واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات



شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات


نکاح

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-04-11, 09:35 PM   #1
نکاح
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 26-04-11, 09:35 PM

نکاح...انداز بیاں …سردار احمد قادری

عام طور پر ”نکاح“ کو شادی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ شادی فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ”خوشی“، ”نکاح“ ایک معاہدہ ہوتا ہے جس کے بندھن میں بندھ جانے کی وجہ سے ایک جوڑا خوشی خوشی اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے اس کی وجہ سے اس کو شادی کی تقریب کہتے ہیں۔ اسلام میں نکاح کا تصور اتنا آسان ہے کہ اس میں جوڑے کی رضا مندی بنیادی شرط ہے جب وہ بالغ ہوں تو والدین کو ان کے فیصلے سے اختلاف نہیں کرنا چاہئے، دعا دینی چاہئے۔ اگر انہیں رشتہ پسند نہ ہو تو انہیں قائل کرنے کی کوشش کریں۔ اسلام کے اولین دور میں شادیاں اتنی آسانی اور سادگی سے ہوتی تھیں کہ صحابہ کرام جو اپنے آقاء مولانا حضور سرور کائنات ﷺ سے اپنی جان سے بڑھ کر محبت کرتے تھے بعض دفعہ انہیں بھی مطلع نہیں کرتے تھے اور نکاح سادگی سے کرتے تھے۔ ہمارے ہاں شادی کو اتنا مشکل اتنا مہنگا کام بنا دیا گیا ہے کہ لڑکے اور لڑکی والے دونوں خاندان اس صورت حال سے پریشان رہتے ہیں، لیکن معاشرے کی غلط رسومات اور فضول اور بے جا رسموں پر اٹھنے والے اخراجات کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکتے صرف یہ سوچ کر برادری اور لوگ کیا کہیں گے حالانکہ شادی کی فضول اور خود ساختہ رسمیں اکثر ہندوانہ رسمیں ہیں جو صدیوں اکٹھے رہنے کی وجہ سے مسلمان معاشرہ میں آگئی ہیں۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں سب ہندوانہ رسمیں ہیں۔ اپنی حیثیت سے بڑھ کر شادی کے اخراجات اور کھانے و آرائش کے لوازمات اس قدر زیاں ہوتے ہیں کہ دونوں طرف کے خاندان اپنے بچوں کی شادی کا سوچ کر پریشان ہو جاتے ہیں۔ شاید یورپ اور بالخصوص برطانیہ میں مسلمان معاشرہ اس حقیقت کو جلد جان لے گا کہ سادگی میں ہی عافیت ہے۔ جس طرح ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں شادی کے بغیر زندگی گزارنے کو ”ڈیٹنگ“ (Dating) کا نام دے رہے ہیں اور غیر مسلموں کی طرح اکٹھے رہنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے خطرہ ہے کہ دس بیس سالوں میں نکاح کا تصور آہستہ آہستہ اس طرح کم ہو جائے جس طرح برطانیہ کی اکثریت میں ہوچکا ہے۔ آج سے پچاس سال پہلے تقریباً پچاس ساٹھ فیصد انگریز چرچ میں جا کر شادی کرتے تھے اب یہ شرح گھٹ کر بہت کم ہوگئی ہے اور آہستہ آہستہ شادی کا معاہدہ مذہبی عبادت گاہ (چرچ) میں کرنے کی رسم ختم ہوتی جا رہی ہے اکثر جوڑے کئی کئی سال اکٹھے رہنے کے بعد بالآخر اپنے بچوں کے اصرار پر رجسٹریشن آفس جا کر اپنے تعلق کو قانونی حیثیت دیتے ہیں اور رجسٹریشن (Resistration) کے ذریعے میاں بیوی بن جاتے ہیں۔ جمعہ کو انگلستان کے ولی عہد کے بیٹے کی شادی ہو رہی ہے۔ اس کے لئے انتظامات چھ ماہ قبل شروع ہوگئے تھے۔ انگلستان کے لوگ اس کو دیکھنے کے لئے سڑکوں پر اور گھروں میں ٹی وی کی سامنے بیٹھ کر نظارہ کریں گے، اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کیا آپ بھی اس طرح چرچ میں جا کر شادی کرنے کا
نکاح...انداز بیاں …سردار احمد قادری

سوچتے ہیں تو اکثر کا جواب یہ ہوگا کہ چرچ میں شادی کرنا اتنا مہنگا ہے کہ ہم اس کو ”افورڈ“ نہیں کرسکتے۔ میرے ایک جاننے والے انگریز نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے چرچ ایک سال پہلے بک کرایا ہے اور وہ میاں بیوی مجھے بتا رہے تھے کہ اس شادی پر پارٹی وغیرہ اور لباس و تحائف پر دس ہزار پونڈ سے زیادہ خرچ آئے گا۔ ان کی بیٹی تو شاید یہ شادی سادگی سے کرنا چاہتی تھی لیکن والدین چونکہ پکے عیسائی ہیں اس لئے چرچ میں شادی کرنے کے حق میں ہیں ہم بھی اخراجات بڑھا کر اپنے بچوں کو ”نکاح“ سے دور تو نہیں کر رہے ؟ صرف سادگی کو رائج کرکے ہی ہم ”نکاح“ کومقتدر شادی میں بدل سکتے ہیں۔
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1148
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (27-04-11), shafresha (28-04-11), skjatala (27-04-11), فیصل ناصر (27-04-11), کنعان (27-04-11), یاسر عمران مرزا (27-04-11), نورالدین (28-04-11), منتظمین (26-04-11), مرزا عامر (27-04-11), آوارہ اجنبی (26-04-11), رضی (27-04-11), سحر بٹ (24-06-11), شمشاد احمد (30-06-11), عارف اقبال (26-04-11)
پرانا 26-04-11, 10:00 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), ذوالفقار علی (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 03:33 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نے شک سادگی میں ہی عافیت ہے۔
میرا تجربہ ہے کہ جب شادی خاندان سےباہر کی جا رہی ہو تو پھر بہت زیادہ تکلفات پیش نظر ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر خاندان میں‌ہو تو قدرے سہولت ہوتی ہے۔
گزشتہ ماہ میرے ایک کزن کی شادی یعنی رخصتی ہوئی راولپنڈی میں۔ وہ کزن حال ہی میں تبلیغی جماعت کےساتھ منسلک ہوئے ہیں۔ اس رخصتی میں شاید 10 افراد بھی نہیں تھے۔ اور یہ بات قابل غور ہے کہ لڑکے کے والد اور ایک بھائی ایک سال کے لئے تبلیغ پر گئے ہوئے ہیں۔
اگرچہ بڑے لوگ کچھ رسوم کا خیال رکھنا چاہتے تھے لیکن میرے کزن نے سادگی اور سنت پر عمل کرنے کے لئے سب کچھ رد کر دیا۔۔
ان کا نکاح بھی اسی سادگی کے ساتھ ہوا تھا اور رخصتی بھی
مجھے ذاتی طور پر یہ طریقہ بہت زیادہ پسند آیا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (03-05-11), shafresha (28-04-11), یاسر عمران مرزا (27-04-11), مرزا عامر (27-04-11), ذوالفقار علی (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 04:54 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکر ہے آپکا کزن خود بھی ایک سال کی تبلیغ کے لیے نہیں گیا ہوا تھا۔۔۔ورنہ سادگی کی انتہا ہو جانی تھی اس شادی کی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), یاسر عمران مرزا (27-04-11), ناصحی (27-04-11), مرزا عامر (27-04-11), رضی (28-04-11), سیفی خان (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 05:21 PM   #5
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
شکر ہے آپکا کزن خود بھی ایک سال کی تبلیغ کے لیے نہیں گیا ہوا تھا۔۔۔ورنہ سادگی کی انتہا ہو جانی تھی اس شادی کی
واقعی یہ تو ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے ۔ ۔ ۔ تسی بڑے تیز او ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میسرے خیال میں اے انتہا تسی کردو ۔ ۔ ۔ حیدر بھائی ۔ ۔ ۔ ۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), یاسر عمران مرزا (27-04-11), مرزا عامر (27-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 27-04-11, 06:27 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
چرچ میں شادی کرنا اتنا مہنگا ہے کہ ہم اس کو ”افورڈ“ نہیں کرسکتے۔ میرے ایک جاننے والے انگریز نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے چرچ ایک سال پہلے بک کرایا ہے اور وہ میاں بیوی مجھے بتا رہے تھے کہ اس شادی پر پارٹی وغیرہ اور لباس و تحائف پر دس ہزار پونڈ سے زیادہ خرچ آئے گا۔ ان کی بیٹی تو شاید یہ شادی سادگی سے کرنا چاہتی تھی لیکن والدین چونکہ پکے عیسائی ہیں اس لئے چرچ میں شادی کرنے کے حق میں ہیں ہم بھی اخراجات بڑھا کر اپنے بچوں کو ”نکاح“ سے دور تو نہیں کر رہے ؟ صرف سادگی کو رائج کرکے ہی ہم ”نکاح“ کومقتدر شادی میں بدل سکتے ہیں۔
مغربی ممالک میں آجکل طلاق کا رجحان بہت زیادہ ہو گیا ہے ۔ لوگ ایسا بھی نہیں کہ شادی افورڈ نہ کر سکیں لیکن چونکہ طلاق کی نوبت جلد آ جاتی ہے اس لیئے یہ سودا مہنگا پڑتا ہے۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), نورالدین (28-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 27-04-11, 06:45 PM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,720
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

اقتباس:
شاید یورپ اور بالخصوص برطانیہ میں مسلمان معاشرہ اس حقیقت کو جلد جان لے گا کہ سادگی میں ہی عافیت ہے۔

بریطانیہ میں مسلمز شادیاں پاکستان کی نسبت بڑی سادگی سے ہوتی ہیں۔ اس کی مختصر تفصیل آپ کے سامنے رکھتا ہوں تاکہ حقیقت کا علم حاصل ہو سکے۔

لڑکی والوں کی طرف سے شادی کا انتظام پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں کیا جاتا ھے اگر کسی شہر میں یہ میسر نہ ہو تو لوکل کونسل کسی سکول میں جگہ کا انتظام کرو دیتی ھے۔

دلہا دلہن کے لئے سیٹنگ پلیس بنائی جاتی ھے اور باقی کھانے کے لئے ٹیبلز لگائی جاتی ہیں۔ کھانا کسی پاکستانی ریسٹورنٹ سے تیار کروایا جاتا ھے اور صرف ایک ہی ڈش۔ اور ساتھ زردہ۔ کول ڈرنک اور پانی۔

سلامی سسٹم کے لئے الگ سے دو بندے انٹرنس پر ہوتے ہیں جو سلامی وصول کرتے ہیں اور سلامی کم سے کم 5£ اور زیادہ سے زیادہ 20£۔

یہاں پر سونے کے زیورات کوئی رواج نہیں اس لئے اس پر بھی کوئی زبردستی نہیں۔ ھے تو ھے نہیں ھے تو نہیں۔ زیور پر کوئی قانون نہیں۔

جہیز کی بھی کوئی ضرور نہیں اس پر بھی کوئی قانون نہیں۔ دلہا اگر والدین کے گھر میں رہتا ھے تو پھر بیڈ ہی ملے گا اور اگر الگ گھر میں ھے تو پھر بیڈ کے ساتھ صوفہ یا مزید کچھ ضروریات کی چیزیں۔

نکاح شریعت کے مطابق مولوی صاحب ہی پڑھواتا ھے۔



اقتباس:
جمعہ کو انگلستان کے ولی عہد کے بیٹے کی شادی ہو رہی ہے۔ اس کے لئے انتظامات چھ ماہ قبل شروع ہو گئے تھے۔
چھ مہینے کچھ زیادہ ہی لکھ دئے گئے ہیں ، شاہی خاندان کی شادی ھے اور اس میں زیادہ انتظامات سیکیورٹی ھے ہیں ملکی حالات کی پیش نظر کیونکہ یہاں پر ان جیسے بڑے لوگوں نے ہی آنا ھے۔ بےنظیر کی شادی کو دیکھ لیں وہ بھی اسی طرح ہی ہوئی تھی اگر کسی کی عمر اس وقت اتنی تھی تو وہ اس کا اندازہ لگا سکتا ھے۔

اقتباس:
میرے ایک جاننے والے انگریز نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے چرچ ایک سال پہلے بک کرایا ہے اور وہ میاں بیوی مجھے بتا رہے تھے کہ اس شادی پر پارٹی وغیرہ اور لباس و تحائف پر دس ہزار پونڈ سے زیادہ خرچ آئے گا۔
ان کی شادی چرچ میں ہو یا کونسل آفس میں ان کی مذھب کے مطابق ہی ہوتی ھے اور اس پر رجسٹرڈ ہونے کے 3 مہینے بعد کا وقت ملتا ھے اس کی کوئی خاص وجہ سے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), نورالدین (28-04-11), مرزا عامر (27-04-11), حیدر (29-04-11), رضی (28-04-11)
پرانا 27-04-11, 06:59 PM   #8
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جب کہ سعودی عرب میں شادی کرنا ایک مہنگا ترین کام ہے ۔ جس کے لیے 30 سے 50 ہزار ریال درکار ہیں۔۔۔۔ دیکھ لیں مسلمانوں کے الٹے رواج۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), مرزا عامر (27-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 27-04-11, 07:13 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
شکر ہے آپکا کزن خود بھی ایک سال کی تبلیغ کے لیے نہیں گیا ہوا تھا۔۔۔ورنہ سادگی کی انتہا ہو جانی تھی اس شادی کی
یہ تو واقعی سچ ہے
ویسے شادی کے کچھ ہی دن بعد ان کا پورا خاندان سوائے ایک چھوٹے بھائی کے سب ہی تبلیغ پر چل نکلے
کیسا عظیم خاندان ہے ان کا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (03-05-11), shafresha (28-04-11), حیدر (29-04-11), سیفی خان (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 07:18 PM   #10
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
یہ تو واقعی سچ ہے
ویسے شادی کے کچھ ہی دن بعد ان کا پورا خاندان سوائے ایک چھوٹے بھائی کے سب ہی تبلیغ پر چل نکلے
کیسا عظیم خاندان ہے ان کا
بے شک راجہ بھائی ۔ ۔ اس دور میں اپنے خرچے پر یہ سب کچھ کرنا ۔ ۔ بہت بڑی بات ہے ۔ ۔ اللہ ان لوگوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اٰمین
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 27-04-11, 10:39 PM   #11
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
شکر ہے آپکا کزن خود بھی ایک سال کی تبلیغ کے لیے نہیں گیا ہوا تھا۔۔۔ورنہ سادگی کی انتہا ہو جانی تھی اس شادی کی
Name:  lolht7.gif
Views: 106
Size:  11.0 KBThat really cracked me up

حقیقت تو یہ ہے جس کسی کو بھی ہمت ہوتی ہے وہ شادی پر زیادہ سے زیادہ اپنا سٹیٹس دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ کتنے ایسے لوگ ہونگے جنکا سٹیٹس اونچا ہو اور وہ اپنےشادی پر حقیقی سادگی دکھائیں، میرا خیال ہے not many۔
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 27-04-11, 11:06 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بے شک not many لیکن جو تعداد ہے وہ قابل اطمینان ہے ۔ اور امید ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہو گا
کچھ لوگ تو اپنی اوقات سے زیادہ پاؤں پھیلا دیتے ہیں اور پھر ساری عمر ذلیل و خوار ہوتے ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 27-04-11, 11:17 PM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نكاح جتنا آسان ہے ہم نے‌اتنا ہي مشكل بنا ديا ہے۔۔
ہمارے گاؤں ميں شادي كرنا گاؤں كے اعتبار سے كافي مشكل تھا۔۔۔۔۔ ہوتا كچھ يوں تھا كہ
شادي ميں اول تو كوشش ہوتي تھي كو آس پاس كے گاؤں كي ديگر برادريوں كو بھي مدعو كيا جائے۔
ورنہ كم از كم اپني ساري برادري كو بلانا تو نكاح ميں لڑكے لڑكي كي موجودگي اور ان كي رضامندي سے‌زيادہ ضروري ہوتا تھا۔
اس پر طرفہ تماشا يہ كہ ہر گھر كو جب دعوت دي جاتي تھي تو اس دعوت ميں گھر كے تمام افراد شامل ہوتے ہيں۔۔۔۔۔‌ليكن يہ يقيني نہيں ہوتا كہ ان ميں سے آئيں‌گے‌كتنے۔۔۔۔
اس كا نتيجہ يہ نكلتا تھا كہ كھانے كي خوب خوب تباہي ہوتي تھي اور آخر ميں نالوں ميں‌پھينك ديا دجاتا تھا۔

كسي كے مرنے پر جب گاؤں والے جمع ہوتے اور گاؤں كي فلاح و بہبود كے لئے باتيں شروع ہوتيں تو عموما شادي بياہ پر ہونے والے فضول اخراجات پر پابندي اور سادگي كا درس بھي ديا جاتا۔۔۔۔۔۔ اور بے چارے مولوي صاحب كو بھي حكم ديا جاتا كہ آپ ہميں شاديوں‌پر سادگي اختيار كرنے‌پر وعظ كريں۔۔۔۔۔‌وہ بے چارا وعظ كرتا رہتا۔۔۔ سب سر دھنتے رہتے۔۔۔ ليكن جب وقت آتا تو سب كي سرداري پھٹ پڑتي اور كرتے وہي جو ان كے‌باپ دادا كرتے آئے تھے۔

يوں ہي ليل و نہار چلتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌يہاں تك كہ 2005 ميں‌زلزلہ آ گيا۔۔۔۔۔ اور سارا گاؤں‌برابر ہو گيا۔۔۔۔ نہ وہ نخرے رہے۔۔۔۔ نہ وہ مال رہا اور نہ ہي وہ بڑے بڑے مكانات رہے‌جن ميں اتنے مہمانوں كو سما ليا جاتا تھا۔۔۔۔۔۔ آخر كار پھر سادي گي پر آنے كو حالات نے‌مجبور كر ديا۔۔۔۔۔ اور زلزلے كے بعد سادگي سے شادياں ہونا شروع ہو گئي۔۔۔۔۔ اور اس پر وہ كہتے يہ ہے‌كہ جي سادگي سے شادي كرنا سنت ہے۔۔۔ اس پر عمل كرنا چاہے۔۔۔۔۔۔ يہ سنت پر عمل كي يہ شكل مجھے كبھي ہضم نہيں ہوئي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يہ سنت نہيں مجبوري تھي۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ثبوت اس كا يہ ہے كہ وقت كے ساتھ ساتھ جب زلزلے كے اثرات ختم ہونا شروع ہوئے‌تو وہي ناز نخرہ دوبارہ آنا شروع ہو گيا ہے۔۔۔۔۔۔ البتہ پہلے‌والي كيفيت نہيں ہے۔۔۔۔‌كيوں نكہ مكانات چھوٹے ہو گئے ہيں۔۔۔

زلزہ كي ياديں
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

Last edited by شمشاد احمد; 27-04-11 at 11:20 PM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (03-05-11), shafresha (28-04-11), کنعان (27-04-11), نورالدین (28-04-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (29-04-11)
پرانا 28-04-11, 08:02 AM   #14
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری دو ہی بیٹیاں‌ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ میں‌اُن کا نکاح‌مسجد ہی میں‌کروں‌گا اور نکاح کے بعد مسجد کے باغ‌یا صحن میں‌ہلکی پھلکی ریفریشمنٹ‌کا انتظام کروں‌گا!!!

یار زندہ صحبت باقی ۔ ۔ ۔ ۔
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (03-05-11), کنعان (28-04-11), نورالدین (28-04-11), ننھا بچہ (30-04-11), ناصحی (30-04-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (29-04-11), راجہ اکرام (30-04-11), شمشاد احمد (29-04-11)
پرانا 28-04-11, 01:49 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزا ک اللہ شافریشہ بھائی ۔
بے شک آپ کے اس ارادے سے دوسروں کو بھی ہمت ملے گی ۔
غلط روایات کو توڑنے کی۔
دیپ سے دیپ جلیں گے ۔
خیالات آپس میں ملیں گے ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (29-04-11), شمشاد احمد (29-04-11)
جواب

Tags
کوشش, پسند, لوگ, لڑکی, محبت, مسلمان, معاشرہ, آج, اسلام, بیوی, بچوں, جواب, جلد, حال, خلاف, دعا, زندگی, شادی, عہد, عیسائی, عبادت, غلط, صحابہ, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger