|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
پیدائش: 1910ء
وفات:2004ء دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلا شعر تیرہ برس کی عمر میں کہا تھا جب کہ ان کی پہلی نظم یا غزل انیس سو اکتیس میں نئی دہلی کے مشہور جریدے ساقی میں شائع ہوئی۔ تابش دہلوی کے اب تک چھ شعری مجموعے اور نثر کی ایک کتاب ’دید باز دید‘ شائع ہوئی ہے۔’دید باز دید‘ ان اہم شخصیات کے سوانح حیات کے حصے ہیں جن کا تابش دہلوی کی زندگی پر گہرا اثر رہا۔ شاعر کے علاوہ وہ ایک جانے پہچانے براڈ کاسٹر بھی تھے اور انہوں نے کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آل انڈیا ریڈیو سے براڈکاسٹنگ کریر کا آغاز کیا۔ ان کا آڈیشن پطرس بخاری نے لیا اور انہیں پروگرام اناؤنسر کے لیے منتخب کیا جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے خبریں بھی پڑھنا شروع کیں۔ انیس سو سینتالیس میں پاکستان بننے کے بعد وہ کراچی چلے آئے اور یہاں وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ انیس سو تریسٹھ تک انہوں نے خبریں پڑھیں پھر سینیئر پروڈیوسر ہو جانے کے بعد مذہب اور موسیقی کے پروگرام پیش کرتے رہے۔ کراچی میں انتقال ہوا۔ اور سخی حسن قبرستان میں سپرد ہیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
دبستانِ دہلی کے آخری چراغ، اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، دانشور اور براڈ کاسٹر مسعود الحسن تابش دھلوی نے 9 نومبر 1911ء کو دہلی کے علمی گھرانے میں جنم لیا۔
1932ء میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ 1939 ء میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔ریڈیو کے لئے 3 جون 1947ء کو پاکستان کے قیام کے تاریخی اعلان کی خبر تابش صاحب ہی نے ترتیب دی تھی ۔ تقسیم ہند کے بعد 17 ستمبر 1947ء کو ہجرت کر کے پاکستان آگئے اور اپنی زندگی ریڈیو پاکستان کے لئے وقف کر دی۔ شاعری میں آپ نے فانی بدایونی سے اصلاح لی ۔حکومت پاکستان نے تابش دہلوی کی علمی خدمات کے صلے میں انہیں ’’تمغہء امتیاز‘‘ سے نوازا۔ آپ کے مندرجہ ذیل شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ * چراغِ سحر * غبارِ انجم * ماہِ شکستہ 2004ء میں آپ کا کراچی میں انتقال ہوا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کالج, کراچی, پاکستان, مکمل, آل انڈیا ریڈیو, اردو, براڈ کاسٹر, تعلیم, حسن, خبر, ریڈیو پاکستان, زندگی, شاعری, شعر, غزل |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں | سونیا ثانی | Ask Experts ماہرین کی رائے | 1 | 17-04-09 10:47 PM |
| اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:41 AM |
| بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات | ابو کاشان | خبریں | 0 | 14-01-08 12:11 PM |
| لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:58 AM |
| انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے اے آر ڈی اوراے پی ڈی ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-12-07 07:25 AM |