واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


’چارٹر آف ڈیمانڈ‘ کمیٹی کا اجلاس شروع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 04:07 PM   #1
’چارٹر آف ڈیمانڈ‘ کمیٹی کا اجلاس شروع
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-12-07, 04:07 PM

پاکستان میں حزب مخالف کے دو بڑے اتحادوں کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے متفقہ ’چارٹر آف ڈیمانڈ‘ مرتب کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
دو سابق وزراء اعظم میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی پیر کی رات کو ملاقات کے بعد قائم ہونے والی کمیٹی میں کل جماعتی جمہوری تحریک ’اے پی ڈی ایم‘ اور اتحاد برائے بحالی جمہوریت ’اے آر ڈی‘ کے چار چار نمائندے شامل ہیں۔
کمیٹی میں اے آر ڈی کی جانب سے رضا ربانی، صفدر عباسی، ملک نوید اور عبدالقدیر شامل ہیں جبکہ اے پی ڈی ایم کی نمائندگی اسحاق ڈار، احسن اقبال، عبدالرحیم مندوخیل اور پروفیسر خورشید کررہے ہیں۔

کمیٹی کے ایک رکن اور مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات میں سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت اعلیٰ عدالتوں کے تمام برطرف ججوں کی بحالی سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ججوں کی بحالی کے بارے میں موقف مختلف ہے اس لیے ان کی کوشش ہوگی کہ ان کی مشاورت سے متفقہ مطالبات کی فہرست تیار کی جائے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، قاضی حسین احمد، محمود خان اچکزئی، عمران خان سمیت حزب مخالف کے بیشتر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حکومت دھاندلی کر رہی ہے اور ایسے میں ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔

جبکہ اتحاد برائِے بحالی جمہوریت کی سربراہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ان کے ہم خیال کہتے ہیں کہ حکومت دھاندلی تو کر رہی ہے لیکن اس دھاندلی کو منظر عام پر لانے کے لیے انتخابات میں حصہ لینا چاہیے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر حزب مخالف کی تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے ایک نکتے پر متفق ہوں تو وہ بھی بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

لیکن جمیعت علماء اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمٰن واحد حزب مخالف کے رہنما ہیں جو کہتے ہیں کہ انتخابات کا بائیکاٹ غلط فیصلہ ہوگا اور اس سے جنرل پرویز مشرف مضبوط ہوں گے۔

حزب مخالف بیشتر جماعتیں ججوں کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ بینظیر بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن عدلیہ کی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔

حزب مخالف کی تمام جماعتیں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل، انتخابی قوانین میں تبدیلی، ایمرجنسی کا خاتمہ، آئین کی بحالی، پرویز مشرف کے صدارتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دینے، نگران حکومتوں کو مسترد کرنے سمیت اکثر معاملات پر کم و بیش ایک جیسا ہی موقف ہے۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, وزیراعظم, نواز شریف, اسلام, اعلیٰ, خان, رات, سپریم, عمران, عمران خان, صفدر, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
محترمہ پروین کی بیٹی کے لیے دعا کریں عرفان حیدر آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 10 11-05-09 06:44 PM
30روزہ مدت پنجاب کابینہ کے قیام کے بعد شروع ہوئی، رکن کمیٹی عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:55 PM
8رکنی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بیشترنکات پر متفق،ججوں کی بحالی پا اختلافات خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:30 AM
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیارکر نے کیلئے8 رکنی کمیٹی قائم،مطالبات ڈیڈ لائن کے اند ر منظور نہ ہوئے تو مل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر یں گے،نوازبینظیر می عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:10 AM
ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے شروع کیا جائے گاڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے شروع کیا جائے گا عبدالقدوس شعبہ طب 0 27-10-07 11:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger