واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات



شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات


رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-10, 02:26 AM   #1
رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 22-10-10, 02:26 AM

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد ﷲ وکفیٰ والصلاۃ والسلام علی المصطفی و علی آلہ و صحبہ أجمعین۔
اما بعد!
پیارے بھائیو: یہ بات تو معروف ہے کہ شادی انبیاء کرام کی سنت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان کا ترجمہ ملاحظہ ہو:
’’ہم آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا‘‘ (الرعد:38
شادی اس وقت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم نعمت ہو گی جب اس سے ان دینی، دنیوی، ذاتی اور معاشرتی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے جن کا شریعت نے ہم سے مطالبہ کیا ہے۔ فرمان باری تعالیٰ کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:
’’تم میں سے جو مرد، عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کر دو، اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی۔ اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو غنی بنا دے گا۔ اللہ تعالیٰ کشادگی والا اور علم والا ہے‘‘ (النور:32)۔

نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: (ترجمہ)۔
اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو کوئی استطاعت رکھتا ہو وہ ضرور شادی کرے کیونکہ یہ (شادی) نگاہوں کو بہت جھکانے والی اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والی ہے۔
اس نعمت کا حق تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کو غیر شرعی امور کے ارتکاب کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ یقینا اس عظیم نعمت کی ناشکری ہو گی کہ اس مبارک اور پر مسرت موقع پر ایسے کام کئے جائیں جو واضح طور پر شریعت کی خلاف ورزی پر مبنی ہوں، یا ایسے رسم و رواج پر پیسہ خرچ کیا جائے جن سے نہ ہی کوئی دنیاوی فائدہ ہو اور نہ ہی دینی لحاظ سے یہ عمل سود مند ثابت ہو سکے۔ ایسے اعمال تعلیمات کے منافی تصور ہوں گے چاہے تو ان کا تعلق شادی کے ابتدائی مراحل سے ہو یا پھر یہ آخری لمحات سے متعلق ہوں۔ اس خوشی کے موقع پر ہر مسلمان کو ایسی باتوں سے مکمل اجتناب کرنا چاہیئے۔
اوقات اور علاقوں کے اعتبار سے شادی بیاہوں پر مختلف طور طریقے اپنائے جاتے ہیں اور ان کی شکل بدلتی رہتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ہر مسلمان بھائی ان سے باخبر رہتے ہوئے خود بھی شریعت کی پاسداری کرے اور اپنے مسلمان بھائیوں کو ان کاموں سے دور رہنے کی تلقین کرتا رہے تاکہ شریعت کا ایک لازمی فریضہ }امر بالمعروف و نہی عن المنکر{بھی سرانجام دیا جا سکے۔
امت اسلامیہ میں ان خلافِ شریعت کاموں کی کثرت کے پیش نظر ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ کے سامنے چند گذارشات رکھی جائیں تاکہ ہمیں ان سے مکمل آگاہی ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان باتوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے … آمین۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

Last edited by ابن آدم; 22-10-10 at 03:12 AM..

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 476
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فیصل ناصر (22-10-10), یاسر عمران مرزا (29-11-10), احمد بلال (22-10-10), راجہ اکرام (22-10-10), طاھر (29-11-10), عبداللہ آدم (22-10-10), عدنان دانی (22-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 22-10-10, 02:38 AM   #2
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


شادی کا ابتدائی مرحلہ اور شریعت کی مخالفت

ذیل میں ہم ان امور کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جن کا تعلق شادی کے ابتدائی مراحل سے ہے۔ امت اسلامیہ کے لاتعداد افراد ان میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ شریعت کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
1۔ شادی سے اعراض: کسی شرعی عذر کے بغیر شادی سے پہلوتہی برتنا حقیقت میں اس سنت مطہرہ سے اعراض ہے ۔ شریعت اسلامیہ اپنے متبعین کو اس بات کا درس دیتی ہے کہ وہ سن بلوغت کو پہنچتے ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ عام طور پر جن اسباب کو بہانہ بنا کر شادی سے بے رغبتی کا اظہار کیا جاتا ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
)الف) تکمیل تعلیم کا بہانہ: اکثر نوجوانون مرد اور عورتیں تکمیل تعلیم کو بہانہ بنا کرشادی سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ سراسر خلافِ شریعت عمل ہے۔ ممتاز عالم دین ابن عثیمین سے جب اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے شادی جیسی عظیم نعمت سے دور رہتا ہے تو انہوں نے فرمایا: اس کا یہ عمل پیارے رسول ﷺکی تعلیمات کے بالکل منافی ہے، بیشک نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جب تمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی شادی کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو۔
اور ایک جگہ پر آپ کا فرمان ہے: اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو کوئی استطاعت رکھتا ہو تو وہ ضرور شادی کرے بیشک یہ (شادی) نگاہوں کو بہت جھکانے والی اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والی ہے۔
پھر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: یاد رکھو! شادی میں بیجا تاخیر اس کی کافی ساری مصلحتوں کو ضائع کر دیتی ہے۔ میں اپنے ان مسلمان بھائیوں کو نصیحت کرتا ہوں جو کہ عورتوں کے اولیاء ہیں یا خود شادی کے لائق ہیں وہ جلد سے جلد شادی کا اہتمام کریں اور اسی طرح مسلمان بہنوں سے گزارش کروں گا کہ وہ تکمیل تعلیم کو بہانہ بنا کر شادی میں خواہ مخواہ تاخیر نہ کریں۔
)ب) عورتوں کا غیر ضروری علم میں مشغول رہنا: ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عورتوں کا ان علوم و فنون میں مشغول رہ کر شادی سے اعراض برتنا جن کی ان کو کوئی خاص ضرورت نہیں ہے، قابل غور معاملہ ہے۔ میری سمجھ میں جو بات آتی ہے وہ یہ ہے کہ جب عورت تعلیم کے ابتدائی مراحل طے کر لے جس سے ان کو پڑھنے لکھنے پر دسترس حاصل ہو جائے تو یہی کافی ہے تاکہ وہ قرآن مجید، کتب تفاسیر، کتب احادیث اور شروحات احادیث سے استفادہ کر سکے۔ ہاں اگر کوئی ایسا علم یا فن جس کی واقعتا عورتوں کو ضرورت ہے تو اس میں وہ مہارت حاصل کر لے بشرطیکہ عورتوں کی تعلیم و تربیت کا علیحدہ انتظام ہو۔ مثال کے طور پر نرسنگ، تدریس وغیرہ۔ (مگر یاد رہے کہ یہ بات بھی شادی میں رکاوٹ کا باعث نہیں ہے)۔
(ج)۔ تنگدستی کا بہانہ: بعض لوگ تنگدستی کو بہانہ بنا کر شادی سے پہلوتہی برتتے ہیں۔ یہ عمل بھی قابل تحسین نہیں ہے۔ آپ پہلے ایک حدیث پڑھ چکے ہیں کہ پیارے رسول ﷺ نے فرمایا: اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو کوئی شادی کی استطاعت رکھتا ہو وہ ضروری شادی کرے …
بعض بھائی اس حدیث کو بنیاد بنا کر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس مالی استطاعت نہیں ہے اور وسائل کم ہیں اس لئے ہم شادی کے قریب نہیں جاتے۔ تو ہم یہ عرض کرتے ہیں کہ اکثر علماء کے نزدیک یہاں استطاعت سے مراد بدنی طاقت ہے نہ کہ مالی۔ ہاں وہ شخص جس کے حالات انتہائی مخدوش ہوں، اس کی مالی حالت انتہائی کمزور ہو وہ ضرور اس حدیث کا مصداق ہے۔ اگر واقعتا ایسی صورت حال ہے تو اس کو پھر روزے رکھنے چاہئیں کیونکہ وہ بدنی طاقت سے مالا مال ہے۔ اور حدیث مبارکہ میں اس کو روزوں کی تلقین کی گئی ہے۔ وہ آدمی جو شادی کے لئے ایک بھاری رقم ہاتھ آنے کا منتظر ہے وہ غلطی پر ہے۔ کتب احادیث میں ایسے صحابہ کرام کی شادیوں کے حالات ملتے ہیں جو مالی طور پر بہت کمزور تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی زرہ بیچ کر پیارے رسول ﷺ کی پیاری بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا۔ اس صحابی کا قصہ بھی معروف ہے جس کے پاس حق مہر دینے کے لئے بھی کچھ نہ تھا۔ آپ ﷺ نے پوچھا کیا تمہیں قرآن مجید کا کچھ حصہ یاد ہے؟ اس نے عرض کیا ہاں یارسول اللہ ﷺ۔ آپ نے فرمایا جاؤ اس عورت کو قرآن مجید سکھلاؤ، اسی حق مہر کے عوض میں اس عورت کے ساتھ تمہاری شادی کر رہا ہوں۔ (دیکھئے کتب احادیث)۔
پیارے رسول ﷺ کا یہ فرمان بھی مد نظر رکھنا چاہیئے: تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کرنا اپنے اوپر لازم کر رکھی ہے۔ اللہ کے راستے میں لڑنے والا مجاہد۔ وہ غلام جو آزاد ہونے کے لئے (اپنے مالک) کو پیسوں کی ادائیگی کرنا چاہتا ہو۔ وہ نکاح کرنے والا جو برائی سے بچنا چاہتا ہو۔ (ترمذی)۔
(د)۔ ذمہ داریوں سے فرار کا بہانہ: بعض افراد بدنی اور مالی طاقت کے ہوتے ہوئے بھی شادی کے قریب نہیں جاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد انسان ذمہ داریوں میں گھر جاتا ہے۔ جبکہ ہم تو ابھی زندگی سے Enjoy کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھو بھائیو! یہ صرف اور صرف شیطانی سوچ ہے۔ پیارے رسول ﷺ فرماتے ہیں: نکاح میری سنت ہے۔ پس جس نے بھی میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں ہے۔ اور یہ بھی فرمایا کہ ’’اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو استطاعت رکھتا ہو وہ ضرور شادی کرے یہ (شادی) نگاہوں کو بہت جھکانے والی اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والی ہے اور جو استطاعت نہ رکھتا ہو اس کو چاہیئے کہ وہ روزے رکھے یہ اس کے لئے (گناہوں سے) ڈھال کا کام دیں گے۔ (متفق علیہ)۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (ترجمہ(
’’اور اس کی نشانیوںمیں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ۔ اس نے تمہارے درمیان ہمدردی قائم کر دی۔ یقینا غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں‘‘۔ (الروم:21)۔

مذکورہ آیت کریمہ سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ شادی میں ہی سکون، فرحت اور لطف اندوزی ہے جس سے غیر شادی شدہ افراد بالکل محروم ہیں۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی مناسب ہو گا کہ اکثر اطباء کے کہنے کے مطابق پاک و ہند کے اکثر و بیشتر علاقوں میں شادی کیلئے موزوں ترین عمر یہ ہے:
مردوں کے لئے: 20 سے 25, 24 سال
عورتوں کے لئے: 18, 17سے 23, 22سال۔
اسی لئے تو پیارے رسول ﷺ کا ارشاد گرامی ہے آپ نے ایک صحابی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: (ترجمہ)۔
’’کہ تم کنواری (نوجوان) عورت سے شادی کرتے تاکہ وہ تمہارے ساتھ کھیلتی اور تم اس کے ساتھ کھیلتے‘
‘۔
یاد رہے کہ اس حدیث مبارکہ سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ بیوہ عورت سے شادی نہ کی جائے۔ اسلام نے دوسرے مذاہب کے خلاف بیوہ کیساتھ شادی کی اجازت دی ہے تاکہ اُسے معاشرے میں قابل قدر مقام حاصل ہو سکے۔


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فیصل ناصر (22-10-10), قاسم شاہ (23-10-10), احمد بلال (22-10-10), طاھر (29-11-10), عبدالقدوس (22-10-10), عبداللہ آدم (22-10-10), عبداللہ حیدر (23-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 22-10-10, 02:43 AM   #3
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

2۔ بہنوں اور بیٹیوں کی شادی میں تاخیر: اس اہم مسئلہ میں سعودی عرب کے مفتی رقمطراز ہیں:
)عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی طرف سے تمام مسلمانوں کے نام(
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مجھے اور آپ تمام بھائیوں کو سیدھے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں کامیاب و کامران لوگوں میں شامل فرمائے۔ (آمین)۔
اللہ جل شانہ نے تمام مسلمانوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تعاون، حق بات کی تبلیغ اور مصائب میں صبر کی تلقین کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ ضروری ہے کہ یہ تمام کام بغیر کسی لالچ اور خالص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے سرانجام دیئے جائیں۔ مالک کائنات نے مذکورہ امور کا اہتمام کرنے پر دنیا اور آخرت کی کامیابی، فرد سے لے کر معاشرہ اور امت کی فلاح و بہبود کی خوشخبری سنائی ہے۔
مجھے اس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض لوگ اپنی بیٹیوں، بہنوں وغیرہ کی شادی میں بغیر کسی شرعی عذر کے تاخیر کرتے ہیں۔ جیسے بعض لوگ گھر والوں کی خدمت، وٹہ سٹہ کی شادی کے لئے انتظار، عورت کی دولت سے استفادہ، رشتہ داروں میں اس کی شادی کا انتظار اور دیگر ایسے ہی امور کے لئے اپنی ولیہ کی شادی یا اپنی پسند کے مطابق شادی کے لئے عورت کی رضامندی کو مؤخر کرتے ہیں۔
یاد رکھو! یہ تمام کے تمام ہتھکنڈے خلافِ شریعت ہیں اور اس قسم کے بہانوں سے اپنی ولیہ کی شادی میں تاخیر پیارے رسول ﷺ کی تعلیمات کے بالکل منافی اور عورتوں پر کھلم کھلا ظلم کے مترادف ہے۔ اللہ جل شانہ کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:

’’تم میں سے جو مرد و عورت بے نکاح کے ہوں، ان کا نکاح کر دو اور اپنے نیک بخت غلاموں اور لونڈیوں کا بھی۔ اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا‘‘۔ (النور:32)۔

أیامی۔ أیم کی جمع ہے: ہر اس عورت کو أیم کہتے ہیں جس کا خاوند نہ ہو اور ہر اس مرد کو أیم کہتے ہیں جس کی بیوی نہ ہو۔

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو رغبت دلاتے ہوئے ہر آزاد اور غلام کو شادی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس لئے فرمایا: (ترجمہ(

’’تم میں سے جو مرد و عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی۔ اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا‘‘۔ (النور:32)۔
پھر انہوں نے فرمایا کہ: امام ترمذی نے پیارے رسول ﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے: (ترجمہ(
’’اگرتمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت بڑا فتنہ اور فساد پھیلے گا‘‘۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! اگرچہ اس میں … ؟ آپ نے فرمایا: جب تمہارے ہاں کوئی آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو۔ آپ نے یہ بات تین دفعہ ارشاد فرمائی۔

میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور تمام مسلمان بھائیوں کی اصلاح کی دعا کرتا ہوں اور یہ بھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو برے اعمال اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے (آمین)۔ دیکھئے (مجلۃ البحوث: 267/2) 1400ھ۔ 1979ء


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فیصل ناصر (22-10-10), قاسم شاہ (23-10-10), احمد بلال (22-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 22-10-10, 02:49 AM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


منگنی اور نکاح وغیرہ میں شریعت کی مخالفت

1۔ منگیتر کو دیکھنے کی ممانعت: اسلام نے ہر نکاح کرنے والے مرد کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ نکاح سے قبل اپنی منگیتر کو دیکھ سکتا ہے۔ یہ عمل نکاح کو مزید دلچسپ اور بہتر بناتا ہے۔ پیارے رسول ﷺ نے بھی نکاح کرنے والے مختلف صحابہ کرام کو حکم دیا کہ وہ شادی سے قبل اپنی ہونے والی بیوی کو ایک نظر دیکھ لیں۔ آپ ﷺ کے حکم کا ترجمہ ہے: ’’اس عورت کو دیکھ لو‘‘۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین شیخ صالح بن عبدالعزیز آل شیخ نے بعض سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ارشاد فرمایا۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں حدیث نقل کی ہے جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:
’’تم میں سے جو کوئی کسی عورت کو شادی کا پیغام بھیجنا چاہتا ہو تو اگر وہ اس (عورت) کو دیکھ لے تو کوئی حرج والی بات نہیں اگر چہ اس عورت کو علم نہ ہو سکے‘‘۔

پھر انہوں نے فرمایا: کہ کسی آدمی کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ اس عورت کو دیکھے جس کے ساتھ وہ منگنی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسی طرح کسی آدمی کے لئے جائز نہیں کہ وہ منگیتر کو دیکھنے کا بہانہ بنا کر کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرے۔
یاد رہے کہ دیکھنے کی صورت یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو اپنی منگیتر کو ایک نظر اس طرح دیکھ لے کہ اس کو علم نہ ہو سکے یا پھر اس کے گھر والوں کی موجودگی میں ایک نظر دیکھ لیا جائے۔ رہا آجکل کا طریقہ کار کہ منگنی کا بہانہ بنا کر لڑکے کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں لڑکی کو لایا جاتا ہے اور لڑکے کیساتھ بیٹھنے کا حکم دیا جاتا ہے یا پھر غیر محرم افراد کی موجودگی میں لڑکی کو پیش کیا جاتا ہے۔ یہ تمام کام خلافِ شریعت ہیں۔ کوئی بھی غیرت مند آدمی ان کی اجازت نہیں دے سکتا۔ نہ ہی یہ طریقہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی یہ قابل تحسن عمل ہے (دیکھئے المنظار: ص142, 141)۔
2۔ حق مہر میں ناقابل برداشت زیادتی: شیخ محمد بن صالح العثیمین فرماتے ہیں کہ حق مہر کا تقرر اور اس کی ادائیگی سنت نبوی ﷺ ہے۔ اس کے مقرر کرنے میں اگر شریعت کو مد نظر رکھا جائے تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ تھوڑا ہی مقرر کیا جائے۔ پیارے رسول ﷺ کی پیروی میں ہی کامیابی ہے۔ اس لئے آپ کی شادیوں کو مد نظر رکھا جائے۔ حق مہر جتنا کم اور ادائیگی میں آسان ہو گا اتنا ہی افضل ہو گا۔ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں: ’’وہ نکاح بہت ہی بابرکت ہے جو کم سے کم مالیت میں طے پا جائے‘‘۔ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ میں نے فلاں عورت سے نکاح کیا ہے۔ پیارے رسول ﷺ پوچھنے لگے کہ تم نے اسے کتنا حق مہر دیا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ چار اوقیہ (260درہم) نبی ﷺ نے فرمایا کہ چار اوقیہ … گویا کہ تم اس پہاڑ سے چاندی تراشنے لگے ہو۔ ہمارے پاس تمہارے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خبردار عورتوں کے حق مہر میں زیادتی نہ کرو۔ اگر یہ عمل دنیا میں باعث عزت اور آخرت میں تقویٰ کی بنیاد ہوتا تو نبی کریم ﷺ سب سے زیادہ اس کو اپنانے والے ہوتے۔ آپ ﷺ نے اپنی کسی بیوی اور اسی طرح اپنی کسی بیٹی کو 12 اوقیہ سے زیادہ حق مہر نہیں دیا۔
پھر وہ فرماتے ہیں: کہ موجودہ وقت میں حق مہر کی ناقابل برداشت زیادتی لاتعداد مردوں اور عورتوں کی شادی میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ بعض افراد حق مہر کے اہتمام میں زندگی کے کئی سال گزار دیتے ہیں مگر وہ مطلوبہ اسباب کے حصول میں ناکام رہتے ہیں۔
3۔ پیشگی زیور کا مطالبہ: پیشگی زیور کا مطالبہ جو لڑکی والوں کی طرف سے کیا جاتا ہے، شادی میں رکاوٹ کا باعث ہے اور اسلام نے اس طرح کی کوئی رہنمائی نہیں کی۔ لڑکی والوں کی طرف سے بھاری مالیت کے زیور کا مطالبہ لڑکے کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیتا ہے۔ شاید لوگ اپنی ولیہ کا مستقبل محفوظ کرنے کے لئے یہ اقدام کرتے ہیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر اتنی ہی بے اعتباری ہے تو پھر رشتہ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ جب بھی کوئی خلافِ شریعت چیز رواج پاتی ہے تو کوئی نہ کوئی سنت ختم ہو جاتی ہے اسی لئے تو زیور کی ادائیگی کے بعد لوگ اپنی بیویوں کو حق مہر ادا نہیں کرتے جو کہ ایک لازمی چیز تھی۔ اگر عورت اپنی رضامندی سے اس حق سے دستبردار ہو جائے تو یہ اس کی مرضی ہے۔ اسلام نے تو حق مہر کی ادائیگی پر بہت زور دیا ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے۔
حق مہر کی زیادتی اور پیشگی زیور کے مطالبہ سے مندرجہ ذیل برائیوں نے جنم لیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری لڑکیوں کے اولیاء پر عائد ہوتی ہے۔
1۔ یہ چیز لاتعداد مردوں اور عورتوں کی شادی میں رکاوٹ کا باعث ہے۔
2۔ لوگ انجام سے بے خوف ہو کر اپنی لڑکی اس شخص سے بیاہ دیتے ہیں جو حق مہر یا زیور زیادہ سے زیادہ ادا کرے۔
3۔ حق مہر اور زیور کی زیادتی کے لئے شادیوں میں تاخیر سے کام لیا جاتا ہے
4۔ اگر میاں اور بیوی میں اختلاف ہو جائے تو میاں بیوی کو طعنے دیتا ہے کہ میں نے تمہیں اتنا حق مہر یا زیور دیا ہے۔
5۔ اگر میاں اور بیوی میں گزارا ممکن نہ ہو سکے تو آسانی سے علیحدگی نہیں ہوتی کیونکہ شوہر زیور یا حق مہر کی اتنی مقدار کے لئے متفکر رہتا ہے اور وہ بیوی کو بہت زیادہ تنگ کرتا ہے حتی کہ نوبت خاندانی لڑائیوں تک جا پہنچتی ہے۔
ابن عثیمین فرماتے ہیں کہ اگر لوگ حق مہر میں آسانی پیدا کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی فضا پیدا کریں تو معاشرہ میں امن و سکون پیدا ہو جائے اور بیشمار لوگوں کی شادیاں انجام پا جائیں۔ مگر افسوس کہ لوگ حق مہر کے سلسلے میں مقابلہ بازی پر اتر آئے ہیں اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور معلوم نہیں کہ اس کی انتہا کہاں پر ہو گی (دیکھئے الزواج ص 35, 34)۔
4۔ منگنی اور سونے کی انگوٹھی: ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: اکثر لوگ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ منگی اس انگوٹھی کے ساتھ قائم ہے جو لڑکے کو پہنائی جاتی ہے وہ یہ سوچتے ہیں کہ جب تک یہ انگوٹھی لڑکے کے ہاتھ میں ہے تو معاہدہ باقی ہے۔ شریعت میں اس کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ سونے کی انگوٹھی مردوں کے لئے پہننا حرام ہے چاہے وہ کسی غرض سے پہنی گئی ہو۔
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بیشک نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کی انگلی میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اسے کھینچ کر اتارا اور دور پھینک دیا اور فرمایا ’’تم آگ کا قصد کرتے ہو یہاں تک کہ اسے ہاتھ میں لے لیتے ہو‘‘۔ جب نبی کریم ﷺ وہاں سے چلے گئے تو مذکورہ صحابی سے کہا گیا کہ انگوٹھی اٹھا لو اور اس سے کوئی اور ضرورت پوری کر لو۔ اس صحابی نے کہا: نہیں اللہ کی قسم ایسا نہیں ہو سکتا کہ جس انگوٹھی کو نبی کریم ﷺ نے پھینکا ہو میں اسے اٹھا لوں۔ (مسلم شریف)۔
عالم اسلام کے نامور محدث علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: منگی کا ذہن بنا کر انگوٹھی کا پہننا کفر کی پیروی ہے کیونکہ یہ عادت مسلمانوں کے اندر عیسائیوں کی طرف سے رواج پا گئی۔ زمانہ قدیم میں ان کے ہاں یہ رواج تھا کہ دولہا کے لئے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے سرے پر انگوٹھی کو رکھا جاتا اور کہا جاتا (باسم الرب) اللہ کے نام سے۔ پھر اس کو انگشت شہادت کے سرے پر رکھ کر (باسم الابن) بیٹے کے نام سے کہا جاتا۔ پھر اس کو درمیانی انگلی کے سرے پر رکھ کر (باسم روح القدس) روح قدس (جبرئیل) کے نام سے۔ اگر وہ اس کے بعد آمین کہہ دیتا تو پھر اس کو چھوٹی انگلی میں پہنا دیا جاتا اور وہ ہمیشہ اس کو چھوٹی انگلی میں پہنے رکھتا۔ (دیکھئے آداب الزفاف)۔


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فیصل ناصر (22-10-10), فاروق سرورخان (22-10-10), احمد بلال (22-10-10), عبداللہ حیدر (23-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 22-10-10, 02:58 AM   #5
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوران شادی شریعت کی مخالفت

1۔ انتہائی قیمتی اور طویل لہنگا: دلہن کو انتہائی قیمتی اور لمبا سا لہنگا پہنانا جس کی مالیت ہزاروں، لاکھوں روپے ہو شریعت کے منافی عمل ہے۔ بعض علاقوں میں اس کی لمبائی اتنی ہوتی ہے کہ دلہن کے علاوہ کئی عورتیں اور بچے اس کو اٹھا کر چلتے ہیں۔ دلہن اس کو پہن کر دولہا اور دیگر لوگوں کے سامنے حاضر ہوتی ہے جہاں دولہا اس کو تحائف وغیرہ پیش کرتا ہے۔ دلہن سے دولہا ہم کلام ہوتا ہے۔ بعض دفعہ دیگر لوگ اس گفتگو میں شامل ہو کر دولہا اور دلہن کو اخلاق سوز مذاق کرتے ہیں یہ عمل شریعت کے بالکل خلاف ہے۔
مسلمان بھائیو! یاد رکھو یہ کفار کی عادت ہے۔ اسلام کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فضول خرچی ہے۔ یہ تکبر اور ریاکاری کے زمرے میں آتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ(
’’اور کھاؤ اور پیو، فضول خرچی نہ کرو۔ بیشک وہ فضول خرچ لوگوں کو پسند نہیں کرتا‘‘۔ (الاعراف30)۔

2۔ دولہا اور دلہن کے لئے اسٹیج کا اہتمام: بعض علاقوں میں تکمیل نکاح کے بعد ایک اسٹیج بنایا جاتا ہے جس کے اوپر دولہا اور دلہن بھری محفل میں رونق افروز ہوتے ہیں۔ اس کے متعلق سعودی عرب کے مفتی ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
شادی بیاہ میں شریعت کی خلاف ورزیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دولہا اور دلہن کو نمایاں مقام پر بٹھایا جاتا ہے۔ بعض دفعہ دولہا کے رشتہ دار مرد بھی وہاں موجود ہوتے ہیں جن کے سامنے دلہن کا بے حجاب ہونا اور دیگر عورتوں کا نازیبا لباس میں پھرنا کھلی بے غیرتی ہے۔ کوئی بھی ذی شعور اور صاحب غیرت اس چیز کے خطرات سے بے خبر نہیں ہے۔ یہ عمل پیارے رسول ﷺ کی تعلیمات کے خلاف ہے جس سے بچنا ہر مسلمان مرد و عورت کے لئے ضروری ہے۔
3۔ عورتوں کا خوشبو لگا کر پھرنا: شادی بیاہوں پر عورتوں کا خوشبو لگا کر پھرنا اور غیر محرم مردوں کے پاس سے گزرنا بھی باعث گناہ ہے کیونکہ یہ تو ناممکن ہے کہ عورتوں کا گزر ان تقریبات میں غیر مردوں کے پاس سے نہ ہو۔ پیارے رسول ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:
’’جو عورت خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ یہ خوشبو مردوں تک پہنچ رہی ہو تو وہ (عورت) زانیہ ہے‘‘۔

4۔ عورتوں اور مردوں کا اختلاط:
شادی کے موقع پر عورتوں اور مردوں کا اکٹھا ہونا بھی پیارے رسول ﷺ کی تعلیمات کے بالکل خلاف ہے کیونکہ آپ ﷺ کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے:
’’اپنے آپ کو عورتوں کے پاس جانے سے روکو‘‘ ایک آدمی نے سوال کیا کہ دیور کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’دیور تو موت ہے‘‘۔

ابن عثیمین فرماتے ہیں: اے مسلمان بھائیو! ذرا اس بات کا تصور کرو کہ جب زیب و زینت کیساتھ، زرق برق لباس پہن کر، مکمل آرائش و جمال کئے ہوئے بے حجاب عورتیں بنے سنورے ہوئے مرد، دولہا اور دلہن کی موجودگی میں محفل لگاتے ہیں تو اس وقت کیا حال ہوتا ہے؟ تمام مرد اور عورتیں جیسے ایک دوسرے کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر دولہا اور دلہن کو دیکھ دیکھ کر لطف و سرور حاصل کرتے ہیں اور ہوتا یہ ہے کہ اگر نیا جوڑا خوبصورت اور مناسب شخصیات کا مالک ہے تو سب ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ مرد حضرات دلہن میں اور عورتیں دولہا کی طرف مائل ہو رہی ہوتی ہیں اور اگر وہ دونوں ان کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو سب کے سب ان کے متعلق باتیں بناتے ہیں اور ان کے بارے میں عجیب قسم کا مذاق کرتے ہیں۔
پیارے بھائیو! ایک لمحہ کے لئے سوچیئے کہ اس پرمسرت اور خوشی کے موقع پر کتنی جلد مرد اور عورت بہک سکتے ہیں۔ کوئی بعید نہیں کہ کوئی نہ کوئی فتنہ جنم لے جو کسی نہ کسی حادثہ کا باعث بن جائے۔ خاص طور پر نوجوان مرد اور عورت اپنی خواہشات پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوتے ہیں۔
اے مسلمان بھائیو! ذرا اس بات کا تصور کرو۔ اس دولہا کی نفسیاتی حالت کیا ہو گی جو اپنے سامنے مکمل آرائش و جمال کے ساتھ موجود دوشیزاؤں کا نظارہ کر رہا ہے۔ اگر اس کی نئی نویلی دلہن خوبصورتی اور کشش کے لحاظ سے بعض عورتوں سے ذرا کم ہے تو ہو سکتا ہے کہ شادی کے پہلے ہی دن اس کی خوشی، دلی قلق اور افسوس میں تبدیل ہو جائے اور وہ یہی سوچتا رہے کہ کاش وہ خوبصورت دوشیزہ میری دلہن ہوتی یا وہ لڑکی میرے عقد میں آتی اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہی حادثہ دلہن کے ساتھ پیش آجائے اور وہ بھی سوچنے لگے کہ کاش وہ مرد میرے مقدر میں ہوتا۔ بعید نہیں کہ یہ لمحہ ان کے درمیان غلط فہمیوں کا سبب بن جائے جس کا انجام بہت بڑے صدمہ کی شکل میں سامنے آئے۔ (دیکھئے کتاب منکرات الازواج ص۔
5۔ فوٹو گرافی: ابن عثیمین فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض لوگ شادی کی تقریبات میں فوٹو گرافی کا اہتمام کرتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ کام کسی خاص مقصد کے لئے کیا جاتا ہے، یا پھر ایسے ہی لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں کوئی بھی ذی شعور آدمی اس کو پسند نہیں کرے گا۔
شاید ہی کوئی ایسا بے غیرت مسلمان ہو جس کو یہ بات اچھی لگتی ہو کہ اس کی بیٹی، بہن، بیوی کی تصویر لوگوں کے سامنے پیش کی جائے۔ کیا کوئی مسلمان ایسا ہے کہ جس کے لئے یہ بات خوشی کا باعث ہو کہ اس کی خوبصورت رشتہ دار عورتوں کی تصاویر کوئی بنائے اور پھر لوگوں کے سامنے ان کو تسکین قلب کے لئے رکھا جائے تاکہ وہ ان میں دلچسپی کا اظہار کریں۔ یا اس کی بد صورت رشتہ دار عورتوں کی تصاویر لوگوں پر پیش کی جائیں تاکہ وہ ان کو اپنے مذاق کا ہدف بنائیں۔
6۔ ویڈیو فلم : اسی طرح فوٹو گرافی سے بڑھ کر بے غیرتی ویڈیو فلم کا اہتمام ہے۔ غیر محرم آدمی کو لوگ بلاتے ہیں کہ برائے مہربانی ہماری بہنوں، بیٹیوں کی تصاویر بناؤ۔ ان کے جسم کے ایک ایک حصہ کو مختلف زاویوں سے کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ کرو۔ ان کی ایک ایک حرکت کو اچھی طرح ملاحظہ کرتے ہوئے اس کو مکمل طور پر ویڈیو کیسٹ میں ریکارڈ کرو تاکہ جب شوق چرائے ہم خود بھی اور کئی دوسرے بے غیرت مل کر اپنی معزز بہنوں بیٹیوں کی حرکات کو دیکھ سکیں اور جب مووی میکر فلم بنا کر فارغ ہوتا ہے تو اس کو بڑی عزت کے ساتھ یہ بے غیرت مسلمان معاوضہ پیش کرتا ہے کہ اس کو قبول کیجئے آپ نے ہماری عورتوں کا اچھی طرح نظارہ کیا ہے۔ یہ آپ کی خدمت کا حق ہے۔
ابن عثیمین فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض ملکوںمیں تو مردوں، عورتوں کی اکٹھی فلم تیاری کی جاتی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ عمل انتہائی بے غیرتی پر مبنی ہے۔ شریعت کا تھوڑا سا بھی علم رکھنے والا شخص یہ جانتا ہے کہ یہ عمل اسلامی تعلیمات کے سخت خلاف ہے۔

7۔ قیمتی جہیز کا ظالمانہ مطالبہ: لڑکے والوںکی
طرف سے جہیز کا مطالبہ ہندوؤں کی رسم ہے وہ اپنی لڑکیوں کو وراثت سے محروم کرنے کے لئے شادی پر کچھ نہ کچھ جہیز وغیرہ دیتے تھے تاکہ لڑکی اس سامان کے عوض وراثت سے اپنا حصہ مانگنا ترک کر دے۔
مسلمان بھائیو! یہ عورتوں پر ظلم کی انتہا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: (ترجمہ(
’’اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری اولادوں کے بارہ میں حکم کرتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے اور اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں تو انہیں مال متروکہ کا دو تہائی ملے گا اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو اسے آدھا ملے گا‘‘ (النسآ:11)۔


جہاں جہیز لڑکیوں کو وراثت سے محروم رکھنے کا بہانہ ہے وہاں ان کی شادی میں بھی زبردست رکاوٹ ہے۔ غریب اور متوسط گھرانے کے سربراہان اپنی بچیوں کو قابل ذکر جہیز دینے کی قطعاً طاقت نہیں رکھتے جس سے بیشمار لڑکیاں شادی کی نعمت سے محروم ہیں اور اب تو معاملہ اتنی بے حیائی اور ڈھٹائی تک جا پہنچا ہے کہ لڑکے والوں کی طرف سے باقاعدہ ایک لسٹ بھیجی جاتی ہے جو کہ انتہائیج مہنگی اشیاء (گاڑی، مکان، فریج، موٹر سائیکل، مائیکرو ویو اوون، کراکری، سوٹ کیس، بیڈ اور ملبوسات وغیرہ) پر مشتمل ہوتی ہے۔ یاد رکھو اس کا شریعت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مسلمانوں کی اخلاقی اقدار اتنی پست ہو چکی ہیں کہ لڑکے والے اپنی بہو کو یہ طعنہ دینے سے بھی باز نہیں آتے کہ جاؤ وہی چیزیں استعمال کرو جو اپنے گھر سے لے کر آئی ہو۔ یہ مسلمانوں کا رویہ نہیں ہے۔
یہ تمام پریشانیاں دین سے دوری کی بناء پر ہیں۔ ہم نے اللہ کا حکم جو کہ وراثت کی شکل میں تھا چھوڑ کر اپنی طرف سے شریعت سازی کی تو ایسی مصیبتیں ہمارے پیچھے پڑ گئیں۔
اے بیٹیوں کے والدین اور بہنوں کے بھائیو! یاد رکھو جس لڑکی کو آج تم وراثت سے محروم کر رہے ہو کل روزِ قیامت یہی بیٹی اور بہن دربارِ الٰہی میں تمہیں روک کر کھڑی ہو جائے گی اور جب تک اس کا حق ادا نہیں کرو گے تب تک خلاصی ناممکن ہو گی۔
مسلمان بھائیو! غور سے سن لو۔ اسلام میں جہیز کا کوئی تصور نہیں ہے۔ اگر لڑکی کے ورثاء لڑکے والوں کے مطالبہ کے بغیر کوئی سامان وغیرہ خوشی کے ساتھ اپنی بیٹی کو دیتے ہیں تو یہ علیحدہ بات ہے۔ اصل میں تو گھر کا خرچہ اور سامان وغیرہ اسلام نے لڑکے کے ذمہ رکھا ہے۔ نکاح میں قبولیت کا مفہوم بھی یہی ہے کہ لڑکا اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ وہ نان و نفقہ، گھریلو اخراجات، بچوں کی ضروریات پورا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
یہاں پر ایک بات کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ لڑکی کو جہیز کا سامان دیکر خاموش کرنے والے حضرات یہ کہتے ہیں کہ ہماری بیٹی یا بہن تو ہم سے وراثت کا مطالبہ نہیں کرتی۔ اس نے خوشی سے ہمیں معاف کر دیا ہے۔ کوئی کہتے ہیں کہ اس نے اللہ کے لئے ہمیں معاف کر دیا ہے۔
مسلمان بھائیو! اگر باپ بیٹی سے اور بھائی بہن سے اس لئے تاحیات قطع تعلقی کر لے کہ اس نے وراثت کا حصہ مانگا ہے تو پھر بیچاری بیٹی یا بہن اپنا حصہ معاف نہیں کرے گی تو اور کیا کرے گی! اللہ جل شانہ ایسے حیلوں اور بہانوں کو قبول نہیں کرتا۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب بخاری شریف میں حیلوں اور بہانوں کو کئی احادیث کے ساتھ ردّ کیا ہے۔میں اس واقعہ کو قطعاً نہیں بھول سکتا جو میرے روحانی باپ اور مربی محترم حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ نے جدہ کے ایک پروگرام میں سنایا کہ ایک اللہ کا خوف رکھنے والے آدمی نے جب اپنی بہن کو باپ کی وراثت سے حصہ دینا چاہا تو بہن نے بڑی شدت اور اصرار کے ساتھ انکار کر دیا۔ بھائی نے جب دیکھا کہ بہن کسی طرح ماننے کا نام نہیں لیتی تو اس نے اس کا متعلقہ حصہ بیچ کر پیسے بہن کی خدمت میں پیش کئے جو اس نے پوری رضامندی کے ساتھ وصول کر لئے۔
ہمیں اللہ جل شانہ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے وراثت کو کما حقہ تقسیم کرنا چاہیئے اور جہیز کے مطالبہ سے بالکل دستبردار ہو جانا چاہیئے۔ اپنی بیویوں اور عورتوں کے ورثاء کو جہیز کے ظالمانہ مطالبے سے پریشان نہیں کرنا چاہیئے۔
نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں جس نے اللہ کی خاطر کسی چیز کو چھوڑ دیا تو اللہ جل شانہ اس کو اس سے کہیں بہتر عطا کرتا ہیں۔

8۔ سہرا اور گانا باندھنا:
بعض علاقوں میں یہ رواج ہے کہ دولہا اور اس کے کسی رشتہ دار مرد (بھتیجا، بھانجا) کو سہرا باندھا جاتا ہے جو ان کے ماتھوں پر سجا کر آنکھوں کے سامنے ڈال دیا جاتا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر دولہا کے دائیں ہاتھ میں کپڑے سے تیار شدہ کڑا نما چیز ڈالی جاتی ہے جسے (گانا) کانام دیا جاتا ہے۔ یہ رسم ہندوؤں کی طرف سے اسلام میں داخل شدہ ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں اس میں کیا حرج ہے۔ ہماری گذارش ہے کہ بہت زیادہ حرج ہے۔ ہم نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ کر غیر مسلموں کی پیروی کو اپنا شعار بنا لیا ہے۔
پیارے رسول ﷺ فرماتے ہیں (ترجمہ) ’’جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے‘‘۔
اس لئے دشمنان اسلام کے طریقوں کو چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی اپنانا ہر مسلمان پر واجب ہے۔


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فیصل ناصر (22-10-10), فاروق سرورخان (22-10-10), احمد بلال (22-10-10), طاھر (29-11-10), عبداللہ حیدر (23-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 22-10-10, 03:02 AM   #6
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دعوت طعام اور ولیمہ میں شریعت کی خلاف ورزی

1۔ فقراء کو نظر انداز کرنا: یہ بات جائز نہیں کہ دعوت طعام میں فقراء کو نظر انداز کر دیا جائے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: (ترجمہ) ’’ولیمہ کی وہ دعوت بہت ہی بری ہے جس میں مالداروں کو بلایا جائے اور مساکین کو منع کر دیا جائے اور جس نے دعوت کو قبول نہ کیا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی‘‘ (مسلم)۔ اور یہ بھی فرمایا:
’’صرف مومن آدمی کو ہی دوست بناؤ اور اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ‘‘

2۔ بہت بڑی بارات کا تصور:
عام طور پر لوگ شادیوں میں بارات کو ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں لے کر جاتے ہیں۔ مسلمان بھائیو! اس سے ایک نقصان تو یہ ہوتا ہے کہ لڑکی والوں کو ایک اچھی خاصی تعداد کے لئے کھانا تیار کرنا پڑتا ہے جو ان کے لئے بے فائدہ سا بوجھ ہے۔ اور دوسرا لڑکے والے بھی باراتیوں کو منتقل کرنے کے لئے کئی کئی بسوں اور کاروں کا اہتمام کرتے ہیں جس کے لئے ان کا کافی سارا پیسہ صرف اسی پر خرچ ہو جاتا ہے۔ شریعت میں اس چیز کا قطعاً کوئی تصور نہیں ہے۔ پیارے رسول ﷺ کی اپنی شادیاں، ان کی پیاری بیٹیوں کے نکاح ہمارے سامنے نمونے کے طور پر موجود ہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ نے جب نبی کریم ﷺ کی پیاری بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تو ان کے ساتھ چند افراد موجود تھے۔
3۔ فضول خرچی:
اللہ تعالیٰ نے 22آیات میں فضول خرچی کی مذمت کی ہے۔ اللہ جل شانہ کا فرمان ہے: (ترجمہ(
’’وہ لوگ (اللہ کے بندے) خرچ کرتے وقت بھی نہ تو اسراف کرتے ہیں اور نہ بخیلی، بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں‘‘۔ (فرقان:67)۔
اور فرمایا:
’’اے اولاد آدم تم مسجد کی حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو اور خوب کھاؤ اور پیو اور حد سے مت نکلو بیشک اللہ تعالیٰ حد سے نکل جانے والوں کو پسند نہیں کرتا‘‘۔ (الاعراف:31)۔

4۔ گلوکاروں، رقاصاؤں اور گانے کی کیسٹوں کا اہتمام :

ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگ شادیوں پر بھاری رقوم کے عوض گلوکاروں، رقاصاؤں اور لاؤڈ سپیکرز کا اہتمام کرتے ہیں۔ اگرچہ شادی کی رات گیت و اشعار وغیرہ (دف بجا کر) خلافِ شریعت نہیں مگر وہ گانا حرام ہے جو شہوت، زنا اور فتنہ کا باعث ہو۔ شادیوں پر لوگ معروف گلوکاراؤں، رقاصاؤں کو بلا کر عوام الناس کے ایمان کا بیڑہ غرق کرتے ہیں۔ کیونکہ ایسی محافل، محبت عشق کے گانوں، لہو و لعب اور زنا کی طرف دعوت کا سبب ہیں اور مزید یہ کہ اگر گانا گانے والی کوئی عورت ہو تو شریعت کے ایک اور حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے کیونکہ شریعت نے عورت کو اپنی آواز پست رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اور ایسی محفلوں میں عورتوں کی آواز لاؤڈ سپیکر پر دور دور تک سنائی دیتی ہے۔
اور تیسری بات یہ ہے کہ ایسی محافل پڑوسیوں کے لئے انتہائی تکلیف کا باعث ہیں خصوصاً جب ان کو رات گئے تک جاری رکھا جائے۔
شریعت نے جس گانے وغیرہ کی اجازت دی ہے وہ یہ ہے کہ عورتیں اپنی خاص محفل میں عورت کو رخصت کرنے کی غرض سے اچھے اشعار دف بجا کر پڑھ سکتی ہیں۔ یہ اشعار یا گانا ایسے ہونا چاہیئے کہ جو عشق و محبت کے الفاظ سے خالی ہو۔ فقط فرحت و سرور کے کلمات ہوں کیونکہ دف بجا کر خوشی کا اظہار کرنا حدیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ اور یہ خاص حکم عورتوں کے لئے ہے بشرطیکہ لاؤڈ سپیکر وغیرہ کا استعمال نہ کیا جائے۔ دف سے منع کرنا بے جا سختی ہے جس سے بچنا چاہیئے۔ یاد رہے کہ دف کے ایک طرف چمڑا لگا ہوتا ہے جو ڈھول یا طبلہ سے بالکل مختلف ہے۔ (دیکھئے منکرات الازواج ص 5)۔


جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فیصل ناصر (22-10-10), فاروق سرورخان (22-10-10), احمد بلال (22-10-10), عبداللہ حیدر (23-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 22-10-10, 03:09 AM   #7
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,962
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شادی کے بعد شریعت کی مخالفت
1۔ شادی کے بعد ہنی مون منانا: شادی کے بعد ہنی مون کی غرض سے مختلف ممالک کا سفر کرنا خصوصاً یورپ (غیر اسلامی ممالک) میں جا کر کئی دن گذرانا بھی کفار کی عادات میں سے ایک بری عادت ہے۔ کیونکہ ان ممالک کی طرف سفر میاں بیوی کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ جب انسان بے حیائی، فحاشی، شراب نوشی، سرعام زنا اور عورتوں کے مختصر لباس کا نظارہ کرتا ہے تو وہ اس ماحول سے متاثر ہو سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ اس کی غیرت بھی ختم ہو جائے جو میاں اور بیوی دونوں کے لئے خطرناک ہے۔ اور ممکن ہے کہ وہ دونوں دین اور اخلاق سے ہی دور ہو جائیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ عورت اس ماحول کو دیکھ کر حیاء کا تاج اتار دے اور بے حیائی کے سیلاب میں بہہ جائے۔
اگر ان کے پاس اللہ کی دی ہوئی اتنی دولت موجود ہے کہ وہ بیرون ملک اپنی شادی کی خوشی منانا چاہیں تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی کو لے کر عمرہ یا حج جیسی عظیم نیکی سے سرفراز ہو۔ وہاں اپنی شادی کی کامیابی، میاں بیوی کی زندگی میں برکت اور صالح اولاد کی دعا کرے۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: حج پڑھنے والا انسان گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ ابھی پیدا ہوا ہے اور فرمایا عمرہ کی ادائیگی پہلے عمرہ تک کے گناہوں کو دھو دیتی ہے۔
2۔ جاہلیت کی دعا:
بعد از نکاح دولہا اور دلہن کو فقط مذکر اولاد (بیٹے) کی خوشخبری دینا جاہلیت کی رسم ہے۔ ظہور اسلام سے قبل اس رسم کا عام رواج تھا۔ اور غالب گمان یہ ہے کہ اسلام نے اس رسم سے شاید اس لئے منع کر دیا ہے کہ اس عمل کی مخالفت ہو سکے جس پر اسلام سے قبل لوگ عمل پیرا تھے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صالح السدلان نے شادی کے بعد رسومات پر تنبیہ کرتے ہوئے فرمایاکہ صرف اولادِ نرینہ کے لئے دعا کرنا جبکہ اس میں نہ ہی اللہ کا نام ہو نہ اس کی حمد و ثناء ہو نہ میاں بیوی کے لئے کوئی دعا ہو جبکہ حدیث مبارکہ میں جو دعا ہے وہ میاں اور بیوی دونوں کے لئے یکساں ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:
بارک اﷲ لک و بارک علیک و جمع بینکما فی الخیر
)ترجمہ): اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے اور تمہارے اوپر برکتوں کا نزول ہو اور تم دونوں کو اللہ تعالیٰ بھلائی پر جمع کرے۔ (دیکھئے کتاب : احکام الفقیہہ للصداق وولیمۃ العرس ص: 112)
























تالیف

فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اﷲ
فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ترجمہ تدوین و اضافہ
محمد اختر صدیق
فاضل مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), فاروق سرورخان (22-10-10), نورالدین (23-10-10), احمد بلال (22-10-10), عبداللہ آدم (22-10-10), عبداللہ حیدر (23-10-10), غلام خان (01-11-10)
پرانا 23-10-10, 10:44 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
۔ جاہلیت کی دعا: بعد از نکاح دولہا اور دلہن کو فقط مذکر اولاد (بیٹے) کی خوشخبری دینا جاہلیت کی رسم ہے۔ ظہور اسلام سے قبل اس رسم کا عام رواج تھا۔ اور غالب گمان یہ ہے کہ اسلام نے اس رسم سے شاید اس لئے منع کر دیا ہے کہ اس عمل کی مخالفت ہو سکے جس پر اسلام سے قبل لوگ عمل پیرا تھے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صالح السدلان نے شادی کے بعد رسومات پر تنبیہ کرتے ہوئے فرمایاکہ صرف اولادِ نرینہ کے لئے دعا کرنا جبکہ اس میں نہ ہی اللہ کا نام ہو نہ اس کی حمد و ثناء ہو نہ میاں بیوی کے لئے کوئی دعا ہو جبکہ حدیث مبارکہ میں جو دعا ہے وہ میاں اور بیوی دونوں کے لئے یکساں ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:
بارک اﷲ لک و بارک علیک و جمع بینکما فی الخیر
)ترجمہ): اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے اور تمہارے اوپر برکتوں کا نزول ہو اور تم دونوں کو اللہ تعالیٰ بھلائی پر جمع کرے۔ (دیکھئے کتاب : احکام الفقیہہ للصداق وولیمۃ العرس ص: 112)
سبحان اللہ و جزاک اللہ - - - - - - - - - - - -

نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-11-10), ابن آدم (23-10-10), عبداللہ آدم (25-10-10), عبداللہ حیدر (23-10-10)
پرانا 01-11-10, 03:38 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
شادی کے بعد شریعت کی مخالفت
1۔ شادی کے بعد ہنی مون منانا: شادی کے بعد ہنی مون کی غرض سے مختلف ممالک کا سفر کرنا خصوصاً یورپ (غیر اسلامی ممالک) میں جا کر کئی دن گذرانا بھی کفار کی عادات میں سے ایک بری عادت ہے۔ کیونکہ ان ممالک کی طرف سفر میاں بیوی کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ جب انسان بے حیائی، فحاشی، شراب نوشی، سرعام زنا اور عورتوں کے مختصر لباس کا نظارہ کرتا ہے تو وہ اس ماحول سے متاثر ہو سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ اس کی غیرت بھی ختم ہو جائے جو میاں اور بیوی دونوں کے لئے خطرناک ہے۔ اور ممکن ہے کہ وہ دونوں دین اور اخلاق سے ہی دور ہو جائیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ عورت اس ماحول کو دیکھ کر حیاء کا تاج اتار دے اور بے حیائی کے سیلاب میں بہہ جائے۔
اگر ان کے پاس اللہ کی دی ہوئی اتنی دولت موجود ہے کہ وہ بیرون ملک اپنی شادی کی خوشی منانا چاہیں تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی کو لے کر عمرہ یا حج جیسی عظیم نیکی سے سرفراز ہو۔ وہاں اپنی شادی کی کامیابی، میاں بیوی کی زندگی میں برکت اور صالح اولاد کی دعا کرے۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: حج پڑھنے والا انسان گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ ابھی پیدا ہوا ہے اور فرمایا عمرہ کی ادائیگی پہلے عمرہ تک کے گناہوں کو دھو دیتی ہے۔
2۔ جاہلیت کی دعا:
بعد از نکاح دولہا اور دلہن کو فقط مذکر اولاد (بیٹے) کی خوشخبری دینا جاہلیت کی رسم ہے۔ ظہور اسلام سے قبل اس رسم کا عام رواج تھا۔ اور غالب گمان یہ ہے کہ اسلام نے اس رسم سے شاید اس لئے منع کر دیا ہے کہ اس عمل کی مخالفت ہو سکے جس پر اسلام سے قبل لوگ عمل پیرا تھے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صالح السدلان نے شادی کے بعد رسومات پر تنبیہ کرتے ہوئے فرمایاکہ صرف اولادِ نرینہ کے لئے دعا کرنا جبکہ اس میں نہ ہی اللہ کا نام ہو نہ اس کی حمد و ثناء ہو نہ میاں بیوی کے لئے کوئی دعا ہو جبکہ حدیث مبارکہ میں جو دعا ہے وہ میاں اور بیوی دونوں کے لئے یکساں ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:
بارک اﷲ لک و بارک علیک و جمع بینکما فی الخیر
)ترجمہ): اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے اور تمہارے اوپر برکتوں کا نزول ہو اور تم دونوں کو اللہ تعالیٰ بھلائی پر جمع کرے۔ (دیکھئے کتاب : احکام الفقیہہ للصداق وولیمۃ العرس ص: 112)
























تالیف

فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اﷲ
فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ترجمہ تدوین و اضافہ
محمد اختر صدیق
فاضل مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب۔


جزاك الله خيراً فأحسن الجزاء
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-11-10), نورالدین (01-11-10)
پرانا 29-11-10, 05:47 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 241
کمائي: 4,549
شکریہ: 97
163 مراسلہ میں 441 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بھی رسم ہے
ہمارے یہاں ساؤتھ میں اب ایسا ہونے لگا ہے کہ نکاح کے بعد فوراً گھنٹہ دو گھنٹہ دولھا دلھن کو تنھائی کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ دن دھاڑے شبِ زفاف کی رسم ادا کر لیں بعد فراغت عموما جانبین سے آدھی آدھی رقم لگاکر ولیم کر دیا جاتا ہے۔اللہ اللہ خیر سلا۔ہے نہ مزے کی بات
۔یہ مسلماں ہیں جنھیں دیکھ کر شرمائیں یھود۔

















ًًًخ
gazali آف لائن ہے   Reply With Quote
gazali کا شکریہ ادا کیا گیا
غلام خان (02-12-10)
پرانا 29-11-10, 08:48 PM   #11
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ کیا زبردست معلوماتی تھریڈ ہے۔ لیکن فی الوقت سارا پڑھا نہیں۔ اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کر رہا ہوں ۔ بعد میں‌پڑھوں گا۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
gazali (01-12-10), ابن آدم (02-12-10), غلام خان (02-12-10)
پرانا 01-12-10, 04:05 PM   #12
Senior Member
مقبول
 
Riz Ali's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: Karachi
مراسلات: 135
کمائي: 3,031
شکریہ: 14
97 مراسلہ میں 217 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

MASHAH ALLAH bht he informative thread hai basically hum ye sab amal ajj kal bht ziyada kar rahe hai, main tu ab pore koshes karoo ga or apne ghar waloo ko bh Rukoo ga iss amal se, ALLAH madad kare hamare
__________________
Riz Ali آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Riz Ali کا شکریہ ادا کیا
gazali (01-12-10), ابن آدم (02-12-10)
پرانا 01-12-10, 04:07 PM   #13
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,206
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: (ترجمہ)۔
اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو کوئی استطاعت رکھتا ہو وہ ضرور شادی کرے کیونکہ یہ (شادی) نگاہوں کو بہت جھکانے والی اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والی ہے۔

جزاک ا اللہ خیر
__________________

Last edited by زارا; 01-12-10 at 04:09 PM.
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
gazali (01-12-10), ابن آدم (02-12-10)
پرانا 01-12-10, 05:14 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 241
کمائي: 4,549
شکریہ: 97
163 مراسلہ میں 441 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

2۔ جاہلیت کی دعا: بعد از نکاح دولہا اور دلہن کو فقط مذکر اولاد (بیٹے) کی خوشخبری دینا جاہلیت کی رسم ہے۔ ظہور اسلام سے قبل اس رسم کا عام رواج تھا۔ اور غالب گمان یہ ہے کہ اسلام نے اس رسم سے شاید اس لئے منع کر دیا ہے کہ اس عمل کی مخالفت ہو سکے جس پر اسلام سے قبل لوگ عمل پیرا تھے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صالح السدلان نے شادی کے بعد رسومات پر تنبیہ کرتے ہوئے فرمایاکہ صرف اولادِ نرینہ کے لئے دعا کرنا جبکہ اس میں نہ ہی اللہ کا نام ہو نہ اس کی حمد و ثناء ہو نہ میاں بیوی کے لئے کوئی دعا ہو جبکہ حدیث مبارکہ میں جو دعا ہے وہ میاں اور بیوی دونوں کے لئے یکساں ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:
بارک اﷲ لک و بارک علیک و جمع بینکما فی الخیر
)ترجمہ): اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے اور تمہارے اوپر برکتوں کا نزول ہو اور تم دونوں کو اللہ تعالیٰ بھلائی پر جمع کرے۔ (دیکھئے کتاب : احکام الفقیہہ للصداق وولیمۃ العرس ص: 112)



]السلام علیکم
[چI]ھمارے نبی نے بچیوں کے جو فضائل ومناقب بیان فرمائے ان کی اچھی تعلیم وتربیت دینے پر جس طرح کی خوشخبری اور انعامات کا تذکرہ فرمایا شاید تاریخ انسانیت کے کسی معلم نے اس کے عشرے عشیر کا بھی درس نہ دیاآپ نے اپنی دختران نیر تاباں شھزادیان دوجہاں،علم وعمل،عفت ورافت،زھد وتقوی،ارفع واعلی مراتب کی حامل،شرم وحیا کی امام خدیجۃ الکبری کے جگر کے ٹکروں سے جس طرح محبت کر کے عملی نمونہ امت کے سامنے پیش کیا تا قیامت سارے باپوں کی محبت قربان منکر بدبخت سیاہ بخت لعنت کا مستحق۔لیکن بھائی بااستثنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سارے لوگوں کا خاندانی سلسلہ بیٹوں سے چلتا ہے اس لئے عموما لوگ یہ کہدیتے ہیں اللہ تمھیں صالح بیٹا دے جو تمہارا نام روشن کرے ۔میرا خیال ہے اس میں کوئی قباحت نہ ہو نا چاہئے۔دیکھو پیغمبروں کی جو دعائیں قرآن میں اس سلسلے کی ہیں اس میں ولد صالح کا ہی تذکرہ ہے وجہ یہی ھو سکتی ہے کہ بقائے نسل کا تعلق بیٹوں سے ہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب ہمارے یہاں اس دعا کا پس منظر یہی یے آپ حضرات کے دیار کا مجھے علم نہیں،احباب اس پر روشنی ڈالیں مشکور وممنون رہوں گا۔ والسلام[/I]
gazali آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے gazali کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (02-12-10), غلام خان (02-12-10)
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, پہلے, وقت, نوجوانوں, نظر, مکمل, موقع, ممکن, مسلمان, اللہ, بیوی, بے, بچوں, خود, خلاف, دعا, شادی, طور, عورت, علی, علم, عظیم, غلام, غنی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میری طبیعت بہت خراب ہے۔ فرحان دانش آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 17 09-01-11 12:58 PM
رسمِ نکاح اور شریعت کی مخالفت Hina4malik کتاب گھر 1 30-12-10 04:26 PM
شریعت اور طریقت۔۔۔ معارض یا معاون راجہ اکرام اسلامی نظریہ حیات 45 21-12-10 12:42 PM
بیعت الرضوان طارق راحیل سیاست 0 02-01-09 09:39 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger