|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عہد غزنوی کی عظیم ہستی ابو سعید ابوالخیر ۔ 357ھ تا 440ھ
ابو سعید ابوالخیر کا تعلق خراسان سے تھا ابوالخیر اپنے عہدے کے بڑے صوفی اور ولی تھے ۔ ان کی شہرت زیادہ تر رباعیوں کی وجہ سے ہے کیونکہ وہ فارسی زبان کے پہلے بڑے رباعی گو شاعر تھے ۔ ان کی یہ رباعیاں آج بھی مقبول ہیں اور خدا سے محبت اور اخلاقی تعلیم ان کا خاص موضوع ہے۔ شیخ ابوسعید فضل اللہ بن ابوالخیر احمد بن محمد بن ابراہیم، فارسی شاعری میں آپ کا مقام انتہائی بلند سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ہی فارسی شاعری میں تصوف کا پرچار کیا اور تصوف کی تعلیمات کو شاعری کے رنگ میں پیش کیا اور شاعری میں تصوف کی ایسی مضبوط بنیاد رکھی جس پر آج تک، ہزار سال گزرنے کے بعد بھی، بلند و بالا و پُر شکوہ عمارات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ شیخ ابوسعید ابوالخیر کو مشہور صوفی حضرت بایزید بسطامی اور منصور حلاج کی تعلیمات بہت پسند تھیں اور اپنی شاعری میں منصور کی تعریف جا بجا کی ہے۔ آپ کی شاعری کے اثرات بعد کے صوفی شعراء پر کافی گہرے ہیں جیسے شیخ فرید الدین عطار آپ کو اپنا روحانی استاد کہا کرتے تھے۔ شیخ ابوسعید، مشہور عالم ابنِ سینا کے ہم عصر تھے، ان دونوں کی ایک ملاقات بہت مشہور ہے جس میں دونوں حضرات تین دن تک تخلیے میں گفت و شنید کرتے رہے، ملاقات کے بعد ابنِ سینا کے شاگردوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے شیخ سے کیا حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ میں جو کچھ بھی جانتا ہوں وہ اس کو دیکھ سکتے ہیں، دوسری طرف شیخ کے مریدین نے آپ سے سوال کیا کہ آپ نے ابنِ سینا سے کیا حاصل کیا آپ نے کہا کہ میں جو کچھ بھی دیکھ سکتا ہوں وہ اسے جانتا ہے۔ ایک صوفی اور ایک عالم کی ایک دوسرے کیلیے یہ کلمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ شاعری میں شیخ ابوسعید کی خاص پہچان انکی رباعیات ہیں، جو تصوف و عرفان و معرفت و حقیقت کے اسرار سے پر ہیں اور چہار دانگ شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ رفتم بہ طبیب و گفتم از دردِ نہاں گفتا، از غیرِ دوست بر بند زباں گفتم کہ غذا؟، گفت، ہمیں خونِ جگر گفتم، پرہیز؟ گفت، از ہر دو جہاں میں طبیب کے پاس گیا اور اُس سے اپنا دردِ نہاں بیان کیا۔ اُس نے کہا، غیرِ دوست کے سامنے اپنی زبان بند رکھنی چاہیے۔ میں نے کہا، (اچھا) غذا کیا کھاؤں۔ اُس نے کہا بس خونِ جگر۔ میں نے کہا (اور) پرہیز کیا کروں۔ اُس نے کہا، دونوں جہانوں سے۔ ان کی رباعیوں کا مجموعہ، آپ کو اس لنک پر مل سکتا ہے ۔ ابوسعید ابوالخیر (رباعیات) - ویکینبشته
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات Last edited by عارف اقبال; 08-02-11 at 03:30 PM. |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے ان کی یہ رباعی بہت پسند ہے
یا رب به محمد و علی و زهرا
یا رب به حسین و حسن و آلعبا کز لطف برآر حاجتم در دو سرا بیمنت خلق یا علی الاعلا |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اے واقفِ اسرارِ ضمیرِ ھمہ کَس
در حالتِ عجز دستگیرِ ھمہ کس یا رب تو مرا توبہ دہ و عذر پذیر اے توبہ دہ و عذر پذیرِ ھمہ کس اے سب کے دلوں کے حال جاننے والے، ناتوانی اور عاجزی میں سب کی مدد کرنے والے، یا رب تو مجھے توبہ (کی توفیق) دے اور میرے عذر کو قبول کر، اے سب کو توبہ کو توفیق دینے والے اور سب کے عذر قبول کرنے والے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, فرید, کلمات, پہلے, پہچان, پسند, لنک, محبت, آج, اللہ, استاد, تعلیم, حضرات, خدا, دیکھ, دوست, سال, شاعری, عہد, عمارات, عالم, عرفان, عظیم, عصر, صوفی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایف آئی اے میری کردارکشی کررہی ہے،حامد سعید کاظمی | گلاب خان | خبریں | 2 | 14-02-11 10:12 AM |
| میرا نام سعید الرحمان !! | سعید الرحمان | تعارف | 26 | 20-08-10 10:15 AM |
| نام سے سعید احمد | سعید احمد | تعارف | 13 | 20-02-10 07:37 PM |
| حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ | نیلم خان | خبریں | 24 | 02-09-09 07:55 PM |
| سعید انور کا 194 کا ریکارڈ برابر | تفسیر حیدر | کرکٹ | 6 | 18-08-09 08:18 AM |