| شاعر مشرق علامہ اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کا احوال زندگی اور ان کی شاعری کے متعلقہ معلومات اور شاعری کے مجموعے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#46 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مہدي برحق
سب اپنے بنائے ہوئے زنداں ميں ہيں محبوس خاور کے ثوابت ہوں کہ افرنگ کے سيار پيران کليسا ہوں کہ شيخان حرم ہوں نے جدت گفتار ہے، نے جدت کردار ہيں اہل سياست کے وہي کہنہ خم و پيچ شاعر اسي افلاس تخيل ميں گرفتار دنيا کو ہے اس مہدي برحق کي ضرورت ہو جس کي نگہ زلزلہ عالم افکار |
|
|
|
|
|
#47 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مومن
(دنيا ميں) ہو حلقہ ياراں تو بريشم کي طرح نرم رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن افلاک سے ہے اس کي حريفانہ کشاکش خاکي ہے مگر خاک سے آزاد ہے مومن جچتے نہيں کنجشک و حمام اس کي نظر ميں جبريل و سرافيل کا صياد ہے مومن (جنت ميں) کہتے ہيں فرشتے کہ دل آويز ہے مومن حوروں کو شکايت ہے کم آميز ہے مومن |
|
|
|
|
|
#48 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محمد علي باب
تھي خوب حضور علما باب کي تقرير بيچارہ غلط پڑھتا تھا اعراب سموات اس کي غلطي پر علما تھے متبسم بولا ، تمہيں معلوم نہيں ميرے مقامات اب ميري امامت کے تصدق ميں ہيں آزاد محبوس تھے اعراب ميں قرآن کے آيات |
|
|
|
|
|
#49 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تقدير
نااہل کو حاصل ہے کبھي قوت و جبروت ہے خوار زمانے ميں کبھي جوہر ذاتي شايد کوئي منطق ہو نہاں اس کے عمل ميں تقدير نہيں تابع منطق نظر آتي ہاں، ايک حقيقت ہے کہ معلوم ہے سب کو تاريخ امم جس کو نہيں ہم سے چھپاتي 'ہر لحظہ ہے قوموں کے عمل پر نظر اس کي براں صفت تيغ دو پيکر نظر اس کی |
|
|
|
|
|
#50 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اے روح محمد
شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر اب تو ہي بتا، تيرا مسلمان کدھر جائے وہ لذت آشوب نہيں بحر عرب ميں پوشيدہ جو ہے مجھ ميں، وہ طوفان کدھر جائے ہر چند ہے بے قافلہ و راحلہ و زاد اس کوہ و بياباں سے حدي خوان کدھر جائے اس راز کو اب فاش کر اے روح محمد آيات الہي کا نگہبان کدھر جائے |
|
|
|
|
|
#51 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مدنيت اسلام
بتاؤں تجھ کو مسلماں کي زندگي کيا ہے يہ ہے نہايت انديشہ و کمال جنوں طلوع ہے صفت آفتاب اس کا غروب يگانہ اور مثال زمانہ گونا گوں نہ اس ميں عصر رواں کي حيا سے بيزاري نہ اس ميں عہد کہن کے فسانہ و افسوں حقائق ابدي پر اساس ہے اس کي يہ زندگي ہے، نہيں ہے طلسم افلاطوں عناصر اس کے ہيں روح القدس کا ذوق جمال عجم کا حسن طبيعت ، عرب کا سوز دروں |
|
|
|
|
|
#52 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امامت
تو نے پوچھي ہے امامت کي حقيقت مجھ سے حق تجھے ميري طرح صاحب اسرار کرے ہے وہي تيرے زمانے کا امام برحق جو تجھے حاضر و موجود سے بيزار کرے موت کے آئنے ميں تجھ کو دکھا کر رخ دوست زندگي تيرے ليے اور بھي دشوار کرے دے کے احساس زياں تيرا لہو گرما دے فقر کي سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے فتنہ ملت بيضا ہے امامت اس کي جو مسلماں کو سلاطيں کا پرستار کرے |
|
|
|
|
|
#53 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فقر و راہبي
کچھ اور چيز ہے شايد تري مسلماني تري نگاہ ميں ہے ايک ، فقر و رہباني سکوں پرستي راہب سے فقر ہے بيزار فقير کا ہے سفينہ ہميشہ طوفاني پسند روح و بدن کي ہے وا نمود اس کو کہ ہے نہايت مومن خودي کي عرياني وجود صيرفي کائنات ہے اس کا اسے خبر ہے، يہ باقي ہے اور وہ فاني اسي سے پوچھ کہ پيش نگاہ ہے جو کچھ جہاں ہے يا کہ فقط رنگ و بو کي طغياني يہ فقر مرد مسلماں نے کھو ديا جب سے رہي نہ دولت سلماني و سليمانی |
|
|
|
|
|
#54 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
غزل
تيري متاع حيات، علم و ہنر کا سرور تيري متاع حيات، علم و ہنر کا سرور ميري متاع حيات ايک دل ناصبور معجزہ اہل فکر، فلسفہء پيچ پيچ معجزہ اہل ذکر، موسي و فرعون و طور مصلحتاً کہہ ديا ميں نے مسلماں تجھے تيرے نفس ميں نہيں، گرمي يوم النشور ايک زمانے سے ہے چاک گريباں مرا تو ہے ابھي ہوش ميں، ميرے جنوں کا قصور فيض نظر کے ليے ضبط سخن چاہيے حرف پريشاں نہ کہہ اہل نظر کے حضور خوار جہاں ميں کبھي ہو نہيں سکتي وہ قوم عشق ہو جس کا جسور ، فقر ہو جس کا غيور |
|
|
|
|
|
#55 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تسليم و رضا
ہر شاخ سے يہ نکتہ پيچيدہ ہے پيدا پودوں کو بھي احساس ہے پہنائے فضا کا ظلمت کدئہ خاک پہ شاکر نہيں رہتا ہر لحظہ ہے دانے کو جنوں نشوونما کا فطرت کے تقاضوں پہ نہ کر راہ عمل بند مقصود ہے کچھ اور ہي تسليم و رضا کا جرات ہو نمو کي تو فضا تنگ نہيں ہے اے مرد خدا، ملک خدا تنگ نہيں ہے |
|
|
|
|
|
#56 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نکتہ توحيد
بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ ميں ہے طريق شيخ فقيہانہ ہو تو کيا کہيے سرور جو حق و باطل کي کارزار ميں ہے تو حرب و ضرب سے بيگانہ ہو تو کيا کہيے جہاں ميں بندہ حر کے مشاہدات ہيں کيا تري نگاہ غلامانہ ہو تو کيا کہيے مقام فقر ہے کتنا بلند شاہي سے روش کسي کي گدايانہ ہو تو کيا کہيے |
|
|
|
|
|
#57 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
الہام اور آزادی
ہو بندہ آزاد اگر صاحب الہام ہے اس کی نگاہ فکروعمل کے لیے مہمیز اس کے نفس گرم کی تاثیر ہے ایسی ھو جاتی ہے خاک چمنستان شرر آمیز شاہیں کی ادا ھوتی ہے بلبل میں نمودار کس درجہ بدل جاتے ہیں مرغان سحر خیز اس مرد خود آگاہ خدامست کی صحبت دیتی ہے گداوں کو شکوہ جم و پرویز محکوم کہ الہام سے اللہ بچاے غارت گراقوام ہے وہ صورت چنگیز |
|
|
|
|
|
#58 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جان و تن
عقل مدت سے ہے اس پيچاک ميں الجھي ہوئي روح کس جوہر سے، خاک تيرہ کس جوہر سے ہے ميري مشکل، مستي و شور و سرور و درد و داغ تيري مشکل، مے سے ہے ساغر کہ مے ساغر سے ہے ارتباط حرف و معني، اختلاط جان و تن جس طرح اخگر قبا پوش اپني خاکستر سے ہے |
|
|
|
|
|
#59 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لاہور و کراچي
نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمان غيور موت کيا شے ہے، فقط عالم معني کا سفر ان شہيدوں کي ديت اہل کليسا سے نہ مانگ قدر و قيمت ميں ہے خوں جن کا حرم سے بڑھ کر آہ! اے مرد مسلماں تجھے کيا ياد نہيں حرف 'لا تدع مع اللہ الھاً آخر |
|
|
|
|
|
#60 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نبوت
ميں نہ عارف ، نہ مجدد، نہ محدث ،نہ فقيہ مجھ کو معلوم نہيں کيا ہے نبوت کا مقام ہاں، مگر عالم اسلام پہ رکھتا ہوں نظر فاش ہے مجھ پہ ضمير فلک نيلي فام عصر حاضر کي شب تار ميں ديکھي ميں نے يہ حقيقت کہ ہے روشن صفت ماہ تمام ''وہ نبوت ہے مسلماں کے ليے برگ حشيش جس نبوت ميں نہيں قوت و شوکت کا پيام |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, great, iqbal, نماز, نظر, ماں, محبت, معلوم, آج, انعام, اسلام, اشعار, بھائی, تلاش, تاج, ترک, حکم, خدا, دل, دعا, غرور, صفت, صحیح, صدف, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|