واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر > سیرت اور تاریخ




صحابہ اور منافقین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-05-09, 07:26 PM   #1
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 173
کمائي: 5,506
شکریہ: 100
145 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Question صحابہ اور منافقین

صحابہ اور منافقین

السلام علیکم !

صحابی کی تعریف پر اہل سنت کا جو اجماع ہے وہ یہاں بیان ہوا ہے۔
اس تعریف میں یہ بات شامل ہے کہ :
ایسا شخص "صحابی" متصور نہیں ہوگا جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لانے کے بعد مرتد ہو گیا ہو۔
بحوالہ : الإصابة في تمييز الصحابة : أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل العسقلاني الشافعي ، ج:1 ، ص:7-8

بخاری اور مسلم میں کچھ احادیث ایسی ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بھی "صحابی" کے لفظ سے یاد کیا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مرتد ہو گئے تھے اور جن سے خلیفۂ راشد ابوبکر صدیق نے جنگ کی تھی۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ منافقین یا مرتدین ۔۔۔۔ ان احادیث کی رو سے "صحابی" کی اصطلاحی تعریف میں شمار ہوتے ہیں؟
یعنی ۔۔۔۔
اسی سوال کے ایک دوسرے رُخ کے مطابق ۔۔۔۔
کیا بعض صحابہ منافق تھے ؟؟

صحیح بخاری سے اسی سلسلے کی ایک حدیث ملاحظہ فرمائیں:

النبي صلى الله عليه وسلم قال
يرد على الحوض رجال من اصحابي فيحلئون عنه فاقول يا رب اصحابي‏.‏ فيقول انك لا علم لك بما احدثوا بعدك، انهم ارتدوا على ادبارهم القهقرى.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
حوض (کوثر) پر میرے صحابہ کی ایک جماعت آئے گی۔ میں عرض کروں گا ، میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں ، یہ الٹے پاؤں (اسلام سے) واپس لوٹ گئے تھے (مرتد ہو گئے)۔
صحيح البخاري , كتاب الرقاق , باب في الحوض , حديث:6666

کتاب الرقاق کے اسی باب "فی الحوض" میں اسی نوعیت کی بہت سی احادیث ہیں۔

اگر ہمارے کچھ بھولے بھالے بھائی یہ کہیں کہ بخاری کی روایت میں "اصحابي" کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ، یعنی ۔۔۔
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) انہیں دیکھ کر "میرے صحابہ" کہیں گے ، اس طرح ان منافقین کے "صحابی" ہونے کی گواہی دیں گے
تو اس کا جواب درج ذیل قرآنی آیت ہے :

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ بیان کرتا ہے :
وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ الأَعْرَابِ مُنَافِقُونَ وَمِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مَرَدُواْ عَلَى النِّفَاقِ لاَ تَعْلَمُهُمْ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْاور
آپ کے گرد وپیش اعرابیوں میں سے منافقین بھی ہیں اور اہل مدینہ میں سے بھی چند لوگ نفاق تک پہنچ چکے ہیں ، تم انہیں نہیں جانتے ، ہم انہیں جانتے ہیں۔
( التوبة:9 - آيت:101 )
اس آیت سے دو باتیں واضح‌ طور پر ثابت ہو رہی ہیں :
1۔ منافقین میں مکہ کے اعرابی بھی شامل تھے اور مدینہ کے چند لوگ بھی
2۔ تمام منافقین کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں جانتے تھے بلکہ ان کی اصل تعداد کو صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔

اس آیت میں منافقین کا ذکر کرکے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) تمام منافقین کو نہیں جانتے۔ اور روزِ حشر تو خود حوض کوثر کے قریب اللہ تعالیٰ فرما دے گا کہ یہ متذکرہ منافقین رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی وفات کے بعد مرتد ہو گئے تھے۔

ہم کسی بھی مسلمان کو ظاہری طور پر پرکھ کر ہی مسلمان کہتے ہیں۔ کسی کے دل کا حال سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا۔
اسلام کو ظاہری طور پر قبول کرنے (کلمۂ طیبہ پڑھ لینے والے) کو ہی مسلمان کہتے ہیں۔ اس بات کی دلیل یہ آیت ہے:
قَالَتِ الأَعْرَابُ آمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ
دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں، آپ فرما دیجئے: تم ایمان نہیں لائے، ہاں یہ کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں
( الحُجُرات:49 - آيت:14 )
اور حافظ ابن کثیر بھی اس آیت کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ :
اللہ اپنے نبی کو حکم دیتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) انہیں کہئے کہ "تم یوں نہ کہو کہ ہم ایمان لائے بلکہ یوں کہو کہ ہم مسلمان ہوئے۔۔۔" ۔۔۔ ایمان اسلام سے مخصوص چیز ہے۔ حدیث جبریل بھی اسی پر دلالت کرتی ہے جبکہ انہوں نے اسلام کے بارے میں سوال کیا پھر ایمان کے بارے میں ۔۔۔۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ :
بخاری کی حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جن ساتھیوں کا بیان ہو رہا ہے ، آیا وہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے سامنے اسلام لانے والے منافقین تھے یا (اصطلاحی) صحابی تھے؟

اس بات کی وضاحت میں ہم اہل سنت والجماعت کا یہ ماننا ہے کہ ۔۔۔۔
درحقیقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے بسا اوقات کلمہ "اصحابه" سے وہ تمام لوگ مراد لیے ہیں جو قبول اسلام کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھی یعنی امتی بنے۔
ہماری اس توجیہ کے بعض مضبوط دلائل ہیں ، جو آپ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں گے۔

Last edited by سحر; 22-02-12 at 01:10 PM.
باذوق آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (22-02-12), حیدر Rehan (22-02-12)
پرانا 24-05-09, 07:29 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 173
کمائي: 5,506
شکریہ: 100
145 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arrow

1۔ بخاری کی ایک حدیث میں رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ابن سلول کی گردن مار دینے کی اجازت جب حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) نے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے طلب کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ :
دعه لا يتحدث الناس ان محمدا يقتل اصحابه
کہیں یوں نہ کہا جانے لگے کہ محمد اپنے صحابه کو قتل کرتا ہے۔
حدیث کا آن لائن حوالہ
بتائیے کہ رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ابن سلول کو کیا آج تک کسی مسلمان نے "صحابی" کا درجہ دیا ہے؟

2۔ بخاری ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ان کے متعلق اللہ کا کلام جاننے کے بعد ان منافقین سے فرمائیں گے:
سحقاً سحقاً (تمہاری ہلاکت ہو)
صحیح بخاری ، کتاب الفتن

3۔ تیسری دلیل أمتي أمتي‏ کے الفاظ والی حدیثِ بخاری ہے۔
حدیث کا آن لائن حوالہ

پس ثابت ہوا کہ بخاری کی اس روایت میں "اصحابي" سے مراد اصطلاحی صحابی نہیں بلکہ عرفاً صحابی مراد ہے۔ جیسا کہ بخاری ہی کی ایک روایت میں رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ابن سلول کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے "اپنے ساتھی" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

منافقین ہر دور میں رہے ہیں اور قیامت تک رہیں گے۔ اس کے باوجود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے أمتي أمتي‏ کے الفاظ کے ساتھ انہیں اپنی امت میں شمار کیا ہے۔

اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔
مسلم کی یہ حدیث دیکھئے جس میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمان ہے :
في أصحابي اثنا عشر منافقاً لا يدخلون الجنة، ولا يجدون ريحها
میرے ساتھیوں میں 12 منافق ہیں جو نہ جنت میں جائیں گے اور نہ اس کی خوشبو پائیں گے
حدیث کا آن لائن حوالہ

بھلا بتائیے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہی نبی سے ایسی بیشمار متواتر روایات منقول ہوں جن میں صحابہ کرام کے فضائل و کرام بیان کئے گئے حتیٰ کہ نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ تک کہے کہ :
لا تسبوا أصحابي
میرے صحابہ کو برا نہ کہو
حدیث کا آن لائن حوالہ

کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ایک نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) جو اپنے صحابہ کو برا نہ کہنے کی نصیحتیں کرتا ہے ، وہ خود اپنے صحابہ کو منافق کہے؟؟ اور یہ کہے کہ وہ جنت میں نہیں جائیں گے؟؟

یا تو ان روایات کو جھوٹ ماننا ہوگا یا پھر کوئی تطبیق دینی ہوگی۔
ان روایات کو ہم اہل سنت والجماعت جھوٹ قطعاً نہیں کہتے کیونکہ صحیحین کی ان روایات پر اجماع امت ہے۔ لہذا ہمارے علماء و ائمہ ومحدثین نے یہی تطبیق دی ہے کہ :
متذکرہ منافقین عرفاً نبی کے ساتھی تھے [یعنی کہ بالکل ویسے ہی جیسے رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ابن سلول کو نبی نے اپنے "أصحابي" میں شمار کیا]، اصطلاحی و شرعی معنوں میں وہ "صحابی" نہیں تھے ، کیونکہ صحابی کی اجماعی تعریف میں یہ بات شامل ہے کہ وفات "ایمان" پر ہوئی ہو!
اور جن منافقین کو اللہ تعالیٰ خود کہہ چکا ہے کہ وہ "مرتد" ہو چکے ، وہ بھلا کس طرح "صحابی" کی تعریف میں شمار ہو سکتے ہیں؟؟

اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو حبِّ صحابہ سے بھر دے اور ہمیں اتنی توفیق عطا فرمائے کہ ناموسِ صحابہ کی خاطر قصرِ صحابیت پر کئے جانے والے ہر حملے کا موثر دفاع کر سکیں ، آمین!
باذوق آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (22-02-12), ابن آدم (22-02-12), حیدر Rehan (22-02-12), سیپ (24-05-09), سیلانی (26-05-09)
پرانا 24-05-09, 07:33 PM   #3
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
جزاک اللہ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-12, 02:11 AM   #4
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
عمر: 27
مراسلات: 48
کمائي: 1,203
شکریہ: 3
33 مراسلہ میں 70 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا
اللہ تعالی آپ کو دفاع صحابہ و دفاع اسلام پر اجر عظیم عطا فرمائے ۔
مضمون پڑھ کر دل خوش ہو گیا
خورشیدحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
خورشیدحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 22-02-12, 11:08 AM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باذوق بھائی ایک گذارش ہے کہ دھاگے کا نام کچھ مناسب نہیں لگ رہا ہے
اس کا نام صحابہ اور منافقین مناسب رہے گا
تاکہ دھاگے کے نام سے ابہام پیدا نا ہوں۔
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے
ویسے آپ نے اپنے مضمون میں بہت اچھی طریقے سے بات واضع کی ہے
جزاک اللہ  
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
باذوق (26-02-12), رضی (23-02-12), شھزادباجوہ (23-02-12)
پرانا 22-02-12, 11:09 AM   #6
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باذوق بھائی ایک گذارش ہے کہ دھاگے کا نام کچھ مناسب نہیں لگ رہا ہے
اس کا نام صحابہ اور منافقین مناسب رہے گا
تاکہ دھاگے کے نام سے ابہام پیدا نا ہوں۔
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے
ویسے آپ نے اپنے مضمون میں بہت اچھی طریقے سے بات واضع کی ہے
جزاک اللہ  

Last edited by سحر; 22-02-12 at 11:11 AM.
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-12, 11:59 AM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,308
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا کچھ صحابہ منافق تھے ؟

خورشید صاحب نے یہ مراسلہ تقریبا 3 سال کے بعد چھیڑ دیا ہے

اس موضوع کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد نکلنے کے لیے
صرف ’دو راستے‘ ہیں یعنی تیسرا راستہ میری سمجھ سے باہر ہے


ایک راستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ تو گئے ہونگے آپ

دوسرا راستہ ’راعنا عمار‘ کا

اگر ہوتا تو 3 سال یہ مراسلہ یونہی نہ پڑا رہتا


میرا فی الوقت لکھنے کا موڈ ہے نہی
اور رانا عمار کو آواز دیجئے گا نہی

۔
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک

Last edited by حیدر Rehan; 22-02-12 at 12:04 PM.
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-12, 12:10 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹھیک کہا سحر بہن
میرا خیال ہے اب بادوق بھائی کے پاس تدوین کا وقت ختم ہوگیا ہے
آپ خود ہی کوئی مناسب عنوان تجویز کرکے ایڈٹ کردیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-12, 12:24 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,642
کمائي: 28,542
شکریہ: 7,148
2,972 مراسلہ میں 8,778 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا وجہ ہے کہ ایک طرف یہ روایت کہ اپنے صحابی کے قتل کرنے سے منع کرنے کا حکم اور کہاں دوسری روایت کہ ایک دوسرے صحابی کا سر لانے کا حکم دیا بناء کسی جنگ یا قتال کے ایسا حکم ؟؟؟

جہاں یہ روایت حکم ربانی کے مطابق ہے۔ وہاں‌ سر لانے کا حکم دینے والی کس طور اس روایت اور درج ذیل آیت کے مطابق ہے ؟

5:32 مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ
اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا (تھا) کہ جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد کے قتل کر دیا تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا اور جس نے اسے زندہ رکھا تو گویا اس نے تمام لوگوں کو زندہ رکھا ، اور بیشک ان کے پاس ہمارے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے پھر (بھی) اس کے بعد ان میں سے اکثر لوگ یقیناً زمین میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں


والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (22-02-12)
پرانا 22-02-12, 01:07 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔ القران
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-02-12, 01:11 PM   #11
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ٹھیک کہا سحر بہن
میرا خیال ہے اب بادوق بھائی کے پاس تدوین کا وقت ختم ہوگیا ہے
آپ خود ہی کوئی مناسب عنوان تجویز کرکے ایڈٹ کردیں
دھاگے کا عنوان تبدیل کردیا ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-02-12, 02:41 PM   #12
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,308
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔ القران
سوچنا چاہیے کہ
کیا ہم اللہ پر جھوٹ تو نہی باندھ رہے؟ یہ کہہ کر کہ اللہ ان سے راضی اور یہ اللہ سے راضی۔


اللہ 150،000 آصحاب اکرم سے راضی یا کتنے اصحاب سے راضی؟

یہ لفظ ’رضی اللہ‘ ہم اُس تعداد سے زیادہ کے ساتھ کیوں لگاتے ہیں جس تعداد کے ساتھ لگایا گیا تھا ؟

کیا یہ لفظ ’رضی اللہ‘ صحابہ کی مختصر جماعت کے لیے کسی شرط کے ساتھ تھا یا بغیر کسی شرط کے تھا اور وہ شرط صحابہ کی طرف سے پوری بھی کی گئی تھی یا نہی؟


۔
۔
سادہ لوگوں کی حالت یہ ہے کہ جو مولوی صاحب نے کہہ دیا مان لیتے ہیں

مولوی صاحب کا جو دل چاہا کہہ دیا کہ رسول اللہ ص نے یہ کہا تھا وہ کہا تھا
مولوی صاحب کا جو دل چاہا کہہ دیا کہ اللہ کہ کہنے کا مقصد یہ ہے اور وہ ہے
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-12, 03:17 PM   #13
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 81
کمائي: 1,518
شکریہ: 73
61 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ بھی تو یہی کرتے ہیں
عوامی حرکت سادہ لوگوں واالی
علامہ صاحب کا جو دل چاہا کہہ دیا رسول اللہ ص نے یہ کہا تھا وہ کہا تھا
علامہ صاحب کا جو دل چاہا کہہ دیا کہ اللہ کہ کہنے کا مقصد یہ ہے اور وہ ہے

بیلنس برابر
کامران اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کامران اقبال کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (22-02-12), حیدر Rehan (22-02-12), شھزادباجوہ (23-02-12)
پرانا 22-02-12, 03:48 PM   #14
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,308
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب سوال یہ ہوا کہ پہلے کون کہتا ہے
مولوی صاحب کہتے ہیں پھر علامہ صاحب ؟؟
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-12, 07:08 PM   #15
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صیح تعداد کا کسی کو علم نہیں اور علم ہونا ضروری بھی نہیں ۔ جو اللہ سے راضی اللہ ان سے راضی ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-02-12), بلال الراعی (22-02-12), سحر (22-02-12), شکاری (23-02-12), شھزادباجوہ (23-02-12)
جواب

Tags
arabic, color, com, eman, hadeeth, php, قرآنی, مکہ, منافق, منافقین, مرتدین, معلوم, ایمان, اللہ, اسلام, بھائی, جواب, حکم, حال, حدیث, دل, شخص, صحابہ, صحابی, صدیق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عا فیہ صدیقی کو کس نے بیچا؟؟؟؟ dilkash سیاست 1 14-06-11 07:37 PM
راجہ اکرام کہاں ہے ؟؟؟؟ محمدعدنان آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 10 18-06-10 10:01 PM
کیا ظلم کی کوئی حد ہے؟؟؟؟ گلاب خان عمومی بحث 5 10-04-10 02:26 AM
چیلنج : 200 پوائنٹس کے انعام کے ساتھ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی ہے؟؟؟؟ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 27 12-06-08 09:23 AM
جسٹس افتخار کرپٹ تھے ، بعض جج دوسرے ریاستی ستونوں سے ٹکرارہے تھے۔۔۔ مشرف محمدعدنان خبریں 0 12-11-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger