واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > شاعروں کا تعارف




محمد زکی کیفیؔ(مرحوم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-02-11, 12:00 PM   #1
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default محمد زکی کیفیؔ(مرحوم

محمد زکی کیفیؔ(مرحوم

محمد زکی کیفیؔ مرحوم ومغفور مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد شفیع صاحب مرحوم کے بڑے صاحب زادے تھے دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے پاکستان ہجرت کرنے کے بعد لاہور میں مقیم رہے،ادارہ اسلامیات کے نام سے لاہور میں ایک کتب خانہ بھی قائم کیا جو اس وقت ان کے صاحب زادے چلارہے ہیں اسی ادارہ نے "کیفیات" کے نام سے ان کا مجموعہ کلام شائع کیا ہے،جس کی ابتدا میں جناب احسان دانش صاحب مرحوم،مولانا ماہرالقادری مرحوم،مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ،ڈاکٹر سید محمد عبداللہ صاحب اور جناب احمد ندیم قاسمی صاحب کے تاثرات بھی شامل ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان کا تفصیلی تعارف بھی اس کی ابتدا میں شامل کرلیا جاتا۔ان کی یہ کتاب نعتوں،غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے اور بہت ہی قابل قدر اشعار کا گنجینہ ہے اگر پاک،نیٹ کے منتظمین ان کے لئے ایک الگ دھاگہ قائم فرمادیں تو بندہ ان کے اشعار کا کچھ انتخاب پیش کردیا کرے گا۔فی الحال بطور "مشتے نمونہ از خروارے"چند اشعار پیش خدمت ہیں۔
نعتیہ اشعار
آپ ہی کے جلؤوں سے، ہر طرف اُجالا ہے
ظلمتوں سے انساں کو،آپ نے نکالا ہے
ربط جسم و جاں میں‌ہے آپ ہی کے صدقے میں
اسمِ پاک سے چلتی ہر نفَس کی مالا ہے

حسن بے مثال ان کا،شان لازوال اُن کی
اُن سے برگزیدہ بس، ذاتِ حق تعالیٰ ہے
اُس کو دین ودنیا کی ہر خوشی میسر ہے
جس نے عشقِ احمدکو اپنے دل میں پالاہے

غزل کے منتخب اشعار

بے پردہ انہیں دیکھ سکے کس میں یہ دم ہے
اے اہلِ نظر ان کا یہ چھپنا بھی کرم ہے
اب ہوش ہے باقی نہ مسرت ہے نہ غم ہے
اے جانِ وفا تیری توجہ بھی ستم ہے
اے دوست مجھےتیری محبت کی قسم ہے
دنیا میں مسرت کا ترے غم سے بھرم ہے
تُومَہرِ جہان تاب ہے میں شبنمِ گریاں
ملنابھی ستم تیرا نہ ملنا بھی ستم ہے




تیری گلی سے جب ہم نکلے،ہم کو یہی محسوس ہوا
جیسے تیری آنکھ کا کاجل ،سارے جہاں میں پھیل گیا
کیفیؔ کا اب حال عجب ہے،عشق کہو یا پاگل پن
روتے روتے ہنس پڑتا ہے ،ہنستے ہنستے رونے لگا

Last edited by ابوسعد; 05-02-11 at 12:04 PM.
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-02-11, 12:48 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,534
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ مسلسل پیش کیا کریں پھر انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ ان کے کلام کے لیے الگ سے کوئی دھاگہ بنالے ۔

دراصل انتظامیہ اس سلسلے میں اس لیے متحرک نہیں ہوتی کہ بعض سلسلے شروع ہو کر ادھورے رہ جاتے ہیں ۔آپ کچھ قسطیں پوسٹ کرلیں وہ بھی ہوجائے گا ۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد (05-02-11)
پرانا 05-02-11, 03:50 PM   #3
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹھیک ہے ان شاء اللہ
لیجئے ایک نعت سے ابتدا کرتے ہیں

آیہ رحمت
تم فخر رسولاں،شہ کون ومکاں ہو
تم حاصلِ کل،باعثِ تخلیقِ جہاں ہو
تم بحرِ کرم ،ابرِسخا،منبعِ احساں
تم مظہرِاوصافِ خدائے دو جہاں ہو
تم سارے زمانے کے لئے آیہ رحمت
تم درسِ اخوت ہو،محبت کا بیاں ہو
تم خستہ دلوں کے لئے سرمایہ تسکیں
تم مرہمِ زخمِ دل آشفتہ سراں ہو
ظلمت کدۂ دہر میں ہے تم سے اجالا
پردے میں مہ و مہر کے تم نور فشاں ہو
وہ سنگِ گراں راہ میں ہوتا ہے جو حائل
چھولے جو قدم آپ کا منزل کا نشاں ہو
کب آئے گی وہ صبحِ سعادت مرے آقا
جب یہ دلِ شوریدہ مدینہ کو رواں ہو
ہو نام محمد لبِ کیفی‌پہ الٰہی
جب طائرِ جاں گلشنِ ہستی سے رواں ہو
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-02-11, 05:12 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,534
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہر پوسٹ الگ الگ دیجیے اورہوسکے تو اس کے لیے وہ نام / مطلع اختیار کیجیے جو اس کتاب میں ہو یا غزل کے شروع میں ہو۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-02-11, 05:15 PM   #5
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس میں اکا دُکا نعتوں یا نظموں کے تو عنوان ہیں لیکن اکثر نعتوں اور غزلوں کے عنوان نہیں ہیں
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-02-11, 05:35 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,534
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مطلع دیجیے ہر غزل یا نعت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-02-11, 05:55 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,534
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے عرض کیاتھا الگ الگ تھریڈ بنائیے ہرایک کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-02-11, 05:59 PM   #8
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فخرِ اوّلیں

وہ آئے ہیں جہاں میں رحمۃ للعالمیں ہوکر
پناہ بیکساں بن کر،شفیع المذنبیں ہوکر
خِرد کیا کرسکے گی رفعتوں کا اُن کی اندازہ
فلک بھی رہ گیا جن کے لیے فرشِ زمیں ہوکر
انھوں نے اس طرح سے گلشنِ ہستی سنوارا ہے
کہ دنیا رہ گئی ہے رشکِ فردوسِ بریں ہوکر
ضمیرِ آدمیت میں انھیںﷺ کا نور شامل ہے
وہ سب نبیوں کے بعد آئے ہیں فخرالاولیں ہوکر
قدم بوسی کی دولت مل گئی تھی چند ذروں کو
ابھی تک وہ چمکتے ہیں ستاروں کی جبیں ہوکر
یتیم و بے نوا سمجھا تھا جن کو اہلِ نخوت نے
جہاں پر چھا گئے وہ سرورِ دنیا و دیں ہوکر
ہزارون بار اس پر عشرتِ کونین صدقے ہو
غمِ عشقِ نبی رہ جائے جس دل میں مکیں ہوکر
نگاہِ اولیں کیفی کی،جب روضہ پہ ہو یا رب
تمنا ہے کہ رہ جائے نگاہِ واپسیں ہوکر
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کلام, پاکستان, پاگل, وفا, وقت, چلتی, نام, ندیم, نظر, محبت, احمد, اشعار, بے, توجہ, تعارف, خدمت, دیکھ, دوست, دل, عبداللہ, عثمانی, عجب, عشقِ, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger