واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شاعروں کی بیٹھک



شاعروں کی بیٹھک اپکی اپنی شاعری


میرے دوست کی شاعری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-11, 01:02 AM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرے دوست کی شاعری

میرے دوست کی شاعری

درختوں کی کوکھ میں
بوند بوند بارش سے ہے
نوخیز پتوں کی
تخلیق کے رازوں سے آشنائی
درخت:
یہ کاروان ہستی کے سبز پوش مسافر
بارش:
یہ فطرت کے فن پاروں کا جزو لازم
درخت:
یہ پستی اور عظمت سے ہمہ وقت ہمکلام
بارش:
یہ اہل چمن کا مفرخ جام
درخت:
فربہ تنوں کی
موٹی ڈالوں پر
جھکی ٹہنیوں کے
کم سن پتے
جیسے..........
جوان جسموں کے
ستواں بازؤں پر
محروطی انگلیوں کے
ریشمی روئیں
بارش:
تصویر فطرت پرشگفتہ
غنچہ ست رنگ
جیسے........
خوابوں کے جزیرے پر
تعبیروں کی کوئی بستی
درخت اور بارش کا تال میل
جیسے کسی دست ہنر کا لا زوال شاہکار
جیسے کسی رخ مہتاب کا عکس
جیسے پس دریچہ کوئی ہلکی سے آہٹ
جیسے زندگی کو زندگی کا ادراک
جیسے تخلیق کو تخلیق کار کا اقرار..

(la سیفی)
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-12-11), پاکستانی (05-02-12), محمد یاسرعلی (15-12-11), سحر (16-12-11)
پرانا 16-12-11, 12:48 AM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‎"دسمبر بیت رہا ہے"

اسے کہنا
دسمبر بیت رہا ہے
اور میری دھڑکن اسکی مٹھی میں ہے
اسکی یہ آخری خواہش
میرے دل کو بنجر کر دے گی

اسے کہنا
اگر ایسا ہوا
کہ تم لوٹ نہ سکے
تو پھر اگلے دسمبر کی ہر بارش میں
مجھے اپنی آنکھوں سے بہا دینا

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (16-12-11)
پرانا 16-12-11, 12:48 AM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زود ملال مجھے سنبھلنے نہیں دیتا

پر تیرا خیال مجھے گرنے نہیں دیتا

یہ ماضی کی ہیں مجھ پر قدغنیں

کہ میرا حال مجھے چلنے نہیں دیتا

قاصد اجل ہے متحیر سر بالیں

یہ کس کا انتظار مجھے مرنے نہیں دیتا

گر ہو آنکھوں میں سکت شوق دید کی

تو جمال یار کبھی بہکنے نہیں دیتا

اس سے بس ایک یہی گلہ ہے سیفی

وہ شخص تمنا کو مچلنے نہیں دیتا

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-12-11, 12:50 AM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ذرا ٹھہرو

اے جان الفت!

ذرا ٹھہرو

ذرا ٹھہرو

اب کہ جو تم پلٹے

تو منظر بدل جائے گا

خواب خون آلود

اور جذبے شکن آلود ہو جائیں گے

تیری ہنسی کے پس منظر جو لالی ہے

یکلخت زردی آمیز ہو جائے گی

تم ڈھونڈنے جو نکلو گے

خود کی پرچھائی کو

ڈگر ڈگر...

پہلو پہلو....

نفس نفس....

خود کو کرچیوں میں پاؤ گے

اے جان الفت!

ذرا ٹھہرو ذرا ٹھہرو...

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-12-11, 12:51 AM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سال رفتہ

سال رفتہ کچھ یوں ختم ہوا
کہ رفیق لوگوں کی رفاقت
رفتگان کوچہ دہر کی مانند
من مہجور ہوئی
اور سورج کی شفق کرنیں
کچھ اس طرح
رات کے سرمئی وجود سے
بغل گیر ہوئیں
کہ اناء......
سو محبتوں کو ریزہ ریزہ کر گئی...

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-12-11, 12:51 AM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تھے محو فکرسخن میں یوں ایک حضرت شاعر

کہ قلم ہاتھوں میں تھا اور انگلیاں زیر دندان

ایک مصرع کہ جس کی آمد میں ناخن تھے زیر عتاب

کم بخت کر گیا آتے آتے سر انگشتان کو ویران

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-12-11)
پرانا 16-12-11, 12:52 AM   #7
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بنام شہید

کیوں ایام شباب میں احساس حزن و ملال ہے
کیوں دہر کی تجلیوں میں پوشیدہ سا کوئی زوال ہے
جسم خاکی، زخم گہرا، جاں مکمل پر حیات ادھوری
کیا میرے جاں آفریں کو پھر سے میری جان کا سوال ہے؟

(لا سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-12-11)
پرانا 16-12-11, 12:52 AM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ مسافتوں کے دلدادہ یہ فطرت کے حلقہ بگوش
یہ بادلوں کے ہمرکاب یہ چلیں ہواؤں کے دوش بدوش
ذرہ ذرہ ہے دھرتی کا ان کے نقش پا سے آشنا
اہل تمدن انہیں کہتے ہیں خانہ بدوش.........

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-12-11)
پرانا 16-12-11, 12:53 AM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آواز

کبھی کبھی

کسی پرائی شام

یونہی بے سبب چلتے چلتے

میرے نفس کا باطل

میرے پاؤں تلے کچلا جاتا ہے

اور اسکے بے ربط ٹکڑے

شام کی سیاہی میں تحلیل ہو کر

افق میں ڈوب جاتے ہیں

اتنے میں

روح کی تانوں سے ابھر کر

ایک نواے حق

دل کے دریچے پر دستک دیتی ہے

اور اندر سے

میرا بوڑھا ضمیر

لرزتی آواز میں کہتا ہے

ہاں میں ابھی زندہ ہوں

تھوڑا بوڑھا ہوں

مگر زندہ ہوں

مگر....

یہ پرائی شام

بہت جلد مجھے چھوڑ جاتی ہے

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-12-11, 09:44 PM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‎"دسمبر بیت رہا ہے" اسے کہنا دسمبر بیت رہا ہے اور میری دھڑکن اسکی مٹھی میں ہے اسکی یہ آخری بارش میرے دل کو بنجر کر دے گی اسے کہنا اگر ایسا ہوا کہ تم لوٹ نہ سکے تو پھر اگلے دسمبر کی ہر بارش میں مجھے اپنی آنکھوں سے بہا دینا (la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-12-11)
پرانا 19-12-11, 09:14 PM   #11
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں آنکھوں میں سپنوں کے انبار لگائے بیٹھا ہوں
دئیے آرزو وصل کے بے شمار جلائے بیٹھا ہوں
آ کہیں بعد گماں نہ کر دیں تجھے زمانے کی سازشیں
حساب تیری طرف کے میں سب یار چکائے بیٹھا ہوں
لوگو! دیکھو کہ کس قدر نایاب ہیں چیزیں یہاں کی
میں دوکان دل کی سر بازار سجائے بیٹھا ہوں
وہ پچھلے برس ہوا تھا کہ ساون رتوں سے الجھ پڑا
بارشوں سے سب رنجشیں مگراب کی بار بھلائے بیٹھا ہوں
میری تحریروں سے لپٹ جاتے ہیں آنسو فراق کے
سیفی اس قدر میں دل میں غبار چھپائے بیٹھا ہوں

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-12-11, 02:03 AM   #12
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‎"ندامت"

قافلے اوج شباب کے
جب ہوس کی تیرگی نے لوٹ لئے
تو آج اچانک سر خم یاد آیا
جس دربار عدل میں
کوئی ملزم گرفتار آیا

وہ جس کے وجود سے
آنکھوں میں کھلی بے باکیاں تھیں
وہ جس کے دم سے
من میں سلگتی شوخیاں تھیں
وہ جس کے ایام تابناک میں
ہر پہلو مچلتی دعوتیں تھیں
وہ جس کے خمار کی ہر لرزش میں
سہمی نوازشیں تھیں
وہ جس کی آمد سے ہوئے
الفت و کلفت سے پہر آشنا
وہ جس کی تنی رگوں میں زندگی برق سبک کی مانند
ہر دم رواں دواں تھیں
ہائے ! آج وہ جوانی نہ رہی
حیف ! آج وہ جوانی نہ رہی
قافلے ہوس نے لوٹ لئے
حوصلے پیرانہ سالی نے توڑ دیئے
زندگی اب ڈھیلی رگوں میں بجھتے لاوے کی مانند
محو خرام ہے

آج جب خود سے الجھ کر
میں گوشہ نشیں ہوا
تو اچانک سر خم یاد آیا
جیسے دربار عدل میں
کو ملزم گرفتار آیا

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-02-12, 11:58 PM   #13
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‎"سوڈان میں پہلی بارش کے نام"

ساون کی پہلی بارش

فلک باسیوں کی نیلی شراب

عجب نشہ ہے اس میں

پربتوں کے دیس سے اپنا مسکن چھوڑ کر

یہ جب زمیں وارد ہوتی ہے

تو دھرتی کے تشنہ لبوں پر

مسرتوں اور رنگینیوں کے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں

اتنے میں...

درون من ایک شورش بھرپا ہوتی ہے

اور دل کے دور افتادہ کونوں میں

ساری نا آسودہ خواہشیں

یکلخت ابھر کر

مجھ سے الجھ پڑتی ہیں

اور میں..

من کی حفت کو مٹانے کی خاطر

فلک کی اس نیلی شراب کے

دو ایک جام پی لیتا ہوں

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-02-12, 11:59 PM   #14
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‎"حضور اقدس (صلی الله علیہ وسلم ) کی شان ارفع میں قلم کی نا تواں کاوش"

بجھی آنکھوں کو جیسے جلا مل گئی
بچھڑے جھونکوں کو جیسے صبا مل گئی

مدینے کی دھرتی پہ جونہی رکھا قدم
بیماروں کو جیسے شفا مل گئی

پھر دل بے قرار کو یوں ایک پل میں قرار آیا
کہ دل کو دھڑکنے کی جیسے وجہ مل گئی

نسیم سحر پہنچی ہے نبی کی نعت پڑھنے
میرے لفظوں کو جیسے زباں مل گئی

لو عشق محمّد کی جب سے لگی ہے سیفی
مجھکو تو دو جہانوں کی جیسے متاع مل گئی

(la سیفی)
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فن, ہنر, ہمہ, ہستی, فطرت, کوئی, کاروان, پوش, پستی, وقت, چمن, مہتاب, اقرار, بارش, تال, جزو, دوست, دریچہ, درختوں, دست, زوال, زندگی, سبز, شاعری, عظمت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 03:59 AM
ایک دوست نے فخر سے اپنے دوست سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 11:03 AM
دوست : سردار جی موبائیل نیا لیا ہے The Great قہقہے ہی قہقے 4 30-09-09 01:51 PM
سردار جی اپنے دوست سے۔۔ The Great قہقہے ہی قہقے 0 02-09-09 09:10 PM
دوست The Great شعر و شاعری 0 27-08-09 09:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger