واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست > سیاسی تصاویر اور ویڈیوز



سیاسی تصاویر اور ویڈیوز اس فورم میں اپ مختلف سیاسی تصاویر اور ٹآک شو شیر کر سکتے ہیں


غلامي كي نشانياں۔ آخر كيوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-09-11, 12:33 AM   #1
غلامي كي نشانياں۔ آخر كيوں؟
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 21-09-11, 12:33 AM



سنيں اور بتائيں۔۔۔۔۔۔۔۔ كيا واقعي؟؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 201
Reply With Quote
پرانا 23-09-11, 01:47 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم نے قیام پاکستان کے بعد بہت سے نام تبدیل کئے ہیں۔
جیسے فورٹ سینڈیمن کا نام ژوب رکھا ہے
کیمبل پور کا نام اٹک رکھا گیا۔
اسی طرح ہم منٹگمری کا پرانا نام ساہیوال بحال کیا ہے حالانکہ رابرٹ منٹگمری نے پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ ساہیوال کی بنجر زمینوں کو زرخیز کرنے میں رابرٹ منٹگمری کا اہم کردار رہا ہے۔ ساہیوال میں میرا بچپن گزرا ہے۔ منٹگمری فیکٹری کسی زمانے میں ساہیوال کی سب سے بڑی فیکٹری تھی۔ میرے بچپن میں منٹگمری کے نام سے دکانوں پر بسکٹ، ٹافیاں بکتے تھے۔

اسی طرح لائل پور کا نام فیصل آباد گیا تو فیصل آباد کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا گیا تھا لیکن حکومت پر کوئی اثر نہ ہوا حالانکہ شاہ فیصل سے پاکستانی خصوصی عقیدت رکھتے تھے مگر سرجیمز لائل نے فیصل آباد کو بسانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جیکب آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور کا نام تبدیل ہونا چاہئے تھا یہ سب کے سب جرنیل تھے۔
مانسہرہ جنرل مان سنگھ کے نام سے رکھا گیا جس نے سید احمد شہید بریلی کو شہید کیا تھا اورہری پور جنرل ہری سنگھ کے نام سے رکھا گیا جس نے شاہ اسماعیل کوشہید کیا گیا۔ مانسہرہ کا نام سیدپوریا سید احمد شہید رکھنا چاہئے اور ہری پور کا نام شاہ اسماعیل یا اسماعیل پور رکھنا چاہئے۔

لیکن انگریزوں کے نام سے بہت سی سڑکیں، ہسپتال، تعلیمی ادارے اور آبادیاں موجود ہیں لاہور میں ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ، لارنس روڈ اور آبادیاں قلعہ گجر سنگھ، کرشن نگر، دھرمپورہ، جین مندر وغیرہ آج بھی موجود ہیں۔ سرگنگارام ہسپتال، گلاب دیوی کے نام تو تبدیل نہیں ہونے چاہئے کیونکہ یہ دونوں ہسپتال سرگنگارام کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ سرگنگارام لاہور کا ایک معیاری ہسپتال شمار ہوتا ہے جبکہ گلاب دیوی ٹی بی اور چیسٹ کی بیماریوں کے لئے مخصوص ہسپتال ہے۔ اسی طرح ایچی سن کالج، کنئیرڈ کالج، ہیلی کالج، کوئین میری کالج، لیڈی ویلنگٹن ہسپتال، جانکی دیوی ہسپتال، لیڈی ایچی سن ہسپتال، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج تو انگریزوں کے بنے ہوئے ہیں ان کے نام تبدیل کرنا مشکل ہیں۔

سکھوں کے نام سے پنجاب میں ایک شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی موجود ہے۔ جس کا نام دارالاسلام رکھنے کی کافی عرصے سے کوشش کی جارہی ہے۔ اس شہر میں ایک تالاب تھا جس کا مالک ٹیک سنگھ تھا یہ شخص سکھ زائرین کو اس تالاب سے پانی پلاتا تھا تو رنجیت سنگھ نے اس تالاب کو مقدس قرار دیتے ہوئے اس شہر کا نام ٹوبہ ٹیک سنگھ رکھ دیا گیا۔

اس کے علاوہ ایک ضلع ننکانہ صاحب موجود ہے لیکن اس کا نام تبدیل اس لئے تبدیل نہیں‌ہوسکتا کیونکہ ننکانہ صاحب سکھوں کا مقدس مقام ہے اور سکھ کمیونٹی یہاں بے شمار ترقیاتی کام کرارہی ہے۔ یہاں ایک گورونانک یونیورسٹی ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر بن رہی ہے۔ جہاں بھارت سے سکھ اور پاکستانی طالب علم یہاں تعلیم حاصل کریں گے۔ اس لئے اس علاقے کا نام تبدیل کرنا ناممکن ہے۔

لیکن اس کے مقابلے میں بھارت نے تو نام تھوک کے حساب سے تبدیل کئے ہیں۔ اب بھارت پلاننگ کررہا ہے کہ مسلمانوں کے نام سے شہروں کے نام بھی تبدیل کردئیے جائیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فکری (23-09-11), شمشاد احمد (24-09-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوشش, گجر, ٹیک, پاکستان, پاکستانی, كي, كيا, نام, مسلمانوں, آج, احمد, احتجاج, بے, بچپن, خصوصی, شہر, شخص, ضلع, عقیدت, علم, علاقے, عظیم, غلامي


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غلامي كي نشانياں۔ آخر كيوں؟ شمشاد احمد سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 0 21-09-11 12:32 AM
بنك كي نوكري۔۔۔‌غامدي صاحب كي نظر ميں شمشاد احمد عمومی بحث 5 09-09-11 05:43 PM
جن اور انسان كي باہمي شادي۔۔۔‌غامدي صاحب كي نظر ميں شمشاد احمد عمومی بحث 3 08-09-11 11:20 PM
بيوي كي نافرماني پر اسے مارنےكي حدود و قيود شمشاد احمد ازدواجی زندگی 10 02-09-11 12:33 AM
املاء كي غلطي درست كي جائے۔ شمشاد احمد تجاویز اور شکایات 51 30-11-10 09:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger