واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات

شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات

خاندان میں آپس کی شادیوں کے نتائج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-10, 09:50 PM  
خاندان میں آپس کی شادیوں کے نتائج
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 14-09-10, 09:50 PM

شادی کہاں کرنی چاہیے؟ رشتے داروں میں یا خاندان سےباہر کے لوگوں میں؟ اور کیا بہت قریبی رشتوں داروں، بالخصوص ان خاندانوں میں، جن کے ساتھ خون کا رشتہ بھی ہو، شادی کرنا مناسب ہے؟ یہ سوال ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے بعد مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال پیدا ہونے والے کم ازکم 700 معذور بچوں کا تعلق ایسے پاکستانی تارکین وطن کے گھرانوں سے ہوتا ہے جن کی شادیاں اپنے فرسٹ کزنوں یعنی چچا، ماموں، خالہ یا پھوپھی زاد بہن بھائیوں سے ہوئی ہوتی ہیں۔
شادی زندگی کاایک اہم ترین فیصلہ ہے، جس کا تعلق صرف دو افراد، یا دو خاندانوں سے ہی نہیں ، بلکہ آنے والی نسلوں سے بھی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خاندانی دباؤ اور جذبادیت سے ہٹ کربہت سمجھداری سے کرنا چاہیے ۔ کیونکہ فرسٹ کزنوں میں شادی سے معذور بچے کی پیدائش کا خطرہ دس گنا بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی ذہنی یا کسی دوسری قسم کی معذوری نہ صرف والدین کے لیے عمر بھر کا روگ بن جاتی ہے اور ان کی زندگی مسائل میں گھر جاتی ہے بلکہ معذور بچے کو بھی اپنی پوری زندگی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اور فلاحی ملکوں کے وسائل پر ، جہاں معذور افراد کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہوتی ، بوجھ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی نژاد گھرانوں میں معذور بچوں کے بڑھتی ہوئی شرح پیدائش نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں پیدائشی معذوری کی وجہ عام طورپر جینیاتی ہوتی ہے۔ اگر کسی خاندان میں کوئی جینیاتی خرابی موجود ہو تو خاندان کے اندرشادی سے یہ امکان بڑھ جاتا ہے کہ دنیا میں آنکھ کھولنے والا نیا بچہ اپنے ساتھ کوئی ذہنی یا جسمانی معذوری بھی لے کر آئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرسٹ کزنوں میں شادی کے نتیجے میں ایسے بچوں کی پیدائش کا خطرہ عام حالات کی نسبت دس گنا زیادہ ہوتا ہے کہ ان میں کوئی پیدائشی نقص ہو، ان کی سماعت یا بصارت میں کوئی خرابی ہو۔ وہ ذہنی طورپر معذور ہوں یا ان میں نظام ہضم کی خرابیاں ہوں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ کم سنی میں ہی ہلاک ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ شرح فرسٹ کزنوں کی شادیوں میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے بچے پیدائش کے وقت یا اپنی عمر کے ابتدائی چند ماہ کے دوران ہلاک ہوجاتے ہیں اور معذوری کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں سے ایک تہائی بچے اپنی پانچویں سالگرہ منانے سے پہلے انتقال کرجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن چینل فور کے تحت کرائے جانے والے اس مطالعاتی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ معذور بچوں کی پیدائش کا مسئلہ پاکستانی نژاد تارکین وطن میں بہت نمایاں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ میں آباد اکثر پاکستانی خاندان بچوں کی شادیاں اپنے ملک جاکر ذات برادری اور خاص طورپر فرسٹ کزنوں کے ساتھ کردیتے ہیں۔
اس مسئلے کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ شادی کے ذریعے پاکستان سے لائی جانے والی لڑکیاں یا لڑکے کم تعلیم یافتہ ہونے اور معاشرتی تفریق کے باعث ایک دوسرے سے نباہ نہیں کرپاتے اور کئی دوسری طرح کے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں جن میں علیحدگی، طلاق اور قانونی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش میں کچھ عرصہ پہلے برطانوی حکومت نےامیگریشن کے لیے تعلیمی معیار مقرر کیا ہے۔
مغربی معاشرے میں فرسٹ کزنوں میں شادی کو بہت معیوب سمجھا جاتا ہے، جب کہ مشرقی ملکوں میں ، جہاں زندگی کے ہرشعبے میں ذات برداری کو اہمیت دی جاتی ہے، اکثر لوگ فرسٹ کرنوں میں شادی کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں، جہاں فرسٹ کزنوں میں شادی کارواج عام ہے، بچوں کی معذوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی جامع مطالعاتی جائزہ سامنے نہیں آیا۔ اگر ایسا ہوا تو ممکن ہے کہ اس کے نتائج بہت خوف ناک ہوں۔
تاہم ایسے لوگ بھی ایک بڑی تعدادمیں موجود ہیں جو فرسٹ کزنوں سے شادی کے حق میں دلائل کا انبار لگاسکتے ہیں ۔
وائس آپ امریکہ
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2445
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
J.S (16-09-10), Miss Khan (07-12-11), shafresha (15-09-10), کنعان (16-09-10), ھارون اعظم (14-09-10), نورالدین (15-09-10), ناصحی (15-09-10), محمدمبشرعلی (20-09-10), مرزا عامر (15-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (23-09-10), احمدنواز (15-09-10), حیدر (19-09-10), شمشاد احمد (14-09-10), عبداللہ آدم (15-09-10), عروج (03-10-10), غلام خان (04-10-10)
پرانا 24-09-10, 06:16 PM   #76
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
عادل سہیل صاحب نے دو نکات ایسے پیش کئے ہیں جن کی بنیاد پر یہ بات واضح ہو کر سامنے آجاتی ہے کہ فرست کزنز کی شادیاں رسول اللہ صلعم کے دور میں ہوتی رہی ہیں۔ ان معلومات کو سامنے لانے کا شکریہ۔ اس پر مزید بحث کی اب کوئی ضرورت نہیں‌اس لئے کہ مؤقف میں کوئی فرق نہیں۔

والسلام
یقیناً اور الحمد للہ کہ ہمارے موقف میں کوٕئی فرق نہیں ، اور ان شاء اللہ ہونے والا بھی نہیں کیونکہ ہمارا موقف رسول اللہ‌صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت اور تابعین ، تبع تابعین رحمہم اللہ سے لے کر آج تک ساری اُمت میں کسی اختلاف کے بغیر مقبول ہے ،
اگر آپ اپنے موقف میں فرق نہ ہونے کی بات کر رہے ہیں تو بھی اس سے حقیقت پر کوئی آنچ آنے والی نہیں ان شاء اللہ ،
جناب خان صاحب ، سورت الاحزاب کی آیت پچاس کے مطابق آپ نے ساری ہی اُمت کو غلط کار قرار دے دیا ہے اور اکابر اُمت کو ایسا کرنے اور کروانے والے ، اب آپ ذرا یہ بتایے کہ اسی سورت کی آیت 52 کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ جو کہ مندرجہ ذیل ہے :::
((((( لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ رَقِيبًا ::: (اے رسول) ان عورتوں کے علاوہ اور عورتیں آپ کے لیے جائز نہیں ہیں ، اور نہ ہی یہ جائز ہے کہ آپ اپنی ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کریں خواہ ان(دوسری عورتوں) کا حسن آپ کو (کیسا ہی) اچھا لگے مگر وہ جو آپ کے ہاتھ میں ملکیت ہیں (یعنی لونڈیوں کےبارے میں تم کو اختیار ہے)اور اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے )))))
آیت 50 اور آیت 52 میں اتفاق کی کیا صورت ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
دونوں آیات کے درمیان آیت 51 کو بھی پڑھتے چلیے گا ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (30-09-10), مرزا عامر (24-09-10), احمد بلال (25-09-10), ضِرار Derar (29-09-10), عبداللہ آدم (24-09-10)
پرانا 29-09-10, 09:25 AM   #77
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry

السلام علیکم
واہ جی واہ ،
عرصے بعد ادھر آیا
عادل صاھب کی پوسٹ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تو حیران ہو گیا
واہ مولویوں کی کون کون سی ادا پر قربان جاون
یار کیا بات ہے
عادل سہیل ، کعنان، ابی ٹو کول ویسے تو آپس میں لرتے ہین
اور ادھر سارے مل کر بے چارے فاروق صاحب کے دوالے ہو گئے
فاروق صاحب کا کیا قصور ہے
میرے کو یہ نظر آ رہا ہے کہ فاروق صاحب کی امریکی شریعت مولویوں کو پسند نہین
فاروق صاھب بے چارہ منطقین دکھا دکھا کر سارے مسلمانوں کو حرام کی اولاد کہہ رہا ہے
پتہ نہیہن مولویوں کو کیا مسلہ ہے
یارو میری بات پر غسہ نہ کرنا
فاروق صاھب میرے کو یہ تو بتاو
آپ کے اپنے خاندان میں کزن بھإی بہنون کی کتنی شادیاں ہین
اور آپ نے ان کو حرام کی زندگی سے الگ کروا دیا ہے
اور جو ان کے حرامی بچے ہین ان کا کیا مسلہ ہے
مین نے سنا ہوا ہے کہ حرامی تو وارث نہین بن سکتا
جنابوں میری بات کا برا نہ ماننا
فاروق صاھب نے ہم میں سے بہت سارون کو منافقون کے سٹایل میں حرامی کہا ہے
اگر مین نے تھوڑا سا کھل کر کچھ کہہ دیا تو معاف کرنا
فاروق صاھب اگر فلسففے اور منطقین ہی پورنی ہین
تو میرے کو بھی بڑی آتی ہین
مولویون کو چھوڑو ٍاروق صاھب
منطقیں میرے ساتھ کرو
دیکھو تو جناب میرا یہ جواب منطقی ہے کہ نہین
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-09-10, 12:36 AM   #78
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ضرار بھإئی ، میرا ، بھإئی کنعان یا بھإئی عابد عنایت سے بات چیت کرنا ، یا ہمارا ایک دوسرے سے بحث کرنا دین کے اصل ماخذ قران اور سنت کے اندر ہی ہوتا ہے ،
ہماری بحث نصوص کے فہم اور ان کی صحت میں اختلاف کی بنا پر ہوتی ہے ، الحمد للہ ہم میں سے کوٕئی بھی نہ تو قران کو اپنے‌ذاتی خود ساختہ فلسفوں کی روشنی میں سمجھتا ہے اور نہ ہی سمجھانے کی کوشش کرتا ہے، اور نہ ہی سنت مبارکہ کو منہدم کرنے کی کوشش کرتا ہے ،
اگر اللہ کے علاوہ ، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی حرمت کے علاوہ کسی اور پر قربان ہونا جإئز ہوتا تو میں آپ سے کہتا کہ آپ ہماری اس ادا پر قربان ہوجایے کہ ہم اپنی باتیں درست ثابت کرنے کے لیے سنت مبارکہ کی بین کنی بھی نہیں کرتے اور نہ ہی اللہ کی کتاب کی باطل تاویلات کرتے ہیں ،
ضرار بھإئی ، غالبا آپ سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جس شخصیت کا نام آپ لیے ہوئے ہیں اس کا اخلاق بھی اپنا لیجیے ، میرے بھائی برإئی کو برٕإئی کہہ دینا ہی کافی ہوتا ہے اس کے لیے برے الفاظ استعمال کرنے ضروری نہیں ہوتا ، بلکہ کبھی کبھار وہ مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے ، خیال رکھا کیجیے ، جزاک اللہ خیراً ، و السلام علیکم ۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (30-09-10), محمد عاصم (04-10-10), ضِرار Derar (03-10-10)
پرانا 30-09-10, 12:38 AM   #79
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس دھاگے کا مقصد کچھ اور تھا ۔ لیکن بات کہیں کی کہیں نکل گئی ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (30-09-10)
پرانا 30-09-10, 12:57 AM   #80
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
مرزا بھإئی ، شرعی احکام کے بارے میں جو بات اٹھإئی گٕئی تھی وہ تو شاید پوری طرح واضح ہو چکی ہے،
اب رہا مسئلہ طبی نکتہ نظر سے کزنز کی شادیوں کا تو اس کے بارے میں معلومات ان شاء اللہ سب کے لیے فإئدہ مند ہوں گی ،
بس سب ہی کے ذہن میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ یہ معلومات فقط معلومات ہیں اور فقط طبی معلومات ہیں ان کا شرعی احکام سے کوئی تعلق نہیں ،
اگر ان معلومات کو شرعی احکام بنانے یا سمجھنے کی کوشش کی جائے گی تو پھر کوئی لمبی گفتگو شروع ہو جائے گی ،
ویسے میرا خیال ہے کہ یہاں شرعی مسئلے کے بارے میں جو گفتگو ہوئی ہے ان شاء اللہ سب ہی کے لیے فائدہ مند رہی ہو گی ،
مرزا بھإئی ، اونٹ کے پیشاب سے علاج کے بارے میں جن دو تھریڈز میں بات چیت ہو رہی ہے میں وہاں آپ کی آمد کا متوقع ہوں ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (02-10-10), محمد عاصم (04-10-10), مرزا عامر (30-09-10), ضِرار Derar (03-10-10)
پرانا 03-10-10, 09:22 AM   #81
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Wink

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ضرار بھإئی ، میرا ، بھإئی کنعان یا بھإئی عابد عنایت سے بات چیت کرنا ، یا ہمارا ایک دوسرے سے بحث کرنا دین کے اصل ماخذ قران اور سنت کے اندر ہی ہوتا ہے ،
ہماری بحث نصوص کے فہم اور ان کی صحت میں اختلاف کی بنا پر ہوتی ہے ، الحمد للہ ہم میں سے کوٕئی بھی نہ تو قران کو اپنے‌ذاتی خود ساختہ فلسفوں کی روشنی میں سمجھتا ہے اور نہ ہی سمجھانے کی کوشش کرتا ہے، اور نہ ہی سنت مبارکہ کو منہدم کرنے کی کوشش کرتا ہے ،
اگر اللہ کے علاوہ ، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی حرمت کے علاوہ کسی اور پر قربان ہونا جإئز ہوتا تو میں آپ سے کہتا کہ آپ ہماری اس ادا پر قربان ہوجایے کہ ہم اپنی باتیں درست ثابت کرنے کے لیے سنت مبارکہ کی بین کنی بھی نہیں کرتے اور نہ ہی اللہ کی کتاب کی باطل تاویلات کرتے ہیں ،
ضرار بھإئی ، غالبا آپ سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جس شخصیت کا نام آپ لیے ہوئے ہیں اس کا اخلاق بھی اپنا لیجیے ، میرے بھائی برإئی کو برٕإئی کہہ دینا ہی کافی ہوتا ہے اس کے لیے برے الفاظ استعمال کرنے ضروری نہیں ہوتا ، بلکہ کبھی کبھار وہ مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے ، خیال رکھا کیجیے ، جزاک اللہ خیراً ، و السلام علیکم ۔
شکریہ جناب نصیحت کرنے کا
آپ لوگون کا اونٹ خود تو کسی کلے سے بندھا ہوا نہین
کسی کو کیا سمجھاتے ہو
آج ایک بات کرتے ہو
کل دوسری پر لڑتے ہو
چھوڑو عادل صاحب
آپ لوگون کی لڑإیون نے تو میرے جیسے کو اسلام سے دور کر رکھا
اگر اتنے ہی مسلمان ہو
اور اتنا ہی اسلام کا درد ہے
تو جاو جناب سارے اپنے گھر مین لڑنے کی جگہ کافرون سے جہاد کرو
آپ لوگ تو بس تقلید ، حنفی اہلحدیث وغیرہ وغیرہ کی خاطر لڑتے ہوئے
اسلام کی خاطر نہین
اوکھے اوکھے لفظ بول کر میرے جیسے لوگوں کی مت مارتے ہو
اور سمجھتے ہوئے بڑا تیر مار لیا
سب سے زیادہ فساد تو آپ جیسے لوگون نے ڈالا ہوا ہے
آبی ٹو کول کی باتیں دیکھو
اپنی باتین دیکھو
پھر میرے کو نصیحت کرو جناب
شکریہ
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (04-10-10), مرزا عامر (04-10-10)
پرانا 03-10-10, 10:36 AM   #82
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عامر بھائ آپ نے صحیح کہا ھے کیونکہ سسرالی رشتہ داروں میں میرے مشاھدے میں معذور بچے نظر آےء سبھی کے والدین کی شادی خاندان میں نہیں ھوئ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (04-10-10), مرزا عامر (03-10-10), راجہ اکرام (03-10-10)
پرانا 04-10-10, 09:21 AM   #83
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs up

السلام علیکم
عروج صاھب
ٹھیک بولا
میرے ماں باپ بھی کزن تھے
اللہ کا شکر ہے
میں خوب صحت مند ہوں
میرے سارے بہن بھائی بھی
ہمارے سارے نانکے دادکے سب کی شادیاں ایسی ہی ہین
سوائے دو لوگون کے
اور سب کےبچے تگرے ہین
اور ان دو کے بچوں میں تین بچے پیدإشئ طور پر کمزور پٹھوں والے
کر لو گل
یار سب اللہ کے ھکم سے ہے
امریکی چینی جاپانی فتوے دیکھ دیکھ کر اب لوگ اپنے خاندانوں سے رشتے ہی تور لین
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
کنعان (04-10-10), مرزا عامر (04-10-10), راجہ اکرام (04-10-10), عادل سہیل (04-10-10), عبداللہ آدم (08-10-10)
پرانا 04-10-10, 02:23 PM   #84
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اسی لیے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
شادی کہاں کرنی چاہیے؟ رشتے داروں میں یا خاندان سےباہر کے لوگوں میں؟ اور کیا بہت قریبی رشتوں داروں، بالخصوص ان خاندانوں میں، جن کے ساتھ خون کا رشتہ بھی ہو، شادی کرنا مناسب ہے؟ یہ سوال ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے بعد مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال پیدا ہونے والے کم ازکم 700 معذور بچوں کا تعلق ایسے پاکستانی تارکین وطن کے گھرانوں سے ہوتا ہے جن کی شادیاں اپنے فرسٹ کزنوں یعنی چچا، ماموں، خالہ یا پھوپھی زاد بہن بھائیوں سے ہوئی ہوتی ہیں۔
شادی زندگی کاایک اہم ترین فیصلہ ہے، جس کا تعلق صرف دو افراد، یا دو خاندانوں سے ہی نہیں ، بلکہ آنے والی نسلوں سے بھی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خاندانی دباؤ اور جذبادیت سے ہٹ کربہت سمجھداری سے کرنا چاہیے ۔ کیونکہ فرسٹ کزنوں میں شادی سے معذور بچے کی پیدائش کا خطرہ دس گنا بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی ذہنی یا کسی دوسری قسم کی معذوری نہ صرف والدین کے لیے عمر بھر کا روگ بن جاتی ہے اور ان کی زندگی مسائل میں گھر جاتی ہے بلکہ معذور بچے کو بھی اپنی پوری زندگی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اور فلاحی ملکوں کے وسائل پر ، جہاں معذور افراد کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہوتی ، بوجھ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی نژاد گھرانوں میں معذور بچوں کے بڑھتی ہوئی شرح پیدائش نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں پیدائشی معذوری کی وجہ عام طورپر جینیاتی ہوتی ہے۔ اگر کسی خاندان میں کوئی جینیاتی خرابی موجود ہو تو خاندان کے اندرشادی سے یہ امکان بڑھ جاتا ہے کہ دنیا میں آنکھ کھولنے والا نیا بچہ اپنے ساتھ کوئی ذہنی یا جسمانی معذوری بھی لے کر آئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرسٹ کزنوں میں شادی کے نتیجے میں ایسے بچوں کی پیدائش کا خطرہ عام حالات کی نسبت دس گنا زیادہ ہوتا ہے کہ ان میں کوئی پیدائشی نقص ہو، ان کی سماعت یا بصارت میں کوئی خرابی ہو۔ وہ ذہنی طورپر معذور ہوں یا ان میں نظام ہضم کی خرابیاں ہوں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ کم سنی میں ہی ہلاک ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ شرح فرسٹ کزنوں کی شادیوں میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے بچے پیدائش کے وقت یا اپنی عمر کے ابتدائی چند ماہ کے دوران ہلاک ہوجاتے ہیں اور معذوری کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں سے ایک تہائی بچے اپنی پانچویں سالگرہ منانے سے پہلے انتقال کرجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن چینل فور کے تحت کرائے جانے والے اس مطالعاتی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ معذور بچوں کی پیدائش کا مسئلہ پاکستانی نژاد تارکین وطن میں بہت نمایاں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ میں آباد اکثر پاکستانی خاندان بچوں کی شادیاں اپنے ملک جاکر ذات برادری اور خاص طورپر فرسٹ کزنوں کے ساتھ کردیتے ہیں۔
اس مسئلے کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ شادی کے ذریعے پاکستان سے لائی جانے والی لڑکیاں یا لڑکے کم تعلیم یافتہ ہونے اور معاشرتی تفریق کے باعث ایک دوسرے سے نباہ نہیں کرپاتے اور کئی دوسری طرح کے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں جن میں علیحدگی، طلاق اور قانونی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش میں کچھ عرصہ پہلے برطانوی حکومت نےامیگریشن کے لیے تعلیمی معیار مقرر کیا ہے۔
مغربی معاشرے میں فرسٹ کزنوں میں شادی کو بہت معیوب سمجھا جاتا ہے، جب کہ مشرقی ملکوں میں ، جہاں زندگی کے ہرشعبے میں ذات برداری کو اہمیت دی جاتی ہے، اکثر لوگ فرسٹ کرنوں میں شادی کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں، جہاں فرسٹ کزنوں میں شادی کارواج عام ہے، بچوں کی معذوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی جامع مطالعاتی جائزہ سامنے نہیں آیا۔ اگر ایسا ہوا تو ممکن ہے کہ اس کے نتائج بہت خوف ناک ہوں۔
تاہم ایسے لوگ بھی ایک بڑی تعدادمیں موجود ہیں جو فرسٹ کزنوں سے شادی کے حق میں دلائل کا انبار لگاسکتے ہیں ۔
وائس آپ امریکہ
اسی لیے تو میں نے خاندان سے باھر شادی کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے ؟؟؟
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 04-10-10, 11:40 PM   #85
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
شکریہ جناب نصیحت کرنے کا
آپ لوگون کا اونٹ خود تو کسی کلے سے بندھا ہوا نہین
کسی کو کیا سمجھاتے ہو
آج ایک بات کرتے ہو
کل دوسری پر لڑتے ہو
چھوڑو عادل صاحب
آپ لوگون کی لڑإیون نے تو میرے جیسے کو اسلام سے دور کر رکھا
اگر اتنے ہی مسلمان ہو
اور اتنا ہی اسلام کا درد ہے
تو جاو جناب سارے اپنے گھر مین لڑنے کی جگہ کافرون سے جہاد کرو
آپ لوگ تو بس تقلید ، حنفی اہلحدیث وغیرہ وغیرہ کی خاطر لڑتے ہوئے
اسلام کی خاطر نہین
اوکھے اوکھے لفظ بول کر میرے جیسے لوگوں کی مت مارتے ہو
اور سمجھتے ہوئے بڑا تیر مار لیا
سب سے زیادہ فساد تو آپ جیسے لوگون نے ڈالا ہوا ہے
آبی ٹو کول کی باتیں دیکھو
اپنی باتین دیکھو
پھر میرے کو نصیحت کرو جناب
شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بہت شکریہ ضرار بھإئی،
جزاک اللہ خیرا،
آپ کی باتیں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ،
ان شاء ان میں سے جو قابل عمل ہیں ان پر عمل کی کوشش کروں گا،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
عروج صاھب
ٹھیک بولا
میرے ماں باپ بھی کزن تھے
اللہ کا شکر ہے
میں خوب صحت مند ہوں
میرے سارے بہن بھائی بھی
ہمارے سارے نانکے دادکے سب کی شادیاں ایسی ہی ہین
سوائے دو لوگون کے
اور سب کےبچے تگرے ہین
اور ان دو کے بچوں میں تین بچے پیدإشئ طور پر کمزور پٹھوں والے
کر لو گل
یار سب اللہ کے ھکم سے ہے
امریکی چینی جاپانی فتوے دیکھ دیکھ کر اب لوگ اپنے خاندانوں سے رشتے ہی تور لین
بہت خوب ضرار بھإئی ،
آپ کے لکھے ہوئے آخری دو جملے لا جواب ہیں،
شکریہ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-10-10), کنعان (06-10-10), نورالدین (05-10-10), مرزا عامر (05-10-10), ضِرار Derar (05-10-10), عبداللہ آدم (08-10-10), غلام خان (21-10-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کوشش, کرنی, پاکستانی, یا, وقت, چینل, ممکن, مسائل, مطابق, اہمیت, امریکہ, بچوں, تعلیم, خون, دنیا, رشتے, زندگی, سال, سالگرہ, شادی, طلاق, عرصہ, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
فورم کی ملکہ واپس آ گئیں ایس اے نقوی آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 17 04-11-09 05:14 PM
لو جی میں واپس آ گیا The Great تعارف 25 10-05-09 02:51 PM
امریکی صدر بنا توعراق سے فوجیوں کو واپس بلائیں گے،بارک اوباما خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:15 AM
آپس میں الفت و محبت ابو عمار پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 2 20-11-07 09:08 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger