واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > شاعری اور مصوری




فوجی رنگروٹ کا گڑھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-01-12, 10:22 PM   #1
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فوجی رنگروٹ کا گڑھا

فوجی رنگروٹ کا گڑھا

فوجی رنگروٹ کا گڑھا
کرنل صاحب کا آرڈر تھا
میں نے گڑھا کھودا
کرنل صاحب نے کہا
یہ مٹی کا ڈھیر کیوں بنا دیا جوان
میں نے گڑھا کھودنے کا آرڈر دیا تھا
مٹی کا ڈھیر بنانے کا نہیں
بریگیڈیرصاحب دیکھیں گے
تو اُلٹا لٹکا دیں گے
چلو کھودو ایک اور گڑھا
اور غائب کرو یہ مٹی
اگر یہ مٹی کا ڈھیر
میرے گاؤں میں ہوتا
تو آوارہ کتے
آوارہ کتوں والی حرکتیں کرتے
گاؤں کے بچے چھلانگیں لگاتے
خوش ہوتے
لیکن یہاں چھاؤنی میں تو پتا بھی ہلے
تو قومی سلامتی خطرے میں پڑھ جاتی ہے
ملک کو بچانے کے لیے
ایک اور گڑھا کھودا
پہلے سے ذرا گہرا
مٹی کا ایک اور ڈھیر بنا
پھر ایک اور گڑھا
آرڈر دیتے دیتے
کرنل صاحب کی مونچھوں میں
چاندی اتر آئی
اور آرڈر مانتے مانتے
میرے ہاتھوں میں رعشہ
کرنل صاحب نے ایک دن کہا
کاش ہم نیوی میں ہوتے
چمکتی سفید وردیاں پہنتے
دنیا گھومتے
نہ مجھے گڑھا کھودنے کا آرڈر
دینا پڑتا
نہ تمہیں مٹی کے ڈھیر لگانے پڑتے
پھر آہ بھر کے بولے
لیکن نیوی بھی تو وہ نیوی نہیں رہی
جس ملک میں بحریہ سے زیادہ
بحریہ ٹاؤن کی عزت ہو
جہاں قزاق لوٹتے ہوں
اور میڈل پاتے ہوں
وہاں سمندروں کا مزاج
بھی بدل جاتا ہے
دریا سمندر تک
پہچنے سے پہلے
سوجاتے ہیں
بڑی مچھلی
چھوٹی مچھلی کو کھانے سے پہلے
اس کے ساتھ زنا بالجبر بھی کرتی ہے
لیکن شکر ہے
یہ مٹی نرم ہے
ذرا سوچو
اگر ہم پتھریلے پہاڑوں میں ہوتے
یا کسی گلیشیر پر
جہاں ہمارے بھایئوں کو
برف میں گڑھے کھودنے پڑتے ہیں
تو خدا کا شکر کرو
کہ یہ مٹی نرم ہے
کدال اُٹھاؤ
اور شروع ہو جاؤ
بریگیڈیر صاحب آتے ہی ہونگے

فوجی رنگروٹ کا گڑھا
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آخرت کا پرچہ آئوٹ گلاب خان آخرت 0 03-08-10 03:18 AM
سنو لوٹ آو نا! شیراز احمد شاعری اور مصوری 2 15-07-09 12:24 PM
کوٹ طارق راحیل خبریں 0 23-02-09 09:17 PM
روٹ اک اومنی بس کا The Great شعر و شاعری 0 25-06-08 05:58 PM
روبوٹ کا سلام سب کو پہنچے ! روبوٹ تعارف 3 08-04-08 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger