| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 614
|
||||
| 4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خلیل بھائی غصے نوں جان دیو یار۔ امریکہ کا صدر اب پاکستان کے لیے ہر سال ایک کیرکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا کہ پاکستان امداد کو "صحیح جگہ" لگا رہا ہے ۔ تبھی پاکستان کو بھیک کی اگلی قسط ملے گی۔ یہ امریکہ کا خلوص ہی تو ہے عوام کے لئے۔ لوگوں ناں تے ایویں ای امریکہ نوں بدنام کیتا اے۔
|
|
|
|
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میرا خیال ہے کہ یہ سوال فواد صاحب کے بجائے اپنے اپنے حلقے کے قومی اسمبلی کی ممبران سے پوچھنا چاہیئے ![]() والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
استاد اسکول میں سیاستدان کے بیٹے سے
بتاؤ ایک سیب کو دو آدمیوں میں کیسے تقسیم کرو گے سیاستدان کا بیٹا : کیا ضرورت ہے تقسیم کرنے کی دونوں آدمیوں کو آپس میں لڑا دو اور سیب خود کھا جاؤ
Last edited by حسنین ایوب; 05-09-09 at 12:41 AM. |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ميں نے کبھی يہ دعوی نہيں کيا کہ امريکی امداد پاکستانی قوم کی تقدير بدل سکتی ہے۔ يہ توقع بھی حقيقت پر مبنی نہيں ہے کہ امريکہ پاکستان کو کوئ ايسا نظام دے سکتا ہے جس کی بدولت پاکستان کو درپيش تعليم، بجلی، خوراک اور صحت سے متعلق تمام مسائل حل کيے جا سکتے ہيں۔ اس ضمن ميں فيصلہ کن کردار اور ذمہ داری پاکستانی عوام، ان کے منتخب قائدين اور پارليمنٹ ميں موجود ان افراد کی ہے جو قانون بناتے ہيں۔ اسی مقصد کے لیے انھيں ووٹ ڈالے جاتے ہيں۔
امريکی امداد کا مقصد ذرائع اور وسائل کا اشتراک اور ترسيل ہے جس کی بدولت ممالک کے مابين مضبوط تعلقات استوار کيے جا سکيں۔ عالمی سطح پر دو ممالک کے درميان تعلقات کی نوعيت اس بات کی غماز ہوتی ہے کہ باہمی مفاد کے ايسے پروگرام اور مقاصد پر اتفاق راۓ کیا جاۓ جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔ اسی تناظر ميں وہی روابط برقرار رہ سکتے ہيں جس ميں دونوں ممالک کا مفاد شامل ہو۔ دنيا ميں آپ کے جتنے دوست ہوں گے، عوام کے معيار زندگی کو بہتر کرنے کے اتنے ہی زيادہ مواقع آپ کے پاس ہوں گے۔ اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوۓ امداد کے عالمی پروگرامز دو ممالک کے عوام کے مفاد اور بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے ليے ايک دوسرے کی مشاورت سے تشکيل ديے جاتے ہيں۔ موجودہ دور ميں جبکہ ساری دنيا ايک "گلوبل وليج" کی شکل اختيار کر چکی ہے پاکستان جيسے نوزائيدہ ملک کے ليے امداد کا انکار کسی بھی طرح عوام کی بہتری کا سبب نہيں بن سکتا۔ يہ بھی ياد رہے کہ يہ بھی باہمی امداد کے پروگرامز کا ہی نتيجہ ہے پاکستانی طالب علم اور کاروباری حضرات امريکہ سميت ديگر ممالک کا سفر کرتے ہيں اور وہاں سے تجربہ حاصل کر کے پاکستانی معاشرے کی بہتری کا موجب بنتے ہيں۔ پاکستان وہ واحد ملک نہيں ہے جسے امريکی امداد ملتی ہے۔ کئ ممالک اس امداد سے استفادہ حاصل کرتے ہيں۔ اس کے علاوہ يہ امر بھی قابل توجہ ہے کہ امداد صرف امريکی حکومت ہی فراہم نہيں کرتی بلکہ کئ نجی تنظيميں اور ادارے بھی اس ضمن ميں کليدی کردار ادا کرتے ہیں۔ آٹھ اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے کی تباہی کے بعد يوايس ايڈ کے ادارے نے پاکستان کو فوری طور پر 67 ملين ڈالرز کی امداد دی۔ اس کے بعد ہونے والی تباہی سے نبرد آزما ہونے کے ليے اسی ادارے نے مزيد 200 ملين ڈالرز کی امداد حکومت پاکستان کو دی۔ اسی طرح نجی سطح پر بھی امداد کی بڑی رقم امريکہ سے حاصل ہوئ۔ امريکہ امداد کے حوالے سے ايک الزام جو ميں نے اکثر اردو فورمز پر ديکھا ہے وہ يہ ہے کہ امريکہ پاکستان کی امداد صرف اسی وقت کرتا ہے جب يہاں پر کسی آمر کی حکومت ہوتی ہے اور جمہوری حکومت کے دور ميں پاکستان پر پابندياں لگا دی جاتی ہيں۔ ميں اپنے ذاتی تجربے کی روشنی ميں آپ کو بتا رہا ہوں کہ امداد اور ترقياتی کاموں کے ضمن ميں حکومتوں اور بے شمار ذيلی تنظيموں کے درميان کئ سطحوں پر مسلسل ڈائيلاگ اور معاہدوں کا ايک سلسلہ ہوتاہے جو مسلسل جاری رہتا ہے۔ ملک ميں آنے والی سياسی تبديلياں عام طور پر ان رابطوں پر اثر انداز نہيں ہوتيں۔ ميں نے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے جو اعداد وشمار حاصل کيے ہيں اس کے مطابق يہ تاثر غلط ہے کہ امريکہ صرف اسی وقت پاکستان کی مدد کرتا ہے جب يہاں پر کسی آمر کی حکمرانی ہوتی ہے۔ سال 1988 سے 1993 کے عرصے ميں جب پاکستان ميں جمہوريت بحال تھی تو امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی 82۔2 بلين ڈالرز کی امداد تعميری کاموں کے ضمن ميں دی گئ۔ 480 ملين ڈالرز کی امداد ذرعی شعبے کی ترقی کے ليے دی گئ۔ اس عرصے ميں يو – ايس – ايڈ نے ان تمام ترقياتی پروگراموں اور منصوبوں کو جاری رکھا جو 1988 سے پہلے شروع کيے گۓ تھے۔ اس کے علاوہ يو – ايس – ايڈ نے نجی سرمايہ کاری، ہاؤسنگ کے ليے قرضہ جات اور بے گھر لوگوں کی کفالت کے ليے بہت سے منصوبے شروع کيے۔ سال 1993 سے 2002 کےدرميانی عرصے ميں بہت سی غير سرکاری تنظيموں کے توسط سے ملک ميں بنيادی تعليم اور تکنيکی تعليم کے حوالے سے پی – اين – آئ کے نام سےبہت سے پراجيکٹ شروع کیے گۓ جن کا محور پاکستان کے پسماندہ علاقے تھے ۔ پی – اين – آئ پروجيکٹ کی وجہ سے صوبہ سرحد ميں لڑکيوں ميں خواندگی کی شرح ميں ريکارڈ اضافہ ہوا۔ اس دوران پاکستان ميں تقريبآ 80 کے قريب غير سرکاری تنظيموں کو تکنيکی اور مالی امداد فراہم کی گئ۔ امريکی امداد کی پاکستان ميں تقسيم اور اس عمل میں کرپشن کے حوالے سے آپ کے سوالات اور تحفظات جائز اور انصاف پر مبنی ہيں۔ يہ نقطہ يقينی طور پر قابل توجہ ہے کہ مالی بے ضابطگيوں کے سبب بعض اوقات يہ امداد علاقے کے غريب لوگوں تک نہيں پہنچ پاتی۔ حقيقت يہ ہے کہ 100 فيصد کرپشن سے پاک نظام جس ميں ہر چيز قاعدے اور قانون کے مطابق ہو، ممکن نہيں ہے۔ ليکن يہ حقيقت دنيا کے تمام ممالک اور اداروں پر لاگو ہوتی ہے۔ مالی بے ضابطگياں ہر جگہ ہوتی ہيں۔ ليکن يہ بھی ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ اس امداد کی وجہ سے بہت سے مستحق لوگوں کے حالات زندگی بہتر کرنے ميں مدد ملتی ہے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فواد صاحب جب امداد کہیں لگتی نظر نہیں آتی تو پھر امریکہ امداد دیتا ہی کیوں ہے؟ کیا اس لیے امداد دی جاتی ہے کہ سوئس بنکوں میں منتقل ہو جائے؟ جو اسلحہ وہ 1980 کی دہائی میں بیچتا ہے اس کی مفروضہ اپگریڈیشن پر تو واہ ویلہ شروع کر دیتا ہے اور معیانہ تک کی بات کی جاتی ہے۔ حالانکہ یہ اسلحہ 30 سالہ پرانی فروخت ہے۔ لیکن امداد پر کوئی نظر نہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں یہ کچھ گھوڑوں کا کاروبار حسب ضرورت کیا جاتا ہے جس کا حمیازہ ہم عوام کو بھگتانا پڑتا ہے۔ امریکہ اور گھوڑے دونوں فائدے میں رہ جاتے ہیں جب کہ عوام کو گھاس بھی کھانے کو نیہں ملتی ہے۔
یہاں اسلحہ کا مسلہ "مفروضہ ہارپون" میزائلز کی اپگریڈیشن کے مسلے پر امریکہ کی طرف سے جو الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے، وہ ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! Last edited by منتظمین; 04-09-09 at 09:56 PM. |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
جہاں تک میں نے پڑھا تھا اس کے مطابق تو امداد کا صرف چند فیصد پاکستان کو ملتا ہے باقی تو امریکہ میں ہی تجزیہ کار، مشاورت کرنے والے افراد اور دیگر افراد میں تقسیم ہوجاتا ہے
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یا پھر " امریکہ اور گھوڑے دونوں فائدے میں رہ جاتے ہیں جب کہ گدھے رینکتے رہ جاتے ہیں" |
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ بدر بھائی
جالب کی یاد دلادی آپ نے دس کروڑ یہ گدھے جن کا نام ہے عوام کیا بنیں گے حکمراں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
عالمی سطح پر دو ممالک کے درميان تعلقات کی نوعيت اس بات کی غماز ہوتی ہے کہ باہمی مفاد کے ايسے پروگرام اور مقاصد پر اتفاق راۓ کیا جاۓ جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔ اسی تناظر ميں وہی روابط برقرار رہ سکتے ہيں جس ميں دونوں ممالک کا مفاد شامل ہو۔ دنيا ميں آپ کے جتنے دوست ہوں گے، عوام کے معيار زندگی کو بہتر کرنے کے اتنے ہی زيادہ مواقع آپ کے پاس ہوں گے۔ اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوۓ امداد کے عالمی پروگرامز دو ممالک کے عوام کے مفاد اور بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے ليے ايک دوسرے کی مشاورت سے تشکيل ديے جاتے ہيں۔ موجودہ دور ميں جبکہ ساری دنيا ايک "گلوبل وليج" کی شکل اختيار کر چکی ہے پاکستان جيسے نوزائيدہ ملک کے ليے امداد کا انکار کسی بھی طرح عوام کی بہتری کا سبب نہيں بن سکتا۔ يہ بھی ياد رہے کہ يہ بھی باہمی امداد کے پروگرامز کا ہی نتيجہ ہے پاکستانی طالب علم اور کاروباری حضرات امريکہ سميت ديگر ممالک کا سفر کرتے ہيں اور وہاں سے تجربہ حاصل کر کے پاکستانی معاشرے کی بہتری کا موجب بنتے ہيں۔ امريکی امداد کے حوالے سے ايک بات اور واضح کر دوں کہ کتنی امدادی رقم کس شعبے ميں دی جانی ہے اس کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کتنی امدادی رقم کی درخواست کی گئ ہے۔ مثال کے طور پر 2008 کے ليے حکومت پاکستان نے امريکہ سے مجموعی طور پر 785 ملين ڈالرز کی امداد کی درخواست کی تھی۔ جن شعبوں کے ليے امداد کی درخواست کی گئ ہے اس ميں امداد کی تقسيم کچھ اس طرح سے ہے۔ 300 ملين ڈالرز – ملٹری فائنينس 383 ملين ڈالرز – اقتصادی سپورٹ فنڈ 58 ملين ڈالرز – بچوں کی بہبود اور نشوونما 32 ملين ڈالرز – منشيات کی روک تھام 10 ملين ڈالرز – دہشت گردی کی روک تھام اور اس سے متعلقہ کچھ پروگرامز 2 ملين ڈالرز – انٹرنيشنل ملٹری ٹرينينگ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ تمام تر سفارتی روابط منقطع کر کے اور تمام جاری ترقياتی منصوبوں کو ختم کر کے دونوں ممالک کے عوام کے لیے ترقی کے مواقعوں اور سہوليات کا خاتمہ ہی وہ بہترين طريقہ کار ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے مابين خليج کو دور کيا جا سکتا ہے ؟ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ديے جانے والے امدادی پيکج کے حوالے سے کچھ بيانات اور خدشات جو ميڈيا ميں آۓ ہیں، ہم اس سے واقف ہيں۔ يہ تاثر بھی فروغ ديا جا رہا ہے کہ براہراست امداد کی مقدار کا تعين حکومت وقت کی کارکردگی کو بنياد بنا کر کيا گيا ہے۔ يہ تاثر بالکل غلط ہے۔ پاکستان ميں امريکہ کی سفير اين پيٹرسن نے پاکستانی ميڈيا کو جاری کيے جانے والے اپنے بيان ميں امريکی حکومت کے ارادے اور عزم کی وضاحت کی ہے۔ امريکی سفير اين ڈبليو پيٹرسن نے کہا کہ "حکومت امريکہ پاکستان کو متعدد ديرينہ پيمانوں کے مطابق جو شفاعيت اور احتساب کو يقينی بنانے کے ليے امريکی قانون کے مطابق ضروری ہيں امداد فراہم کرتی رہے گی اور حکومت پاکستان پر اعتماد يا بھروسہ نہ ہونے کے باعث کسی براہراست امداد سے محروم نہيں کر رہی ہے۔ امريکہ دنيا بھر ميں امداد مختلف طريقہ ہاۓ کار کے ذريعے فراہم کرتا ہے جس ميں کسی حد تک بجٹ کی اعانت بھی شامل ہے۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو يہ براہراست اعانت اس پيکج کا حصہ ہو گا جو متعدد ذرائع سے ديا جاۓ گا۔ جب سے صدر زرداری منتخب ہوۓ ہيں ہم سلامتی، اقتصادی اور ترقياتی امداد کی مد ميں مجموعی طور پر تين ارب ڈالر کی امداد فراہم کر چکے ہیں۔ کانگريس کے سامنے پيش کيے گۓ کيری لوگر بل کے تحت متوقع غير فوجی امدادی پيکج کا کچھ حصہ دراصل حکومت کو براہراست منتقل کيا جاۓ گا اور بقيہ امداد حکومت کے منظور شدہ اداروں اور نجی شعبہ کی فرموں اور ان کے ساتھ ساتھ پاکستانی و بين الاقوامی اين جی اوز کے اشتراک کاروں کو ان منصوبوں کے لیے دی جاۓ گی جن کو مشاورت سے باہمی طور پر طے کيا جاۓ گا۔ ايک قانونی طور پر موزوں طريقہ کار کو اپنا کر ہم قومی، صوبائ اور مقامی اداروں کے ذريعے مزيد فنڈز فراہم کريں گے اور مستقبل ميں ہمارے ساتھ کام کرنے کے ليے ان کی صلاحيتوں کو بہتر بنائيں گے"۔ سفير پيٹرسن نے واضح کيا کہ جماعتی سياست پاکستان کو امريکی امداد کے بارے ميں بحث ميں کوئ عنصر نہيں ہے۔ "ہم پاکستان کے دوست ہيں اور ہم پاکستانی عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمايت کرتے ہيں"۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شوکت ترین کل کہ رہے تھے کہ امداد 970 ملین ملی ہے جب کہ امریکی سفیر اس کو تین بلین بتا رہی تھیں، حقیقت کیا ہے؟
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#15 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
امريکی حکومت نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔ يہ محض سراب نہيں بلکہ ايک حقیقت ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے مقامی اخبارات ميں چھپنے والا بيان ہماری نظروں سے گزرا ہے اور اس بيان کو نظرانداز نہيں کيا گيا۔ پاکستان ميں امريکی سفير اين پيٹرسن نے دنيا ٹی وی کے ساتھ اپنے انٹرویو ميں بذات خود اس سوال کا جواب ديا ہے۔ YouTube - Dunya TV - Dunya Today - 19-09-2009 - 3 "ميں نے وزارت خزانہ کا بيان پڑھا ہے۔ ميرا خيال ہے کہ ہم دو مختلف چيزوں کا موازنہ کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے مختص کردہ رقم اور دیگر معاملات کا ذکر کيا گيا ہے۔ ميں نے اعداد وشمار سے تصديق کی ہے اور ميں يہ اعداد وزارت خزانہ کو بھجوا رہی ہوں تا کہ اس معاملے کو حل کيا جا سکے۔ ہم پريس کو بھی يہ اعداد وشمار جاری کريں گے۔ مثال کے طور پر امريکہ نے پاکستان ميں آئ – ڈی – پی کی بحالی کے ضمن ميں 330 ملين ڈالرز کی امداد فراہم کی۔ اس مسلۓ کے حوالے سے امريکہ نے سب سے زيادہ مدد فراہم کی۔ اس امداد کا بڑا حصہ اقوام متحدہ اور مختلف اين جی اوز کے توسط سے عوام تک پہنچا جس کی وجہ سے پاکستان ميں لوگوں کو ان فنڈز کے سورس کے حوالے سے معلومات نہيں ہيں۔ ہم نے اپنے پچھلے بجٹ ميں پاکستانی فوج کے ليے 400 ملين ڈالرز مختص کيے، اس کے علاوہ 385 ملين ڈالرز کی لاگت سے سازوسامان بھی حاصل کيا۔ يہ اخراجات عوام کی معلومات ميں نہيں ہيں ليکن يقين رکھيں يہ اعداد درست ہیں"۔ جيسا کہ ميں نے پہلے واضح کيا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد محض سياسی نعرے بازی نہیں بلکہ حقيقت پر مبنی ہے۔ بہت سی حکومتی اور نجی ادارے اس مقصد کے لیے مختص ہيں۔ يہ ادارے طے شدہ قواعد وضوابط کے اندر رہتے ہوۓ اپنا کام کرتے ہيں۔ ملک کے سياسی منظر نامے ميں تبديلی کا عام طور پر ان اداروں کے کام پر اثر نہيں پڑتا۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| fawad, فورمز, پاکستان, پاکستانی, نماز, نظر, ممکن, مسائل, الزام, امریکہ, اردو, اردو فورمز, اسلام, استاد, بھائی, حل, دوست, سال, عوام, غصے, صاف, صحیح, صحت, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم | گلاب خان | خبریں | 0 | 25-02-11 05:52 AM |
| پاکستان کو درپیش مسائل کی وجوہات میں ہم پاکستانیوں کا کردار | ناصر نعمان | میرا پاکستان | 5 | 31-07-10 06:36 PM |
| بلوچستان:دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد | وجدان | خبریں | 0 | 02-09-08 11:25 AM |
| امریکا: پاکستانی قونصل خانے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات ،نیب نے ای | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-07-08 09:50 AM |
| امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات | Real_Light | عمومی بحث | 3 | 11-07-08 01:38 PM |