واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات



شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات


دلہن کا سفر میکے سے سسرال تک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-04-10, 12:48 AM   #1
دلہن کا سفر میکے سے سسرال تک
بنت آدم بنت آدم آف لائن ہے 05-04-10, 12:48 AM







دلہن کا سفر میکے سے


اسلام و علیکم





سسرال تک










شادی چار لفظوں کا مجموعہ بظاہر چھوٹا سا لفظ مگر بڑا معنی خیز جاندار اپنے اندر ایک عجب طلسم و اسرار چھپاۓ ہوۓ کشش کا ایک ہالہ جو ہر جوان لڑکے اور لڑکی کو اپنے دائرے میں گھسیٹ لیتا ہے

یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے سنجیدہ سے سنجیدہ طبع افراد بھی شادی کا نام آتے ہی مسکرا دیتے ہیں یا شرما جاتے ہیں ہر جوان لڑکا اور لڑکی اس لفظ کے سہارے سپنوں کی حسین دنیا میں کھو
جاتے

ہیں یہ انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ایک ایسا رشتہ ہے جس میں سب سے زیادہ اپنائیت کا احساس جاگتا ہے

مختصر کہوں تو بیٹی کو کبھی یہ مت کہیں

دیکھا گیا ہے کہ گھر میں کی جانے والی بے جا روک ٹوک کی کرواہٹ کو یہ کہہ کر شیرے میں لپیٹ دیا جاتا ہے کہ بھئی سسرال جا کے جو دل چاہے کرتی رہنا یا شوہر کے گھر تمہیں پوری آزادی ہو گی اور لڑکی حقیقتا سمجھتی بھی یہی ہے جو کہ اس کے حق میں غلط ہے
__________________



 
بنت آدم's Avatar
بنت آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1221
Reply With Quote
بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
امید (05-04-10)
پرانا 05-04-10, 12:50 AM   #2
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شادی لفظ ایک لڑکی کو بڑا سیدھا سا تصور دیتا ہے جس کے بارے میں لڑکی صرف یہ ہی سوچ سکتی ہے کہ شادی کا مطلب ہے خوب تیار ہو کر بن سنور کر دلہن بننا.شادی کا مطلب یہ ہی سمجھا جاتا ہے کہ شادی والے دن لڑکی خوب سج سنور کے زیور سے لدی پھندی جہیز سے بھرے ٹرک کے ساتھ سسرال میں قدم رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اپنی آزاد زندگی میںبھی قدم رکھ رہی ہے میکے کی پابندیوں سے آزاد!


کچے ذہہنوں کی لڑکیاں اس کو ذہہن میں بسا کر سسرال میں قدم رکھتی ہیں اور شوہر پر اس کی کمائی پر اس کی محبت پر اپنا حق سمجھتی ہیں

وہ صرف اپنے حقوق کے بارے میں ہی جانتی ہے کہ فرائض کیا ہیں اس سے نا آشنا ہوتی ہے ذہہن میں تو مکمل خمار ہوتا ہے مکمل آزادی کا

لڑکی سب رشتوں کو بھلا کر صرف شوہر سے مطلب رکھنا چاہتی ہے یہیں سے گلے شکوے اور رنجشیں جنم لیتی ہیں اور آہستہ آہستہ پورے گھر کے ماحول پر اثر انداز


ہو کر اسے خراب کرتی ہیں

اس کے نتیجے میں وہ عوامل جنم لیتے ہیں ایک تو یہ کہ اگر شوہر سادہ مزاج ہوگا تو بیوی اثر انداز ہو کر الگ گھر لے کر رہنے مجبور کر دے گی اور اگر شوہر سخت مزاج کا اور تھوڑا وکھڑی ٹائپ ہو گا تو بیوی میکے میں بیٹھی ہو گی زیادہ بات بگڑ گئی تو نوبت طلاق تک بھی پہنچ سکتی ہے سو لڑکی کی پرورش بہت دھیان سے کرنی چاہیے ورنہ لڑکی لڑکے کے ساتھ دو خاندان بھی ڈسٹرب ہونگے
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
امید (05-04-10)
پرانا 05-04-10, 12:51 AM   #3
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بری سوچ ساری برائی کی جڑ ہے اور ان خوبصورت رشتوں میں دراڑیں ڈال دیتی ہے ساس بہو کی ہر بات میں مین میخ نکالنا اپنا فرض سمجھتیں ہیں

خاص طور پر بیٹے کے سامنے بہو کی برائیاں کی جاتی ہیں تاکہ بہو بیٹے کے دل میں گھر نہ کر لے اور مجھ سے میرا بیٹا چھین نہ لے


بہو کے گھر آتے نندیں کام کاج سے ہاتھ اٹھا لیتی ہیں

جیسے بھابی نہیں نوکرانی گھر لائی ہوں لڑکی کے گھر والوں کی برملا برائی لڑکی کے سامنے کی جاتی ہے اور جہیز میں لائی گئی چیزوں کو کم قیمت اور سستا بتایا جاتا ہے یہ ہی چھوٹی چھوٹی باتیں آخر کار لڑائیوں کا موجب بنتی ہیں اگر لڑکے کے گھر والے شروع دن سے یہ بات سمجھ لیں کہ آنے والی بھی ان کی اپنی بیٹی ہے تو مسائل جنم ہی نہ لیں





ہر ساس یہ سوچ لے کہ بہو اس کے لئے ایسے ہی ہے جیسے اس کی بیٹی اور وہ اپنی بہو کی تکلیف کو ایسے ہی محسوس کرے جیسے کہ اپنی سگی بیٹی کی تکلیف پڑ تڑپ محسوس ہوتی ہے

اور بہو بھی ساس کو شوہر کی ماں اپنی دشمن شوہر کو اپنی جانب کھینچنے والی سمجھنے کے بجاۓ ساس کو ماں سمجھے اور شوہرکو جو کہ پہلے ان کا بیٹا ہے انہیں وقت دینے کے لئے کہے بےشک وہ دونوں کے لئے جنت ہیں


اگر یہ سب ہو تو کسی گھر میں ساس بہو کا وجود نہ ہو بلکہ ہر ساس ماں ہو اور ہر بہو بیٹی! انصاف کے ساتھ گھر کے تمام رشتوں میں توازن رکھے تو کسی کو شکایت نہ ہو گی
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 12:53 AM   #4
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default


اب سب سے اہم شخصیت شوہر کی بات کی جاۓ جس کے سہارے ایک لڑکی اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر انجان لوگوں میں آکر رہتی ہے




نئے طور طریقوں کو اپناتی ہے شوہر کے سرد گرم رویوں کو برداشت کرتی ہیں لیکن اگر وہ بیوی کو عزت و احترام نہ دے اس کا مذاق اڑاۓ طنز سے


کام لے کر اس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے تو یہ سب سے قریبی رشتہ بہت دور ہو جاتا ہے

شوہر صرف شوہر ہی نہیں ہوتا


بلکہ ایک بیٹا

اور بھائی بھی ہوتا ہے


اس لئے اس کے کندھوں پر بڑا بوجھ ہوتا ہے اب یہ اسکی صلاحیتوں پر مخصر ہے کہ وہ سارے رشتوں کے درمیان کیسے توازن رکھتا ہے جہاں بیوی سے گھر والوں کی عزت کروانی چاہیے وہیں ماں باپ بہن بھائیوں اور بیوی کے درمیان انصاف اور رشتوں کو اس کے تناسب کے ساتھ رکھنا چاہیے.









بیوی کے گھر والوں کی عزت ایسے ہی کریں جیسے کہ اپنے گھر والوں کی تاکہ بیوی کے دل میں شوہر کی محبت اور اس کے گھر والوں کی عزت دوچند ہو جاۓ




بہرحال! یہ ایک بہت بڑی معاشرتی مذہبی اور سماجی دمہ داری ہے جو شادی شدہ لوگوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس تجربہ سے سب کو گزرنا پڑتا ہے لیکن شادی کوئی قید کا نام نہیں نہ ہی یہ ایسی آزادی ہے جو ہر چیز سے ناآشنا کر دے بلکہ یہ ایک مقدس فریضہ ہے جو اپنے اندر

حقوق و فرائص کی لمبی فہرست رکھتا ہے


بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 12:55 AM   #5
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ ٹپس اب نیکسٹ شیئرنگ میں صرف لڑکیوں کے لئے
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 12:57 AM   #6
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default





خوشگوار زندگي گزارنے کے سنہري اصول










شادي ايک حسين لفظ تو ہے ہي ليکن ايک امتحان بھي ہے اور يہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس قابليت اور سمجھ داري سے اسے پاس کرتي ہيں آئيے ہم آپ کو ايسے گر بتاتے ہيں کہ شوہر کے ساتھ آپ سب کے دلوں پر حکمراني کر سکيں




مشترکہ خاندان! آج کل يہ سسٹم بہت کم ديکھنے ميں آ رہا ہے ليکن اگر آپ جوائنٹ فيملي ميں رہتي ہيں تو کچھ باتوں کا خيال رکھيں چھوٹي چھوٹي باتوں کو نطر انداز کريں اور ايک دوسرے کي اچھي عادات کو سراہيں "ميں" اور "تم" کي بجاۓ "ہم لوگ" جيسے لفظ استعمال کيجيے جس سے اپنائيت کا احساس ہو کسي کي اچھائي بيان کرنے ميں کنجوسي مت کريں ذاتيات پر گفتگو سے پرہيز کريں بھول جاؤ اور معاف کردو اس اصول پر کاربند رہيں

فضول قسم کي نوک جھوک کي وجہ سے شوہر کا تعلق آپ سے بھي بےزار کن ہوگا ساس سسر اور ہر رشتے کا احترام کريں




شوہر کے ساتھ ذہني رابطہ رکھيں ذہني ہم آہنگي ايک کامياب ازدواجي زندگي کے لئے ضروري ہے پرسکون اور نرم لہجے ميں تبادلہ خيال کريں ہميشہ شوہر سے سچ بوليں اپنے احساسات اور مفادات کے سلسلے ميں راست بازي سے کام ليں


اپنے آپ ميں تبديل ہونے کي خصوصيت پيدا کريں حالات کے مطابق اپنے آپ ميں لچک پيدا کريں کوئي بھي تلخي پيدا کيے بغير اپنے پروگرام تبديل کرنے کي صلاحيت آپ ميں ہوني چاہيے ايمرجنسي کي صورت ميں اپنا تھوڑا بہت آرام قربان کر دينا چاہيے



[/center]
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 01:00 AM   #7
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default









اپنا خيال رکھيں! اپني ذات سے غافل ہرگز مت رہيے يہ صحيح ہے کہ ہر وقت بناؤسنگھار کے ساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے ليکن يہ بھي نہيں کہ شوہر کے گھر آتے آپ انہيں لہسن پياز کي بوري لگيں تھوڑي سي توجہ اپنے آپ پر صرف کرنے ميںکوئي حرج نہيں



روزانہ غسل ليں صاف ستھرے کپڑے پہنيں بالوں کو سميٹ کر رکھيں ہلکي سي لپ اسٹک لگانے ميں کوئي حرج نہيں شوہر کا استقبال ہنستے مسکراتے ہوۓ کريں


شوہر تبھي باہر متوجہ ہوتا ہے جب اس کي بيوي گھر ميں لہسن پياز کي ناگوار مہک ميں سمائي اس کا الجھے بالوں کے ساتھ استقبال کرتي ہے اور آتي ساتھ گھريلو الجھنوں کا ذکر کرتي ہے


ياد رکھيں مرد باہر بھي مسلۓ مسائل ميں گھرا ہوتا ہے گھر وہ سکون کي خاطر آتا ہے اس کا ہلکا پھلکا تيار ہوکر لبوں پر مسکان بکھير کر ويلکم کريں



شوہر کے سامنے اگر کسی مسلۓ کا ذکر کرنا ضروری ہے تو کھانا کھانے کے بعد ڈسکس کریں پلس موڈ دیکھ کر کریں اور سیانے کہتے ہیں کہ مرد کا پیٹ خالی ہو اسے بھوک شدت کی لگی ہو تو کوئی بات مت کریں بلکہ کھانے کا اہتمام کریں










نکتہ چيني سے پرہيز کريں! شوہر پر نکتہ چيني ہر گز مت کريں سليقے سے اپني بات منوائيے ذاتي مسائل کو بار بار زير بحث لانے سے اجتناب کريں اس طرح کرنے سے حالات بگڑ جاتے ہيں اس طرح کرنے سے حالات بگڑ جاتے ہيں اپنے شوہر کي اچھائيوں کي تعريف کرتي رہا کريں





مشرقيت اپنائيں شرم و حيا سے کام ليں اپنے اندر نسوانيت پيدا کريں‎ لبرل بننے کي کوشش ميں کہيں حد سے نہ گزريں مشرکيت اپنائيں



عورت کا کردار اور مشرقي عورت کا کردار ادا کرتے ہوۓ اپنے آپ پر فخر کريں



خوش و خرم رہيں حسن سلوک سے پيش آئيے خوش گفتار بنيے ہلکي پھلکي باتوں اور ہنسي مزاق سے محفوظ ہوا کريں صبر اور بردباري سے کام ليں ہر کام متوازن طريقے سے سرانجام ديں کوشش کريں کہ شوہر کو شکايت کا موقع کم سے کم ملے يہ درست ہے کہ شوہروں کو بھي اس طرح کے فرائض انجام دينے چاہيں ليکن اگر وہ ايسا نہيں کرتے تو يقين کيجيے آپ کے حسن سلوک سے وہ ايسا کرنے پر مجبور ہو جائيں گے





بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 01:04 AM   #8
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default









ايک دوسرے پر بھروسہ رکھيں عزت و تکريم کے معاملات ميں آپ اپنے رفيق زندگي کےساتھ ويسا ہي برتاؤ کريں جيسا آپ اپنے ليےان سے توقع کرتے ہوں


آپ کي ذہني سوچ يہ ہونا چاہيے کہ آپ اپنے شوہر کو کس طرح خوش رکھ سکتي ہيں يہ نہيں کہ وہ آپ کو کس طرح خوش رکھ سکتے ہيں


ياد رکھيں کہ مکمل شخصيت کسي کي بھي نہيں ہوتي ہر شخص کے اندر خوبيوں کے ساتھ خامياں بھي ہوتي ہيں لہذا آپ لوگوں کو اسي حالت ميں قبول کريں جيسے کہ وہ ہيں
اسکا يہ مطلب بھي نہيں کہ آپ اپنے رفيق زندگي کے اندر پائي جانے والي بري عادتوں کو تبديل کرنے کي کوشش نہ کريں ليکن يہ تبديلي فورا ہي پيدا کرنے کي کوشش نہ کريں اور اس کے لئے غير پسنديدہ رويہ بھي مت اپنائيں

دنيا کے کسي بھي شخص سے اپنے شوہر کا ايسے لہجے ميں موازنہ ہرگز مت کريں جس سے اس کي انا کو ٹھيس پہنچے يا اس کي تذليل ہوتي ہو


اگر آپ کے شوہر نے کوئي ايسا کام کر ڈالا جس کا نتيجہ خراب نکلا معاملہ سنگين ہے کہ اسے نظر انداز نہيں کيا جا سکتا اور آپ کيلئے ناراضي اور غصہ کا اظہار ضروري ہو گيا ہے تو صرف ايک بار ہي سب کچھ کہہ ڈاليں اور پھر معاملے کو اسي وقت ہميشہ کے ليے ختم کرديں اسے بار بار ہرگز مت دہرائيں مختصرا يہ کہ بار بار طنز کرنے سے اجتناب کريں اس عمل سے بہت سے خاندان اجڑ چکے ہيں اور بات طلاق تک جا پہنچتي ہے


اپنے شوہر کي ضروريات اور پسند کا خيال رکھيں اور اس کے کہنے سے پہلے ہي انہيں پورا کر ديا کريں شوہر کو جس چيز يا خوشي کي ضرورت ہے اگر وہ طلب کيے بغير رضاکارانہ طور پر مہيا کر دي جاۓ تو اس کے نتائج بہت خوشگوار ہوتے ہيں جبکہ مانگنے کے بعد اگر وہ چيز دي جاۓ تو اسکي خوشي بہت کم ہو جاتي ہے



ازدواجي زندگي گزارنے کے دوران بہت سے مواقع پر آپس ميں غلط فہمياں بھي جنم ليں گي ايسے مواقع پر بہتر ہے شوہر کے ساتھ کھل کے بات کريں اور اپنے پريشان کن خيالات کا برملا اظہار کريں ايسے بہت سے خاندانوں کو پريشانيوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ايک دوسرے کو صفائي دئيے بغير خود ہي يک طرفہ فيصلہ کر ليا اور بعد ميں احساس ہوا کہ وہ غلط فہمي غلط اطلاعات پر منبي تھي ليکن اس وقت بہت دير ہو چکي ہوتي ہے



بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 01:06 AM   #9
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default









آپ کو چاہيے شوہر کے کم کماۓ ہوئے اور حلال پر اکتفا کريں اپنے شوہر کے ساتھ وي آئي پي جيسا سلوک کيا کريں ہر وقت تو کبھي کبھي سہي شوہر کي پسند نا پسند کا دھيان رکھيں



شوہر کو کبھي عصہ مت دلائيں سيانے کہتے ہيں مرد کا غصہ جب تک اندر ہے تب تک عورت سکھي ہے مرد کا غصہ تو بسا گھر تک اجاڑ دے تبھي تو طلاق جيسا برا فيل کر بيٹھتا ہے اميد ہے يہ چند پوائنٹس سمجھ آچکے ہونگے

اللہ سبحان و تعالي ہر بہن بيٹي ہر لڑکي کو اپنے سسرال ميں سکھي سہاگن و آباد رکھے آمين

طالب دعا

بنت آدم

مس افريشم بھٹي










ساس بہو کا رشتہ





شادي ايک ايسا لفظ ہے جو اپنے اندر بے پناہ خوشيوں کو سميٹ کر لاتا ہے.بڑي ہي دھوم دھام سے ڈھول باجے بجا کر يہ دن يادگار بنايا جاتا ہے کچھ دن تو لاڈ پيار ميں گزرتے ہيں.

پھر ساس بہو کي کچ کچ\' نند بھابھي کي چخ چخ.

ضروري نہيں کہ ايسا ہر گھر ميں ہو.

ساس بہو کا جھگڑا بھي عجيب ہوتا ہے. پل ميں لڑتي پل ميں مان جاتي ہيں

ليکن ان سب ميں جو چيز سب سے قابل رحم ٹھرتي ہے

وہ ہے اس کي شخصيت

جس کو بڑے ارمانوں سے دولہا بنايا گيا تھا

کہا کبھي آپ نے غور کيا ہے کہ ان جھگڑوں کي بنياد کيا ہے.

کبھي ساس کا بيٹا اور بہو کا شوہر اور شوہر ايسے حالات ميں کم اپنے ماں باپ کا ساتھ ديتے ہيں


يہاں صرف چند باتيں ميں شئير کروں گي جس سے آپ کے گھر کا ماحول بھي پر سکون ہو سکتا ہے


بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 01:09 AM   #10
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default









بہو کو چاہیے کہ ساس کو عزت دے کر کہیں پر بھی آنے جانے کے بارے میں بتائے

ساس کو چاہیے کہ گھر کی الجھنوں کو شادی شدہ بیٹیوں کو بتانے کے بجائے بہو سے شئیر کرے

بہو کو چاہئے کہ ساس کی الجھنوں کو اپنی الجھنیں سمجھ کر سنے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرے اور ساس کی الجھنیں اپنے میکہ میں نشر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں.

بہو کو چاہئے کہ اسے جو بھی مشکل پیش آۓ اسے اپنے میکے والوں کو بتانے کے بجاۓ اپنی ساس سے ڈسکس
کرے

ساس کو چاہیے کہ وہ اس مشکل کو اپنی بیٹی کی مشکل سمجھ کر حل کرے

ساس کو چاہیے کہ بہو جو کام کرے جو پکاۓ جو سئے اس کی تعریف کرے

بہو کو چاہیے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں ساس کو اہمیت دے.ان سے کھانے کی ترکیبیں سلائی کڑھائی کے ہنر سیکھے چاہے آپکوآتے بھی ہوں پر بڑی عمر کی خواتین اس بات سے خوش ہوتی ہیں

ساس اگر وسیع نظر رکھے گی تو اسے زندگی مطمئن نظر آۓ گی اور بہو کا بھی حق سمجھے

بہو کو اس معاملے میں زیادہ جذباتی نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا شوہر اسی کو وقت دیں بلکہ تھوڑا وقت ماں بہنوں کو دے تو اعتراض نہیں کرنا چاہیے.

ساس کو چاہیے کہ پوتے پوتیوں کو خود سے قریب رکھے اور ان کا پورا خیال رکھے

بہو کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو دادی سے قریب کرے اگر ساس چڑتی بھی ہوں تب بھی بچوں کا کچھ وقت ان کے پاس گزرے. اور خود بھی بیٹھے.
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 01:13 AM   #11
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default







شوہر کو بھی چاہئے کہ بیوی کے آتے والدہ کو مت بھولیں.کیونکہ جنم دینے والی ماں ہوتی ہے بیوی نہیں

شوہر کو چاہیے کہ والدین بہن بھائی کو بھرپور وقت دے اور یہ بھی سچ ہے کہ جنت ماں کی خدمت انہیں خوش کر کے حاصل ہو گی اور ہاں یہ بھی مت کریں کہ بیوی کو مکمل فراموش کر دیں.

اسکا بھی خیال رکھیں اور ہمیشہ سچ اور صحیح کا ساتھ دئجیے

اور اگر اہم قدم اٹھانا پڑے تو بیوی ماں کے بجاۓ دل کی نہیں اسلام کی سنے

امید کامل ہے سلسلہ پسند آیا ہو گا

شکریہ

دعاؤں کی طالب

بنت آدم

مس افریشم بھٹی

فی امان اللہ



بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (05-04-10), محمدخلیل (23-04-11)
پرانا 05-04-10, 01:25 AM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ معلومات فراہم کی ہیں۔ کافی سبق آموز ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم (04-07-11)
پرانا 18-12-11, 02:13 AM   #13
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت اور بہترین پوسٹ ہے عزیزم ۔۔۔۔!‌
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-11, 09:52 AM   #14
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ اور کافی سبق آموز معلومات ہیں۔
سسٹر جی پکچرز شو نہیں ہو رہیں
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-11, 11:42 AM   #15
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زیادہ تر تصاویر غائب ہو چکی ہیں۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, ہوۓ, کھو, گھر, والی, وجہ, لڑکی, لڑکا, نام, چار, مت, آیا, آزادی, اپنے, بڑا, بے, جانے, جاندار, دنیا, دائرے, سفر, شوہر, عجب, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نجومی بابا (آپکا سسرال کیسا ہو گا) شیراز احمد گپ شپ 23 28-04-11 09:55 AM
بولے سسرالیے کہ لڑکی تو ہم ویاہتے ہیں The Great مزاحیہ شاعری 10 03-10-09 01:23 PM
ڈاکو یا سسرالی wajee اردو کہانیاں 17 01-10-09 03:48 PM
اداکارہ لیلیٰ اور اسکے بھائی کے سسرال میں مصالحت ہو گئی عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:20 AM
سسانجھ کا چور خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 2 23-10-07 05:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger