا فضل کس کس پر ہوا یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے
اور یہ اللہ کی رحمت ہے ۔۔۔۔جس کا ادراک بہت کم لوگ کرپائیں گئے ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-11)
پرانا 28-09-11, 08:30 PM   #12
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,969
شکریہ: 9,774
1,376 مراسلہ میں 4,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default امریکہ مخالف مظاہرے، شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام

بدھ, 28 ستمبر 2011 18:11
کراچی، شہر بھر میں امریکہ مخالف مظاہروں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق مختلف سیاسی ومذہبی تینظیموں کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں پر امریکہ مخالف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

صدر، ایمپریس مارکیٹ، برنس روڈ، الطاف حسین حالی روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں سے غائب ہو گئے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کرتے نظر آئے۔
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-09-11), حیدر (28-09-11)
پرانا 29-09-11, 12:02 AM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ریحان بھائی مجھے تو یہ سب ایک لالی پوپ لگتا ہے
چونکہ پہلوں سے ذرا منفرد قسم کا ہے اور عوام کا پسندیدہ ذائقہ (امریکی مخالفت ) کا ایسنس بھرپور کرکے ملایا گیا ہے اس لئے خوب چل رہا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (29-09-11), حیدر Rehan (29-09-11)
پرانا 29-09-11, 02:49 AM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک بار پھر عوام بطور ٹشو پیپر

یعنیٰ گویا اب ایک بار پھر ؟ حب الوطنی کے نام پر ؟پاکستان کی سلامتی کے نام پر ؟ مطلب آپ یہی چاہتے ہیں ناں کہ پوری قوم ساری سیاسی و دینی جماعتیں صحافی دانشور سب پھر آپ کی لائن ٹو(Tow) کرنے لگیں اس لیے کہ آپ کو ان دنوں”حب الوطنی“ کی ضرورت ہے؟۔
پورا میڈیا اور سیاسی قیادت ایک بار پھر بغیر سوچے اور بغیر آپ سے آپ کے ماضی کے حسابات پوچھے آپ کی اسی نئی ڈگڈی پر رقص کےلیے تیار رہے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی آپ نعرہ بھی ”اصلی تے وڈا “والا لے کر آئے ہیں” پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے“ آپ نے امریکا مخالف جذبات کواستعمال شروع کردیا ہے اور تو اور کراچی میں امریکی قونصل خانے پر مظاہرہ اور جھنڈا بھی جلایا گیا وہ قونصل خانہ جس کی حفاظت آپ پچھلی کئی دہائیوں سے اپنا خون جگر دے کر کررہے تھے ۔

ابھی کچھ اور باد ل گرجنے اور برسنے ہیں، ابھی تو حامد میر ،انصار عباسی سمیت آپ کے سارے” میڈیا کمانڈوز“ میدان میں اتریں گے ابھی تو وہ ہا ہا کار مچے گی کہ خدا کی پناہ گرد کے طوفان کھڑے کرنا تو آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اس فن میں تو آپ استاد ہیں سارے سیاسی و مذہبی حامی و مخالف عناصر اپنی اپنی سیاسی لنگوٹ کس کر آپ کی پشت پر ہوں گے۔

نتیجہ جو بھی نکلے کوئی یہ تو پوچھنے سے رہا کہ حضرت یہ امریکا یہاں آیا کب اور کیسے تھا؟کس نے اس کی مدد کی تھی؟کس نے ڈالر لے کر بندے بیچے تھے کس نے قو م”فروختہ وچہ ارزاں فروختنہ “کا معاملہ تھا؟ کس نے اپنے بھائیوں کی عزتیں نیلام کیں تھیں ؟کون پوچھے گا آپ سے؟جس کو ہو اپنےجان و دل عزیز وہ آپ کی گلی میں جائے کیوں(سوالات کرنے)اس لیے انجوائے کیجیے”قوم”(آپ کو ایک ہی بار پہچان لینے کی صلاحیت سے عاری قوم) آپ کے ساتھ ہے۔

سیاسی قیادت آپ کے شانہ بشانہ ہے ساری اینٹی امریکا قوتیں ذراسے”اختلافی نوٹ“ کے ساتھ آپ کی دست و بازو ہیں آئیے یہ ایک بار پھر آپ کے” ٹشو پیپر“ بننے کے لیے اور دیدہ دل فرش راہ کیے ہوئے ہیں؟ ہمیں بھی بتائیے ،ہمارے لائق کوئی خدمت ؟کوئی حکم؟ ۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (29-09-11), حیدر Rehan (29-09-11)
پرانا 29-09-11, 10:04 AM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلا وجہ کے مظاہروں ، دھرنوں کی حمایت تو میں بھی نہیں کرتا۔۔۔لیکن جو لوگ ہمیشہ سے امریکہ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ کیوں لتاڑے جا رہے ہیں اس بھرے میں؟ِ
عجیب باتیں کی ہیں ۔۔۔جناب من نے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-09-11), حیدر Rehan (29-09-11)
جواب

Tags
color, green, کہانی, کوشش, پہلے, پاکستانی, وقت, نکالنا, نظر, میڈیا, اللہ, امریکہ, بھائی, بازی, حصہ, خان, زندگی, سہل, سال, شادی, عوامی, علاقائی, غلط, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger